نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد کارڈیالوجی منتقل

میڈیکل پینل نے توصیف احمد کی میڈیکل ہسٹری کا معائنہ مکمل کر لیا

سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد کو لاہور کے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیولوجی منتقل کردیا گیا

میڈیکل پینل نے توصیف احمد کی میڈیکل ہسٹری کا معائنہ مکمل کر لیا ،،، اسٹنٹنگ کا آپریشن کچھ دیر بعد شروع کیے جانے کا امکان ہے

قومی ٹیم کے سابق آف سپنر توصیف احمد کو گذشتہ رات شادی کی تقریب کے دوان دل کا دورہ پڑا۔ حالت بگڑنے پر انہیں نجی اسپتال منتقل کیا گیا

ابتدائی طبی امداد کے بعد وزیراعظم ہاوس کی خصوصی ہدایت پر پی آئی سی شفٹ کردیا گیا ہے

سابق ٹیسٹ کرکٹر کے بھتیجے سیف الدین کے مطابق توصیف احمد کی طبیعت پہلے سے بہترہے ،،، ڈاکٹروں نے اسٹنٹ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے

سیف الدین،، بھتیجا توصیف احمد ،،، "وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے طبی سہولیات کے لیے ڈاکٹر یاسمین راشد کی ذمہ داری لگائی ہے

طبیعت رات کو ہی بہتر ہوگئی تھی ،ڈاکٹرز نے اسٹنٹس ڈالنے کا کہا ہے،،، امید ہے دو تین گھنٹے میں اسٹنٹ ڈال دیے جائیں گے”

وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر وزیر اعظم ہاوس سے توصیف احمد کی فیملی سے رابطہ بھی کیا گیا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی

توصیف احمد نے پاکستان کی جانب سے چونتیس ٹیسٹ میچز میں مجموعی طور پر ایک سواڑتالیس وکٹیں حاصل کیں

انکا یادگار لمحہ ،، آسٹرل ایشیا کپ کا فائنل تھا،، جب انہوں نے چیتن شرما کی گیند پر سنگل لیکر جاوید میانداد کو آخری بال کھیلنے کا موقع دیا

اس گیند پر میانداد نے چھکا لگا کر ٹورنامنٹ جیت لیا

About The Author