ڈسٹرکٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن دفتر میں رجسٹریشن کا کام التواءکا شکار ،سائلین پریشانی کا شکار
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈسٹرکٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن دفتر میں رجسٹریشن کا کام التواءکا شکار ،سائلین پریشانی کا شکار ،گزشتہ سال 17 مارچ سے کورونا بحران کے باعث ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن دفتر موٹرسائیکل ،موٹرکار رجسٹریشن کا کام تقریباًٹھپ ہوگیا تھا ،کورونا کے باعث چھ ماہ دفتر کی بندش کے بعد دفتر کھل گیا لیکن سائلین کی مشکلات کا اذالہ نہ ہوسکا ۔رجسٹریشن برانچ میں موجود کلیریکل سٹاف سائلین کو پھیرے لگو کر خوار کرنے میں مصروف دکھائی دیتے ہیں ،موٹرسائیکل اور کاروں کی رجسٹریشن کے لئے شہریوں کو اس حد تک مجبور کرلیا جاتاہے کہ سائلین رجسٹریشن کے لئے ایکسائز دفتر کے باہر موجود ایجنٹوں سے مک مکا کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں ،ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن دفتر میں رجسٹریشن برانچ ویران نظرآتی ہے جبکہ دفتر کے باہر ایجنٹوں کے دفاتر میں رجسٹریشن اور نمبرز کے لئے سائلین کا رش دیدنی ہوتاہے۔
٭٭٭
ٹریفک پولیس دن کے اوقات میں شہر میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی پر عملدرآمد میں ناکام ہو گئی
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ٹریفک پولیس دن کے اوقات میں شہر میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی پر عملدرآمد میں ناکام ہو گئی،ہیوی ٹریفک کے باعث آئے روز ٹریفک حادثات میں شہری جانوں سے محروم ہو رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق حادثات کا باعث بننے والی ہیوی ٹریفک کی جانب سے آنکھیں بند کی ہوئی ہیں، شہر میں دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کے چلنے پر پابندی عائد ہے تاہم شہر کی مختلف شاہراہوں پر ہیوی ٹریفک کی روانی جاری ہے،شہر میں ٹریفک پولیس ہیوی ٹریفک کو مقررہ اوقات میں چلوانے میں ناکام نظر آتی ہے،دن میں شہر کی مصروف سڑکوں پر آئے روز ہیوی ٹریفک کے باعث ہونے والے حادثات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ،ٹریفک پولیس کی جانب سے روانہ سیکڑوں کی تعداد میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے چالان کئے جاتے ہیں لیکن ہیوی ٹریفک کی شہر میں موجودگی ٹریفک پولیس سے اوجھل ہے،ہیوی ٹریفک کے باعث نہ صرف حادثات میں قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں بلکہ شہر میں ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہو رہی ہے ،صبح اور شام دفاتر آنے اور جانے والے شہری براہ راست ہیوی ٹریفک سے متاثر ہو رہے ہیں لیکن حکام کی جانب سے اس مسئلے پر توجہ نہ ہونے کے برابر ہے،شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کے شہر میں داخلے پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے اور ٹریفک پولیس کے جو افسران اور اہلکار اس میں ملوث ہیں انکے خلاف کارروائی کی جائے۔
٭٭٭
برائلر مرغی کی اونچی اڑان تاحال جاری ، گھی ، آٹا، چینی ، دالیں اور سبزیوں کی قیمتیں بھی آسمان کو چھونے لگیں
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)برائلر مرغی کی اونچی اڑان تاحال جاری ، گھی ، آٹا، چینی ، دالیں اور سبزیوں کی قیمتیں بھی آسمان کو چھونے لگیں،ڈیرہ و گردونواح میں برائلر مرغی کی اونچی اڑان تاحال جاری ، گھی ، آٹا، چینی ، دالیں اور سبزیوں کی قیمتیں بھی آسمان کو چھونے لگیں ، اشیائے خوردنوش کی قیمتوں میں ہوش رباء اضافہ نے غریب سفید پوش طبقہ کی چیخیں نکلوا دیں جبکہ گرانفروشی پر قابو پانا انتظامیہ کے بس سے باہر ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق کورونا وباءسے متاثرہ محنت کش دیہاڑی دار غریب اور سفید پوش طبقہ کی زندگی کا پہیہ جہاں پر پہلے ہی مشکل سے چل رہا ہے اور تاریخی بدترین مہنگائی کے جن نے بری طرح عوام کو قابو کر کے زندہ درگور کر رکھا ہے وہاں پر ڈیرہ و نواحی علاقوں میں وزیراعظم پاکستان عمران خان ، وزیراعلیٰ کے مہنگائی کو کم کرنے اور اشیائے ضروریہ کی کنٹرول ریٹ پر عوام کو فراہمی کے دعوﺅں کے برعکس مہنگائی کی لہر مزید تیز ہوگئی ہے اور ملک میں برائلر مرغ کی اڑان نیچے آنے کے باوجود س ڈیرہ و نواحی مضافات میں سرکاری مقرر کردہ نرخوںکی بجائے 350روپے تک میں سرعام فروخت کیا جارہا ہے ، اسی طرح قصاب حضرات کی طرف سے چھوٹے ، بڑے گوشت کی فروخت بھی اپنے من مانے ریٹ پر جاری ہے جبکہ دیگر دوکانداروں کی طرف سے گھی ، چینی ، آٹا ، دالیں ،انڈے ، سبزیوں اور فروٹ اور روزمرہ زندگی کے استعمال کی اشیاءخود ساختہ بڑھائی گئی قیمتوں کے باعث غریب دیہاڑی دار اور سفید پوش عام آدمی کی دسترس سے باہر ہو چکی ہیں اور ہوش رباءخود ساختہ بدترین ظالمانہ مہنگائی کے نتیجے میں غریب آدمی کی قوت خرید یکسر جواب دے چکی ہے جبکہ حکومتی دعوﺅں کے برعکس انتظامی افسران اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام نظر آتے ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ سب اپنی مرضی کے ریٹ عوام پر مسلط کر رہے ہیں غریب کا کوئی پرسان حال نہیں ہر حربہ استعمال کر کے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے اور حکومت اور انتظامیہ خاموشی سے غریب عوام کے لٹنے کا تماشہ دیکھ رہے ہیں اگر عوام کو اب بھی کچھ ریلیف نہ ملا غریب طبقہ فاقہ کشی پر مجبور ہو جائے گا ،حکومت کا چاہیے کہ ہنگامی بنیادوں پر ڈیرہ و گردونواح میں مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے اقدامات کرے ۔
٭٭٭
رمضان کے روزے رکھنے اور عید منانے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ہوم ورک شروع کردیا
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) رواں سال ملک بھر میں ایک ہی دن رمضان کے روزے رکھنے اور عید منانے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ہوم ورک شروع کردیا ہے رمضان اور عید الفطر کا چاند کا تنازعہ حل کرنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئر مین مولاناالخبیر نے اپنے دور ہ پشاور کے موقع پر غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی سے بھی ملاقات کی تھی اور عید اور چاند کے حوالے سے معاملات بھی طے پائے تھے ذرائع کے مطابق رواں سال ماہ رمضان کا چاند دیکھنے کے لئے ممکنہ طور پر مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں ہو گا وزارت مذہبی امور اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے رمضان المبارک اور عید پر چاند کاتنازعہ حل کرنے کے لئے صوبائی رویت ہلال کمیٹی کے ممبران ، علماءکرام ، سے بھی ملاقاتیں کریگی جبکہ وزارت سائنس ، محکمہ موسمیات سے مشاورت کریگی غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی پشاور کے علماء ، سربراہ کو اعتماد میں لیکر ان کی تجاویز پر غور کیا جائے گا مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے ممبران کے علاوہ علماءکرام بھی مفتی شہاب الدین پوپلزئی سے ملاقاتیں کرینگے اور چاند کے حوالے سے تنازعات کو حل کرنے کے لئے کو ششیں کی جائیگی۔
٭٭٭
کاشتکاروں کو ہلدی کی برداشت سے قبل فصل کی ہلکی آبپاشی کرنے کی ہدایت کی ہے
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ہلدی کی برداشت سے قبل فصل کی ہلکی آبپاشی کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ کاشتکار ہلدی کی برداشت کے سلسلہ میں احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد یقینی بنائیںتاکہ ہلدی کی پیداوارکو نقصان پہنچنے کا احتمال نہ رہے۔ انہوں نے صحافیوںکو بتایا کہ ہلدی کی برداشت سے قبل ضروری ہے کہ فصل کو تین سے چار روزپہلے ہلکاپانی لگادیاجائے اور وتر حالت میں پتے کاٹ کر علیحدہ کرلئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ کسی کی مددسے ہلدی کی برداشت کے باعث فصل نقصان سے محفوظ رہتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس ضمن میں مزیدرہنمائی کے لئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔
٭٭٭٭٭٭
پرائیویٹ سکولوں میں داخلہ اور ماہانہ ہزاروں روپے فیسیں جبکہ پڑھائی صفر
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)پرائیویٹ سکولوں میں داخلہ اور ماہانہ ہزاروں روپے فیسیں جبکہ پڑھائی صفر ،گلی گلی میں کاروباری مراکز قائم ہوگئے ،ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی ،تفصیلات کے مطابق شہر کے گلی محلوں میں پرائیویٹ سکولوں کی بھرمار ہوچکی ہے ،پہلے داخلہ کے نام پر ہزاروں روپے فیس وصول کی جاتی ہے اور پورا سال ہزاروں روپے ماہانہ فیس کے نام پر بٹورے جاتے ہیں جبکہ پڑھنے والے بچے تعلیم کی الف ب سے بھی ناآشنا ہوتے ہیں ،ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بیشتر سکول غیر رجسٹرڈ ہیں بااثر مالکان نے ایک سکول کی رجسٹریشن کروانے کے بعد جگہ جگہ ایک ہی رجسٹریشن پر سکول قائم کررکھے ہیں جہاں تعلیم کے نام پر کھلواڑ کیا جارہاہے ،تمام غیر رجسٹرڈ پرائیویٹ سکولز مالکان نے اپنے اپنے سلیبس اور اپنی مخصو ص وردیاں سکولوں سمیت مخصوص دکانوں پر رکھوا رکھی ہیں جہاں وردی سمیت کتابوں کی مد میں لاکھوں روپے اینٹھے جارہے ہیں،صرف نرسری اور پریپ کی کلاسوں کی کتابوں کا سیٹ بھی خریدنا عام آدمی کے بس کی بات نہیں ،اسی طرح وردی بھی ایک ہزار روپے سے کم نہیں آتی اور سکول انتظامیہ کی طرف سے بچوں کو مجبور کیا جاتاہے کہ جیب خرچ ضرور لائیں اور سکول کی کینٹین سے ہی اشیاءخوردونوش کی خریداری کریں جبکہ جو بچہ جیب خرچ نہ لائے اسے مختلف طریقوں سے ذہنی ٹارچر کیا جاتاہے اور کینٹین پر جو اشیاءفروخت کے لئے رکھوائی گئی ہیں وہ بچوں کے لئے انتہائی مضر صحت ہیں،اس طرح پانچ روپے والی اشیاءدس روپے میں فروخت کی جاتی ہے جبکہ سکولز میں سیکورٹی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے بچوں کے سروں پر خطرات کے سائے منڈلاتے رہتے ہیں ،سکولز کا چپڑاسی ،کلرک اور سیکورٹی گارڈ کا کام ایک ہی شخص کو سونپ رکھا ہے ،ضلعی حکومت او رمحکمہ تعلیم کی جانب سے ان غیر رجسٹرڈ پرائیویٹ سکولز کا کوئی ریکارڈ یا چیک اینڈ بیلنس نہیں ،شہریوں نے کمشنر ڈیرہ ،ڈپٹی کمشنر ڈیرہ سے مطالبہ کیاہے کہ شہر وگردونواح میں کھلنے والے کاروباری مراکز کی باضابطہ رجسٹریشن کی جائے اور سکولوں کی فیسیں مقرر کی جائیں تاکہ غریب امیر اپنے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرسکیں ۔
٭٭٭
ڈیرہ یحییٰ اخونزادہ اورڈپٹی کمشنر عارف اللہ اعوان سے فوری طورپرکولڈروم کی درستگی کامطالبہ کیاہے۔
٭٭٭
۔۔۔۔۔
یہ بھی پڑھیے:
اے وی پڑھو
چُپات – کہاݨی ۔۔۔||وقاص قیصرانی بلوچ
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا