ڈیرہ غازی خان
موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت غریب
نادار اور مستحق خاندانوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی۔بیت المال،احساس کفالت پروگرام،غریب پرور سکیم
باہمت بزرگ پروگرام جیسے منصوبوں سے کروڑوں خاندان کے گھر کا چولہا جل رہا ہے انہوں نے یہ بات پنجاب بیت المال کی طرف سے مستحق خاندانوں میں مالی امداد کے چیکس تقسیم کرنے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی۔
ضلعی چیئرمین محمد حسین نیازی اور دیگر موجود تھے۔زرتاج گل وزیر نے کہا کہ نادار لوگوں کی مدد اور خدمت پی ٹی آئی حکومت کا مشن ہے
تاہم کوشش کی جائے کہ امداد حقدار تک پہنچے جس کےلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔
درخواستوں کی مکمل جانچ پڑتال کی جائے۔وزیر مملکت زرتاج گل نے کہا کہ
وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کو عوام کے معاشی حالات کا احساس ہے۔
ملک کو بحرانوں میں دھکیلنے اور دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والوں کے خلاف جدو جہد کرنا ہوگی۔
ڈیرہ غازی خان
پرنسپل گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سرور والی ڈیرہ غازی خان عاصمہ بتول نے کہا ہے کہ
حکومت پنجاب کی ہدایت پر ادارہ نے جشن بہاراں کی تقریب کا انعقاد کیا طالبات نے پھول کے روپ دھار لئے۔
فلاور شو میں اساتذہ اور طالبات نے بھرپور حصہ لیا ادارہ کی محنت سے جشن بہاراں فیسٹیول میں پھولوں کی بہار امڈ آئی۔
پرنسپل عاصمہ بتول نے کہا کہ گرلز ہائی سکول سرور والی کی طالبات کی ذہنی تازگی و نشوونما کےلئے ایسی تقریبات ضروری ہیں
اس سے پھولوں سے پیار کے ساتھ شجرکاری کے فروغ میں مدد ملے گی۔فلاور شو سے مثبت مسابقت کی فضا بھی قائم ہوئی ۔
ڈیرہ غازی خان
وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی کلین اینڈ گرین مہم کے تحت کشمیر پارک ڈیرہ غازی خان میں
جشن بہاراں فیسٹیول کے موقع پر شجرکاری کا انعقاد کیا گیاوزیر مملکت زرتاج گل وزیر،
مشیر وزیر اعلی محمد حنیف پتافی،ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ،کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد،ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز اور دیگر نے
پودے لگائے اس موقع پر ملک اور قوم کی خوشحالی،استحکام پاکستان کےلئے خصوصی دعا کی گئی۔
ڈیرہ غازیخان۔
تھانہ سٹی پولیس کی الگ الگ کارواٸی ، دوران کارواٸی دو کس منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔
ڈی پی او عمر سعید ملک کے احکام کی روشنی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی ڈیرہ افتخار احمد ملکانی کی سماج دشمن عناصروں کے خلاف کارواٸی جاری۔
اسی طرح ایس ایچ او تھانہ سٹی نے معہ ٹیم نے منشیات فروش زین سعید سے 2100 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر دیا جبکہ ایک اور کارواٸی میں محمد نواز سے 2 کلو بھنگ برآمد کر کے مقدمہ درج کر دیا۔
اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی افتخار احمد ملکانی کا کہنا تھا کہ ڈی پی او عمر سعید ملک کے ویژن کے مطابق علاقے کو جرائم پیشہ افراد سے مکمل طور پر پاک کیا جائے گا۔
ڈیرہ غازی خان:
تھانہ درخواست جمال خان کی شراب فروش کے خلاف کاروائی،ملزم کے قبضے سے دیسی شراب برآمد۔
تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ درخواست جمال خان کے تفتیشی آفیسر فخر عباس ASI نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے
شراب فروش محمد طالب ولد ربنواز قوم کچھیلا کو 6 لیٹر دیسی شراب فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا
اور ملزم کے خلاف تھانہ درخواست جمال خان میں مقدمہ درج کر کے حوالات میں بند کر دیا۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ