دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان

ڈویژنل محکمہ سپورٹس ڈیرہ غازی خان کے زیر اہتمام فلڈ لائٹ کرکٹ سٹیڈیم میں چیف منسٹر کرکٹ اکیڈمی کے کھلاڑیوں کے

درمیان جشن بہاراں ٹی۔20 کرکٹ میچ کا انعقاد کیا گیا۔سپر اوور میں گرین ٹیم نے کامیابی حاصل کی۔

مہمان خصوصی ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن خالد منظور، ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطاء الرحمان،پرنسپل ڈی پی ایس میجر ریٹائرڈ اعظم اکمل اور دیگر نے

کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور کٹ یونیفارم تقسیم کیں. ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن خالد منظور نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی

طرف سے ڈیرہ غازی خان میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹ اکیڈمی ایک تحفہ ہے اور امید کی جاسکتی ہے

محنت اور تربیت سے ڈیرہ غازی خان سے بھی قومی ٹیم کیلئے کھلاڑی نکلیں گے۔ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطاء اللہ نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں سپورٹس کا وسیع ٹیلنٹ ہے

جسے نکھارنے کیلئے پلیٹ فارم مہیا کرتے رہیں گے۔ پرنسپل ڈی پی ایس اعظم اکمل، انچارج کرکٹ اکیڈمی یاسر چنگوانی،

کوچ کلیم فاروقی کے علاؤہ عبدالغفارمغل،ارشد علی،خالد اقبال اور دیگر موجود تھے.


ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے ڈیرہ غازی خان میں کرونا ویکسی نیشن کیلئے قائم کاؤنٹر کے انتظامات کا جائزہ لیا

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد اور دیگر افسران ہمراہ تھے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان کے شہریوں کو

کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ویکسی نیشن شروع کردی گئی ہے۔پہلے مرحلے میں بزرگ افراد کو ویکسین لگائی جارہی ہے

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد اور دیگر افسران ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے ڈاکٹرز

پیرا میڈیکل سٹاف سے ملاقات اور ویکسی نیشن کرانے والے شہریوں کی عیادت کی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ویکسی نیشن کے عمل میں کورونا ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جائے

روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ مرتب کرکے متعلقہ افسران کو بھیجی جائے.


ڈیرہ غازی خان

کمشنرڈیرہ غازیخان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا ہے کہ ٹی اے ڈی پی کے ذریعے قبائلی علاقہ کی ترقی اور سہولیات کیلئے لائحہ عمل بنالیا گیاہے

گزشتہ ادوار میں نظر انداز کئے گئے علاقوں کی ترقی کیلئے مزید نئے منصوبے تجویز کرلئے گئے ہیں

جلد ہی عملی کام ہوگا۔ انہوں نے یہ بات اپنے آفس میں ٹرائیبل ایریاڈویلپمنٹ پراجیکٹ سے متعلق جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی.

انہو ں نے کہاکہ تحصیل کوہ سلیمان میں ذرائع آمد و رفت کی بہترین سہولیات فراہم کریں گے وسائل سے محروم علاقوں کے مکینوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے

پہاڑوں کے دامن میں آباد قبائلیوں کو روڈز،پانی،منی ڈیم اور دیگر سہولیات دیں گے اس موقع پر پولیٹیکل اسسٹنٹ حمزہ سالک،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،ڈپٹی پراجیکٹ
ڈائریکٹر اشفاق احمد،اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عدیل اور دیگر افسران موجود تھے۔


ڈیرہ غازی خان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کے والد سردار فتح محمد خان بزدار کی برسی کے موقع پر ان کے آبائی علاقہ بارتھی میں ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔

وزیر اعلی کے بھائیوں سردار عمر خان بزدار، سردار جعفر خان بزدار،کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر ارشاد احمد،ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز

پولیٹیکل اسسٹنٹ حمزہ سالک،سردار عثمان احمدخان بزدار کے عزیز و اقارب،قبائلی عمائدین اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد شریک تھی۔

سردارفتح محمد خان بزدار مرحوم کے درجات کی بلندی اور مغفرت کیلئے دعا کے ساتھ پسماندگان سے تعزیت کا اظہار کیا گیا.

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے والد سابق ایم پی اے سردار فتح محمد خان بزدار 27 رجب المرجب کو انتقال کر گئے تھے.


ڈیرہ غازی خان

مشیر صحت محمد حنیف پتافی نے کہاہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے ان کی تجویز پر ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان میں 94خالی آسامیوں پر چار ج نرسز ایڈہاک پر بھرتی کرنے کی اجازت دے دی ہے

جس سے ہسپتال میں مریضوں کے علاج معالجہ اور طبی سہولیات بہتر طریقے سے فراہم کی جاسکیں گی.

انہوں نے بتایاکہ محکمہ صحت نے پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے صوبہ بھر میں 1784پوسٹوں پر چارج نرسز کی بھرتی کا پراسیس شروع کر دیاہے

کامیاب ہونے والی چارج نرسوں کی تعیناتی سے بیشتر مسائل حل ہو سکیں گے.


ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر)محمد علی اعجاز کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان او رکوٹ چھٹہ میں مزید 27کروڑ روپے کی 3480کنال سرکاری اراضی واگزار

کرا لی گئی ہے. اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے چک چانڈیہ چوٹی زیریں میں 16کروڑ 64لاکھ روپے مالیت کا 3200کنال اور اسسٹنٹ کمشنر

ڈیرہ غازیخان مہدی ملوف نے دس کروڑ روپے مالیت کا 35ایکڑ سرکاری رقبہ آپریشن کرتے ہوئے واگزار کرایا.

اسسٹنٹ کمشنرز نے سرکاری رقبہ پر کاشت فصلوں پر ہل چلا دیئے اور تعمیرات مسمار کردی گئیں.


ڈیرہ غازی خان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں غیر قانونی آئل ایجنسیوں اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پردکانیں سربمہر کرنے کا سلسلہ جاری ہے.

اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے تین دکانیں اور چار مزید آئل ایجنسیاں سیل کرتے ہوئے آٹھ ہزار روپے

جرمانہ بھی عائد کیا. اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے

سخی سرور سمیت تحصیل بھر کی 25 غیر قانونی آئل ایجنسیوں کو سیل کردیا ہے. انہوں نے بتایا کہ تحصیل بھر میں 35 غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں کی

لسٹ میں سے 25 کو سیل کردیا گیا ہے اورغیر قانونی پٹرول ایجنسیوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں.

سول ڈیفنس آفیسر محمدربنواز نے بھی چار آئل ایجنسیوں کو سیل کر دیاہے.


ڈیرہ غازی خان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر یوم پاکستان کی مناسبت سے تعلیمی اداروں میں تقریبات کاسلسلہ جاری ہے.

پرنسپل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ماڈل ٹاون شاہدہ آفتاب کے مراسلہ کے مطابق ادارہ میں انگلش،اردو تقاریر اور مباحثے کا انعقاد کیاگیا جس کی صدارت پرنسپل ادارہ نے کی.

سٹیج سیکرٹری کے فرائض بشری قریشی نے انجام دیئے. انٹر او ربی ایس کلاسز کی طالبات نے موضوع کی مناسبت سے مقابلوں میں حصہ لیا.

اردو مباحثے میں فروا فاروق نے پہلی، ثانیہ زہرا نے دوسری، انگلش تقریر میں ایمن امین اول، اشنا ضیاء دوم اور ثناء علی سوم رہیں.

اس موقع پر پوزیشن ہولڈرز میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے.


ڈیرہ غازی خان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر 15مارچ کو عالمی یوم حقوق صارفین منایا جائے گا. اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل ڈسٹرکٹ کنزیومر

پروٹیکشن کونسل ڈیرہ غازیخان شہباز لودھی نے بتایا کہ 15مارچ کو گورنمنٹ کالج آف کامرس میں سیمینار کاانعقاد کیا جائے گا.

صارفین کے حقوق کے دفاع اور آگاہی کیلئے سیشن منعقد کرائے جا رہے ہیں. انہوں نے مختلف اداروں کا دورہ کرتے ہوئے

افسران سے ملاقات کی اور انہیں صارفین کے حقوق سے متعلق آگاہی دی


ڈیرہ غازی خان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نےتو نسہ شریف کا دورہ کرتے ہوئے مسلسل تیسری رات بھی تحصیل صدر ہسپتال تونسہ کا اچانک معائنہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز،پولیٹیکل اسسٹنٹ محمد حمزہ سالک، اسسٹنٹ کمشنر تونسہ رابعہ سیال اور دیگر افسران ہمراہ تھے

کمشنر نے تحصیل صدر ہسپتال تونسہ کا اچانک دورہ کیا ڈیوٹی روسٹر کے مطابق ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری چیک کی ۔

داخل مریضوں کی عیادت کرتے ہوئے انہیں دستیاب طبی سہولیات کا بھی جائزہ لیا کمشنر نے تحصیل تونسہ شریف میں جاری ترقیاتی منصوبوں

تحصیل صدر ہسپتال کی اپ گریڈیشن، واٹر فلٹریشن پلانٹس، شہر میں صفائی، سیوریج، میونسپل سروسز اور دیگر معاملات کا بھی جائزہ لیتے ہوئے بہتری کے لیے ہدایات جاری کیں کمشنر نے کہا کہ

شہر میں صفائی کے مثالی انتظامات کیے جائیں گے مزید کنٹینرز خریدے جا رہے ہیں۔ شہری گلیوں اور سڑکوں پر کوڑا ڈالنے کے بجائے کوڑا دان میں ڈالیں

تاکہ صفائی عملہ کو مشکلات پیش نہ آئیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر آپ لوگوں کا ہے صاف ستھرا رکھنے کے لیے انتظامیہ کا ساتھ دیا جائے ۔


ڈیرہ غازیخان۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کے ویژن کے مطابق گھر گھر تک انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے بنانے کے لئے

ڈی پی او عمر سعید ملک کی ہدایت پر چوکی لوہار والا علاقہ تھانہ گدائی میں ایس پی انوسٹی گیشن حسن جاوید بھٹی نے کھلی کچہری لگائی۔

تفصیلات کے مطابق عوام الناس کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کا مشن جاری، ایس پی انوسٹی گیشن حسن جاوید بھٹی نے چوکی لوہار والا علاقہ

تھانہ گدائی میں کھلی کچہری لگائی۔ کھلی کچہری میں ڈی ایس پی سٹی ریحان الرسول، ایس ایچ اوز اور عوام الناس نے بھر پور شرکت کی

اور عوام الناس نے کھلی کچہری میں اپنے اپنے مسائل بیان کئے۔ کھلی کچہری میں ایس پی انوسٹی گیشن نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

عوامی مسائل کی آگاہی اور فوری حل میں کھلی کچہری کا کردار اہم ہے وزیر اعلی پنجاب اور ڈی پی او عمر سعید ملک کی ہدایت پر کھلی کچہریوں کا سلسلہ ضلع بھر میں جاری رہے گا تاکہ

عوام کو درپیش مسائل سے آگاہی حاصل کرکے ان کی داد رسی کی جائے گی ایس پی انوسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ

اہلیان علاقہ کی جانب سے نشاندہی کئے گئے مسائل و تجویز پر عمل درآمد کیا جائے گاتا کہ عوام دوست پولیسنگ کو فروغ مل سکے۔

ایس ایچ او تھانہ میں آنے والے سائلین کے ساتھ اچھے اخلاق اور رویہ سے پیش آئیں اور ان کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کریں۔

پولیس اپنے کم و سائل کے باوجود بھی عوام کی جان و مال اور ضلع بھر میں امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے

انہوں نے مزید کہا کہ میرے اور دیگر افسران کے دفاتر عوامی شکایات کے ازالہ کے لئے ہر وقت کھلے ہیں

ہم بلاتفریق قانون کی عمل داری کو یقینی بنائیں گے۔ کھلی کچہری کے اختتام پر ایس پی انوسٹی گیشن حسن جاوید بھٹی نے چوکی لوہار والا کا وزٹ بھی کیا


ڈیرہ غازی خان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے مسلسل دوسری رات بھی تحصیل صدر ہسپتال تونسہ کا دورہ کیا

ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجازاوراے سی تونسہ رابعہ سیال بھی ہمراہ تھے کمشنر نے ڈیوٹی روسٹر کے مطابق ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی حاضری سمیت ہسپتال کا ریکارڈ چیک کیا

اور داخل مریضوں کی عیادت کی۔کمشنر نے ٹی ایچ کیو ہسپتال تونسہ میں فراہم طبی سہولیات کا جائزہ لیا

اور ہسپتال میں صفائی کا نظام بہتر کرنے کی ہدایت جاری کیں کمشنر نے ہسپتال میں نئے لگائی گئی

ٹائل ٹوٹنے پر برہمی کا اظہار کیا اور فوری طور پر تبدیلی کے احکامات جاری کئے۔

کمشنر نے کہا کہ مریضوں کے علاج معالجہ میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

ہسپتال انتظامیہ اپنے معاملات بہتر کرلے۔انہوں نے کہا کہ تحصیل صدر ہسپتال تونسہ کے اچانک معائنہ کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا.


ڈیرہ غازی خان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے عرصہ دراز سے زیر التوا اسلحہ لائسنس کے معاملہ کا نوٹس لے لیا

ڈویژن کے متعلقہ محکموں کے افسران کا ہنگامی اجلاس طلب کرتے ہوئے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے بعد مسترد 50 اسلحہ لائسنس کو بحال کرنے کی

مشروط منظوری دیتے ہوئے نادرا افسران سے ویری فیکیشن رپورٹ طلب کرلی. اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن خالد منظور

اے سی جی حاجی حیات اختر،چاروں اضلاع کے نادرا،پولیس اور ڈپٹی کمشنر آفس کے نمائندے اجلاس میں شریک تھے۔

کمشنر ڈاکٹر ارشاد نے ڈیرہ غازی خان،راجنپور،مظفر گڑھ اور لیہ اضلاع کے مسترد 50 اسلحہ لائسنس کے بارے میں فیصلہ کردیا۔

بحالی کی مشروط منظوری دیتے ہوئے نادرا افسران سے ویری فیکیشن رپورٹ طلب کرلی جس پر حتمی فیصلہ کیا جائیگا۔کمشنر کو بتایا گیا کہ

ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے 1246 اسلحہ لائسنس مسترد کئے گئے تھے جن میں 1068 اسلحہ لائسنس جعلی،38 کی جعلی مہر اور 36 کا ریکارڈ نہیں

ملا جس پر کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے جعلی اور ریکارڈ نہ ملنے والے اسلحہ لائسنس کو مسترد رکھنے کا فیصلہ برقرار رکھا۔


ڈیرہ غازی خان

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے تونسہ بیراج کے قریب لاشاری جنگل میں آتشزدگی کے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے آگ پر قابو پانے کے لئے

تمام ضروری وسائل بروئے کار لانے کے احکامات جاری کر دیئے. وزیراعلیٰ نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ آتشزدگی پر قابوپانے کے لئے امدادی سرگرمیاں

مزید تیز کی جائیں.

وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ تحقیقاتی رپورٹ
وزیراعلیٰ آفس میں پیش کی جائے.


ڈیرہ غازی خان:

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں 65 سال سے زائد عمر کے شہریوں کی کورونا سے بچاؤ کے لئے

ویکسی نیشن مہم شروع کردی گئی ہے۔ شہریوں نے کورونا وائرس کی ویکسی نیشن کے انتظامات کرنے پر

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کا شکریہ ادا کیا ہے۔حکومت پنجاب کی ہدایت پر غازی میڈیکل کالج ڈیرہ غازی خان اور ٹی ایچ کیو ہسپتال

تونسہ میں ویکسی نیشن سنٹرز قائم کر دیئے گئے ہیں اس سے قبل فرنٹ لائن ورکرز کی بھی کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ویکسی نیشن کی گئی۔

میڈیکل کالج کے نمائندہ ڈی ایم ایس ڈاکٹر خالد تحسین نے بتایا کہ ٹیچنگ ہسپتال میں ابتک 1344 افراد کی ویکسی نیشن کرلی گئی ہے

اور پہلے مرحلے میں 1888 ویکسین فراہم کی گئی تھی.


ڈیرہ غازی خان

کمشنرڈیرہ غازیخان ڈویژن ڈاکٹر ارشاداحمد کی زیر صدارت ڈیپارٹمنٹل اور سپیشل ڈیپارٹمنٹل اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا

جس میں ضلع مظفرگڑھ کے اکاونٹس معاملات سے متعلق 20آڈٹ پیراز کی سماعت کی گئی.

ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن خالد منظور، اے سی جی حاجی حیات اختر، ڈائریکٹر آڈٹ لاہور غضنفر عباس اور ٹیم کے دیگر

اراکین نے شرکت کی. کمشنر نے کہاکہ ریکارڈ کی چھان بین اور قانون کی شقوں کو سامنے رکھتے ہوئے فنانس

اکاونٹس اور دیگر معاملات سے متعلق زیر التواء آڈٹ پیراز نمٹائے جائیں گے. انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں کہ وہ آڈٹ پیراز کے جلد حل کیلئے مطلوبہ ریکارڈ پیش کریں.


ڈیرہ غازی خان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر حکومت پنجاب نے 14مارچ کو کلچرڈے منانے کا فیصلہ کیا ہے

جس کے تحت 13مارچ کو ڈیرہ غازیخان ڈویژن کے کمشنر، آر پی او، ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او اوردیگر افسران کلچر کے حوالے سے سرائیکی

پنجابی پگڑی او رلباس زیب تن کریں گے. 14مارچ کو دس بجے صبح تحصیل آفس چوک سے فیصل مسجد چوک تک ثقافتی و فلوٹ مارچ کیاجائے گا.

11بجے دن آرٹس کونسل میں اونٹ اور گھوڑا رقص کے علاوہ سٹی پارک میں ساڑھے بارہ بجے دن پھولوں کی نمائش،

دس سے پانچ بجے شام تک فوڈ سٹالز، صنعتی نمائش، دو بجے پپٹ شو، چار بجے ہاکی میچ اور اسی رات ساڑھے آٹھ بجے آرٹس کونسل میں اردو،

سرائیکی بلوچی مشاعرہ ہو گا. کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے متعلقہ محکموں کو انتظامات مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کردیں.


ڈیرہ غازی خان

حکومت پنجاب نے 13مارچ کو گھنی شجرکاری کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں جس کے تحت فاریسٹ کمپلیکس ڈیرہ غازیخان میں وسیع پیمانے پر دس بجے صبح شجرکاری کی جائے گی.

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے مراسلہ کے ذریعے محکموں کو ذمہ داریاں سونپ دی ہیں

اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر صدر کو فوکل پرسن مقرر کیاگیاہے. ڈویژنل فاریسٹ آفیسر جگہ کی ہمواری

پلانٹس کی فراہمی اور دیگر انتظامات کو یقینی بنائیں گے.انہوں نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کیں کہ وہ محکمہ جنگلات کے ساتھ مل کر شجرکاری انتظامات کو حتمی شکل دیں.


ڈیرہ غازی خان

تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2021ء کیلئے سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ

جمعہ 12 مارچ ہے اس مقصد کیلئے بورڈ کی متعلقہ برانچز و بورڈ سے ملحقہ حبیب بینک برانچ شام پانچ بجے تک کھلی رہیں گی.

ڈپٹی کنٹرولر امتحانات شیخ امجد حسین نے کہا ہے کہ ادارہ جات و امیدواران اہلیت ومتعلقہ کیٹگریز کے مطابق ویب سائٹ پر دی گئی ہدایات و رہنمائی کے

تحت داخلہ فارمز آن لائن کرکے فارمز کی ہارڈ کاپی ادا شدہ فیس چالان و ضروری دستاویزات کے ساتھ

سربراہ ادارہ کی تصدیق کرا کے ہر صورت 12مارچ کو جمع کرانے کے بعددفتر بورڈ سے ڈائری نمبر کے ساتھ باضابطہ رسید حاصل کریں

انہوں نے کہا کہ بارہ مارچ کو داخلہ فارمز کی ہارڈ کاپی جمع نہ کروانے کی صورت میں دوگنا فیس چارج ہو گی.

ڈپٹی کنٹرولر امتحانات شیخ امجد حسین نے واضح کیا کہ انٹرمیڈیٹ سپیشل امتحان 2020 میں ایک مرتبہ نمبر بہتر کرنے کیلئے امتحان دینے والے

امیدوار دوبارہ سالانہ امتحان 2021 میں بھی نمبر بہتر کرنے کیلئے اپنا داخلہ فارم جمع کروا سکتے ہیں.

شیخ امجد حسین نے کہاکہ انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2021 کا انعقاد جون کے دوسرے ہفتے میں متوقع ہے

مذکورہ امتحان کے لئے سکیم آف سڈیڈیز، ؤ ماڈل پیپرز سلیبس وغیرہ بورڈ ویب سائٹ www.bisedgkhan.edu.pkپر آپ لوڈ کر دئیے گئے ہیں.

دریں اثنا سیکرٹری تعلیمی بورڈ کے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ میٹرک و انٹر میڈیٹ سالانہ و ضمنی امتحانات 2019-20کے تحت رحمت اللعالمین سکالر شپ فارم ڈاون لوڈ کرنے کیلئے 25مارچ تک کی تاریخ مقر ر کر دی گئی ہے

جن امیدواروں کے ب فارم نمبر غلط ہونے اوردیگر وجوہات پر سکالر شپ فارم ڈاون لوڈ نہ ہو رہے ہوں

وہ اپنی کلاس، رولنمبر، سیشن اور ب فارم نمبر بورڈ کے ا ی میل ایڈریس bise786@gmail.comپر بھیج دیں. مزید معلومات کیلئے ادارہ سے رجوع کیا جاسکتاہے.


ڈیرہ غازی خان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر سیکرٹری ہیلتھ و پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب محمد اجمل بھٹی نے گزشتہ روز ضلع کے مختلف مراکز صحت کا

اچانک دورہ کیا. ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری یقینی بنانے کے ساتھ دور دراز اور دیہی علاقوں کے مراکزکا معائنہ کیا.

سیکرٹری ہیلتھ نے ڈیوٹی روسٹر کے مطابق ڈاکٹرز او رپیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری اور دیگر معاملات چیک کیے. انہوں نے تحصیل صدر ہسپتال تونسہ، آر ایچ سی بارتھی

کھرڑ بزدار، بواٹا، شادن لنڈ اور فورٹ منرو کے مراکز صحت کا اچانک دورہ کیا. انہوں نے غیر حاضر ملازمین کے خلاف کارروائی کے احکامات بھی جاری کیے.

سیکرٹری ہیلتھ نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں انسپکشن کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا.

فرائض میں کوتاہی اور عدم دلچسپی برداشت نہیں کی جائے گی. اس موقع پر ڈاکٹر زوہیب حسن اور دیگر ہمراہ تھے.


ڈیرہ غازی خان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ پنجاب کوثر خان نے دو روزہ دورہ کے

دوران ڈیرہ غازیخان میں محکمہ کی زیر نگرانی ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا.انہوں نے محکمہ کے افسران کو ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز تر کرنے کی

ہدایت کی. ڈی جی لوکل گورنمنٹ نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا.

افسران دفاتر میں بیٹھنے کی بجائے فیلڈ میں نظر آئیں تاکہ مٹیریل کے معیار سمیت ترقیاتی کام کو موثر طریقے سے مانیٹر کیاجاسکے.

اس موقع پر ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملک محمد رمضان، ایکسیئن خرم خان اوردیگر ہمراہ تھے.


ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی اور غیر قانونی آئل ایجنسیوں کے خلاف کریک ڈاون کا سلسلہ جاری ہے.

اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ اور سول ڈیفنس آفیسر محمد ربنواز نے مزید تین، تین آئل ایجنسیاں سربمہر کر دیں.
اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ نے سخی سرور ہسپتال کا بھی معائنہ کیا. ڈیوٹی روسٹر کے مطابق حاضری چیک کی.

انہوں نے سخی سرور شہر کے معائنہ کے دوران صفائی کے معاملات کا جائزہ لیا. خطرناک قرار دی گئی

پانی کی ٹینکی مسمار کرا دی گئی. انہو ں نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تین دکانیں بھی سربمہر کردیں اور دکانداروں کو چھ ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا.


ڈیرہ غازی خان

ڈیرہ غازیخان سمیت ملک بھر میں قومی پولیو مہم 29مارچ سے شروع ہو گی

جس میں ضلع ڈیرہ غازیخان کے تقریبا سات لاکھ بچوں کو حفاظتی ویکسین دینے کا ہدف مقرر کیاگیاہے.

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی زیر صدارت ضلعی انسداد پولیو کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا

جس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد نے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی. ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ پولیو مہم کیلئے از سر نو مائیکرو پلان

ترتیب دیا جائے پولیو ٹیمو ں کی مو ثر ٹریننگ کے ساتھ گزشتہ مہم میں سامنے آنے والی خامیو ں کو بروقت دور کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں.

ضلع کے داخلی و خارجی مقامات کو فوکس کرتے ہوئے متحرک ٹیمیں تعینات کی جائیں تاکہ کوئی بھی ٹارگٹ بچہ پولیو ویکسی نیشن کے بغیر ضلع کی

حدود میں داخل نہ ہو سکے. انہوں نے کہاکہ ڈیرہ غازیخان تین صوبائی سرحدوں پر واقع ہونے کی وجہ سے انتہائی حساس اضلاع میں شامل ہے

اس لیے ٹیموں کو سخت محنت کرنا ہو گی. سی ای او ہیلتھ نے بتایاکہ پولیو مہم میں 1755ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں

جن میں 1611موبائل، 97فکسڈ، 47ٹرانز ٹ ٹیمیں شامل ہیں 338ایریا انچارج اور 82یونین کونسل میڈیکل آفیسر بھی پولیو ڈیوٹی سرانجام دیں گے اجلاس میں متعلقہ افسران شریک تھے.


ڈیرہ غازی خان

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان میں کلچرل ڈے کی مناسبت سے تین روزہ جشن بہاراں فلاور شو کے انعقاد کا فیصلہ کیاگیا ہے.

مشیر وزیر اعلی پنجاب وچیئرمین پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ڈیرہ غازیخان محمد حنیف پتافی نے بتایاکہ

سٹی پارک میں 14مارچ سے 16 مارچ تک فلاور شو کے ساتھ مختلف محکموں کے سٹالز بھی لگائے جائیں گے.

انہوں نے کہاکہ فلاور شو کے انعقاد کا مقصد شہریوں کو پودوں اور پھولوں سے محبت اور لگاؤ کا رحجان بڑھانا ہے.

ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کیلئے درخت اہم کردارادا کرتے ہیں اور پھولوں کی خوشبو مہک سے انسان کا دماغ تر و تازہ رہتا ہے.

انہوں نے بتایاکہ ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے سید تنویر مرتضی فلاورشو کے حوالے سے فوکل پرسن مقرر کیے گئے ہیں

انہوں نے فلاور شو کیلئے مجوزہ جگہ کا معائنہ کرنے کے ساتھ متعلقہ محکموں کو سٹالز کیلئے جگہ مختص کرا دی ہے.


ڈیرہ غازی خان

سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے کوہ سلیمان میں محکمہ زراعت کے تحت جیپ ایبل ٹریکس و دیگر جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا

اور فیلڈ سرگرمیوں کا جا ئزہ لیا۔کوہ سلیمان میں غربت کے خاتمے اور زرعی ترقی کے فروغ کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔

منصوبہ جات کی بروقت تکمیل کیلئے افسران دن رات محنت کریں۔اس موقع پر سیکرٹری زراعت نے مقامی کاشتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

کوہ سلیمان کے کاشتکاروں کی خوشحالی حکومت پنجاب کا مشن ہے۔محکمہ زراعت جنوبی پنجاب اس مشن کی تکمیل کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہا ہے۔

علاقہ کی پسماندگی دور کرنے اور کاشتکاروں کی معاشی حالت سنوارنے کیلئے متعدد منصوبوں پر کام جاری ہے۔

سی پیک کی وجہ سے یہ خطہ بہت اہمیت اختیار کرچکا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کوہ سلیمان کی آب وہوا

ہائی ویلیو کراپس کی کاشت کیلئے بہت موزوں ہے یہی وجہ ہے کہ یہاں پر زیتون،کھجور اور سٹرس کے باغات کی کاشت

کوفروغ دینے کیلئے کاشتکاروں کو90فیصد سبسڈی فراہم کی جارہی ہے۔

کوہ سلیمان کی ہر یونین کونسل میں زرعی زمین کو ہموار کرنے کیلئے 300گھنٹے کیلئے مفت بلڈوزر فراہم کئے جارہے ہیں۔

فصلوں اور باغات کی پیداوار میں اضافہ اور پانی کے باکفایت استعمال کو یقینی بنانے کیلئے ہائی ایفیشنسی سسٹم کی تنصیب پر سبسڈی فراہم کی جارہی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر کوہ سلیمان کے کاشتکاروں کو محکمہ زراعت کے تحت جاری سکیموں پر90فیصد سبسڈی فراہم کی جارہی ہے۔

ان حکومتی اقدامات کے نتیجہ میں قبائلی علاقوں کے کاشتکاروں کا معیار زندگی بلند ہوگا۔ پہاڑی علاقوں میں پھلوں اور سبزیوں کی منڈیوں تک باآسانی رسائی یقینی

بنانے کیلئے جیپ ایبل ٹریک تعمیر کئے جارہے ہیں تاکہ کاشتکار ودیگر افرادزیادہ سے زیادہ مستفید ہوسکیں۔

فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیلئے امسال بھی کاشتکاروں کو فصلوں اور چارہ جات کی جدید اقسام کے بیج 90فیصدسبسڈی پر فراہم کئے جائیں گے۔

سیکرٹری زراعت نے گندم کے نمائشی پلاٹ اورکاشتہ سبزیوں کو چیک کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ مختلف سبزیوں کی پنیری کی کاشت کیلئے بھی کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کاشتکار گندم کی جدید اقسام کا بیج آئندہ سال کیلئے خود بھی رکھیں اور ساتھی کاشتکاروں کو بھی دیں تاکہ پرانی اقسام کے بیج کو

نئی اقسام سے تبدیل کیا جاسکے۔ سیکرٹری زراعت نے مقامی کاشتکاروں سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور حل کیلئے متعلقہ افسران کو

موقع پر ہدایات دیں۔سیکرٹری زراعت نے بارتھی میں گورنمنٹ پرائمری سکول کا دورہ کیا اور طلباء سے گفتگو کی۔

بعد ازاں سیکرٹری زراعت سے شجرکاری مہم کے تحت زیتون کا پودا بھی لگایا۔اس موقع پر ڈائریکٹر زراعت توسیع مہر عابد حسین،

ڈپٹی ڈائریکٹر غلام محمد،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت انفارمیشن عبدالصمد سمیت محکمہ زراعت کے افسران بھی موجود تھے۔


ڈیرہ غازیخان

نائب صدرڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن و ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف ویمن ونگ رقیہ رمضان نے بتایاکہ

ڈسٹرکٹ بار کی طرف سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیاگیا جس میں آنکھ، ایچ سی وی، ایچ بی ایس، ایچ آئی وی، شوگر، یورک ایسڈ اورد یگر بیماریوں کے

ٹیسٹ کے ساتھ علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی گئیں انہوں نے بتایاکہ 170شوگر، 190یورک ایسڈ، 60ایچ بی ایس / ایچ سی وی ٹیسٹ کیے گئے.

فزیشن سید فرحان گیلانی، میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر حبیب اللہ، آئی فیکو سرجن ڈاکٹر کامران شہزاد اوردیگر نے متعدد مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا.

قبل ازیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہزیب سعیدنے فری میڈیکل کیمپ کا افتتاح کیا اور کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں جاری رکھی جائیں.


ڈیرہ غازی خان

ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے بواٹہ میں کمانڈنٹ حمزہ سالک کی ہدایت پر بارڈر ملٹری پولیس کے ایس ایچ او تھانہ بواٹہ نصر اللہ خان لغاری نے بین الصوبائی

منشیات کی سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دی۔بلوچستان سے پنجاب آنے والی دو کاروں کے خفیہ خانوں سےگاڑیوں کے خفیہ خانوں سے لاکھوں روپے

مالیت کی چرس کے سولہ پیکٹ برآمد کرلئے گئے ہیں۔چار بین الصوبائی منشیات فروش اسمگلروں اسمگلروں کو گرفتارکر لیا گیا ہے۔

شاہد ریاض یوسف راشد کے خلاف دو الگ الگ مقدمات تھانہ بواٹہ میں درج کر لئے گئے ہیں۔پکڑے جانے والے ملزمان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔


ڈیرہ غازی خان۔
ایس ایچ او بارڈ ملٹری پولیس بواٹہ نصرااللہ کارروائی سے متعلق گفتگو کررہے ہیں


ڈیرہ غازیخان۔

منشیات فروش معاشرے کے ناسور ہوتے ہیں ان کا خاتمہ اولین ترجیح ہے

یہ بات ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن نے منشیات فروش سے 30 لیٹر شراب برآمد کرنے کے دوران کہی۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن محمد ابراہیم معہ ٹیم نے شراب فروش محمد اسحاق ولد حسین بخش قوم باڈا کے خلاف کامیاب کارواٸی

عمل میں لاتے ہوۓ 30 لیٹر شراب سمیت شراب فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا

اور پولیس تھانہ بی ڈویژن نے گرفتار ہونے والے ملزم کے خلاف تھانہ بی ڈویژن میں مقدمہ درج کرتے ہوۓ مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن نے کہا کہ شراب فروش اور زہریلی شراب بنانے والے معاشرے کو کھوکھلا کر رہے ہیں

ان کے خلاف انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب لاہور اور ڈی پی او عمر سعید ملک کی خصوصی ہدایت پر بھر پور کارواٸی عمل میں لاٸی جارہی ہے تاکہ معاشرے کو اس گند سے پاک کیا جا سکے۔


ڈیرہ غازیخان:

ڈی پی او عمر سعید ملک کی ہدایت پر تھانہ صدرتونسہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان سے اسلحہ برآمد کرلیا۔

تھانہ صدرتونسہ پولیس نے 3 ملزمان انعام اللہ سکنہ سوکڑ،محمد امین سکنہ بوہڑ،ارشد عرف شفیع سکنہ بیچھرہ سے اسلحہ ناجائز دو کلاشنکوف

ایک عدد پستول معہ گولیاں برآمد کرکے حسب ضابطہ کاروائی شروع کردی گئی۔

اس موقع پر میر روحل خان اے ایس پی تونسہ نے کہا کہ لوگوں کی جان ومال کی حفاظت پولیس کی ذمہ داری ہے .

ایس ایچ او تھانہ صدرتونسہ غلام مجتبیٰ کی زیرکمان تھانہ صدرتونسہ پولیس سماج دشمن عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے بھر پور

کردار ادا کررہے ہیں۔ تونسہ پولیس عوام کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے شہریوں کا تحفظ پولیس کا اولین فرض ہے

اس سلسلہ میں کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا تحصیل تونسہ میں جہاں بھی شرپسند عناصر اسی طرح کی قانون شکنی کریں گے

تونسہ پولیس ان کے خلاف تیز کاروائی کرتے ہوئے اپنا فرض ادا کرے گی شرپسند اور سماج دشمن عناصر کی فوری سرکوبی کی جائے گی

تاکہ شہریوں میں تحفظ کا احساس پیدا ہو۔


ڈیرہ غازی خان
ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک قوانین سے آگاہی کے متعلق ٹریفک واک کا انقعاد کیا گیا۔

واک میں ایس پی انویسٹی گیشن حسن جاوید بھٹی، صدر ڈسٹرکٹ بار عظمت اسلام،

جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار اعجاز کلاچی شریک

واک میں ڈی ایس پی سٹی ریحان رسول، ڈی ایس پی ٹریفک عمران رشید، انچارج

ٹریفک آصف شاہ، سول سوسائٹی اور شہریوں کی بڑی تعداد اور بار کے ممبرز نے شرکت کی۔

ایس پی انوسٹی گیشن حسن جاوید بھٹی نے کہا کہ موٹر سائیکل پر سوار ہونے والے شہری ہیلمنٹ کا ضرور استعمال کریں۔

سڑکوں پر گاڑیاں چلانے والے شہری ٹریفک قوانین کو فالو کریں۔دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال گریز کریں تاکہ جان لیوا جیسے حادثات سے بچا جا سکے۔ایس پی حسن جاوید بھٹی


ڈیرہ غازیخان۔

پولیس کانسٹیبلان کی محکمانہ ترقی کے لۓ لسٹ A کا امتحان لیا گیا اور میرٹ پر پورا اترنے والے ہی لسٹ Bون امتحان دینے کے حقدار ہوں گے۔

ڈی پی او عمر سعید ملک۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او عمر سعید ملک کی ہدایت پر محکمانہ ترقی کے لۓ پہلا زینہ لسٹ A کا امتحان لیا گیا

جس میں لسٹ A کے اہل کانسٹیبلان نے شرکت کی۔ ایس پی انوسٹی گیشن حسن جاوید بھٹی نے لسٹ A کے امتحان میں شرکت کرنے والے پولیس کانسٹیبلان سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ

ہر طرح سے میرٹ پر پورا اترنے والے ہی پولیس کانسٹیبلان اگلے مرحلے میں جاٸیں گے انہوں نے کہا کہ

امتحان میں شفافیت اور میرٹ کو ترجیح دی جاۓ گی کیونکہ لسٹ ہاۓ کا امتحان محکمہ پولیس میں ترقی کا پہلا زینہ ہوتا ہے

اور میرٹ پر پورا اترنے والے ہی پولیس کانسٹیبلان اگلے مرحلے میں لسٹ B ون کا امتحان دینے کے حق دار ہوں گے انہوں نے کہا کہ

اپنے فراٸض منصبی ایمانداری سے ادا کریں اور دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سر شار ہو کر جانفشانی سے کام کرنے کا عہد کریں۔

ڈی پی او نے مزید کہا کہ جو پولیس کانسٹیبل میرٹ پر پورا اترے گا وہی A لسٹ میں درج ہو گا

اور کسی بھی پولیس کانسٹیبل کے ساتھ ناانصافی نہیں ہو گی جبکہ امتحان کی شفافیت اور میرٹ کو ہر حال میں یقینی بنایا گیا ہے۔

About The Author