دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے نماز فجر کے بعد شہر کا دورہ کیا۔ڈویلپمنٹ،کارپوریشن،سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی اور دیگر محکموں کے

افسران ہمراہ تھے کمشنرشہر کے مختلف علاقوں میں پیدل چل کر گئے اور انہوں نے ڈی جی خان شہر میں صفائی،سیوریج اور میونسپل سروسز اور دیگر

معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا،اہل علاقہ سے ملاقاتیں کیں۔کمشنرنے مین ہولز پر ڈھکن نظر نہ آنے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کارپوریشن کے

افسران کو فوری طور پر گٹر کے ڈھکن لگانے کے احکامات جاری کیے۔کمشنر نے کہا کہ

افسران عوامی مسائل کے حل میں فعال کردار ادا کریں۔سرکاری فرائض کی انجام دہی میں عدم دلچسپی برداشت نہیں ہوگی۔


ڈیرہ غازی خان

سنٹر آف ایکسی لینس گرلز ڈیرہ غازی خان میں عالمی یوم خواتین کی مناسبت سے رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور طالبات کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے حوصلہ افزائی کی۔

پرنسپل ادارہ شبانہ آفرین نے ایم پی اے کا استقبال کیا اور ادارہ میں موسم بہار کی شجر کاری مہم کے تحت پودے بھی لگائے گئے.

تقریب میں بچیوں نے موضوع پر سبق آموز خاکے پیش کرکے خوب داد وصول کی. ایم پی اے ڈاکٹرشاہینہ نجیب کھوسہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں ایسی تقریبات کا ہونا وقت کی ضرورت ہے۔

دین اسلام نے سب سے پہلے عورت کو عزت و تکریم دی۔ملک کی ترقی خواتین کے فعال کردار کے بغیر ممکن نہیں تاہم خواتین کو اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا ہے

تعلیمی اداروں میں تعلیم کے ساتھ علم حاصل دیا جائے کیونکہ علم سے ہی دنیا اور آخرت سنور سکتی ہے

بچیوں کی کردار سازی اور جذبہ حب الوطنی پر خصوصی توجہ دی جائے پرنسپل ادارہ شبانہ آفرین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

ادارہ میں بچیوں پر نام کی طرح ایکسی لینس توجہ دی جاتی ہے۔نظم و ضبط اور بہترین نتائج ادارہ کی کامیابی کی ضمانت ہیں۔


ڈیرہ غازی خان

مشیرصحت محمد حنیف پتافی نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازیخان شہر میں سیوریج اور گلیوں کے مسائل مرحلہ وار حل کیے جا رہے ہیں.

پی آئی اے روڈ اور گدائی قبرستان کی سیوریج لائن کا ٹینڈر جلد جاری کر کے اپریل کے پہلے ہفتے میں 2500فٹ سیوریج لائن کی تنصیب شروع کر دی جائے گی.

انہو ں نے کہاکہ ان کی تجویز پر ڈپٹی چیف آفیسر کارپوریشن جواد الحسن گوندل کو چیف آفیسر کا اضافی چارج دیاگیاہے.

جواد الحسن گوندل کی خصوصی دلچسپی سے متعلقہ محکموں کی کارکردگی اور کوآرڈینیشن بہتر ہوئی ہے.

خراب سکر اور کیبل مشینوں کو مرمت کرا کے قابل استعمال بنایاگیا ہے. مشیر صحت نے کہاکہ چار ونچنگ مشینیں منگوائی گئیں جن کی مدد سے عملہ دن رات سیوریج لائنوں کی صفائی میں مصروف عمل ہے.

شہر کے بیشتر علاقوں میں دس سال پرانے سیوریج مسائل حل کر لیے گئے ہیں سیوریج لائن کی ونچنگ اوردیگر مشینوں سے صفائی کر کے

نکاسی آب کیلئے استعمال ہونے والے جنریٹرز کی تعداد 24سے کم ہو کر9رہ گئی ہے جس کی وجہ سے کارپوریشن کو ڈیزل کی مد میں بچت ہو رہی ہے.

مشیر صحت نے کہاکہ وقار کنٹین روڈ، پی آئی اے روڈ، بلاک گیارہ، پندرہ، بھٹہ کالونی، شہزاد کالونی، شاہ سکندر روڈ، دال فیکٹری گلی اور سبزی منڈی روڈ سے سیوریج کا مسئلہ حل کر لیا گیا ہے


ڈیرہ غازی خان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر تونسہ شہر میں سالڈ ویسٹ کے مسائل حل کرنے کیلئے لوڈر رکشہ سمیت جدید مشینری کی

ایک اور کھیپ فراہم کر دی گئی ہے. میونسپل کمیٹی تونسہ کیلئے مزید مشینری بھی جلد خریدی جائے گی.

تحصیل کوہ سلیمان کے اہم علاقوں میں بھی صفائی پلان مرتب کر کے عملہ صفائی کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں.

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ جنوبی پنجاب محمد الطاف بلوچ نے تونسہ میں دو روزہ قیام کے دوران صفائی، سیوریج اور میونسپل سروسز کے دیگر معاملات کا

باریک بینی سے جائزہ لینے کے ساتھ متعلقہ محکمو ں کے افسران کا اجلاس طلب کیا.

میونسپل کمیٹی تونسہ میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہاہے تونسہ شہر میں صفائی کے معاملات میں بہتری آ رہی ہے

تاہم مزید کام کرنے کی ضرورت ہے. لوڈر رکشوں کی رجسٹریشن کر کے مختلف علاقوں
3
میں صفائی کیلئے مختص کیا جائے گاجس کیلئے ڈیوٹی پلان ترتیب دیاجائے. انہوں نے کہاکہ

شہروں میں شجرکاری پر بھی فوکس کیا جارہا ہے. لوکل گورنمنٹ کے ترقیاتی منصوبوں میں معیاری مٹیریل کے استعمال کے ساتھ دی گئی

مدت کے اندر تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا جس کیلئے انہوں نے ہر سکیم کا موقع پر جائزہ لینے کے ساتھ بروقت تکمیل کیلئے خامیوں کو دور کیا.

انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر صفائی، سیوریج اور دیگرعملہ سے قریبی رابطہ ہے وٹس ایپ گروپ قائم کر کے دن،

وقت او رعلاقہ کا تعین کرتے ہوئے صفائی او ردیگر معاملات کو مانیٹر کیا جا رہاہے اس موقع پر ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملک محمد رمضان، ایکسیئن خرم خان اوردیگر افسران موجو د تھے.


ڈیرہ غازی خان

ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروسز ریسکیو1122ڈاکٹر رضوان نصیر نے بارتھی، وہوا، فورٹ منرو ہسپتال، سخی سرور ریسکیو سٹیشن کی عمارتوں او رمجوزہ جگہوں کا معائنہ کیا.

ڈویژنل ہیڈکوارٹر ڈیرہ غازیخان میں ریسکیورز سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ

ریسکیورز اپنی ڈیوٹی خدمت خلق سمجھ کر ادا کریں انہوں نے ریسکیورز کو خوش خبری دیتے ہوئے اعلان کیا کہ

بہت جلد ریسکیورز کا سروس سٹرکچر لاگو کر دیا جائے گا. اس موقع پر ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ارشاد الحق،

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرز ڈاکٹر حسین میاں، ڈاکٹر نیئر عالم اوردیگر موجو دتھے.


ڈیرہ غازی خان

ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ پنجاب کوثر خان نے ضلع ڈیرہ غازیخان کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے

ترقیاتی منصوبوں اور دیگر امو رکا جائزہ لیا. ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملک محمد رمضان،

ایکسیئن خرم خان او ردیگر ہمراہ تھے. ڈی جی لوکل گورنمنٹ نے وزیر اعلی انشیٹیوز کے تحت ڈیرہ غازیخان او ر تونسہ میں جاری

لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا.انہوں نے کام کی رفتار تیز کرنے، معیاری مٹیریل کے استعمال سمیت دیگر ضروری ہدایات جاری کیں.


ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں غیر قانونی آئل ایجنسیوں،

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کا سلسلہ جاری ہے.

اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے مارکیٹوں کا معائنہ کرتے ہوئے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تین، سول ڈیفنس آفیسر محمد ربنواز نے مزید پانچ آئل ایجنسیاں سربمہر کر دیں.

اسسٹنٹ کمشنر نے فلور ملز اور آٹا کے سیل پوائنٹس کا بھی جائزہ لیتے ہوئے آٹا کی دستیابی چیک کی.

اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر تونسہ رابعہ سیال نے بھی مارکیٹوں کا معائنہ کرتے ہوئے عارضی و پختہ تجاوزات مسمار کرا دیں.

پٹرول پمپس کے معائنہ کے دوران پیمانے چیک کیے انہوں نے پرائس کنٹرول ایکٹ اور دیگر معاملات کا بھی جائزہ لیا.


ڈیرہ غازی خان

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمدنے رات گئے تونسہ کا دورہ کیا. ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز اور پولیٹیکل اسسٹنٹ حمزہ سالک،

اسسٹنٹ کمشنر تونسہ رابعہ سیال اوردیگر ہمراہ تھے.کمشنر نے ٹی ایچ کیو ہسپتال تونسہ کا دورہ کرتے ہوئے داخل مریضوں کی

عیادت کی اور فراہم طبی سہولیات کا جائزہ لیا. کمشنر نے تونسہ میں ریسکیو 1122 سنٹر کا بھی دورہ کیا

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں نے ریسکیو سروس سے متعلق بریفنگ دی.


ڈیرہ غازی خان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر تونسہ شریف میں اعلی نسل کے مویشیوں کی افزائش نسل اور لائیو سٹاک کی ترقی کیلئے

ماڈل لائیو سٹاک فارم قائم کیاجائے گا جس کیلئے کم سے کم پچیس ایکڑ رقبہ درکار ہو گا.

وزیر اعلی کی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل زراعت توسیع نوید نیازی، ڈائریکٹر جنرل پروٹیکشن محمود اختر اور ٹیم کے دیگر اراکین نے

تحصیل تونسہ شریف کی مجوزہ جگہوں کا معائنہ کیا. ایڈیشنل ڈائریکٹر
5
لائیو سٹاک ڈاکٹر غلام نظام الدین، ڈائریکٹر زراعت مہر عابد حسین، ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر منیجمنٹ ملک خادم حسین او ر دیگر افسران ہمراہ تھے.

صوبائی ٹیم نے چٹ پانی، ساکڑ موڑ، موضع پکھا اور دیگر علاقوں کی مجوزہ جگہوں کا معائنہ کرتے ہوئے

پانی او رمٹی کے تجزیہ کیلئے ہدایات جاری کیں اس موقع پر ہدایت کی گئی کہ لیبارٹری تجزیہ کی رپورٹ پیش کی جائے کہ

زیر زمین پانی انسانوں اور مویشیوں کیلئے قابل استعمال ہے. ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر غلام نظام الدین نے بتایا کہ کمیٹی کی سفارشات پر مناسب جگہ کا انتخاب کیا جائے گا.


ڈیرہ غازی خان

برصغیرکے روحانی پیشوا حضرت سلطان المعروف سخی سرور ؒ کے عرس کی تقریبات کے انعقاد اور معاملات کے حل کیلئے فوکل پرسن مقرر کردیئے گئے ہیں.

حکومت پنجاب کی ہدایت پر متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ عرس کے دوران کنٹرول روم اور شکایات سیل کو فعال کریں گے.

زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف ڈیرہ غازیخان کے مراسلہ کے مطابق ڈسٹرکٹ منیجر اوقاف حفیظ احمد کو فوکل پرسن مقرر کیاگیاہے

فون نمبر03006762417، 03356762417پر رابطہ کیا جاسکتاہے. متعلقہ محکمے کنٹرول روم اور شکایات سیل میں ڈیوٹی کو یقینی بنائیں گے.


ڈیرہ غازی خان

:وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر تحصیل کوہ سلیمان میں پہاڑوں کو کاٹ کر آبادیوں کو ملایا جائے گا

ذرائع آمد و رفت کی بہتری کیلئے جیپ ایبل ٹریکس بنائے جائیں گے. اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی صدارت ان کے

دفتر میں اجلاس منعقد ہوا جس میں پولیٹیکل اسسٹنٹ حمزہ سالک اور دیگر محکموں کے افسران موجود تھے.

اجلاس میں جیپ ایبل ٹریکس کیلئے بلڈوزر، ایندھن کی فراہمی اوردیگر معاملات کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایات جاری کی گئیں.


ڈیرہ غازی خان

ڈویژنل پبلک سکول و کالج ڈی جی خان میں جشن بہاراں کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر ارشاد احمد نے پودا لگا کر موسم بہاراں کی شجرکاری کا افتتاح کیا
آر پی او محمد فیصل رانا،ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز،ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن خالد منظور،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،

ڈائریکٹر زراعت مہر عابد حسین،پرنسپل ادارہ اعظم اکمل بورڈ اف گورنرز ڈاکٹر کشور ناہید رانا،شاہینہ
محبوب،پروفیسر صادق،سلیم کوثر اور دیگر نے پودے لگا کر شجرکاری میں حصہ لیا ڈی پی ایس کے بچوں نے درخت اور ماحولیات کا خوبصورت روپ

دھار لیا ڈی پی ایس میں چاروں صوبوں کی ثقافت لباس سے نمایاں تھی۔درخت ماحول اور انسانی صحت کیلئے کتنا ضروری ہے،

ٹیبلوز اور خاکوں میں آگاہی دی گئی۔ڈویژنل پبلک سکول کے ننھے بچوں نے کلرفل اور خوبصورت گیٹ اپ کیا ہوا تھا
کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ میں دو ہفتے کلین اپ آپریشن کرکے بچوں کو شجرکاری اور

کھیلنے کیلئے صاف ستھرا ماحول فراہم کیا۔اپ پودے اور گھاس لگا کر خالی زمین کوسرسبز اور شاداب بنایا جائے
آر پی او محمد فیصل رانا اور دیگر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو درخت لگانے اور ان کی نگہداشت کی تربیت دی جائے۔

درخت ماحولیاتی آلودگی ختم کرنے میں انسان کی مدد کرتے ہیں۔ادارہ کا ہر استاد اور بچہ اپنے حصہ کا کم سے کم ایک پودا ضرور لگائے

۔ پرنسپل اعظم اکمل نے کہا کہ ادارہ میں شجرکاری مہم 13 مارچ تک جاری رہے گی۔

ممنوعہ، ملاوٹی خوراک فروخت کرنے والوں کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں۔۔۔

قوانین کی خلاف ورزیوں پر 2 فوڈ یونٹس سیل، صفائی کے ناقص انتظامات پر1 لاکھ 46 ہزار 500 روپے کے جرمانے عائد، 162 شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری۔۔۔


ڈی جی خان :

ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی ڈی جی خان اور بہاولپور ڈویژن کے مختلف اضلاع میں

خوراک میں جعلسازی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 189 فوڈ یونٹس کی چیکنگ کے دوران پنجاب پیور فوڈ رولز کی خلاف ورزی پر 2 فوڈ پوائنٹس سیل جبکہ 162 فوڈ بزنس مالکان کو خوراک کا

معیار میں بہتری کے لیے وارننگ نوٹسز جاری کیے۔ تفصیلات کے مطابق لیہ کے علاقے چوک اعظم میں ملاوٹی مصالحے فروخت کرنے پر سلیمانی ٹریڈرز کو سیل کردیا گیا۔ مصالحہ جات میں سٹارچ اور ڈائی کلر کی ملاوٹ پائی گئی۔

ورکرز کے میڈیکل سرٹیفکیٹس کی عدم موجودگی پائی گئی۔ 180 کلو سرخ مرچ، 120کلو ہلدی پاؤڈر اور 100کلو دھنیا پاؤڈر برآمد کر لیا گیا۔

اس کے علاوہ ڈی جی خان میں فیض کریانہ سٹور کو گٹکا فروخت کرنے پر سیل کر دیا گیا۔

دوران کارروائی 544 ساشے گٹکا برآمد کر لیا گیا۔ اسی طرح رحیم یارخان میں آصف اینڈ برادرز کو پیک شدہ مصالحوں پر مناسب لیبلنگ نہ ہونے پر 20 ہزار، مظفرگڑھ میں شکیل رشید مرچ پوائنٹ کو کھلے

اور ملاوٹی مصالحے فروخت کرنے پر 15 ہزار اور راجن پور میں سعید کریانہ سٹور کو ایکسپائرڈ فوڈ آئٹمز فروخت کرنے پر 12 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ مجموعی طور پر کی گئی کارروائیوں کے

دوران، 120 کلو کھویا، 544 ساشے گٹکا، 110 لٹر ایکسپائرڈ مشروبات اور 100 کلو کھلے ملاوٹی مصالحے تلف کردیے گئے۔


ڈیرہ غازیخان
بروقت ردعمل نہ دینے اور سستی برتنے پر سابقہ ایس ایچ او دانش علی کی نچلے رینک میں تنزلی کر دی گئی۔*

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او عمر سعید ملک نے پل شیخانی کے وقوعہ پر ایس ایچ او تھانہ شاہصدر دین دانش علی کی نچلے رینک میں تنزلی کر دی

دوران انکوائری پایا گیا کہ ایس ایچ او تھانہ شاہصدر دین نے پل شیخانی وقوعہ میں سستی برتی اور سنگین وقوعہ کے متعلق بروقت ردعمل نہ دیا

جس پر ایس ایچ او تھانہ شاہصدر دین دانش علی کے خلاف باقاعدہ انکوائری کرائی گئی دوران انکوائری قصوروار ثابت ہونے پر ڈی پی او عمر سعید ملک نے

دانش علی سب انسپکٹر کی نچلے رینک میں تنزلی کرتے ہوئے اسسٹنٹ سب انسپکٹر بنا دیا۔

ڈی پی او عمر سعید ملک نے کہا کہ محکمہ میں فراٸض منصبی میں سستی اور لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کی جاۓ گی

جبکہ فورس کے مورال میں اضافے اور نظم و ضبط میں بہتری کے لۓ تمام تر اقدامات عمل میں لائے جائیں گے

پولیس اہلکاروں کو سزاٸیں دینے کا مقصد صرف اور صرف ان کی اصلاح کرنا ہے۔


ڈیرہ غازی خان

ڈیرہ غازیخان میں نئے بوائز ڈگری کالج کے قیام سمیت سات ترمیمی منصوبوں کی منظوری دے دی گئی ہے.

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈیرہ غازیخان، مظفرگڑھ او رلیہ اضلاع کے ترقیاتی منصوبوں کی مشروط منظوری دی.

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید، ڈپٹی ڈائریکٹر وسیم اختر جتوئی، محمد عدیل کے علاوہ متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے.

لیہ اور مظفرگڑھ کے ڈپٹی کمشنر ز بالترتیب اظفر ضیاء اور امجد شعیب ترین نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی. ڈیرہ غازیخان میں دانش سکول کے ساتھ باون کنال رقبہ پر نیا بوائز ڈگری کالج قائم کیا جائے گا

جس پر بیس کروڑ روپے کا تخمینہ لگایاگیاہے. کمشنر نے جن ترمیمی منصوبوں کی منظوری دی ان میں مظفرگڑھ میں موضع چک چاچڑاں نہر تلیری تا موضع بیلی جنوبی روڈکے منصوبے پر چھ کروڑ پینتیس لاکھ روپے خرچ ہوں گے. لیہ میں بھی روڈ کے ترمیمی منصوبہ کی منظوری دی گئی. ت

ونسہ پیکج کے تحت منگڑوٹھہ چوک سے بستی بزدار، انڈس ہائی وے بھائی موڑ تا سوکڑ بغلانی او رانڈس ہائی وے ناڑی جنوبی تا بیٹ میر کھر وغیرہ کے 54کروڑ 74لاکھ روپے کے تین ترمیمی منصوبوں کی بھی منظوری دی گئی

. کمشنر ڈاکٹر ارشاداحمد نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں میں مٹیریل کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا. ترمیمی منصوبہ سے قبل تمام ضروری لوازمات پورے کیے جائیں.


ڈیرہ غازی خان

ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں 45 نئے پٹرول پمپس کے قیام کی مشروط منظوری دے دی گئی ہے،

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے کمیٹی کے اجلاس میں کیسز کا جائزہ لیتے ہوئے فیصلے کئے.
حکومت پنجاب نے پٹرول پمپس کے کیسز کے حل کیلئے ڈویژنل کمشنر کو اختیارات تفویض کردئیے ہیں

اب کیسز کا فیصلہ لاہور کی بجائے ڈویژنل سطح پر ہوں گے کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر ارشاد احمد کی زیر صدارت کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا

ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن خالد منظور اے سی جی حاجی حیات اختر اورپمپس مالکان بھی اجلاس میں شریک تھے.

اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ تحفظ ماحولیات سید اشفاق بخاری نے کیسز پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں ڈی جی خان ڈویژن کیلئے موصول 60 درخواستوں کا انفرادی جائزہ لیا گیا۔

کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈی جی خان ڈویژن میں 45 پٹرول پمپس کے قیام کی منظوری دے دی۔

کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ پٹرول پمپس مالکان ایک ہزار پودے لگائیں گے۔

پٹرول پمپس کیلئے قواعدِ وضوابط اور متعلقہ قوانین پر عملدرآمد کرائیں گے۔ کمشنر نے کہاکہ

پٹرول پمپس کے قیام میں محکموں کی غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کریں گے۔

لاہور کی بجائے ڈویژنل سطح پر کیسز کی سماعت سے مسائل کم وقت میں حل ہوں گے.


ڈیرہ غازی خان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں پندرہ کروڑ اٹھارہ لاکھ روپے سے زائد مالیت کا 2090کنال سرکاری رقبہ واگزار کرانے کے

ساتھ گیارہ آئل ایجنسیز سیل کردی گئیں۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کی ہدایت پر افسران نے آپریشن کیا۔

ڈپٹی کمشنر کے احکامات پر قبضہ مافیا کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر آپریشن جاری ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے چک چانڈیہ میں آپریشن کی نگرانی کرتے ہوئے 15 کروڑ 18 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا 2920 کنال سرکاری

رقبہ واگزار کرالیا ہے۔ کاشتہ فصلوں پر ہل چلادئیے گئے. دریں اثنا اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے چار غیر قانونی آئل ایجنسیاں بھی

سربمہر کردیں انہوں نے محمد یاسر رمدانی آئل اجنسی وجہ والا، شان موہاڑہ آئل اجنسی وجہ والا، محمد موسی جوگیانی آئل اجنسی وجہ والا اور محمد اختر آئل اجنسی بستی جام کو سیل کردیا۔

اے سی کوٹ چھٹہ نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دو دکانیں بھی سربمہر کردیں

اور ناجائز منافع خوروں کو پانچ ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا.
علاوہ ازیں ازیں اسسٹنٹ کمشنر صدر مہدی ملوف نے کارروائی کرتے ہوئے سات غیر قانونی آئل ایجنسیز سربمہر کرنے کے

ساتھ 20 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیااسی طرح سول ڈیفنس آفیسر ربنواز نے بھی کارروائی کرتے ہوئے چار غیر قانونی آئل ایجنسیز سیل کردیں.


ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہاہے کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ضلع میں موسم بہار کی شجرکاری مہم جلد وسیع پیمانے پر شروع کی جائے گی متعلقہ محکمے تیاریاں شروع کر دیں.

انہوں نے یہ بات اپنے آفس میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی. ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ وزیراعظم اور وزیر اعلی کی کلین اینڈ گرین مہم کے تحت تمام محکموں کوفعال کردارادا کرنا ہو گا

درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے پودوں کو تناور درخت بنا کر ملک کی خدمت کی جائے.

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالد سنپال اور دیگر موجود تھے.
علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی زیر

صدارت ڈسٹرکٹ ریکروٹمنٹ کمیٹی کااجلاس بھی منعقد ہوا جس میں متعلقہ امو ر کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایات جاری کی گئیں.


ڈیرہ غازی خان

رجسٹرارڈسٹرکٹ کنزیومرکورٹ ڈیرہ غازیخان سید مخدوم حسین نے کہا ہے کہ 15مارچ کو دنیا بھر میں یوم صارفین منایاجاتاہے

اس سلسلے میں صارفین کی آگاہی کیلئے تعلیمی اداروں اور مختلف پلیٹ فارمز پر سیمینار اور لیکچرز کا اہتمام کیاجائے گا.

انہوں نے کہاکہ 15مارچ کو ورلڈ کنزیومر ڈے کو بھر پور طریقے سے منانے کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل بھر پو رکردارادا کررہی ہے.

سید مخدوم حسین نے کہاکہ امسال ورلڈ کنزیومر ڈے کا آفیشل سلوگن پلاسٹک آلودگی پر قابو پانا ہے.

انہوں نے کہاکہ معاشرے کا ہر فرد صارفین کے عالمی دن کے حوالے سے عوامی آگاہی کیلئے اپنا بھر پور کردارادا کرے تاکہ

صارفین کو معیاری اور بہترین سروسز کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے.

About The Author