دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے

راجن پور

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع راجن پور میں بزرگ شہریوں کو کورونا ویکسین لگانے کے عمل کا آغاز کر دیا گیا ہے

۔چیف ایگزیکٹو آفیسر صحت ڈاکٹر محبت علی نے قائم ویکسینیشن سنٹرز کا معائنہ اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

انہوں نے بتایاکہ ضلع بھر میں 60سال سے زائد عمر کے افراد کو کورونا سے بچاو¿ کی ویکسین لگائی جائے گی۔ انہوں نے بتایاکہ ضلع میں کورونا ویکسینیشن سنٹرز قائم کردیئے گئے ہیں۔

انہوں نے ویکسینیشن سنٹرز پر بزرگ شہریوں کو سہولتیں فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے بتایا کہ

حکومت شہریوں کو مفت بلامعاوضہ ویکسین لگائے گی -انہوں نے کہاکہ وہ خود بھی سنٹرز کا اچانک معائنہ کر کے سہولیات اور انتظامات کا جائزہ لیں گے۔

انہوں نے بتایاکہ فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کوبھی ویکسین لگانے کا عمل جاری رہے گا۔


راجن پور

دنیا کی کوئی قوم اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتی جب تک قوم کی خواتین ،مردوں کے شانہ بشانہ کھڑی نہ ہوں ۔یہ باتیں سابق ایم این اے مینا جعفر لغاری،

پرنسپل سعدیہ منیر اور دیگر مقررین نے خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے پنجاب دانش اسکول گرلز سیکشن فاضل پور میں ایک تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پربیگم پرنسپل دانش اسکول بوائز سیکشن،

طالبات اور دیگر خواتین نے شرکت کی۔سابق ایم این اے مینا جعفر لغاری نے کہا کہ جس طرح ہر کامیابی کے پیچھے ایک عورت کا ہاتھ ہوتا ہے

اسی طرح کامیاب عورت کے پیچھے بھی ایک مرد کا ہاتھ ہوتا ہے ۔تقریب کے آخر میں پرنسپل دانش اسکول سعدیہ منیر نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا

اور دانش سکول گرلز سیکشن میں شجر کاری مہم کے حوالے سے پودے بھی لگائے گئے۔


روجھان
روجھان میں تعلیم دشمن عناصر نے ایکسیلنس گرلز اسکول روجھان میں بچیوں کے کے داخلے کے لیے لگائے گئے

اشتہارات کو اتار کر چاک چاک کرنے والے گروہ کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ شہری
اس سلسلے میں روجھان کے ایکسیلنس گرلز اسکول طالبات کے سالانہ داخلے کے لیے اشتہارات و پینا فلیکس چوک چوراہوں اور پبلک پوائنٹس پر آویزاں کیئے گئے تھے

مگر کچھ تعلیم دشمن نامعلوم عناصر نے طالبات کے داخلے کے لیے لگائے جانے والے اشتہارات کو شب کی تاریکی میں بچیوں کے

مستقبل کو تاریک کرنے کے لیے پینا فلکس اتار کر لیے ہیں روجھان کے تعلیمی، عوامی سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک ،

سی ای او تعلیم، اسسٹنٹ کمشنر محمد عابد شبیر لغاری سے اپیل کی ہے کہ ان تعلیم دشمن عناصر کی گھناؤنے فعل کے مرتکب تعلیم دشمن افراد کے خلاف قانونی کارروائی کرنے مطالبہ ہے تاکہ

آئندہ کسی بھی ایسے گھناؤنے فعل کا ارتکاب کرنے کی جرات نہ کر سکے ۔

ضامن حسین بکھر ڈسٹرکٹ بیورو چیف  روجھان


روجھان

(ڈسٹرکٹ بیورو چیف)

روجھان سٹی کا رہائشی جاوید المعروف لادھو ولد کالو کھوگانی وارڈ نمبر 5 سکنہ روجھان سٹی جو عرصہ دراز سے سردار بلال مزاری کے

بنگلہ پر بطور ملازم کام کرتا تھا آج صبح بند کمرے سے مردہ پایا گیا اس واقعہ کی اطلاع مقامی پولیس کو دی گئی لاش کا جائزہ لینے کے لیے کرائم سین یونٹ ڈیرہ غازی خان کی ٹیم کے ماہر سربراہ عمر دراز اور اس کی سہ

رکنی ٹیم اور نصراللہ خان سب انسپکٹر تھانہ روجھان کے ہمراہ متوفی کی لاش کا جائزہ لینے کے لیے کمرے میں گئے

جہاں پر ڈیڈی باڈی کا جائزہ اور لاش کا معائنہ کیا اس موقع پر کرائم سین یونٹ کے سربراہ نے میڈیا کو بتایا کہ

ہم نے کمرے کے اندر جا کر لاش کا جائزہ لیا لاش 4/5 دن پرانی خستہ حالت میں تھی مردہ جسم پر حشرات کثرت سے تھے اور ڈیڈی باڈی میں تعفن پھیل چکا تھا با ظاہری طور پر متوفی کے جسم پر

کسی قسم کے تشدد و زخم وغیرہ نہ تھے کرائم سین یونٹ ڈیرہ غازی خان کے سربراہ عمردراز نے میڈیا کو مزید یہ بھی بتایا کہ تمام ضروری چیکنگ کے باد متوفی کی ڈیڈباڈی کو پوسٹ مارٹم کے لیے

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخ خلیفہ روجھان منتقل کر دیا ہے اب متوفی کے موت کے پس پردہ محرکات پوسٹ مارٹم رپورٹ کے باد ہی معلوم ہونگے

مرحوم جاوید کھوگانی سردار بلال خان مزاری کا پرسنل ملازم تھا روجھان پولیس کے سب انسپکٹر نصراللہ خان کا کہنا تھا کہ

مرحوم کی موت کے اسباب پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی معلوم ہونگے اس سے قبل کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا پولیس نے قانونی کارروائی شروع کر دی ۔

اس موقع پر میڈیا بھی کرائم سین یونٹ اور روجھان پولیس کے ہمراہ تھے ۔

ضامن حسین بکھر ڈسٹرکٹ بیورو چیف  روجھان


حاجی پورشریف

(ملک خلیل الرحمن واسنی )

صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کے لئے کھیلوں کے میدانوں کی اشد ضرورت ہے.اہلیان حاجی پور شریف

ہزاروں نفوس پر مشتمل آبادی جسکی کثیر تعداد نوجوانوں پر مشتمل ہے حاجی پور شریف جوکہ این اے 194،پی پی 295 کاحلقہ ہے

بارہا متعلقہ حکام وافسران کو نشاندہی اور پاکستان سیٹیزن پورٹل ایپ پرشکایات کےباوجود اس طرف توجہ نہیں دی گئی

اورآج بھی حاجی پور شریف سرکاری سطح پرکھیلوں کےمیدان سے محروم ہے جبکہ عصر حاضر کے جدید تقاضوں کے مطابق کھیلوں کے میدان بے حد ضروری ہیں اور معاشرے میں صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کےلئے

کھیلوں کے مواقع اور کھیلوں کے میدانوں کی اشد ضرورت ہے تاکہ نوجوان نسل دیگر معاشرتی اور اخلاقی برائیوں سےبچنے کیساتھ ساتھ اپنے اندر چھپے

ٹیلنٹ کو اجاگر کر سکیں کیونکہ ضلع راجن پور اور بالخصوص حاجی پور شریف کےنوجوان مختلف گیمزمیں ہر لیول پر حصہ لیتے رہتے ہیں اور اپنی مدد آپ کے تحت کھیلوں کے انعقاد میں نمایاں طور پر پیش پیش رہتے ہیں

مگر متعلقہ حکام و افسران نوجوانوں کو اس دور میں بھی یہ سہولت دینے میں ناکام رہے ہیں

حالانکہ حاجی پور شریف کےمختلف ایریا میں سرکاری رقبے موجود ہیں جنہیں کھیلوں کے میدان کے لئے مختص کر کے سرکاری سطح پر کھیلوں سے دلچسپی رکھنے والے نوجوانوں کی بھر پور طور حوصلہ افزائی کیجا سکتی ہے

اس سلسلے میں اہلیان حاجی پور شریف ، عوامی،سماجی،سیاسی،مذہبی،کاروباری اور صحافتی حلقوں اور کھیلوں سے دلچسپی رکھنے والے

نوجوانوں نے ” ڈیلی سویل ” کے توسط سے ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک،اسسٹنٹ کمشنر جام پور ملک فاروق احمد ، ڈسٹرکٹ و تحصیل

سپورٹس آفیسر اور متعلقہ حکام سے کھیلوں کے میدان کے قیام اور کھیلوں کے فروغ اور مواقع فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے.

About The Author