پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کہتے ہیں کہ یوسف رضا گیلانی کا نوٹیفیکیشن جاری ہونا
جمہوریت کی فتح ہے۔ انکی کامیابی کا نوٹیفیکیشن تو رک ہی نہیں سکتا تھا۔
قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پی ٹی آئی گیلانی کا نوٹیفیکیشن رکوانے اس لئے گئی تاکہ فیصل واڈا کا نوٹیفیکیشن نہ رکے۔
پی ٹی آئی نے ہمیشہ سیاسی اخلاقیات کا کباڑہ کیا لیکن الزام تراشی دوسروں پر کی۔ انہوں نے کہا کہ
شیخ رشید کا یہ بیان کہ سنجرانی ریاست کا امیدوار ہے،یہ کونسی سیاسی اخلاقیات ہے۔
عامر ڈوگر کہتا ہے اسٹیبلشمنٹ سنجرانی کو خود جتوا لے گی،یہ کونسی اخلاقیات ہے۔
ان کے مطابق شبلی فراز کہتا ہے سنجرانی کو جتوانے کیلئے ہر ہتھکنڈہ استعمال کریں گے،
کیا یہ اخلاقیات ہے۔ یہ جعلی لوگ ہیں۔عمران خان نے ہمیشہ سیاسی اخلاقیات برباد کرنے کی سیاست کی۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ