دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے نماز فجر کے بعد شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔ڈویلپمنٹ،

کارپوریشن، سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی، پی ایچ اے اور دیگر محکموں کے افسران ہمراہ تھے کمشنر نے گھنٹہ گھر گول باغ، جناح فیملی پارک،

مانکا کینال سمیت دیگر مقامات کا پیدل تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے صفائی، سیوریج، میونسپل سروسز اور پارکس کے معاملات کا جائزہ لیا

انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں کہ وہ عوامی مسائل کے حل کےلئے ذاتی دلچسپی لیں۔

سرکاری فرائض کی انجام دہی میں عدم دلچسپی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے کہا کہ

وہ علی الصبح شہر کے مختلف مقامات کے اچانک معائنہ کا سلسلہ جاری رکھیں گے سرکاری محکموں کی طرف سے کوتاہی نظر آنے پر سخت کارروائی کی جائے گی


ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کی ہدایت پر سخی سرور اور چوٹی میں 11غیر قانونی آئل ایجنسی اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تین دکانیں سربمہر کردی گئیں۔

اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے آپریشن کی نگرانی کی۔ انہوں نے مارکیٹوں کے معائنہ کرتے ہوئے پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر

ناجائز منافع خوروں کو چار ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے کارروائی کرتے ہوئے محمد عرفان کی رمدانی آئل ایجنسی چوٹی زیریں،

ریاض حسین کی رمدانی آئل ایجنسی چوٹی زیرین، اللہ بخش ہدیانی کی آئل ایجنسی چوٹی زرین ،زین آئل ایجنسی پل 13، رحمت پٹھان کی آئل

ایجنسی سخی سرور روڈ،عصمت اللہ پٹھان کی آئل ایجنسی سخی سرور روڈ ، غفور پٹرولیم ایجنسی پل 14، حنیف آئل ایجنسی چوٹی زیریں،

امتیاز آئل ایجنسی بکھر وا، احسان الہی آئل ایجنسی پل 14 اور محمد عارف کی سخی سرور آئل ایجنسی کو سیل کردیا


ڈیرہ غازی خان

مشیر وزیراعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان ڈویژن کی تمام آبادی کو

اسی سال ہیلتھ کارڈ جاری کردیئے جائیں گے اور اس کارڈ کے ذریعے 10 لاکھ روپے تک کا علاج مفت کرایا جاسکے گا

جس کے تمام اخراجات حکومت پنجاب برداشت کرے گی مشیر صحت محمد حنیف پتافی نے کہا کہ یہ

سہولت ملکی کی تاریخ میں پہلی بار مل رہی ہے اور میرے خیال میں ترقی یافتہ ممالک کے عوام کو بھی یہ سہولیات میسر نہیں ہے

جو پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے پنجاب کے عوام کو دی ہے اور اب تک صوبہ کے80 لاکھ افراد کو انصاف صحت کارڈ جاری کیے جا چکے ہیں۔


ڈیرہ غازی خان

مشیر وزیراعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے شاہ جمالیہ ٹرسٹ کے زیر اہتمام عالی والا میں فری آئی کیمپ کا جائزہ لیا

ڈاکٹرز اور منتظمین سے ملاقات کے ساتھ آئی کیمپ میں فراہم طبی سہولیات کا جائزہ لیا اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے مشیر صحت محمد حنیف پتافی نے کہا کہ

شاہ جمالیہ ٹرسٹ نے مستحق افراد کے لیے آئی کیمپ لگا کر احسن اقدام کیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ

ڈیرہ غازی خان اور راجنپور اضلاع کے پانچ سو سے زائد مستحق افراد کو آپریشن اور ادویات کی مفت سہولت فراہم کی جائے گی

انہوں نے بتایا کہ آئی کیمپ میں تمام قواعد و ضوابط پر عمل درآمد کرایا جارہا ہے ۔


ڈیرہ غازی خان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں جشن بہاراں کی تیاریاں شروع کردی گئیں ہیں مشیر وزیراعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی کی

گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا اور ادارہ میں جشن بہاراں کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

پرنسپل ادارہ انجینئر فیض محمد بزدار نے مشیر وزیراعلی کا استقبال کیا طلباء نے پھولوں اور دیگر اشیاء سے ادارہ کو سجادیا

مشیر وزیر اعلیٰ نے جشن بہاراں کے انتظامات کو سراہا انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں بہت جلد جشن بہاراں کی مرکزی تقریب کی جائے گی۔

عوام کو معیاری تفریح فراہم کرنے کےلئے فلاور شو اور دیگر سٹالز لگائیں گےپی ایچ اے نے بھی جشن بہاراں کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔


ڈیرہ غازیخان۔

ڈی پی او عمر سعید ملک کی ہدایت پر تھانہ ریتڑہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم سے اسلحہ برآمد کرلیا۔

تھانہ ریتڑہ پولیس نے ملزم مختار حسین حال سکنہ بستی کڑوال ،پڑدان شرقی سے اسلحہ ناجائز ایک عدد کلاشنکوف معہ گولیاں برآمد کرکے حسب ضابطہ کاروائی شروع کردی گئی۔

اس موقع پر میر روحل خان اے ایس پی تونسہ نے کہا کہ لوگوں کی جان ومال کی حفاظت پولیس کی ذمہ داری ہے .ایس ایچ او تھانہ حامد مقبول کی زیرکمان ریتڑ ہ پولیس سماج دشمن عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے بھر پور کردار ادا کررہے ہیں۔


ڈیرہ غازیخان۔
ڈی پی او عمر سعید ملک نے تھانہ سٹی کا وزٹ کیا۔

تھانہ میں جاری کنسٹرکشن کے کام کو چیک کرتے ہوئے بلڈنگ کلرک کو ہدایات دیں۔

ڈی پی او عمر سعید ملک نے کہا کہ تھانہ کی عمارت جہاں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اس کو فی الفور مرمت کروائیں۔

ڈی پی او نے تھانہ سٹی جاری کنسٹرکشن کے کام کو جلد مکمل کرانے کی ہدایت کی۔

دوران وزٹ تھانہ کی عمارت صفائی ستھرائی کو چیک کرتے ہوئے گاڑیوں کی انسپکشن کی۔

About The Author