جنوری 11, 2025

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

رحیم یار خان کی خبریں

رحیم یار خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

رحیم یار خان
ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن بہاول پور کے نو منتخب نائب صدرجام ریاض احمد گانگا ایڈووکیٹ نے مبارکباد دینے کے لیے آنے والے

گانگا نگر موضع محمد پور گانگا، موضع دنیا پور گانگا، موضع ٹھل گانگا، موضع فتح پور قریشیاں سے تعلق رکھنے والے زمینداروں جام ممتاز احمد گانگا

عون محمد گانگا، مقبول احمد سانگھی،جام فیض محمد، لطیف لاڑ وغیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے کے تمام لوگوں کے لیے میرے لاء چیمبر کے دروازے کھلے ہوئے ہیں.

میں اور بہترین وکلاء پر مشتمل میرے دوستوں کی ٹیم غریب و مظلوم لوگوں کے کیسز میں مفت قانونی رہنمائی فراہم کرنے کے لیے مصروف عمل ہیں.اپنے تجربات اور مشاہدات کی روشنی میں یہی کہوں گا کہ

مقامی سطح پر اصلاح سب سے بہتر عمل ہے.دراصل اسلامی احکامات سے دوری اور روگردانی ہمارے معاشرے کے بہت سارے مسائل کی ایک بڑی وجہ ہے.

اپنی بلا مقابلہ جیت کے بارے میں جام ریاض احمد گانگا نے کہا کہ یہ اللہ تعالی کا کرم، بزرگوں، والدین،

احباب اور آپ سب کی دعاوں کا نتیجہ ہے. آپ سب میرے لیے آگے کامیابی اور استقامت کی دعا بھی کریں. ایک دوسرے کے حق میں مانگی جانے والی خیر و بھلائی کی دعاؤں کو اللہ تعالی جلد قبول فرماتا ہے


رحیم یار خان

پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی صدر خالد محمود کھوکھر نے سابق سٹی ناظم چودھری سلطان احمد بندیشہ اور عبدالجلیل بندیشہ کی جانب سے اپنے اعزاز میں دی جانے والی دعوت چائے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

ہمارا ایجنڈا ہمارا مشن کسان، زراعت اور پاکستان ہیں. کسان اور زراعت مضبوط و خوشحال ہوں گے تو پاکستان مضبوط و خوشحال ہوگا.ایک زرعی ملک کے حکمرانوں کے لیے مسلسل زرعی اجناس درآمد کرنا باعث شرم ہے.

جس ملک کی زراعت کو بیج تک کے لیے بیرون ممالک کا محتاج کر دیا جائے اس ملک کے کروڑوں روپے کے قومی خرچ پر چلنے اور پلنے والے

زرعی تحقیقاتی اداروں اور حکمرانوں کے منہ پر طمانچے ہیں.کچھ زراعت دشمن وزیر مشیر کسانوں کے مسائل کے حل کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں.ہر روز اور صبح شام کسانوں کا اگایا ہوا کھانے والے کسانوں کا خون پینے میں

لگ چکے ہیں.قومی المیہ تو یہ یے کہ اعلی سطحی سرکاری کمیٹیوں اور میٹنگز میں طے ہو جانے والی اچھی سفارشات پر عمل درآمد نہیں ہونے دیا جا رہا.

کسانوں کی کوئی شنوائی نہیں ہو پا رہی. کسان اپنے حقوق کے حصول اور مسائل کے حل کے لیے 31مارچ کو اسلام آباد کسان ٹریکٹر مارچ کے لیے اپنے اپنے

اضلاع سےسڑکوں پر نکلیں اور اسلام آباد کا رخ کریں.ملک چند مخصوص مافیاز کے نرغے میںہے.معاشی درندگی اور استحصال بدترین مقام تک پہنچ چکے ہیں.

کسان اپنے اور بچوں کے حصے کے رزق کے تحفظ کے لیے باہر نکلیں. اس موقع پر پاکستان کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر جام ایم ڈی گانگا، ضلعی صدر ملک اللہ نواز، مانک، سینئر نائب صدر عبدالجلیل بندیشہ،

جام فضل احمد گانگا، سردار گاگن خان رند،عبدالصمد بندیشہ، برادر کسان تنظیموں کے رہنما چودھری جمیل ناصر،چودھری محمد یسین، ملک جنید اسلم نائچ، جام عمیر برڑا، جام حسن محمود،

چودھری ساجد پرویز، خالد پرویز، چودھری فیصل منصور،سید محمود بخاری،سید مظہر بخاری، چودھری عامر غنی سمیت خاصی تعداد میں زمیندار موجود تھے.اس موقع پر خالد محمود کھوکھر اور دوسرے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے

پاکستان کسان اتحاد کے سینئر نائب صدر و میزبان عبدالجلیل بندیشہ نے کہا کہ کسانوں کے لیے بندیشہ ہاؤس کسان ہاؤس ہے.

کسان مظلوم طبقہ ہے کسان تحریک کا دامے درمے سخنے ساتھ دیں گے. کسانوں اور زراعت کے تحفظ کے لیے31مارچ کا کسان ٹریکٹر مارچ وقت کی ضرورت بن چکا ہے

About The Author