ڈیرہ غازی خان
کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے آر پی او محمد فیصل رانا اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کے ہمراہ تعلیمی اداروں کا دورہ کیا انہوں نے بوائز و گرلز سنٹرز آف ایکسیلینس،
بوائز ہائی سکول نمبر ون میں موسم بہار کی شجر کاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے پودے لگائے۔ تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات میں ہینڈ سینیٹائزر تقسیم کئے اور کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی ہدایات جاری کیں۔
پرنسپلز شبانہ آفرین، اعظم اکمل، حافظ راشد سعید اور ڈی ای او سیکنڈری مہر سراج الدین سمیت دیگر افسران موجود تھے۔کمشنر نے گرلز سنٹر آف ایکسیلینس میں مختلف کلاسز، کمپیوٹر اور شعبوں کا معائنہ کیا
انہوں نے ڈویژنل پبلک سکول و کالج میں گراؤنڈ کی تیاری، لائنز کی بحالی اور دیگر اقدامات کا جائزہ لیا
کمشنر نے نے لان اور شجرکاری کے لیے نہری پانی کی فراہمی کی بھی ہدایات جاری کیں کمشنر نے تعلیمی اداروں کے سربراہان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ایس او پیز پر عملدرآمد کرائیں۔
مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات کے مابین صحت مندانہ اور مثبت سرگرمیوں کے مقابلے کے لئے اقدامات کئے جائیں تاکہ طلباء و طالبات کی صلاحیتوں میں نکھار لانے کے ساتھ ان کی اور اساتذہ کی حوصلہ افزائی کی جا سکے
کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں زیادہ سایہ اور پھل دار پودے لگائے جائیں۔
پرنسپلز شبانہ آفرین، اعظم اکمل، حافظ راشد سعید اور دیگر نے بتایا کہ اداروں میں کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرایا جا رہا ہے ہینڈ سینیٹائزر اور ماسک کے استعمال کے ساتھ ساتھ ٹمپریچر گن سے درجہ حرارت بھی نوٹ کیا جاتا ہے
ڈیرہ غازی خان
ڈپٹی کنٹرولر امتحانات ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان شیخ امجد حسین نے کہا ہے کہ پنجاب بورڈ ز کمیٹی آف چیئرمین کے فیصلہ کے
مطابق انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2021 کیلئے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے۔ نئے شیڈول کے مطابق سنگل فیس کے
ساتھ داخلہ فارم 12 مارچ تک ، دو گنا فیس کے ساتھ13 مارچ سے 22 مارچ جبکہ تین گنا فیس کے ساتھ 23مارچ سے 30 مارچ تک بھجوائے جا سکیں گے۔
ڈیرہ غازیخان۔
تھانہ سٹی پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کر لیا، نوجوان نسل کو تیزی سے برباد کرنے والا آئس نشہ برآمد، مقدمہ درج۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی افتخار احمد ملکانی معہ ٹیم نے کامیاب کاروائی کر کے ملزم سے نشہ آئس برآمد کرلی۔
ملزم محمد ظفر آئس نشہ پاوڈر کو شاپر میں چھپا کر جا رہا تھا کہ تھانہ سٹی پولیس نے دوران ریڈ ملزم کو آئس نشہ پاوڈر سمیت گرفتار کر لیا
وزن کرنے پر پکڑا گیا آئس نشہ پاوڈر 450 گرام ہوا اور پکڑے گئے منشیات فروش ظفر نے ابتدائی تفتیش میں منشیات فروشی کے گھناؤنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے
ایس ایچ او تھانہ سٹی افتخار احمد ملکانی کا کہنا تھا کہ آئس نشہ نوجوان نسل میں تیزی سے پھیل رہا ہے اور یہ نشہ انتہائی خطرناک ہے
جو کہ کینسر کی طرح نواجوں نسل میں شامل ہو کر انہیں تباہ کر رہا ہے۔
ڈیرہ غازی خان۔
ڈی پی او عمر سعید ملک کے کرائم فری ڈیرہ غازیخان ویژن کے مطابق پولیس تھانہ بی ڈویژن کی کاروائیاں شریفہ گینگ کے تین افراد سے چوری ،
ڈکیتی شدہ 7 عدد موٹر سائیکل، 5عدد پسٹل ،60 عدد دیسی شراب ،24 عدد ولایتی شراب کی بوتلیں پرچی جوا پر کاروائیاں کرتے ہوئے
مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی۔
تفصیل کے مطابق ایس پی انوسٹی گیشن حسن جاوید بھٹی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ
ڈی پی او ڈیرہ عمر سعید ملک کے کرائم فری ڈیرہ غازیخان ویژن کے مطابق انجمن تاجران ،صرافہ مارکیٹ کے لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے
پولیس تھانہ بی ڈویژن کے ایس ایچ او محمد ابراہیم لنڈ چوروں، منشیات فروشوں، ناجائز اسلحہ اور پرچی جوئے کھیلنے والوں کے خلاف گھیراؤ تنگ کر دیا گیا ہے ماہ فروری 2021 میں چوری ،
ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث بدنام زمانہ شریف عرف شریفہ ولد امیر بخش قوم چانڈیہ سکنہ چٹ سرکانی گینگ کے 2 ممبران جہانزیب ولد محمد یعقوب قوم واڈانی سکنہ گدائی شمالی ،محمد عرفان ولد شاہنواز سکنہ بزدار کالونی
سمیت گرفتار کرکے ان قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کیے اس کے علاؤہ اسلحہ منشیات کے مختلف کاروائیاں عمل میں لائی گئی
ایس پی انوسٹی گیشن نے مزید بتایا کہ یہ گینگ علاقہ تھانہ بی ڈویژن سمیت مختلف تھانہ جات کی حدود میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں کرتے تھے شریف چانڈیہ گینگ کا
سرغنہ اور ممبران سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے اور متعدد بار جیل جا چکے ہیں۔ تھانہ بی ڈویژن کی ٹیم نے اچھی مینجمنٹ سے اس گینگ کو اڈنٹیفائی کرکے
گرفتار کیا ہے جہنوں نے دوران تفتیش 7عدد موٹر سائیکل 5عدد پسٹل معہ 24 گولیاں 60 لیٹر دیسی شراب 24عدد ولایتی شراب کی بوتلیں برآمد کی ہیں۔
ڈیرہ غازی خان
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں قبضہ مافیا کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ تیز کردیا گیا ہے
ڈی پی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کی زیر نگرانی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا اور اسسٹنٹ کمشنر صدر مہدی ملوف نے
بڑا آپریشن کرتے ہوئے موضع دلانہ میں بڑا آپریشن کرتے ہوئے ایک کروڑ 74 لاکھ روپے مالیت کا58 ایکڑ سرکاری رقبہ واگزار کرالیا
بھاری مشینری کے ذریعے تعمیرات مسمار کرنے کے ساتھ کاشتہ فصلوں پر ہل چلا دئیے گئے۔اسسٹںٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے ٹینکی اور دیگر تعمیرات مسمار کردیں۔
ڈیرہ غازی خان:
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا سرکاری رقبہ واگزار کرانے کے آپریشن کی نگرانی کرہے ہیں۔اے سی مہدی ملوف موجود ہیں
ڈیرہ غازی خان
اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تین دکانیں سر بمہر اور پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر
دکانداروں کو پانچ ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کی ہدایت پر بلا امتیاز کارروائی کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا۔
ڈیرہ غازی خان: اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دکانیں سر بمہر کررہے ہیں
ڈیرہ غازی خان
حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں عالمی یوم خواتین کے سلسلے میں تقریبات جاری ہیں۔محکمہ سوشل ویلفئیر کی زیر نگرانی صنعت زار میں
تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر محمد ابرہیم،لاء آفیسر و منیجر بے نظیر ویمن کرائسز سنٹر ثریا مجید رانا،
سپرنٹنڈنٹ دارالامان زرینہ بی بی،پرنسپل پاک مکتب سکول عطیہ جلبانی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب حقوق نسواں کےلئے بہت کام کررہی ہے۔
حقوق کے دفاع کےلئے آگاہی ضروری ہے۔محکمہ سوشل ویلفئیر خواتین کی فلاح و بہبود اور حکومت کی ہدایات پر عملدرآمد کےلئے
ہرممکن وسائل استعمال میں لائے گا۔
ڈیرہ غازی خان:
ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر محمد ابرہیم،لاء آفیسر ثریا مجید رانا اور دیگر صنعت زار میں عالمی یوم خواتین کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں شریک ہیں
ڈیرہ غازی خان
حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ زراعت پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول ڈیرہ غازی خان نے زرعی ادویات کے لائسنس کے حصول اور تجدید کےلئے تربیتی شیڈول جاری کردیا ہے۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت پیسٹ وارننگ الیاس رضا کلاچی کے مراسلہ کے مطابق خواہشمند افراد سے درخواستیں 19 مارچ تک وصول کی جائیں گی۔
فریش لائسنس ہولڈرز کی تربیتی ورکشاپ 24 مارچ سے سات اپریل اور تجدید لائسنس ہولڈرز کی تربیتی ورکشاپ آٹھ اپریل سے دس اپریل تک تحصیل
سطح پر ہوں گی۔ڈیرہ غازی خان اور کوٹ چھٹہ تحصیلوں کے ڈیلرز کہ ورکشاپ ایگریکلچر ٹریننگ ہال ڈیرہ غازی خان میں ہوگی۔
ڈیرہ غازی خان
وزیراعلی شکایت سیل ڈیرہ غازی کے ضلعی چیئر مین عامر عبداللہ مستوئی نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد وزیراعظم عمران خان پہلے سے ذیادہ طاقتور اور مضبوط ہو جائیں گے
جس کے بعد اپوزیشن کی چیخیں آسمان کو چھوتی نظر آ رہی ہیں۔ انہوں نے مرد بحران عمران خان نے اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ کا ووٹ لینے کو
ایک دانشمندانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کا انتہائی نوعیت کا فیصلہ ایک بے خوف اور بیباک رہنما ہی کر سکتا ہے
اور اپوزیشن کو بھی واضح چیلنج دیا ہے کہ وہ عدم اعتماد کی تحریک لانے کی بجائے پی ٹی آئی کے اراکین کو اعتماد کا ووٹ دینے سے روک کے دکھائیں۔ضلعی چیئرمین شکایت سیل نے اپوزیشن کی طرف سے پنجاب میں
عدم اعتماد کی تحریک لانے پہ اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اول تو اپوزیشن پنجاب میں عدم اعتماد کی تحریک لانے کی پوزیشن میں ہی نہیں ہے
لیکن اگر اپوزیشن عدم اعتماد کی تحریک لانے کا کوئی ایڈونچر کرتی بھی ہے تو اپوزیشن کو منہ کی کھانا پڑے گی اور وزیر اعلی سردار عثمان خان بدستور پنجاب کے وزیراعلی ہی رہیں گے
اور اپنی مدت پوری کریں گے۔چیئرمین شکایات سیل عامر عبداللہ مستوئی نے پچھلے چند دنوں سے سوشل میڈیا پہ پی ٹی آئی کو چھوڑنے کی سختی سے
تردید کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی چیئرمین شکایت سیل کا عہدہ پی ٹی آئی کی مرہون منت ہے اور میں پی ٹی آئی کو چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔
ڈیرہ غازی خان
کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے آر پی او محمد فیصل رانا اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کے ہمراہ تعلیمی اداروں کا دورہ کی
انہوں نے بوائز و گرلز سنٹرز آف ایکسیلینس، بوائز ہائی سکول نمبر1 میں موسم بہار کی شجر کاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے پودے لگائے۔
تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات میں ہینڈ سینیٹائزر تقسیم کئے اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی ہدایات جاری کیں۔
پرنسپلز شبانہ آفرین، اعظم اکمل، حافظ راشد سعید اور ڈی ای او سیکنڈری مہر سراج الدین سمیت دیگر افسران موجود تھے۔کمشنر نے گرلز سنٹر آف ایکسیلینس میں مختلف کلاسز، کمپیوٹر اور دیگرشعبوں کا معائنہ کیا
انہوں نے ڈویژنل پبلک سکول و کالج میں گراؤنڈ کی تیاری، لائنز کی بحالی اور دیگر اقدامات کا جائزہ لیا
کمشنر نے لان اور شجرکاری کے لیے نہری پانی کی فراہمی کی بھی ہدایات جاری کیں کمشنر نے تعلیمی اداروں کے سربراہان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کوکوونا وائرس سے بچاؤ کے لئے
ایس او پیز پر عملدرآمد کرائیں۔ مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات کے مابین صحت مندانہ اور مثبت سرگرمیوں کے مقابلے کے لئے اقدامات کئے جائیں تاکہ
طلباء و طالبات کی صلاحیتوں میں نکھار لانے کے ساتھ ان کی اور اساتذہ کی حوصلہ افزائی کی جا سکے کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں زیادہ سے زیادہ سایہ اور پھل دار پودے لگائے جائیں۔
پرنسپلز شبانہ آفرین، اعظم اکمل، حافظ راشد سعید اور دیگر نے بتایا کہ اداروں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرایا جا رہا ہے ہینڈ سینیٹائزر اور ماسک کے استعمال کے ساتھ ساتھ ٹمپریچر گن سے درجہ حرارت بھی نوٹ کیا جاتا ہے
.
ڈیرہ غازی خان
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان کے سکولو ں میں اضافی کلاس رومز، شیلٹر لیس اور خستہ عمارتوں کی جگہ پر نئی تعمیرات سمیت بنیادی سہولیات کی فراہمی کے 36منصوبوں پر پندرہ کروڑ
چالیس لاکھ روپے خر چ کیے جائیں گے. کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے سکول ایجوکیشن کی سکیموں کا جائزہ لیتے ہوئے سی ای او کو تمام سکیموں کا معائنہ کر کے موجودہ صورتحال کا تصویری ریکارڈ طلب کر لیا.
کمشنر نے محکمہ بلڈنگز کو ہدایت کی کہ وہ منصوبوں پر کام کی رفتار تیز تر کریں انہوں نے کہاکہ
بوائز ڈگری کالج شادن لنڈ میں اگست سے تعلیمی سیشن کا آغاز کیا جائے گا. کالجز، داخلے شروع کرنے کے حوالے سے انتظامات کریں.
انہوں نے پی ایچ اے کو ہدایات جاری کیں کہ وہ کالج کے لانز اور خالی رقبہ پر زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں
.
ڈیرہ غازی خان
ڈپٹی کنٹرولر امتحانات ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان شیخ امجد حسین نے کہا ہے کہ پنجاب بورڈ ز کمیٹی آف چیئرمین کے
فیصلہ کے مطابق انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2021 کیلئے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے۔
نئے شیڈول کے مطابق سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم 12 مارچ تک، دو گنا فیس کے ساتھ13 مارچ سے 22 مارچ جبکہ تین گنا فیس کے
ساتھ 23مارچ سے 30 مارچ تک بھجوائے جا سکیں گے۔
ڈیرہ غازی خان
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں قبضہ مافیا کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ تیز کردیا گیا ہے
ڈی پی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کی زیر نگرانی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا اور اسسٹنٹ کمشنر صدر مہدی ملوف نے
بڑا آپریشن کرتے ہوئے موضع دلانہ میں بڑا آپریشن کرتے ہوئے ایک کروڑ 74 لاکھ روپے مالیت کا58 ایکڑ سرکاری رقبہ واگزار کرالیا
بھاری مشینری کے ذریعے تعمیرات مسمار کرنے کے ساتھ کاشتہ فصلوں پر ہل چلا دئیے گئے۔
اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے ٹینکی اور دیگر تعمیرات مسمار کردیں۔
ڈیرہ غازی خان
اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تین دکانیں سر بمہر اور پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر
دکانداروں کو پانچ ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کی ہدایت پر
بلا امتیاز کارروائی کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا۔
ڈیرہ غازی خان
حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں عالمی یوم خواتین کے سلسلے میں تقریبات جاری ہیں۔محکمہ سوشل ویلفئیر کی زیر نگرانی صنعت زار میں
تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر محمد ابرہیم،لاء آفیسر و منیجر بے نظیر ویمن کرائسز سنٹر ثریا مجید رانا،سپرنٹنڈنٹ دارالامان زرینہ بی بی،
پرنسپل پاک مکتب سکول عطیہ جلبانی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب حقوق نسواں کیلئے بہت کام کررہی ہے۔
حقوق کے دفاع کیلئے آگاہی ضروری ہے۔محکمہ سوشل ویلفئیر خواتین کی فلاح و بہبود اور حکومت کی ہدایات پر عملدرآمد کیلئے ہرممکن وسائل استعمال لائے گا۔
ڈیرہ غازی خان
حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ زراعت پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول ڈیرہ غازی خان نے زرعی ادویات کے لائسنس کے حصول اور تجدید کیلئے
تربیتی شیڈول جاری کردیا ہے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت پیسٹ وارننگ الیاس رضا کلاچی کے مراسلہ کے مطابق خواہشمند افراد سے
درخواستیں 19 مارچ تک وصول کی جائیں گی۔فریش لائسنس ہولڈرز کی تربیتی ورکشاپ 24 مارچ سے سات اپریل اور تجدید لائسنس ہولڈرز کی تربیتی
ورکشاپ آٹھ اپریل سے دس اپریل تک تحصیل سطح پر ہوں گی۔ڈیرہ غازی خان اور کوٹ چھٹہ تحصیلوں کے ڈیلرز کہ ورکشاپ ایگریکلچر ٹریننگ ہال ڈیرہ غازی خان میں ہوگی۔
ڈیرہ غازی خان
وزیراعلی شکایت سیل ڈیرہ غازی کے ضلعی چیئر مین عامر عبداللہ مستوئی نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد
وزیراعظم عمران خان پہلے سے ذیادہ طاقتور اور مضبوط ہو جائیں گے جس کے بعد اپوزیشن کی چیخیں آسمان کو چھوتی نظر آ رہی ہیں۔
انہوں نے مرد بحران عمران خان نے اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ کا ووٹ لینے کو ایک دانشمندانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ
اس طرح کا انتہائی نوعیت کا فیصلہ ایک بے خوف اور بیباک رہنما ہی کر سکتا ہے اور اپوزیشن کو بھی واضح چیلنج دیا ہے کہ وہ عدم اعتماد کی تحریک لانے کی بجائے پی ٹی آئی کے اراکین کو اعتماد کا ووٹ دینے سے روک کے دکھائیں۔
ضلعی چیئرمین شکایت سیل نے اپوزیشن کی طرف سے پنجاب میں عدم اعتماد کی تحریک لانے پہ اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اول تو اپوزیشن پنجاب میں عدم اعتماد کی تحریک لانے کی پوزیشن میں ہی نہیں ہے
لیکن اگر اپوزیشن عدم اعتماد کی تحریک لانے کا کوئی ایڈونچر کرتی بھی ہے تو اپوزیشن کو منہ کی کھانا پڑے گی
اور وزیر اعلی سردار عثمان خان بدستور پنجاب کے وزیراعلی ہی رہیں گے اور اپنی مدت پوری کریں گے۔
چیئرمین شکایات سیل عامر عبداللہ مستوئی نے پچھلے چند دنوں سے سوشل میڈیا پہ پی ٹی آئی کو چھوڑنے کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ
ضلعی چیئرمین شکایت سیل کا عہدہ پی ٹی آئی کی مرہون منت ہے اور میں پی ٹی آئی کو چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ