شجاع آباد بار پاکستان سرائیکی پارٹی کے مرکزی صدر ملک اللہ نواز وینس کی صدارت میں شجاع آباد بار کے وکلاء کا ایک اجلاس منعقد ہوا
میں پنجاب بار کونسل کے ممبر رانا طفیل احمد نون ایڈووکیٹ، جام محمد عمر، رانا محمد اکرم جکھڑ، راؤ محمد شکیل،
ملک غلام فرید کھاکھی، چوہدری عارف اسماعیل ایڈووکیٹس اور کثیر تعداد میں وکلاء نے شرکت کی صوبہ سرائیکستان کے قیام کی تحریک پر غوروخوض کیا گیا
تمام وکلاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ سرائیکی دھرتی کے حقوق کے لیے بھر پور جدوجہد کی ضرورت ہے
جب تک صوبہ سرائیکستان کا قیام عمل میں نہیں آتا اس وقت تک سرائیکی دھرتی کو حقوق نہیں مل سکتے
اور یہاں کے لوگ سرکاری ملازمتوں اور روزگار کے لئے پریشان ہوتے رہیں گے آئندہ کے لیے لائحہ عمل تیار کیا گیا کہ
ہفتہ وار شجاع آباد بار میں صوبہ سرائیکستان کے قیام کے لیے اجلاس منعقد کیے جائیں گے اور احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے
اور شجاع آباد کے وکلاء اور عوام صوبہ سرائیکستان کے قیام تک بھر پور جدوجہد کریں گے اور سکون سے نہیں بیٹھیں گے
پاکستان سرائیکی پارٹی کے مرکزی صدر ملک اللہ نواز وینس کی رہاش گاہ وینس فارم ہاؤس چوک ناگ شاہ ملتان پر
ایک مشاورتی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں پاکستان سرائیکی پارٹی کے مرکزی صدر ملک اللہ نواز وینس،
مرکزی رہنماں ڈاکٹر مقصود خاں لنگاہ، سیکرٹری اطلاعات ملک جاوید چنڑ ایڈووکیٹ ، قاضی عبدالوحید مرکزی رہنما پی ایس پی، سید خلیل بخاری، مظہر خاں گوپانگ،
سبطین خاں گوپانگ، جہانگیر ایندھڑ نے شرکت کی اجلاس میں پاکستان سرائیکی پارٹی کا یوم تاسیس اور پاکستان سرائیکی پارٹی کے بانی و قائد بیرسٹر تاج محمد خاں لنگاہ کی 8ویں برسی کے بارے میں مشاورت کی گئی
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس سال 7 اپریل کو ملتان میں یوم تاسیس اور برسی کے موقع پر ملتان میں بھرپور رہبرِ تاج لنگاہ کانفرنس منعقد کی جائے گی
جس میں سرائیکی وسیب سمیت پورے ملک سے سیاسی رہنماء قوم پرست جماعتوں کے وکلاء تاجر تنظیموں اور سول سوسائٹی کے افراد شرکت کریں گے 8 اپریل کو بھی بیرسٹر تاج محمد خاں لنگاہ کی مزار پر پارٹی کارکنان چئیر پرسن ڈاکٹر
نخبہ تاج لنگاہ کی قیادت میں پارٹی پرچم کی چادر چڑھائیں گے بعدازاں کہروڑ پکا شہر میں تاج لنگاہ سرائیکی مشاعرہ بھی منعقد ہوگا
جس میں سرائیکی وسیب کے نامور شعراء حضرات اور سیاسی شخصیات شرکت کریں گے تاج لنگاہ کی سیاسی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا اس سلسلہ میں پارٹی کے تمام ضلعی یونٹ عوامی رابطہ کریں گے
پاکستان سرائیکی پارٹی کے مرکزی صدر ملک اللہ نواز وینس کی رہاش گاہ وینس فارم ہاؤس چوک ناگ شاہ ملتان پر ایک مشاورتی اجلاس منعقد ہوا
اجلاس میں پاکستان سرائیکی پارٹی کے مرکزی صدر ملک اللہ نواز وینس، مرکزی رہنماں ڈاکٹر مقصود خاں لنگاہ،
سیکرٹری اطلاعات ملک جاوید چنڑ ایڈووکیٹ ، قاضی عبدالوحید مرکزی رہنما پی ایس پی، سید خلیل بخاری، مظہر خاں گوپانگ، سبطین خاں گوپانگ، جہانگیر ایندھڑ نے شرکت کی اجلاس میں
پاکستان سرائیکی پارٹی کا یوم تاسیس اور پاکستان سرائیکی پارٹی کے بانی و قائد بیرسٹر تاج محمد خاں لنگاہ کی 8ویں برسی کے بارے میں مشاورت کی گئی
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس سال 7 اپریل کو ملتان میں یوم تاسیس اور برسی کے موقع پر ملتان میں بھرپور رہبرِ تاج لنگاہ کانفرنس منعقد کی جائے گی جس میں سرائیکی وسیب سمیت پورے ملک سے سیاسی رہنماء قوم پرست جماعتوں کے
وکلاء تاجر تنظیموں اور سول سوسائٹی کے افراد شرکت کریں گے 8 اپریل کو بھی بیرسٹر تاج محمد خاں لنگاہ کی مزار پر پارٹی کارکنان چئیر پرسن ڈاکٹر نخبہ تاج لنگاہ کی قیادت میں پارٹی پرچم کی چادر چڑھائیں گے بعدازاں کہروڑ پکا شہر میں تاج لنگاہ سرائیکی مشاعرہ بھی منعقد ہوگا
جس میں سرائیکی وسیب کے نامور شعراء حضرات اور سیاسی شخصیات شرکت کریں گے تاج لنگاہ کی سیاسی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا اس سلسلہ میں پارٹی کے تمام ضلعی یونٹ عوامی رابطہ کریں گے
ملتان: سیوڑہ چوک کے قریب بھینس گڑھے میں گر گئی، ریسکیو حکام
ملتان: بھینس 10 فٹ چوڑے اور 20 فٹ گہرے گڑھے میں گری ، ریسکیو حکام
ملتان: دو گھنٹے کے آپریشن کے بعد بھینس کو گڑھے سے نکال کیا گیا ، ریسکیو حکام
ملتان
لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ کے جج مسٹر جسٹس جواد حسن نے مظفرگڑھ میں ختم نبوت کانفرنس میں سیکورٹی فراہم کرنے سے متعلق درخواست منظور کرتے ہوئے انتظامیہ کو سیکورٹی فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔
قبل ازیں عدالت عالیہ میں تحریک لبیک پاکستان کے ضلعی امیر شعیب کامران قندرانی ایڈووکیٹ نے کونسل باصر خان سکھانی کے ذریعے رٹ پٹیشن دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ
ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کو درخواست دی کہ 9 مارچ کو مظفرگڑھ میں ختم نبوت کانفرنس منعقد کی جا رہی ہے جس میں مرکزی امیر تحریک لبیک پاکستان مولانا محمد سعد حسین رضوی خطاب کریں گے۔
جلسہ کی اجازت اور سیکورٹی فراہم کی جائے،لیکن انتظامیہ ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے۔عدالت عالیہ نے پٹیشن منظور کرتے ہوئے کہا کہ آرٹیکل 20 کے تحت جلسے کو سیکورٹی فراہم کی جائے۔
کانفرنس 9 مارچ کو سپورٹس گراؤنڈ مظفرگڑھ میں ہو گی۔ پٹشنر نے 18 فروری کو درخواست گزاری تھی۔
ملتان
ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو اقبالی بیان پر ایک سال پروبیشن پر بھجوانے کی سزا کا حکم سنایا ہے۔ اس سزا سے ملزم کو سدھرنے کا نادر موقع دیا گیا ہے تاکہ
وہ جیل میں پیشہ ورانہ ملزمان کے ساتھ رہنے کی بجائے اپنی زندگی کو معمول پر لائے اور آئندہ ایسے جرم سے باز رہے۔
قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق ملزم یونس کے خلاف گزشتہ سال مقدمہ نمبر 28 درج کیا گیا تھا
جس میں الزام عائد کیا گیا کہ ملزم کو مشکوک جان کر تلاشی لی گئی جس کے قبضے سے تھوڑی مقدار میں منشیات برآمد ہوئی تھی۔ تاہم ملزم کے اعتراف جرم پر اسے پروبیشن پر بھجوانے کی سزا کا حکم دے دیا گیا ہے۔
ملتان
ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت پر مدعی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 13 مارچ تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔
فاضل عدالت میں ملزم اسلم نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ
اس کے خلاف پولیس تھانہ بستی ملوک نے رواں سال شہری کی درخواست پر مقدمہ 118 درج کیا جس میں الزام عائد کیا کہ ملزم نے اسے روکا اور کہا کہ تمھیں مقدمہ بازی کا مزہ چکھاتا ہوں
اور حملہ کردیا جس سے مدعی زخمی ہوگیا تو ملزم کے خلاف پولیس نے اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا
اب پولیس اسے گرفتار کرکے جیل بھجوانے کے درپے ہے جبکہ مقدمہ بے بنیاد ہے اس لیے فاضل عدالت سے استدعا ہے کہ
ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے باز رہنے کا حکم دیا جائے۔
ملتان
ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے معمولی رنجش پر شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث ایک ملزم کی عبوری ضمانت وکلاء دلائل کے بعد کنفرم کرنے
جبکہ دوسرے ملزم کی ضمانت خارج کرنے کا حکم دیا ہے ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
فاضل عدالت میں ملزمان اقبال اور ظفر حسین نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ ان کے خلاف پولیس تھانہ کینٹ ملتان نے گزشتہ سال مقدمہ نمبر 1111 درج کیا
جس میں الزام عائد کیا گیا کہ ملزمان نے معمولی تنازعہ کی بنیاد پر شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا تاہم ملزمان نے گرفتاری کے ڈر سے ضمانت دائر کی
اور کہا کہ وہ بے قصور ہیں مقدمہ بدنیتی پر مبنی ہے اس لیے ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روکا جائے۔
وکلاء دلائل کے بعد ملزم ظفر کی ضمانت کنفرم اور اقبال کی ضمانت خارج کر دی گئی۔
ملتان
ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے شہری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت وکلاء دلائل کے بعد کنفرم کرنے کا حکم دیا
ہے۔قبل ازیں فاضل عدالت میں ملزم آکاش اسلم نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ
اس کے خلاف پولیس تھانہ بستی ملوک نے رواں سال مقدمہ نمبر 5 درج کیا تھا جس میں الزام عائد کیا کہ ملزم نے معمولی تنازع کی وجہ سے دشمنی بنا لی ہے اور اب جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے
جبکہ اس طرح سے ہراساں کرنا غیر قانونی اقدام ہے اس لیے مقدمہ درج کرکے کارروائی کی جائے جبکہ مقدمہ مدعی کی بدنیتی پر مبنی ہے اس لیے ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے باز رہنے کا حکم دیا جائے۔
ملتان
ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے لین دین کی ادائیگی کے لیے بوگس چیک دینے والے ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت وکلاء بحث کے لئے 9 مارچ تک ملتوی کرنے
کا حکم دیا ہے ۔قبل ازیں فاضل عدالت میں ملزم حسنین انور نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ
اس کے خلاف تھانہ پرانی کوتوالی نے دو سال قبل مقدمہ نمبر 664 درج کیا گیا جس میں الزام عائد کیا گیا کہ مدعی نے کاروباری تعلقات کی بنیاد پر ملزم کو
لاکھوں روپے کا سامان دیا اور بدلے میں چیک بھی وصول کیا جب مدعی نے چیک بنک میں جمع کرایا تو وہ ڈس آنر کردیا گیا تھا
جس پر پولیس اسے گرفتار کرکے جیل بھجوانا چاہتی ہے جبکہ وہ بے قصور ہے اور مقدمہ بدنیتی پر مبنی ہے
اس لیے ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے باز رہنے کا حکم دیا جائے۔
ملتان
ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کی ضمانت وکلاء دلائل کے بعد منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔
قبل ازیں فاضل عدالت میں ملزم بلال نے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ
اس کے خلاف پولیس تھانہ الپہ نے رواں سال مقدمہ نمبر 159 درج کیا جس میں موقف اختیار کیا کہ
ملزم سے دوران چیکنگ 325 گرام منشیات برآمد ہوئی تھی پولیس نے اسے گرفتار کیا اور عدالتی حکم پر جیل بھجوا دیا وہ بے گناہ جیل میں قید ہے جبکہ مقدمہ بے بنیاد ہے
اس لیے ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیا جائے۔ تاہم عدالت نے وکلاء دلائل کے بعد ملزم کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔
ملتان
ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے امانت میں خیانت کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت وکلاء بحث کے لئے 9 مارچ تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔
فاضل عدالت میں ملزم عادل حسین نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ
اس کے خلاف پولیس تھانہ پرانی کوتوالی نے رواں برس مقدمہ نمبر 65 درج کیا تھا جس میں الزام عائد کیا کہ
ملزم نے بطور امانت رکھوائی ہوئی نقدی رقم اور قیمتی سامان میں خیانت کی ہے اور واپس کرنے سے انکاری ہے
جس پر پولیس نے مقدمہ درج کیا اور اسے گرفتار کرنا چاہتی ہے جبکہ مقدمہ مدعی کی بدنیتی پر مبنی ہے
اس لئے عدالت سے استدعا ہے کہ ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے باز رہنے کا حکم دیا جائے۔
ملتان
ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے مرضی کی شادی کرنیوالی لڑکی کو ہراساں و پریشان کرنے سے متعلق درخواست پر ایس ایچ او تھانہ بستی ملوک کو
ہراساں کرنے سے باز رہنے کا حکم دیا ہے۔فاضل عدالت میں خاتون لیلی نے ہراسمنٹ کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ
اس نے اپنی مرضی سے چند روز قبل پسند کی شادی کرلی تھی چونکہ والدین اسکی شادی کسی عمر رسیدہ شخص سے کرنا چاہتے تھے
اب شادی کرنے پر قریبی رشتے دار جان دشمن بن گئے ہیں اور طلاق نہ لینے پر شدید نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔
جو کہ بلکل غیر قانونی اقدام ہے اس لیے فاضل عدالت سے استدعا ہے کہ پولیس کو مذکورہ افراد کے ایماءپر ہراساں کرنے سے باز رہنے کا حکم دیا جائے۔
ملتان
ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے بجلی چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو اقبال جرم پر پروبیشن پر بھجوانے کی سزا کا حکم دیا ہے۔
فاضل عدالت میں پولیس تھانہ شاہ شمس کے مطابق ملزم محسن رشید کے خلاف گزشتہ سال مقدمہ نمبر 504 درج کیا گیا تھا
جس نے بجلی کی مین لائن سے بجلی چوری کرنا تسلیم کیا ہے ملزم نے قومی خزانے کو بھی نقصان پہنچایا ہے
تاہم عدالت نے ملزم کو اعتراف جرم کے بیان پر پروبیشن پر بھجوانے کی سزا کا حکم دیا ہے۔
ملتان
ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے واپڈا کی مین لائن میں ڈائریکٹ تار لگا کر بجلی چوری کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت 50 ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض کنفرم کرنے کا حکم دیا ہے۔
فاضل عدالت میں ملزم زاہد عرف مجاہد نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ
اس کے خلاف پولیس تھانہ شاہ شمس نے گزشتہ سال بجلی چوری کرنے کا مقدمہ نمبر 1074 درج کیا جبکہ وہ بے قصور ہے
لیکن پولیس اسے گرفتار کرنے کے درپے ہے اس لیے عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے باز رہنے کا حکم دیا جائے۔
ملتان
ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے لاکھوں روپے کا فراڈ کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت وکلاء بحث کے لیے 16 مارچ تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔
فاضل عدالت میں ملزم سلیم نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ
اس کے خلاف پولیس تھانہ نیو ملتان نے رواں سال مقدمہ نمبر 124 درج کیا جس میں الزام عائد کیا گیا کہ
ملزم نے مدعی کے ساتھ لاکھوں روپے کا فراڈ کیا اور رقم واپس کرنے سے انکاری ہے جس پر پولیس نے مقدمہ درج کیا
اور اسے گرفتار کرکے جیل بھجوانا چاہتی ہے جبکہ مقدمہ مدعی کی بدنیتی پر مبنی ہے اس لئے عدالت سے استدعا ہے کہ
ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے باز رہنے کا حکم دیا جائے۔
ملتان
ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے بھاری مقدار میں شراب برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت وکلاء دلائل کے لیے 10 مارچ تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔
فاضل عدالت میں ملزم آصف نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ
اس کے خلاف پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے دو سال قبل مقدمہ نمبر 634 درج کیا جس میں الزام عائد کیا گیا کہ
ملزم سے 33 لیٹر دیسی شراب برآمد ہوئی تھی۔ ملزم کو مشکوک جان کر روکا لیکن ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا
ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا جبکہ مقدمہ بدنیتی پر مبنی ہے اس لئے ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے باز رہنے کا حکم دیا جائے۔
ملتان
پیپلز لائرز فورم کی جانب سے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ بار ملتان میں سینیٹ الیکشن میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی جیت پر جشن منایا گیا
اور مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔پیپلز لائرز فورم کے صدر جنوبی پنجاب شیخ غیاث الحق کا کہنا تھا کہ
یوسف رضا گیلانی پورے ملک کی ہر دلعزیز شکست ہیں۔ جب وہ وزیراعظم پاکستان رہے تو انہوں نے ہر شخص کو نوازا،
ملتان کے تمام ایم این اے، ایم پی ایز کو فنڈز دیئے۔ سینیٹ الیکشن حق کی فتح ہے۔ ان طاقتوں کے لیے سوچنے کا مقام ہے
جو سمجھتے ہیں کہ عوام کی آواز کو دبایا جاسکتا ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینیٹ اور آمریت کا دور اختتام پذیر ہوگا۔
ایڈووکیٹ سپریم کورٹ رانا جاوید اختر کا کہنا تھا کہ سید یوسف رضا گیلانی کی کامیابی نہ صرف جنوبی پنجاب کی بلکہ پورے پاکستان کی کامیابی ہے۔ انہوں نے جنوبی پنجاب اور پاکستان کیلئے بہت خدمات سرانجام دی ہیں۔
اپنے دور میں انہوں ترقیاتی کام کرا کے ایک مثال قائم کی۔یوسف رضا گیلانی کی جیت کے جشن میں سینئر ایڈووکیٹ خواجہ نور مصطفی،
محمد افضل، ملک صفدر، خدا بخش خان، ایاز محمود درانی، ملک لطیف کھوکھر، ملک نجیب، نوید الرحمان ہاشمی، عارف شاہ اور خالد مترو سمیت دیگر نے شرکت کی۔
ملتان
لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے ججز مسٹر جسٹس انوار الحق پنوں اور مسٹر جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل ڈویژن بینچ نے سابق ڈپٹی سپیکر
صوبائی اسمبلی شیر علی گورچانی کی نیب کے خلاف درخواست پر سماعت 10 مارچ تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔
اس موقع پر سابق ڈپٹی اسپیکر عدالت عالیہ میں پیش ہوئے۔ تین روز قبل عدالت عالیہ نے انتظامیہ کو جائیداد کی نیلامی سے روک دیا تھا۔
یاد رہے کہ نیب حکام نے شیر علی گورچانی، انکی اہلیہ روپ علی گورچانی، والد سردار پرویز اقبال گورچانی اور بھائیوں کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے سے متعلق ریفرنس بنا رکھا ہے
جس پر احتساب عدالت ملتان نے پٹشنر شیر علی گورچانی اور انکی بیوی روپ علی کے علاوہ والد اور بھائیوں کی جائیدادیں ضبط کرنے سے نیب کو روک دیا تھا
تاہم نیب لاہور نے انکی بیوی کے نام لاہور کے رہائشی مکان کی ضبطگی کنفرم کردی تھی جبکہ شیر علی گورچانی کا جام پور میں قائم میر بس اسٹینڈ جو نجی کمپنی کے استعمال میں ہے
اسے نیلام کیے جانے کی کاروائی شروع کی جو 8 مارچ کو ہونا تھی۔ نیب کو روکنے کے لئے درخواست دائر کی گئی
جس پر شیر علی گورچانی کی جانب سے سینئر قانون دان رانا آصف سعید اور نعیم خان عدالت عالیہ میں پیش ہوئے تھے۔
نیب حکام کے مطابق سابق ڈپٹی سپیکر شیر علی گورچانی کے موجودہ اثاثے ان کی آمدن سے کہیں زیادہ ہیں
اور وہ اس کا جواز پیش کرنے میں ناکام ہیں جبکہ ملزم کے وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ ان کا تعلق اپوزیشن جماعت مسلم لیگ ن سے ہے
ان کے خلاف انتقامی کاروائی کی جا رہی ہے۔ جبکہ انکی اہلیہ کا اپنا ذریعہ آمدن ہے اس لیے نیب کو جائیدادیں ضبط کرنے سے روکا جائے۔
ملتان
ممبر پاکستان بار کونسل مرزا عزیز اکبر بیگ نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں،
سابق وزیر اعظم نہ صرف جنوبی پنجاب بلکہ پورے ملک کے سیاسی منظر پر نیک شگون ثابت ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پریس کلب میں میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سید یوسف رضا گیلانی ایک منجھے ہوئے سیاست دان ہیں، سید یوسف رضا گیلانی میں بھرپور اہلیت ہے کہ
وہ ملک میں صحیح معنوں میں جمہوری روایات کو فروغ دے سکیں،سید یوسف رضا گیلانی چئیرمین سینٹ کا انتخاب بھی شاندار انداز سے جیتیں گے۔
اس موقع پر انکے ہمراہ سینئر قانون دان ملک انوار الحق لابر بھی موجود تھے۔
ملتان۔
ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت صدر بارسید ریاض الحسن گیلانی منعقد ہوا
اجلاس میں جنرل سیکرٹری ملک سجاد حیدر میتلا،نائب صدر شہزاد حسین جعفری، فنانس سیکرٹری مہر محمد نواز نول،لائبریری سیکرٹری نوشین بلوچ،ممبران ایگزیکٹیومہرسجاد حسین لپرا
فیصل عزیز چوہدری،ظہور احمد چوہدری،ملک محمد یوسف آرائیں،سید جنید ممتاز،مس شمیم اختر،مس صاعقہ بھٹی،معشوق حسین شاہ،احد عارف گوندل،سید اکرام الحق گیلانی،چوہدری طارق محمود،ثمینہ نگہت چغتائی،
صوبیہ چوہان نے شرکت کی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہائیکورٹ بار ملتان کے آئندہ ہونے والے انتخابات کو بائیو میٹرک کے ذرئیے کرایا جائے گا
سید ذاکر نقوی ایڈووکیٹ کو ہائیکورٹ بار کا میڈیکل کو آرڈینیٹر نامزد کیا گیا۔
وکلاء اور سائلین کی سہولت کے لئے کورٹ آن لائن سسٹم کو متعارف کرا یاجائے گا اسی طرح وکلاء کی ہیلتھ انشورنس و ہیلتھ کارڈ کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی جائے گی۔
ملتان
لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج مسٹر جسٹس صادق محمود خرم نے ویلفیئر کلینک چلانے والے شخص اور عملے کو عدالتی احکامات کے باوجود ہراساں و پریشان کرنے والوں کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر
پولیس حکام کو قانون کے دائرہ میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔ اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ گگو منڈی عدالت عالیہ کے روبرو پیش ہوئے
اور پریشان نہ کرنے کا بیان دیا جس پر عدالت عالیہ نے قرار دیا کہ نیکی کا کام کرنیوالوں کو کیونکر پریشان کیا جارہا ہے عدالت پولیس کو قانونی معاملات میں مداخلت نہ کرنے کی ہدایت کرتی ہے۔
قبل ازیں عدالت عالیہ میں ڈاکٹر عبدالمجید نے کونسل محمد عامر خان بھٹہ کے ذریعے توہین عدالت کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ مہر علی فاطمہ ٹرسٹ کے نام سے کلینک جو کہ ہیلتھ کئیر کمیشن سے رجسٹرڈ ہے۔
اس کے معاملات میں پولیس تھانہ گگو منڈی کے ایس ایچ او اور دیگر اہلکار مداخلت کرتے ہیں۔
وہ سائل اور عملے پر فوجداری مقدمات درج کراکے انتقامی کاروائی کررہے ہیں قبل ازیں بھی عدالت عالیہ سے رجوع کیا گیا جس پر عدالت نے پولیس حکام کو قانون کے دائرے میں رہنے کی ہدایت کی جس پر عملدرآمد نہیں ہوا
تو دوبارہ عدالت سے رجوع کیا گیا اس کے باوجود پولیس اہلکار اور دیگر لوگ باز نہ آئے اور عدالتی احکامات کو پس پشت ڈال کر انہیں ہراساں کیا جارہا ہے۔
عدالت عالیہ کے واضح احکامات کے باوجود تنگ کرنا غیر قانونی اقدام ہے۔ عدالت عالیہ سے استدعا ہے کہ
پولیس حکام کو اپنی آئینی حدود میں رہنے کا حکم دیا جائے اور توہین عدالت کی کاروائی عمل میں لاکر انہیں شو کاز نوٹس جاری کیا جائے۔
ملتان
لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے سینئر جج مسٹر جسٹس چوہدری محمد اقبال نے متوفی پٹواری والد کی جگہ بیٹے کو نوکری نہ دینے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔
عدالت عالیہ نے ڈپٹی کمشنر کو ترجیحی بنیادوں پر پیٹشنر کا معاملہ حل کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ امجد شعیب ترین عدالتی حکم پر ان پرسن پیش ہوئے وہ اپنے ہمراہ ملازمین کا ریکارڈ بھی لائے
اور عدالت عالیہ کے روبرو موقف اپنایا کہ سابقہ ڈپٹی کمشنر نے 17 اے کے تحت بھرتیاں کرلیں تھیں
اور ابھی محکمے میں نشستیں خالی نہیں ہیں آئندہ عرصے میں ملازمین ریٹائر ہونے پر پٹشنر کو ترجیح دی جائے گی۔
قبل ازیں عدالت عالیہ میں پٹیشنر تیمور نے کونسل محمد عامر خان بھٹہ کے ذریعے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ
اس کے والد محمکہ ریونیو جتوئی میں پٹواری تھے والد اشتیاق احمد 2016 میں دوران ملازمت وفات پا گئے
پٹیشنر نے بی ایس سی انجینئرنگ کر رکھی ہے اور 17 اے کے تحت جونیئر کلرک کی نشست پر ملازمت کے لیے درخواست بھی جمع کرا چکا ہے
لیکن انتظامیہ ٹال مٹول سے کام لیتے ہوئے اسے نوکری پر نہیں رکھ رہی 2018 میں بھی عدالت عالیہ سے رجوع کیا گیا
تو آئندہ آنے والی بھرتیوں میں ملازمت دینے کا وعدہ کیا لیکن ایسا نہ ہوا اور وہ ملازمت سے محروم رہا۔
اسکی عمر بڑھتی جارہی ہے اس لیے اسے ملازمت پر رکھنے کا حکم دیا جائے۔ بتایا گیا کہ 17 اے کے تحت لسٹ بھی تیار کی جارہی ہے۔
ملتان
لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ میں نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ میں تعینات ڈسٹرکٹ آفیسر کو عہدے سے برطرف کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت نہ ہوسکی۔
سماعت کے دوران نینشل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ حکام نے عدالتی حکم پر جواب جمع کرانا تھا۔قبل ازیں عدالت عالیہ میں پٹیشنر خیر محمد بدھ نے کونسل محمد عامر خان بھٹہ کے ذریعے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ
وہ بطور ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ سے ساڑھے تین سال قبل ریٹائر ہوا جس کے بعد نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ میں ڈسٹرکٹ آفیسر تعینات ہوا
اسکی تعیناتی کو پہلے سنگل اور پھر ڈویژن بینچ میں چیلنج کیا گیا دونوں بار مخالفین کی درخواستیں نہ صرف خارج ہوئیں
بلکہ عدالت کا قیمتی وقت ضائع کرنے پر 10 ہزار روپے جرمانہ بھی ہوا
لیکن اب اسے نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ نے ہی عہدے سے ہٹا کر زیادتی کی ہے۔ اس حکم کو منسوخ کیا جائے۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون