ڈیرہ غازی خان
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر محکمہ اطلاعات و ثقافت حکومت پنجاب کے زیر اہتمام ضلع ڈیرہ غازی خان میں بلوچ کلچرل ڈے کی مناسبت سے سات روزہ تقریبات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
افتتاحی تقریب وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے آبائی گاؤں بارتھی میں منعقد کی گئی
ملک کے معروف گلوکاروں ترنم ناز اور انور رفیع نے آواز کا جادو جگایا۔بارتھی،ڈی جی خان میں بلوچ روایتی رقص نے سماں باندھ دیا
مخصوص سفید لباس میں ملبوس بلوچ نوجوانوں نے تلوار رقص”زام دریس”پیش کیا بارتھی میں کلچر ڈے کے موقع پر
بلوچی و لوک موسیقی محمد علی مزاری نے بلوچ موسیقی پیش کی بلوچ لوک فنکاروں نے "نڑ سڑ” پیش کیا مقامی فنکار قاسم سری نے "نڑسڑ”میں کمال مہارت دکھائی۔ رحمت اللہ نے "ناڑی” کا شاندار شو پیش کیا
شاندار بلوچی کلچرل شو کے انعقاد پر قبائلی عمائدین نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ۔
پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد حمزہ سالک سمیت دیگر افسران بھی بلوچی لباس پہن کر آئے۔
پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد حمزہ سالک کی بلوچی دستار بندی بھی کی گئی۔ پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد حمزہ سالک نے بطور
مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ کلچر ڈے منانے سے بین الصوبائی ہم آہنگی کو فروغ ملے گاوزیر اعلی کے اقدام سے بلوچ بہن بھائیوں کےلئے
خیر سگالی کے جذبہ کو فروغ ملے گا۔
بلوچ قوم محب وطن اور مہمان نواز ہے۔پنجاب اور بلوچستان کی مشترکہ سرحدیں محبت اور پیار کی آئینہ دار ہیں۔
بلوچی شاعری اور موسیقی میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ فنکاروں اور شرکاء نے
بلوچ ثقافت اجاگر کرنے پر وزیر اعلی سردار عثمان احمد خان بزدار کا شکریہ ادا کیا۔
ڈیرہ غازی خان:
پولیٹیکل اسسٹنٹ حمزہ سالک بارتھی میں بلوچ کلچرل ڈے کی مناسبت سے افتتاحی تقریب سے خطاب،معروف گلوکار ترنم ناز،انور رفیع اور مقامی فنکار فن کا مظاہرہ کررہے ہیں
ڈیرہ غازی خان:
سنٹرل جیل کے پولیس ملازمین پولیس لائنز میں سالانہ فائرنگ مشق کی گئی
ڈیرہ غازی خان
سنٹرل جیل ڈیرہ غازی خان کے پولیس اہلکاروں کی پولیس لائنز سالانہ فائرنگ مشق کا انعقاد کیا گیا۔
سپرنٹنڈنٹ جیل یاسر خان نے فائرنگ مشق کی نگرانی کی۔
انہوں نے ملازمین کے ہتھیاروں استعمال،
نشانہ بازی اور دیگر مہارت کو تسلی بخش قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ سالانہ مشق سے نوجوانوں کی صلاحیت کو جانچنے میں مدد ملتی ہے۔
ڈیرہ غازی خان:
ایم ڈی کیٹل مارکیٹ منیجمنٹ کمپنی محمد یونس کھتران،ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطاء الرحمن اور دیگر
میلہ مویشیاں کی اختتامی تقریب میں انعامات تقسیم کررہے ہیں
ڈیرہ غازی خان
ڈیرہ غازی خان میں سات روزہ میلہ مویشیاں اختتام پذیر ہوگیا۔آخری روز رنگارنگ پروگرام پیش کئے گئے۔کبڈی،
گھڑ دوڑ،نیزہ بازی،گھوڑا رقص اور عوام کی تفریح کےلئے دیگر پروگرامز
پیش کئے گئےمنیجنگ ڈائریکٹر کیٹل مارکیٹ منیجمنٹ کمپنی محمد یونس کھتران،
ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطاءالرحمن اور دیگر نے انعامات تقسیم کئے۔ایم ڈی کیٹل مارکیٹ منیجمنٹ کمپنی محمد یونس کھتران نے کہا کہ
حکومت پنجاب کی ہدایت پر عوام کی تفریح کےلئے تقریبات کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا۔
سات روزہ میلہ مویشیاں میں ملک بھر سے مویشیوں کی خریدوفروخت کے سلسلے میں شائقین آئے
۔میلہ سے سینکڑوں کو روزگار ملا اور اکنامک ایکٹویٹی کےلئے پیٹ فارم میسر آیا۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ