دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان:
پولیس تھانہ کالا کی کاروائی، پانچ سال سے مفرور A کیٹیگری کا مجرم اشتہاری دوران پولیس مقابلہ زخمی حالت میں گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق قتل کے مقدمہ میں مطلوب A کیٹیگری کا مجرم اشتہاری محمد اسلم ولد قادر بخش جو کہ عرصہ پانچ سال سے مفرور تھا۔

ایس ایچ او تھانہ کالا رانا محمد اقبال معہ ٹیم نے بہترین کاروائی کر کے A کیٹیگری کے مجرم اشتہاری محمد اسلم کو پولیس مقابلہ کے

بعد زخمی حالت میں گرفتار کر لیا مجرم اشتہاری نے رشتہ کے تنازع پر عبدالمجید کو قتل کیا تھا۔

اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ کالا رانا محمد اقبال کا کہنا تھا کہ ڈی پی او عمر سعید ملک کے احکامات کے مطابق

ہمارا مشن جرائم پیشہ افراد کو قانون کے کٹہرے میں لاکر کھڑا کرنا ہے اور ہم ایک جامع حکمت عملی کے تحت جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کئے ہوئے ہیں۔


ڈیرہ غازی خان:

وزیر مملکت زرتاج گل وزیر اختر کالونی اور میختر کالونی میں سوئی گیس کی فراہمی کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ رہی ہیں


ڈیرہ غازی خان

موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے وعدہ کے صرف چھ ماہ کے اندر ڈیرہ غازی خان کی نواحی آبادیوں اختر کالونی اور میختر کالونی میں

سوئی گیس کے منصوبہ کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔انہوں نے ڈیرہ غازی خان شہر کے محروم علاقوں کو سوئی گیس اوردیہی علاقوں میں بجلی کی سہولت دینے کا بھی اعلان کردیا

وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے ڈیرہ غازی خان کی اختر کالونی اور میختر کا لو نی میں سو ئی گیس منصوبہ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے

خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پائپ لائنز کی تنصیب سمیت تمام مٹریل موقع پر پہنچا دیا گیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت وعدوں اور نعروں کے بجائے عملی کام پر یقین رکھتی ہے ڈیرہ غازی خان میں پچیس سال بعد کسی بھی بستی میں سوئی گیس فراہم کی جارہی ہے

گزشتہ ادوار میں علاقوں کے مکینوں کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا انہوں نے کہا کہ اختر کالونی اور میختر کالونی میں سوئی گیس کی

فراہمی کےلئے انہوں نے اپنی ذاتی فنڈ سے دو کروڑ کے فنڈز جاری کیے اور منصوبے کی موثر مانیٹرنگ کر کے صرف چار ماہ کے

اندر اپنا وعدہ پورا کردیا ہے
موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت وزیراعظم عمران خان کے ویژن اور

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی قیادت میں پنجاب کے محروم علاقوں کو فوکس کررہے ہیں

ان علاقوں میں بنیادی سہولیات اور ترقی کے مساوی مواقع فراہم کریں گے۔


ڈیرہ غازی خان

وزارت اطلاعات و ثقافت حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈی جی خان آرٹس کونسل کے زیر اہتمام پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام 2021 کے تحت ضلع مظفر گڑھ میں

مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ ضلع کونسل ہال مظفر گڑھ کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جام آفتاب نے نوجوانوں کی حوصلہ افزاء کرتے ہوا کہا کہ

ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام سے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقعہ مل رہا ہے۔ ضلع بھر سے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں نے

اپنی صلاحیتوں کے جو ہر دکھائے۔ ججز کے متفقہ فیصلے کے مطابق گائیکی کے مقابلے میں ذیشان طارق نے اول پوزیشن حاصل کی۔

مرید حسین نے دوسری اور تابش ریاض نے تیسری پوزیشن نے حاصل کی۔

میوزیکل انسٹرومنٹ کے مقابلے میں تابش ریاض اول،

محمد راشد دوم اور عاصم خلیل نے سوم رہے جیتنے والے بچے ڈویژنل کی سطح پر ہونےوالے مقابلوں میں شریک ہوں گے۔

About The Author