دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

رحیم یار خان کی خبریں

رحیم یار خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

رحیم یار خان
معروف قانون دان میاں مشتاق احمد بھٹی، سابق جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار رحیم یار خان سردار غلام غوث خان کورائی اور

ارشاد احمد خان ایڈوؤکیٹ نے جام ریاض احمد گانگا ایڈووکیٹ کو ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن بہاول پور کا بلا مقابلہ نائب صدر منتخب ہونے پر ان کے آفس جاکر انہیں ہار پہنائے

اور بلامقابلہ جیت پر انہیں مبارکباد دی.سابق جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار سردار غلام غوث کورائی نے کہا کہ جام ریاض احمد گانگا کی جیت دراصل ہم سب کی اور وکلاء برداری میں مثالی جہموریت کی جیت ہے.

انشاء اللہ 27فروری کو بھی ہم جیتیں گے. میاں مشتاق احمد بھٹی ایڈوؤکیٹ نے کہا کہ میاں عبدالمنان بھٹی مرحومؒ کے شاگرد جام ریاض احمد گانگا

ہم سب دوستوں کا فخر ہیں ہم امید کرتے ہیں کہ وکلاء برداری کے حقوق کی جدوجہد یہ بھی اپنے استاد کی طرح جرات مندی اور دیانتداری سے کرتے ہوئے ان کے مشن کو آگے بڑھیں گے. اس موقع پر نو منتخب نائب صدر

ہائیکورٹ بار بہاول پور جام ریاض احمد گانگا ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم اپنے دوست میاں عبدالمنان بھٹیؒ کی بخشش اور درجات کی بلندی کے لیے

اللہ تعالی سے دعاگو ہیں.مجھے کل کی طرح آج بھی اپنے استاد پر فخرہے.بلاشبہ میری تربیت اور کردار سازی میں ان کا بڑا کردار ہے.دوستوں کی مشاورت اور قائدین کی رہنمائی سے آگے بڑھیں گے.

About The Author