تونسہ شریف۔
چشمہ رائٹ کینال کی بندش کے خلاف کسانوں کا روز بھی احتجاج جاری
تونسہ شریف۔کسانوں کا ریتڑہ انڈس ہائ وے پردھرنا۔حکومت کیخلاف نعرے بازی
تونسہ شریف۔چشمہ رائٹ کینال کے کسانوں کا معاشی قتل کسی صورت برداشت نہیں۔کسان
تونسہ شریف۔نہر میں پانی کی آمد تک احتجاج جاری رہے گا۔کسان
تونسہ شریف۔دو ماہ سے پانی بندش کے باعث گندم کی فصل تباہی کے دہانے تک پہنچ گئ
یاسین خان تونسہ شریف
تونسہ شریف۔
ریتڑہ کے مقام پر چشمہ کینال میں پانی کی بندش کے خلاف کسانوں کا احتجاج۔ مظاہرین نے انڈس ہائی وے بلاک کردیا
تونسہ شریف۔ ریتڑہ کے مقام پر چشمہ کینال میں پانی کی بندش کے خلاف کسانوں کا احتجاج۔
مظاہرین نے انڈس ہائی وے بلاک کردیا مظاہرین کا کہنا ہے کہ
جب تک نہر میں پانی نہیں کھولا جائے گا
روڈ بند رہے گاSHo تھانہ ریتڑہ اور AC تونسہ سید جمیل حیدر شاہ کی کسانوں کو جلد پانی کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی جس پر روڈ کھول دیا گیا
ڈیرہ غازی خان
موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے عوام کے حقوق کا دفاع کرتے ہوئے محکمہ معدنیات سے ٹھیکوں اور عوامی فلاح و بہبود کے اخراجات کے آڈٹ کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر آفس ڈیرہ غازی خان میں منعقد اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے کہا کہ
محکمہ معدنیات سخی سرور میں عوام کی فلاح پر کچھ خرچ نہیں کر رہا محکمہ معدنیات سے تفصیلی رپورٹ طلب کی جائے اور آئندہ اجلاس میں محکمہ تفصیلی بریفنگ دی جائے۔
انہوں نے کہا کہ دور افتادہ اہم علاقوں میں رمضان بازار کی طرز پر ٹرکنگ پوائنٹس بنائے جائیں
۔وزیرمملکت نے کہاکہ25 سال بعد نئی بستیوں میں سوئی گیس کی سہولت دینے جارہے ہیں۔بارہ سے زائد نئی کالونیوں کے مکینوں کو سوئی گیس کی سہولت فراہم کریں گے،
حلقہ کے محروم گاؤں کو بجلی کی بھی سہولت دیں گے۔گزشتہ ادوار میں نظر انداز کئے گئے علاقوں کو فوکس کیا جارہا ہے۔ پی ٹی آئی کی حکومت نے ایک ارب 36 کروڑ روپے کے میپکو کے فنڈز جاری کئے۔
گزشتہ ادوار میں میپکو کو صرف پانچ کروڑ روپے کے فنڈز دئیے جاتے تھے۔اجلاس میں اراکین اسمبلی نے بھٹہ کالونی اور دیگر علاقوں میں سوئی گیس
لائنز کی بحالی میں سست روی پر ناراضگی کا اظہارکرتے ہوئے متعلقہ محکموں سے ٹائم لائنز طلب کر لیں.
ڈیرہ غازی خان
: مشیر صحت محمد حنیف پتافی نے ٹیچنگ ہسپتال میں ادویات کی قلت،ڈیجیٹل ایکسرے اور دیگر مشینری کے جلنے کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے
ہسپتال انتظامیہ کو معاملات کی بہتری کیلئے ہدایات جاری کردیں ڈیرہ غازیخان میں مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کا آئندہ ماہ ٹینڈر جاری کر دیا جائے گا..
ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقدہ اراکین اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ا.نہوں نے کہاکہ
ٹیچنگ ہسپتال میں ادویات کیلئے چالیس کروڑ روپے کی سمری منظورکرا لی گئی ہے.
انہوں نے کہاکہ سیف سٹی طرز پر ڈیرہ غازیخان شہر کے داخلی و خارجی مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں.
پولیس کیمروں کی مانیٹرنگ کے ساتھ موثر
گشت کرتے ہوئے موٹر سائیکل ڈکیتی اور جرائم کی دیگر وارداتوں پر قابو پائے. عوام کو ریلیف دلانے کیلئے پرائس ایکٹ کے تحت مزید سختی کی جائے.
شہر میں صفائی کے معاملات کی بہتری کیلئے ویسٹ منیجمنٹ کمپنی میں افرادی قوت کی بھرتی جلد کی جائے. انہوں نے کہاکہ پل ڈاٹ اور جنرل بس سٹینڈ کے تعمیراتی کام کی سست روی پر متعلقہ محکموں سے جواب طلب کیاجائے. مشیر وزیر اعلی نے کہا کہ
ڈیرہ غازیخان میں ساڑھے چار ارب روپے کی لاگت سے کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ تعمیر کیا جار ہاہے لیکن بدقسمتی سے مقامی افراد کو روزگار نہیں دیاگیا.
اکثریت افرادی قوت باہر سے لائی گئی ہے. مقامی افراد کو روزگار کی فراہمی ان کا اولین حق ہے.
مشیر وزیراعلی نے کہاکہ پل ڈاٹ سے چوک چورہٹہ تک عوام کی سہولت کیلئے مانکہ کینال پر مزید پل تعمیر کرا ئے جائیں.
ٹریفک کو ون وے کر دیا جائے گا. گرلز ہائی سکول نمبر 1او رہسپتال روڈ پر اوور ہیڈ برجز تعمیر کیے جائیں.
ڈیرہ غازی خان
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہاہے کہ ضلع ڈیرہ غازیخان میں آٹے کی کوئی قلت نہیں مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی. ضلع میں چار رمضان بازار کی تیاری شروع کر دی ہے.
انہوں نے یہ با ت اپنے آفس میں اراکین اسمبلی کی ضلعی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی. انہوں نے کہا کہ ضلع میں بجلی کی 1400سے زائد سکیمیں مکمل کرائی جا رہی ہیں
انہار اور نالوں کے بھل صفائی کے ٹینڈر جار کر دیئے گئے. محکمہ انہار اپریل تک صفائی مکمل کر لے گا.
بیس نہروں پر ہنگامی بنیادوں پر پانی چھوڑ دیاگیا. ای خدمت سنٹر کو ایک ماہ کے اندر فنکشنل کرایاجائے گا.
جہاں عوام کو ایک ہی چھت کے نیچے نادرا، ایکسائز، فرد ملکیت، ڈومیسائل، ڈرائیونگ لائسنس، بنک آف پنجاب سمیت سرکاری محکموں کی 74سروسز فراہم ہوں گی.
ڈیرہ غازی خان
ضلع ڈیرہ غازیخان میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.
رواں ماہ میں ناجائز منافع خوروں کو چھ لاکھ باون ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیا. ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ مارکیٹوں میں چینی، دال چنا، آٹا کی سخت مانیٹرنگ کی جائے دکانداروں کو پابند کیا جائے کہ
وہ پینافلیکس
نمایاں جگہوں پر آویزاں کریں. ضلع میں 18پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی انفرادی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا.
ڈیرہ غازی خان
حکومت پنجاب نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کیلئے ایکٹ نافذ کر دیا ہے جس کے تحت ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کو تین سال تک قید کے علاوہ ضبط کیے گئے سامان کی مالیت کا آدھا بطور جرمانہ کیا جائے گا.
ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کیلئے 17اعلی افسران کی کمیٹی تشکیل دے دی ہے
نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ز ریونیو، جنرل، فنانس و پلاننگ ضلع بھر میں پولیٹیکل اسسٹنٹ او راسسٹنٹ کمشنرز اپنی تحصیلوں میں
مارکیٹوں کا معائنہ کرتے ہوئے پنجاب پریوینشن آف ہولڈنگ ایکٹ 2020پر عملدرآمد کرائیں گے.
دکاندارو ں، ڈسٹری بیوٹرز، ٹریڈرز، ہول سیلرز اورڈیلرز کو آگاہ کیاگیاہے کہ وہ اشیاء کی خرید و فروخت کا مکمل ریکارڈ سٹاک رجسٹریقینی بنائیں گے
ڈیرہ غازی خان
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ شجر کاری صدقہ جاریہ ہے۔
گرلز گایئڈ ایسوسی ایشن ڈیرہ غازی خان کی فلاحی و رفاہی سرگرمیاں قابل تعریف ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب مکمل معاونت و سرپرستی کی جائے گی۔ انہوں نے یہ بات گزشتہ روز گرلز گایئڈ ایسوسی ایشن
4
کے سپورٹس گراونڈ میں شجر کاری کی ایک خصوصی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی.
تقریب کی صدارت پی ٹی آئی وومن ونگ کی ضلعی جنرل سیکرٹری اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ڈیرہ غازی خان کی نائب صدر رقیہ رمضان ایڈووکیٹ نے کی۔
گرلز گایئڈ ایسوسی ایشن کی رہنما آسیہ بی بی نے تنظیمی کارکردگی پر روشنی ڈالی۔
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ڈیرہ غازی خان کی نائب صدر اور پی ٹی آئی وومن ونگ کی ضلعی جنرل سیکرٹری
رقیہ رمضان ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم سب کا فرض ہے کہ ہم گرلز گایئڈ ایسوسی ایشن ڈیرہ غازی خان کے ساتھ عملی تعاون کریں۔
سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے کہا گرلز گایئڈ اعلی ترین معیار کی تربیت یافتہ سماجی رضاکار ہیں۔
شجر کاری کی اس خصوصی تقریب میں گرلز گایئڈ ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز اوردیگر مہمانوں نے پودے بھی لگاے۔
ڈیرہ غازی خان
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازیخان شازب سعیدنے سنٹرل جیل کا دورہ کیا. انہوں نے جیل میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
اس موقع پر مجسٹریٹ دفعہ 30چوہدری عابد حسین،سپرنٹنڈنٹ جیل یاسر خان، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل،
یاسر اعجاز اورمیڈیکل آفیسر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کچن اسیران،جیل ہسپتال،
خواتین وارڈ، نوعمر وارڈ اوربیرکس کا معائنہ کیا اور اسیران سے مسائل دریافت کیے۔ انہوں نے اسیران کیلئے تیار کھانے کے معیار کو بھی چیک کیا.
ڈیرہ غازی خان
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے آج مقامی ہوٹل میں سینیٹ کے بلامقابلہ منتخب ہونے والے پی ٹی آئی کے امیدوار اعجاز احمد چودھری
اور اراکین پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کے بلامقابلہ
نومنتخب سینیٹرز کو مبارکباد دی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے حکومتی اتحاد کے نومنتخب سینیٹرز کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ
پنجاب میں کامیاب حکمت عملی کے ذریعے سینیٹرز کو بلامقابلہ منتخب کرایا اور منڈیاں لگانے
والوں کی سیاست کو ناکام بنایا ہے۔ پنجاب میں شفافیت کی جیت ہوئی اور بولیاں لگانے والوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں جمہوری روایات کا عَلم بلند ہوا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ
(ق) کے امیدوار بلامقابلہ منتخب ہونا خوش آئند ہے۔ اپوزیشن کی قسمت میں صرف رونا لکھا ہے
اور وہ 2023 تک روتے ہی رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شفاف الیکشن سے جمہوریت مضبوط ہوتی ہے۔
صوبائی وزراء راجہ بشارت، میاں محمودالرشید، ہاشم ڈوگر، اعجاز عالم، محمد اخلاق، ڈاکٹر اختر ملک، راجہ یاسر ہمایوں، سابق وزیر اسد کھوکھر، معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، عون چوہدری اور اراکین پنجاب اسمبلی بھی اس موقع پر موجود تھے۔
ڈیرہ غازی خان
ڈپٹی کنٹرولر امتحانات ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان شیخ امجد حسین نے کہاہے کہ
ہفتہ 27فروری کو ڈپٹی کمشنر کی طرف سے مقامی تعطیل کے اعلان پر بورڈ کی تمام برانچز بند رہیں گی
ڈیرہ غازی خان
حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان میں بچوں کی پیدائش کے اندراج کو یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں.
محکمہ سوشل ویلفیئر کی زیر نگرانی وکلاء، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اور علماء کے ساتھ آگاہی نشست کا انعقاد کیاگیا.
ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد ابراہیم نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بچوں کے اندراج پیدائش اور حقوق کا تحفظ کیلئے مل کر کام کرنا ہو گا.
پیدائش کااندراج بچوں کے بنیادی حقوق میں شامل ہے.
محکمہ سوشل ویلفیئر، سول سوسائٹی، وکلاء، علماء اور دیگر طبقہ کے ساتھ مل کر بچو ں کی پیدائش کے اندراج کو یقینی بنانے کیلئے
ہر ممکن اقدامات کرے گا. اس موقع پر صدر بار عظمت
اسلام غلزئی، نائب صدر رقیہ رمضان، جنرل سیکرٹری اعجاز کلاچی کے علاوہ روبینہ اعجاز کلاچی، ثمینہ میرانی، غضنفر جلبانی، یاسر کھوسہ، مخدوم سید طیب مجتبی گیلانی او ردیگر موجود تھے
ڈیرہ غازی خان
ڈویژنل محکمہ سپورٹس ڈیرہ غازیخان کے زیر استعمال سپورٹس کمپلیکس ڈیرہ غازیخان میں انٹر ڈسٹرکٹ ٹرائلز کا انعقاد کیاگیا.
چاروں اضلاع سے سو سے زائد مردو خواتین نے ٹیبل ٹینس، پاور لفٹنگ، ویٹ لفٹنگ کے ٹرائلز میں شرکت کی.
قائمقام ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز محمد جنید جتوئی نے ٹرائلز کا افتتاح کیا. اس موقع پر ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطا الرحمن، ڈی ایس او لیہ امتیاز بھٹی،
ڈی ایس او مظفرگڑھ محمد کلیم اوردیگر موجود تھے. ڈویژنل سپورٹس آفیسر نے بتایاکہ
انٹر ڈسٹرکٹ ٹرائلز میں کامیابی ہونے والی ٹیمیں 28فروری سے لاہو رمیں شروع ہونے والے قائد اعظم انٹر ڈسٹرکٹ چیمپئن شپ میں شرکت کریں گے.
سپورٹس آفس ٹیموں کی یونیفارم اور دیگر اقدامات کو یقینی بنائے گا.
ڈیرہ غازی خان
وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان احمدخان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان میں چار سالہ ماسٹر لیول کی میڈیکل لیب ٹیکنالوجی سمیت تین کیٹیگری کے
داخلوں کی منظوری دے دی ہے. ساٹھ نشستوں پر داخلوں کیلئے ایف ایس سی پری میڈیکل پاس کرنے والوں سے آٹھ مارچ تک درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں.
مشیر صحت محمد حنیف پتافی نے کہاکہ پہلی مرتبہ ڈی جی خان میں ڈپلومہ کی بجائے چار سالہ بی ایس سی آنرز پروگرام شروع کرائے جا رہے ہیں
جس سے نوجوان نسل جدید طبی علوم سے استفادہ کرسکے گی. اوپن میرٹ پر داخلہ کیلئے شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا
اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر غاز ی میڈیکل کالج ڈاکٹر محمد عمران او ردیگر موجو دتھے.
ڈیرہ غازی خان
مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہاہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے میونسپل سروسز کی بہتری کیلئے
ڈیرہ غازیخان ڈویژن کے ہر رکن صوبائی اسمبلی کو مزید دس، دس کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی ہے.
کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت صوبائی حلقوں میں میونسپل سروسز کو بہتر کیاجائے گا.
ڈیرہ غازیخان شہر میں مزید چار روڈز کو کارپٹڈ کیاجائے گا. وقار کنٹین تا گدائی روڈ کو دو رویہ کرنے کے منصوبے کے ٹینڈر جاری کر دیئے گئے ہیں.
رو ڈ کی تعمیر پر چھبیس کروڑ اور سیوریج لائن کی تنصیب پر مزید ڈیڑھ کروڑ روپے خرچ ہوں گے.
مارچ میں سیوریج لائن کی تنصیب شروع کر دی جائے گی. انہو ں نے یہ بات ریجنل ڈائریکٹوریٹ پبلک ریلیشنز ڈیرہ غازیخان کے دورہ کے موقع پر
قائمقام ڈائریکٹر محمد جنید جتوئی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی. انہوں نے ادارہ کے مختلف شعبوں کا بھی معائنہ کیا.
ڈائریکٹر کا اضافی چارج سنبھالنے پر محمد جنید جتوئی کو مبارکباد دی. مشیر وزیر اعلی نے کہاکہ موجودہ دور میں شعبہ تعلقات عامہ کی اہمیت بڑھ گئی ہے
جس کو دیکھتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب نے ڈی جی پی آر کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی منظوری دے دی ہے.
انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب ڈیرہ غازیخان کی ترقی پر خصوصی فوکس کر رہے ہیں.
ڈیرہ غازی خان
وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے کلین اینڈ گرین مہم کے تحت ملک کے ہر شہر اور تعلیمی ادارہ کو سرسبز و شاداب بنایا جائے گا
جس کے لئے ہر فرد کو اپنا حصہ ضرور ڈالنا چاہیے انہوں نے یہ بات میر چاکر خان رند یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں پودا لگا کر موسم بہار کی شجرکاری
مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر یونیورسٹی کے اساتذہ،طلباء و طالبات موجود تھے۔
موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے کہا کہ درخت لگانا جہاں صدقہ جاریہ ہے وہاں درخت انسانی صحت کیلئے آکسیجن کا کردار ادا کرتے ہیں۔
ہر فرد اپنے حصے کا کم سے کم ایک پودا لگا کر تنآور درخت بنائیں۔سایہ اور پھلدار پودوں کرترجیح دی جائے۔
ڈیرہ غازی خان:
پولیس تھانہ کالا کی کاروائی، پانچ سال سے مفرور A کیٹیگری کا مجرم اشتہاری دوران پولیس مقابلہ زخمی حالت میں گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق قتل کے مقدمہ میں مطلوب A کیٹیگری کا مجرم اشتہاری محمد اسلم ولد قادر بخش جو کہ عرصہ پانچ سال سے مفرور تھا۔
ایس ایچ او تھانہ کالا رانا محمد اقبال معہ ٹیم نے بہترین کاروائی کر کے A کیٹیگری کے مجرم اشتہاری محمد اسلم کو پولیس مقابلہ کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کر لیا مجرم اشتہاری نے رشتہ کے تنازع پر عبدالمجید کو قتل کیا تھا۔
اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ کالا رانا محمد اقبال کا کہنا تھا کہ ڈی پی او عمر سعید ملک کے احکامات کے مطابق
ہمارا مشن جرائم پیشہ افراد کو قانون کے کٹہرے میں لاکر کھڑا کرنا ہے اور ہم ایک جامع حکمت عملی کے تحت جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کئے ہوئے ہیں۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون