دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے

حاجی پورشریف

(ملک خلیل الرحمن واسنی)

ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک نے کہا ہے کہ خوشحالی کو عام کرنے اور لوگوں کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے پنجاب حکومت مسلسل محنت

جدوجہد اور اعلیٰ منصوبہ بندی کے ذریعے منظم اور جامع میکنزم کے تحت ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری رکھے ہوئے ہے ۔

پسماندہ طبقات کو ان کی دہلیز پر ثمرات پہنچانا حکومت پنجاب کا مطمع نظر ہے ۔یہ باتیں انہوں نے ترقیاتی اسکیموں کی منظوری بارے منعقدہ اجلاس کے

دوران خطاب کرتے ہوئے کہیں۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلانگ /ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ فہد بلوچ

ایکسین پبلک ہیلتھ،ایکسین بلڈنگ ،ایکسین ہائی وے اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے اجلاس

میں مختلف 10ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی ۔ جن کی لاگت 151.559ملین روپے ہے ۔یہ ترقیاتی اسکیمیں بلڈنگ ،میٹھے پانی کی فراہمی ،روڈ اور سیوریج کی ہیں ۔


حاجی پورشریف

(ملک خلیل الرحمن واسنی)

ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک نے کہا ہے کہ یکم مارچ سے شروع ہونے والی پولیو مہم کے دوران چار ماہ سے پانچ سال تک کی عمر کے 1لاکھ 1ہزار

بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے ٹیکے لگائے جائیں گے ۔مہم کے دوران کوئی بچہ ٹیکے لگنے سے رہ نہ جائے ۔

یہ باتیں انہوں نے پولیو مہم کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہیں۔

اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر صحت ڈاکٹر محبت علی ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ،یونیسیف کے نمائندہ محمد اسماعیل،

صاحبزادہ جلیل الرحمان صدیقی اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ضلع راجن پور کی 10یونین کونسلز میں 32سپروائزرز کی زیر نگرانی 57ٹیمیں کام کر یں گی۔

اس مرتبہ پولیو مہم کے دوران پولیو سے بچاﺅ کی ویکسین انجکشن کے ذریعے لگائی جائے گی ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ والدین کو چاہئے کہ وہ بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کی ویکیسن کے ٹیکے ضرور لگوائیں۔


حاجی پورشریف

( ملک خلیل الرحمن واسنی)

ناددرا سنٹر فاضل پور،ایجنٹوں اور کرپشن مافیا کا راج،غریب اور سادہ لوح شہری لٹنے پرمجبور،شریف النفس لوگوں کی عزت نفس مجروح کرنے کا سلسلہ جاری

سارا دن لمبی لمبی لائینیں دور دراز سے آئے مردو خواتین گھنٹوں لائنوں میں کھڑے رہنے پر مجبور،قریبی شہروں اور دیہاتوں میں نادرا سنٹرز کے قیام کامطالبہ،چیئرمین نادرا سے کاروائی کی اپیل

تفصیل کیمطابق ضلع راجن پور جہاں ہردور میں پسماندگی کاراج رہا اور عوام بنیادی سہولیات سے محروم رہے بدقسمتی سے تحریک انصاف کے

تین سالہ دور میں پاکسانی شہریت کے ثبوت کے لئے آج بھی ذلیل خوار ہونے پر مجبور ہیں نادرا سنٹر فاضل پور جوکہ

فاضل پور کےدرجنوں ملحقہ شہروں قصبوں اور دیہاتوں کے لاکھوں لوگوں کو سہولت دینے کے لئے بنایا گیا ہے کم عملہ کے باعث اورپسماندہ علاقہ ہونے کے سبب ایجنٹوں اور کرپشن مافیا کاراج ہے

جہاں بغیر رشوت اورسفارش کے کام ہونا ناممکن ہے ،غریب ومجبور اور دور دراز سے سینکڑوں روپے کرائے بھر کر آنیوالے سادہ لوح اور بے بس مجبور

عوام کرپشن اور ایجنٹ مافیا کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور ہیں، شریف النفس اور عزت دار لوگوں کی عزت نفس مجروح کرنے کاسلسلہ بھی

شکایات کےباوجود جاری ہے اور حاجی پورشریف، میراں پور،بکھر پور، سونواہ،نوشہرہ شرقی، سکھانی والا،مہرےوالا،ودیگر علاقوں سےآنیوالےسینکڑوں مردو خواتین کئی کئی گھنٹے لائنوں میں گھڑے رہنے پرمجبور ہوجاتے ہیں

جہاں انتہائی ہتک آمیزرویہ اور بدسلوکی عام سی بات ہے اس سلسلے میں متاثرہ لوگوں نے” ڈیلی سویل ” کے توسط سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید،

چیئرمین نیشنل ڈیٹا بیس اتھارٹی، سی ای او اور جنرل منیجر نادرا ملتان سے ضلع راجن پور کی 69 یونین کونسلز میں نادرا سنڑزکے فوری قیام کا مطالبہ کیا ہے

اور کہا ہے کہ جب تک سنٹرز کاقیام عمل میں نہیں لایا جاتا 69 یونین کونسلز بالخصوص ٹائون کمیٹی حاجی پور شریف میں نادرا وینز کی فراہمی کو

یقینی بنایا جائے اور نادرا سنٹر فاضل پور میں کرپشن و رشوت کے سرغنہ عناصر انکے پشت پناہوں اورمافیا کیخلاف بھر پور کاروائی کرتے ہوئے

فوری ایکشن لیاجائے،تاکہ وزیر اعظم عمران خان ، وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے پسماندہ علاقوں میں بہتر تعمیرو ترقی کےویژن کا عملی مظاہرہ بھی ہوسکے.

About The Author