اداکار شہروز سبزواری اور ماڈل واداکارہ صدف کنول کورونا لاک ڈاؤن میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی شوبز شخصیات میں شامل ہیں
تاہم شہروز کی صدف سے شادی اور پہلی اہلیہ سائرہ یوسف سے طلاق سے متعلق اب بھی کئی قیاس آرائیاں پائی جاتی ہیں۔
شہروز سبزواری اور صدف کنول نجی ٹی وی کے شو میں شریک ہوئے جہاں انہوں
دوران شو میزبان و ادکار جوڑی آغا علی اور حنا الطاف کے سوال پر شہروز سبزواری نے صدف کنول سے محبت اور شادی سے متعلق اصل کہانی پر گفتگو کی۔
نے اپنی شادی سے متعلق پہلی مرتبہ کچھ کھل کر گفتگو کی۔
شہروز کا کہنا تھا کہ ہم ایک ایوارڈ کی تقریب کے لیے ایک ساتھ ریہرسل کررہے تھے کیونکہ شو میں ہمیں ایک ساتھ پرفارم کرنا تھا، ہم نے پرفارم کیا اور ہم اچھے دوست بن گئے۔
شہروز نے بتایا کہ جب ہم واپس آئے تو لوگوں نے اس پرفارمنس کو الگ رنگ دے دیا لیکن ہم تب بھی اچھے دوست تھے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری شادی دراصل لوگوں کا دیا ہوا آئیڈیا تھی جس پر آغا علی نے لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ آپ کا کیا دھرا ہے۔
خیال رہے کہ شہروز سبزواری نے گزشتہ برس ماڈل سائرہ یوسف کو طلاق دینے کے بعد صدف کنول سے شادی کی جس کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایاگیا۔
اے وی پڑھو
ریاض ہاشمی دی یاد اچ کٹھ: استاد محمود نظامی دے سرائیکی موومنٹ بارے وچار
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو
محبوب تابش دی درگھی نظم، پاݨی ست کھوئیں دا ||سعدیہ شکیل انجم لاشاری