نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان:
ڈی پی او عمر سعید ملک کی خصوصی ہدایت پر پولیس تھانہ سخی سرور کی موٹر سائیکل چور کے خلاف کاروائی، ملزم گرفتار 3 عدد موٹر سائیکل برآمد۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سخی سرور بخت نصر نے جدید طریقہ تفتیش کی بدولت بہترین کاروائی کر کے موٹر سائیکل چور محمد راشد ولد شاہ داد قوم لغاری سکنہ رونگھن کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار کیے گئے ملزم سے 3 عدد موٹر سائیکل برآمد کر اصل مالکان کے حوالے کر دیا۔

اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سخی سرور بخت نصر کا کہنا تھا کہ قانون سے بالا تر کوئی بھی نہیں اور ہم ایک جامع حکمت عملی کے تحت جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کیے ہوئے ہیں۔


ڈیرہ غازی خان

صوبائی وزیر ترقی نسواں پنجاب آشفہ ریاض نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر خواتین کے

حقوق کے تحفظ اور ورکنگ ویمن کو سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں اتھارٹی قائم کر کے ورکنگ ویمن کیلئے

محفوظ رہائش گاہیں فراہم کی جائیں گی جہاں دور جدید کی سہولیات میسرہوں گی. وراثتی جائیداد کے تحفظ اور جنسی ہراسگی کے واقعات روکنے کیلئے قانون پر عملدرآمد کرایا جائے گا.

انہوں نے ان خیالات کااظہار ویمن ڈویلپمنٹ، دختران پاکستان اور غازی یونیورسٹی کے اشتراک سے تحصیل کونسل میں منعقدہ سیمینار سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا.

اس موقع پر انہوں نے مقابلوں کی پوزیشن ہولڈرز میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کیں۔

وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر،ایم پی اے و کوآرڈینیٹر ساؤتھ پنجاب دختران پاکستان ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ،وائس چانسلر

غازی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل،سلطان خان کے علاوہ غازی یونیورسٹی کے اساتذہ اورطلبہ شریک تھے.

صوبائی وزیر ویمن ڈویلپمنٹ پنجاب آشفہ ریاض نے مزید کہا کہ حقوق نسواں کے تحفظ اور آگاہی کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا۔

ورکنگ ویمن ہاسٹل کیلئے اتھارٹی بنانے جارہے ہیں جس کی زیر نگرانی محفوظ رہائش گاہیں دے کر بہترین سہولیات فراہم کریں گے.

انہوں نے کہا کہ دختران پاکستان کے پلیٹ فارم سے حقوق نسواں کی آگاہی اور تحفظ کیلئے جدوجہد شروع کردی ہے۔

دو روزہ تربیتی ورکشاپ میں قومی بیانیہ سے متعلق بات کی جائے گی دختران پاکستان کسی سے کم نہیں ہیں.صوبائی وزیر ویمن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض نے کہا کہ دختران پاکستان کی سفیر بن کر نکلیں۔

علم اس وقت تک مکمل نہیں جب تک باعمل نہیں کرلیتے۔بیٹی کی اہمیت منوانے کیلئے مزید محنت کرنا ہوگی۔

وائس چانسلر غازی یونیورسٹی پروفیسر محمد طفیل نے کہا کہ معاشرتی کی ترقی میں خواتین بالخصوص ماں کا کردار نہایت اہم ہے ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا کہ

دختران پاکستان اور عورت کی اہمیت مثبت جدوجہد سے منوائیں گے۔ سیمینار میں نظامت کے فرائض ڈاکٹر راشدہ قاضی نے انجام دئیے

اس موقع پرکالجز اور یونیورسٹی کے مابین”عورت کسی سے کم نہیں ”کے موضوع پر مباحثے کے مقابلے کروائے گئے۔


ڈیرہ غازی خان

موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے کہا کہ سائبر کرائم اور ایف آئی اے اور دیگر متعلقہ اداروں کے ذریعے خواتین اور

بچیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے گا دختران پاکستان سوشل میڈیا کا مثبت استعمال کریں. خواتین کے حقوق کے تحفظ سے قبل آگاہی ضروری ہے

اور آج کا پلیٹ فارم بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے. انہوں نے یہ بات ویمن ڈویلپمنٹ پنجاب اور دیگر اداروں کے اشتراک سے

منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی. انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت خواتین کے حقوق کے دفاع کیلئے کام کررہی ہے۔خواتین کے

متعلقہ قوانین پر عملدرآمد کرایا جائیگا۔وراثتی جائیداد کے تحفظ کیلئے قانوں کی پاسداری کرائی جارہی ہیں۔

خواتین ہر شعبہ میں مردوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں. انہوں نے طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ

معاشرہ کی ترقی کیلئے مل کر کام کرنا ہو گا.
دریں اثناموسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے

میلہ مویشیاں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

میلہ مویشیاں گھٹن کے دور میں جہاں تازہ ہوا جھونکا ثابت ہوا وہاں اکنامک ایکٹویٹی ہوگی جس سے مویشی پال حضرات کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

زرتاج گل وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملک کو بحرانوں سے نکالنے اور کورونا وائرس سے معطل انسانی زندگی کو

واپس لانے کیلئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے تاہم جب تک وائرس سے محفوظ نہیں ہوجاتے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔

قبل ازیں وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر کی میلہ مویشیاں کے سٹالز اور انتظامات کا جائزہ لیا.

موسیماتی تبدیلی کی وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے چوتھے روز کی تقریبات کا باقاعدہ افتتاح کیاوزیر مملکت زرتاج گل وزیر کا جھومر پارٹی کے ذریعے شاندار استقبال کیا گیا

کمشنر ڈی جی خان ڈاکٹر ارشاد احمد، آر پی او محمد فیصل رانا،ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجازاور دیگر افسران شریک تھے

میلہ مویشیاں میں قبائلی روایتی رقص،گھوڑ دوڑ اور اعلی نسل کے مویشیوں کی نمائش کے ساتھ سپورٹس مقابلے کرائے گئے.

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی

ہدایت پر عوام کو معیاری تفریح فراہم کرنے کیلئے انتظامات کو مانیٹر کیا جارہا ہے۔

میلہ مویشیاں میں اعلی نسل کے مویشیوں کی خرید و فرخت اور دیگر کمرشل سرگرمیوں سے سینکڑوں لوگوں کو روزگار ملا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے کہا کہ

میلہ مویشیاں 28 فروری تک جاری رہے گا 27 فروری کو مقامی تعطیل سمیت ضلع کے شہری میلہ مویشیاں

سمیت دو روز چھٹی سے بھی لطف اندوز ہوں گے۔


ڈیرہ غازی خان

سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل کی ہدایت پر ایڈیشنل سیکرٹری ٹاسک فورس بارک اللہ خان نے کوہ سلیمان کے قبائلی

علاقوں فاضلہ، قطبہ اور چنالہ کا دورہ کیا۔ محکمہ زراعت کے تحت جاری ترقیاتی سکیموں کا جا ئزہ لیا

اور مقامی لوگوں میں کچن گارڈننگ پروگرام کے تحت مفت سیڈ کٹس تقسیم کیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری ٹاسک فورس نے

گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوہ سلیمان میں زراعت کی ترقی سے لوگوں کی گھریلو آمدن میں اضافہ اور معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ

کوہ سلیمان میں زراعت کی ترقی کے مربوط منصوبہ کے تحت 189 ملین روپے کی لاگت سے مختلف سکیموں پر عملدرآمد جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوہ سلیمان میں ہائی ویلیو ایگری کلچر کو فروغ دینے کیلئے 90 فیصد سبسڈی پر پھلدار پودے فراہم کئے جارہے ہیں۔

کاشتکاروں کو گندم، جوار اور باجرہ کا بیج 90 فیصد رعائتی قیمت پر جبکہ سبزیات کے بیجوں کے پیکٹس بلامعاوضہ فراہم کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ واٹر مینجمنٹ کے تحت تالاب اور سولر پاور سے چلنے والی لفٹ اریگیشن سکیموں پر 90 فیصد سبسڈی فراہم کی جارہی ہے۔

اس کے علاوہ تحفظ اراضیات اور آبی وسائل کی ترقی کیلئے بھی تکنیکی ومالی معاونت فراہم کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گندم کی نئی سفارش کردہ اقسام کے بیج کی سبسڈی پرفراہمی کوہ سلیمان کے غریب کسانوں کیلئے ایک احسن اقدام ہے۔

گندم کی موجودہ صورت حال تسلی بخش ہے اگر موسمی حالات بہتر رہے تو گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ سے

کاشتکاروں کی آمدن بڑھے گی۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع غلام محمدودیگر افسران بھی موجود تھے۔


ڈیرہ غازی خان

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے راجن پو ر، لیہ سمیت صوبہ میں مزید 5 مدر اینڈ چائلڈ کیئر ہسپتالوں کے منصوبوں کی منظوری دے دی ہے

جن پر 28ارب روپے لاگت آئے گی. منصوبوں کا جلد سنگ بنیاد رکھا جائے گا. اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہاکہ

مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال اٹک، لیہ، راجن پور، بہاولنگر اور سیالکوٹ میں بنائے جائیں گے یہ ہسپتال اگلے دو برس میں مکمل کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔

معیاری علاج معالجے کی سہولتوں تک رسائی زچہ و بچہ کا حق ہے۔محکمہ صحت اور متعلقہ محکمے مدر اینڈچائلڈ ہسپتالوں کے منصوبو ں سے

متعلقہ امو رکو جلد نمٹائیں۔ا نہوں نے کہاکہ ان ہسپتالوں کے منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت کا خود جائزہ لیں گے

ہسپتالوں کی تعمیر کے حوالے سے وسائل کی فراہمی میں کمی نہیں آنے دی جا ئے گی۔

انہوں نے کہاکہ پنجاب میں 47 ہزار فرنٹ لائن ہیلتھ پروفیشنلز کو کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے

اورسوا دو لاکھ ہیلتھ پروفیشنلز کی رجسٹریشن کر لی گئی ہے. انہوں نے کہاکہ 8 مارچ سے صوبے میں 60 برس سے زائد عمر کے

افراد کو کورونا ویکسین لگانے کا عمل شروع کیا جائے گاپنجاب میں 60 برس سے زائد عمر کے تقریباً 75 لاکھ افراد کو کورونا ویکسین لگائی جائے گی۔بزرگ افراد کو ویکسین لگانے کیلئے اضلاع میں خصوصی سینٹرز بنائے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے خصوصی سینٹرز پر ضروری سہولتیں ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرنے کی ہدایت کی انہوں نے کہاکہ وہ خود خصوصی سنٹر کا معائنہ کرکے سہولیات کا جائزہ لیں گے.

وزیر اعلی نے ہیلتھ پروفیشنلز کو کورونا ویکسین لگانے کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی.

انہو ں نے کہاکہ فرنٹ لائن ڈاکٹروں، نرسوں او رپیرامیڈیکل سٹاف کی خدمات لائق تحسین ہیں اورہیلتھ پروفیشنلز کورونا وباء میں مثالی کام کررہے ہیں

پنجاب حکومت ڈاکٹروں،نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی خدمات کی معترف ہے

لاہور میں پری فیبریکیٹڈ انفیکشن ڈیزیز کا ہسپتال بنانے کی تجویز کا جائزہ لیاگیا. وزیر اعلی نے کہاکہ محکمہ صحت پری فیبریکیٹڈ ہسپتال کے قیام

کے حوالے سے جلد حتمی سفارشات پیش کرے اجلاس میں صوبے کے عوام کو معیاری علاج معالجہ فراہم کرنے کیلئے جاری

ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیاوزیر اعلی کو5 اضلاع میں مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال تعمیر کرنے کے منصوبوں کے بارے میں

بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پنجاب میں 24 گھنٹے میں کورونا کے 583 نئے کیس سامنے آئے ہیں 24 گھنٹے میں کورونا کے 40 مریض انتقال کر گئے۔

پنجاب میں اب تک 5308 کورونا مریض انتقال کر چکے ہیں گزشتہ 24 گھنٹے میں  16002 کورونا ٹیسٹ کئے گئے

اورپنجاب میں اب تک 3245203 ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں. اجلاس میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد،

چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر و میڈیکل ایجوکیشن،

سیکرٹری پرائمری و سکینڈری ہیلتھ، سیکرٹری خزانہ اور متعلقہ حکام شریک تھے.


ڈیرہ غازی خان

مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا ہے کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن شہر میں سیوریج کے گھمبیر مسائل حل کرنے کیلئے دن رات کام کر رہی ہے.

بیشتر علاقوں میں سیوریج لائن کی صفائی کر کے نکاسی آب بہتر کر لیاگیاہے. انہوں نے یہ بات گزشتہ شب سیوریج لائن کی صفائی کرنے والے عملہ سے

ملاقات کے دوران اہل علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی. قائمقام چیف آفیسر کارپوریشن جواد گوندل اوردیگر موجود تھے.

مشیر وزیر اعلی نے کہاکہ پہلی مرتبہ ونچنگ مشین کے ذریعے سیوریج لائنز کی جامع صفائی کرائی جا رہی ہے اور مرحلہ وار تمام لائنوں کی صفائی کی جائے گی. انہوں نے کہاکہ

جروار چوک پر سیوریج کا بڑا مسئلہ ونچنگ مشین کے ذریعے حل کر لیاگیا ہے بہت جلد قائم والا، شاکر ٹاون، شہزاد کالونی سمیت متصل علاقوں کو کلیئر کر لیا جائے گا.

انہوں نے سیوریج لائن کی صفائی کرنے والے عملہ کو شاباش دیتے ہوئے حوصلہ افزائی کی.


ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی ہدایت پر ضلع میں قبضہ مافیا سے سرکاری رقبہ واگزار کرانے کیلئے

روزانہ کی بنیاد پر آپریشن کیا جارہا ہے. اسسٹنٹ کمشنر تونسہ سید
6
جمیل حیدر شاہ نے رکھ کوٹ قیصرانی میں تین سو کنال سرکاری رقبہ واگزار کرا کے متعلقہ محکمے کے حوالے کر دیا ہے.

اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے بھی آپریشن کی نگرانی کرتے ہوئے چک مغلو میں 71150200مالیت کا 1963کنال دس مرلے

سرکاری رقبہ قابضین شبیر گبول، حضور بخش وڈانی سے واگزار کرالیا. اس موقع پر کاشتہ فصلیں ہل چلا کر تباہ اور تعمیرات کو مسمار کر دیاگیا.


ڈیرہ غازی خان

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈیرہ غازیخان حسنین خالد سنپال نے ڈپٹی کمشنر آفس میں اجلاسوں کی صدارت کرتے ہوئے

حضرت سلطان سخی سرور ؒ کے عرس کے موقع پر سکیورٹی اور سیل کیے گئے پٹرول پمپس کے کیسزکا جائزہ لیا.

انہوں نے کہاکہ برصغیر کے روحانی پیشوا حضرت احمد سلطان المعروف سخی سرور ؒ کے عرس کے موقع پر سکیورٹی اور سہولیات کیلئے

بہترین انتظامات کیے جائیں گے متعلقہ محکمے ابھی سے کام شروع کر دیں. انہوں نے متعلقہ کمیٹی کے اراکین کے ساتھ سیل کیے گئے پٹرول پمپس کے کیسز کی سماعت کی.


ڈیرہ غازی خان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر تونسہ میں کلین اینڈ گرین آپریشن جاری ہے.

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ جنوبی پنجاب محمد الطاف بلوچ کی زیر نگرانی لوکل گورنمنٹ کا عملہ صفائی اور سیوریج مسائل حل کرنے کے

ساتھ اہم مقامات کو تجاوزات سے پاک کرنے کیلئے آپریشن کر رہاہے. گزشتہ روز اہم شاہراہوں سے بل بورڈز، بینراتار لیے گئے.

عوام میں آگاہی پیغامات کے ساتھ نوٹسز بھی جاری کیے جار ہے ہیں.


وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار صاحب کی ہدایات پر آج اسسٹنٹ کمشنر تونسہ سید جمیل حیدر شاہ صاحب نے

موضع رکھ کوٹ قیصرانی سے 3700 کنال سرکاری اراضی غیر قانونی قابضین سے واگزار کروا کے 37 زرعی گریجوایٹس کو انکے استحقاق کے مطابق دے دی۔


ڈیرہ غازی خان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے بھٹہ کالونی، گدائی روڈ، خیابان سرور سمیت شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا.

کارپوریشن کے افسران جواد گوندل،عمران جتوئی اور دیگر ہمراہ تھے کمشنر نے سیوریج کی صفائی اور دیگر معاملات کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایات جاری کیں

کمشنرنے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کرتے ہوئے سیوریج لائنوں کی تنصیب،صفائی اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا

انہوں نے کہا کہ کارپوریشن سیوریج لائنز کی ونچنگ مشین کے ذریعے صفائی کررہی ہے۔

ڈرینز کو بھی بحال کرایاجا رہا ہے کمشنر نے کارپوریشن کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ دن رات کام کریں تاکہ

عوام کو سیوریج کے مسائل سے نجات دلائی جا سکے انہوں نے کہا کہ وہ اچانک معائنہ کا سلسلہ جاری رکھیں گے


ڈیرہ غازی خان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی طرف سے فن کے اظہار کیلئے محکمہ اطلاعات و ثقافت کے زیرا ہتمام پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ کے

مقابلوں کا آغاز کردیا گیا۔ڈی جی خان آرٹس کونسل میں ضلع ڈیرہ غازی خان کے نوجوانوں کے مابین گائیگی اور میوزیکل انسٹرومنٹ کے مقابلے کرائے گئے جس میں ضلع کے 15 سے 35 سال کے عمر کے لڑکے

اور لڑکیوں نے فن کا مظاہرہ کیا۔نوجوانوں نے اپنی آواز کا جادو جگانے کے علاوہ میوزیکل انسٹرومنٹ کے ذریعے فن کو نئی پہچان دی اس موقع پر عابد لودھی،خالق شمیم اور ابوذر غفاری نے ججز کے فرائض انجام دئیے۔

مقابلہ کے شرکاء نے فن کے اظہار کیلئے پلیٹ فارم مہیا کرنے اور حوصلہ افزائی پر وزیر اعلی سردار عثمان بزدار کو خراج تحسین پیش کیا. سپیشل ایجوکیشن کمپلیس کے نابینا بچوں نے سریلی آواز کا جادو جگاتے ہوئے

خوب داد وصول کی.مہمان خصوصی و فوکل پرسن ڈی ای او سپیشل ایجوکیشن ریحانہ عنبرین،ڈائریکٹر ڈی جی خان آرٹ کونسل سلیم قیصر،

ڈپٹی ڈائریکٹر نعیم طفیل اورمحبوب حسین نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب نے نوجوانوں کی صلاحیتوں میں نکھار لانے کیلئے احسن اقدام کیا ہے


ڈیرہ غازی خان

بارڈر ملٹری پولیس ڈیرہ غازیخان نے کھر فورٹ منرو میں چرس برآمد کرتے ہوئے دو بین الصوبائی منشیات فروش سمگلروں کو گرفتار کر لیا.

کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس محمد حمزہ سالک نے بتایاکہ
ایس ایچ او تھانہ کھر امیر حمزہ لغاری، داد لغاری، رفیقِ لغاری نور الدین نے منشیات کے خلاف بڑی کارروائی کی

اور بلوچستان سے پنجاب آنے والی گاڑی کے خفیہ خانوں سے لاکھوں روپے مالیت کی چرس برآمد کر کے دو بین الصوبائی منشیات فروش سمگلروں کو

گرفتارکر لیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گاڑی کے خفیہ خانوں سے 23 پیکٹ چرس کے برآمد ہوئے ہیں

جس کو بلوچستان سے خرید کر پنجاب ضلع مظفر گڑھ سمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔

دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔ ان کی سرپرستی کرنے والوں کا گھیرا تنگ کیا جائے گا۔

بارڈر ملٹری پولیس کی سمگلنگ کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں.


ڈیرہ غازی خان

ایس ایس پی پٹرولنگ ڈیرہ غازیخان ریجن سید بہار احمد شاہ نے کہا ہے کہ موسم بہار کی آمد کے پیش نظر ریجن کی 42 پٹرولنگ پوسٹس پر شجرکاری مہم

چلائی جائے گی کلین اینڈ گرین ہائی وے منصوبہ کے تحت بیٹ ایریاز میں ہزاروں پودے لگائے جائیں گے

اور ان کی نگہداشت بھی کی جائے گی.انہوں نے یہ بات ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ شاہد حنیف کی ہدایت پر پودا لگا کر شجرکاری مہم کے افتتاح کے موقع پر کہی.

ایس ایس پی سید بہار احمد شاہ نے مختلف پٹرولنگ پوسٹس کی انسپکشن کرتے ہوئے افسران اور جوانوں کے مسائل دریافت کیے

اور ترجیحی بنیادو ں پر حل کرنے کے احکامات بھی جاری کیے. انہو ں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کے ویژن کے مطابق

شجر کاری گرین ہائی ویز اقدامات کو یقینی بنایا جائیگا.ایس ایس پی نے ملازمین کو ہدایات جاری کیں کہ

درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے ہر فرد اپنے حصے کا کم از کم ایک پودا ضرور لگائے اور اس کی نگہداشت بھی کرے. ایس ایس پی نے دوران وزٹ تمام افسران پی ایچ پی کو ہدایات جاری کیں کہ

ہائی ویز پر عوام الناس کے تحفظ کو یقینی بنائیں موثر گشت کر کے بے بس افراد کومدد فراہم کریں

اور قانون شکن عناصر کے خلاف سخت کارروائی کریں انہوں نے کہا کہ پٹرولنگ پولیس مددگار فورس ہے

پٹرولنگ پولیس کی موجودگی عوام الناس کو احساس تحفظ فراہم کرتی ہے پولیس یونیفارم مظلوم اور متاثرہ اشخاص کیلئے تحفظ اور انصاف کی علامت ہے

انہوں نے کہاکہ جوان فرائض منصبی دلجمعی اور احسن انداز میں انجام دیں.


ڈیرہ غازی خان

ڈیرہ غازیخان میں سات روزہ میلہ مویشیاں کی تقریبات جاری ہیں. تیسرے روز میلہ مویشیاں میں کھیلوں کے خصوصی مقابلے کرائے گئے.

ڈیرہ غازیخان ڈویژن کی ٹیم نے 37کے مقابلے میں 41پوائنٹس سے ملتان ڈویژن کی کبڈی ٹیم کو شکست دے دی.

منیجنگ ڈائریکٹر کیٹل مارکیٹ منیجمنٹ کمپنی محمد یونس کھتران، ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطا الرحمن اور دیگر نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے. انہوں نے کہا کہ میلہ مویشیاں کیلئے سخی سرور روڈ پر ایک مکمل شہر آباد ہو چکا ہے

جہاں ہر طبقہ فکر کی تفریح کے ساتھ اعلی نسل کے مویشیوں کی خریدوفروخت، مویشی پال حضرات، پہلوانوں،

کھلاڑیوں اور فنکاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے ہرممکن اقدامات کیے گئے ہیں. چیئرمین کیٹل منیجمنٹ کمپنی و کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد،

ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز میلہ مویشیاں کے انتظامات کی خود نگرانی کررہے ہیں میلہ کیلئے سیاسی قیادت کا بھر پور تعاون حاصل کیاگیاہے.


ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے میلہ مویشیاں کے سلسلے میں 27فروری کو

ضلع میں مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا ہے اور اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا ہے.


ڈیرہ غازی خان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بز دار کی ہدایت پر تونسہ شریف میں صفائی، سیوریج مسائل حل کرنے اور

معاملات کی نگرانی کیلئے اعلی افسران کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں. سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ محمد الطاف بلوچ نے بتایاکہ روزانہ کی بنیاد پر تونسہ شریف میں صفائی کرنے کے ساتھ سیوریج لائنز کی

صفائی اورمیونسپل سروسز کی بہتری کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں. ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملک محمد رمضان کو فوکل پرسن مقرر کیاگیاہے

وہ صفائی، واٹر سپلائی، سینی ٹیشن اور دیگر امو رکی خود نگرانی کریں گے. ڈیرہ غازیخان اور تونسہ کے لوکل گورنمنٹ،

سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی، چیف آفیسر کارپوریشن اوردیگر افسران کے ساتھ قریبی رابطہ رکھنے کے ساتھ سروسز کی بہتری کیلئے روزانہ کی بنیاد پر

رپورٹ پیش کریں گے. انہوں نے کہاکہ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کو ہدایت کی گئی ہے کہ

وہ مقامی سیاسی قیادت کے ساتھ رابطہ کر کے عوامی مسائل کے حل کیلئے متعلقہ محکموں کے ساتھ تعاون کیلئے ہر ممکن کردارادا کریں


 پنجاب فوڈ اتھارٹی

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جعلساز مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری۔۔
خوراک میں جعلسازی کرنے پر 2 فوڈ یونٹس سیل، معیاری خوراک کی عدم فراہمی پر 98 ہزار روپے کے جرمانے عائد، 150شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری۔۔

ڈی جی خان 24 فروری: ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی ڈی جی خان اور بہاولپور ڈویژن کے مختلف اضلاع میں جعلساز مافیا کے خلاف آپریشنز جاری ہیں۔

فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 175 فوڈ یونٹس کی چیکنگ کے دوران قوانین کی خلاف ورزیوں پر 2 فوڈ یونٹس سیل جبکہ 150 شاپس مالکان کو بہتری نوٹسز جاری کیے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی خان کے علاقے

بزدار کالونی میں زمرد سویٹس کو مس برانڈنگ کرنے پر سر بمہر کیا گیا۔ مٹھائی کی پیکنگ کے لیے معروف برانڈز کا نام استعمال کیا جارہا تھا۔ پروڈکشن ایریا میں واش روم اور حشرات کی موجودگی پائی گئی۔

اس کے علاوہ رحیم یارخان میں عثمان پان شاپ کودی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے اورممنوعہ گٹکا فروخت کرنے پر سیل کیا گیا۔ دوران کارروائی 2 کلو گرام گٹکا ضبط کرلیا گیا۔ مزید مظفرگڑھ میں اسلم کریانہ سٹور کو

ایکسپائرڈ مشروبات فروخت کرنے، بہاولپور میں خواجہ جنرل سٹور اینڈ بیکرز کو ایکسپائرڈ فوڈ آئٹمز کی موجودگی اور

لیہ میں الجنت فاسٹ فوڈز کو فریزر میں مردہ مکھیاں پائے جانے پر 10،10 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ مجموعی طور پر کی گئی کارروائیوں کے دوران 37 لٹر ایکسپائرڈ مشروبات اور 2 کلو گٹکا برآمد کردیا گیا۔


ڈیرہ غازی خان:
ڈی پی او عمر سعید ملک کی خصوصی ہدایت پر پولیس تھانہ بی ڈویژن کی شراب فروش اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے خلاف کاروائی،

ملزمان کے قبضے سے شراب اور ناجائز اسلحہ برآمد۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن محمد ابراہیم معہ ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر علیحدہ علیحدہ کاروائی کرتے ہوئے شراب فروش اور ناجائز اسلحہ رکھنے کے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

شراب فروش محمد شاہد ولد غلام شبیر قوم سیال سکنہ موضع احمد موہانہ کو 24 بوتلیں شراب فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا

جبکہ ایک اور کاروائی میں ملزم امجد ولد ریاض حسین قوم چانڈیہ سکنہ موضع چن والا سے پسٹل 30 بور بمع 04 عدد گولیاں برآمد کر کے

ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر دئے ہیں۔

About The Author