دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے

: حاجی پور شریف

(ملک خلیل الرحمن واسنی)

ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان حافظ احمد طارق نے اینٹی کرپشن آفس راجن پور میں کھلی کچہری کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ

بدعنوانی، رشوت، اختیارات کا ناجائز استعمال، سرکاری اراضی پر ناجائز قابضین کا مکمل خاتمہ اور عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف مہیا کرنا

میری اولین ترجیح ہے۔حکومت پنجاب کی ہدایت پر اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوام کی شکایات سننے اور اس کے ازالے کے لئے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔

بلا تفریق ہر خاص و عام کو انصاف کی فراہمی کے لئے حکومتی ویثرن پر عمل کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے ضلع راجن پور میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالشکور قیصرانی اور سرکل آفیسر غلام اصغر کی کارکردگی کو سراہا۔اس موقع پر دیگر مقررین آصف حبیب جکھڑ

منصور احمدسنجرانی ،مولانا جلیل الرحما ن صدیقی اور مولانا قاری محمود قاسمی نے بھی اپنے اپنے خیا لات کا اظہار کیا

اور محکمہ اینٹی کرپشن کی کارکردگی کوسراہا۔ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان حافظ احمد طارق نے کھلی کچہری میں لوگوں کے مسائل سنے

اور چھان بین کے بعدان کے حل کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن راجن پور عبدالشکور قیصرانی

سرکل آفیسر اینٹی کرپشن راجن پور محمد اصغر کے علاوہ انجمن تاجران،علماءکرام میڈیا نمائندگان اور لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

بعد ازاں ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان حافظ احمد طارق نے شجر کاری مہم کے حوالے سے پودا بھی لگایا۔


: حاجی پور شریف

(ملک خلیل الرحمن واسنی)

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایات کے مطابق ضلع راجن پور میں آئندہ آنے والے لوکل گورنمنٹ الیکشن کے انعقاد کے پیش نظر تما م اہل افراد جنکی

عمر 18 سال یا اُس سے زیادہ ہو گئی ہے اُن کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے یہ سہولت مہیا کی ہے کہ

تمام وہ لوگ جن کے ووٹ شناختی کارڈ کے مستقل یا عارضی پتہ کے مطابق درج نہیں ہیں اپنا ووٹ کا ندراج / منتقلی اور اخراج ا ور درستگی کے لیے

ضلعی الیکشن کمشنر / رجسٹریشن آفیسر اور اسسٹنٹ رجسٹریشن آفیسرز کے دفاتر میں فارم وصولی سنٹر میں جمع کرا سکتے ہیں ۔

ضلع راجن پور میں 22 فارم وصولی سنٹر قائم کر دیے گئے ہیں ۔ عوام الناس اپنے ووٹ کی تصدیق کے لیے الیکشن کمیشن کے ایس ایم ایس 8300 پر اپنا

شناختی کارڈنمبر بھیج کر اپنے ووٹ کے اندراج کی تفصیل معلو م کر سکتے ہیں ۔ ووٹ کے اندراج / منتقلی کے لیے فارم نمبر 21، ووٹ کے

اخراج/ اعتراض کے لیے فارم نمبر 22 اور ووٹ کے کوائف کی درستگی کے لیے 23 استعمال کریں۔ عوام کی سہولت کے پیش نظر یہ تمام فارم بغیر

معاوضہ کے فارم وصولی سنٹر پر متعلقہ اسسٹنٹ رجسٹریشن کے دفاتر میں دستیاب ہیں۔

اس کے علاوہ تمام فارم الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ www.ecp.gov.pk سے ڈاﺅن لوڈ بھی کیے جا سکتے ہیں ۔

تما م فارمز نمبر 21، 22 اور 23 فارم وصولی سنتڑ پر جمع کروائے جا سکتے ہیں ووٹ کا نیا اندراج / منتقلی شناختی کارڈ کے

مستقل / عارضی پتہ پر ہی کیا جا سکتا ہے ۔ ضلع راجن پور کی عوام سے اپیل ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی مہیا کردہ سہولت سے فائدہ اٹھائیں

اور اپنا اور اپنے اہل خانہ کے ووٹوں کا اندراج قانون کے مطابق

شناختی کارڈکے مستقل یا عارضی پتہ پر کروائیں اور آنے والے بلدیاتی الیکشن میں اپنی نمائندگی کر سکیں۔

About The Author