نومبر 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملتان کی خبریں

ملتان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے

ملتان:

نواحی علاقے جلال پور پیر والا میں دو مبینہ پولیس مقابلے، ایک ڈاکو ہلاک،ایک زخمی حالت میں گرفتار،پولیس ذرائع

 پولیس اور ڈاکووں کے درمیان مقابلہ کوٹلہ چاکر،اورشجاعت پور روڈ پر ہوا، پولیس ذرائع

 دونوں واقعات میں ہلاک اور زخمی ہونے والے ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کا نشانہ بنے ہیں، پولیس ذرائع

 شجاعت پور روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک کانسٹیبل محمد آصف بھی معمولی زخمی ہوا، پولیس

 مارے جانے والے ڈاکو کی شناخت بابر عرف بابری کوٹانہ جبکہ زخمی حالت میں گرفتار ہونے والے کی شناخت منیر حسین عرف ملکی کے نام سے ہوئی ہے، پولیس

 مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک اور زخمی حالت میں گرفتار ہونے والا ڈاکو درجنوں وارداتوں میں مطلوب تھے،پولیس

 شجاعت پور میں دو ڈاکو موثر سائیکل پر سوار فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے جن کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ،پولیس

 ہلاک ڈاکو بابر عرف بابری کوٹانہ کے قبضہ سے ایک پسٹل اور موٹر سائیکل بھی برآمد ہوا ہے، پولیس


ملتان:

کرونا سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے

 نشتر ہسپتال میں کرونا کے باعث ہلاک افراد کی تعداد 452 ہوگئی، ترجمان نشتر اسپتال

 گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مرنے والوں کا تعلق ملتان اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ہے، ڈاکٹر عرفان

 گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 59 کیس رپورٹ ہوئے۔ترجمان نشتر

 نشتر ہسپتال میں 24 کرونا کے مریض زیر علاج ہیں، ڈاکٹر عرفان

 کرونا سے مشتبہ 19 افراد کے رزلٹ کا انتظار، ڈاکٹر عرفان


ملتان

:تھانہ قادر پور راں کی حدود سے دو نامعلوم لاشیں برآمد، ریسکیو ذرائع

پچیس سالہ خاتون,دس ماہ کی بچی کی لاشیں قادر پور راں نہر سے ملی، ریسکیو ذرائع

واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی، ریسکیو ذرائع

لاشوں کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا، ریسکیوذرائع

خاتون اور ننھی بچی کی تا حال شناخت نہیں ہو سکی,پولیس

واقع کی باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیاہے، پولیس


ملتان

سیکرٹری ہاﺅسنگ جنوبی پنجاب لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے رولز آف بزنس 2011کے تحت ہاﺅسنگ ار بن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کو اختیارات منتقل کر دیئے ہیں

اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
اس موقع پر سیکرٹری ہاﺅ سنگ لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ اختیارات کی منتقلی جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ فعال ہونے کی دلیل ہے۔

خطے کے عوام کو تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹری ہاﺅسنگ کو گریڈ ایک سے آٹھارہ تک تمام پوسٹنگ ٹرانسفر اتھارٹی کے تمام معاملات

سمیریز اور ملازمین کی بحالی ، تزلی اور تقرری کے اختیارات تفویض کر دیئے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ سیکرٹری ہاﺅسنگ تمام ذیلی اداروں کے بطور ایڈمنسٹرٹیو سیکرٹری بھی کام کر یں گے ۔

لیاقت علی چٹھہ نے مزید کہا کہ اس سال تمام سالانہ ترقیاتی سکیموں کی رپورٹ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں تیار کی جائے گی۔

خطے میں ترقی کے نئے دور کا سفر شروع ہوگا۔ جنوبی پنجاب کے سیوریج اور صاف پانی کے مسائل ترجحی بنیادوں پر حل کریں گے۔


: ملتان

ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے بھاری مقدار میں شراب برآمد ہونے کے تین سال پرانے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت پر

سماعت وکلاء بحث کے لیے 25 فروری تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں ملزم جاوید جوزف نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ

اس کے خلاف پولیس تھانہ صدر نے تین سال قبل مقدمہ نمبر 440 درج کیا جس میں الزام عائد کیا گیا کہ

ملزم سے 45 لیٹر دیسی شراب برآمد ہوئی تھی۔ ملزم کو مشکوک جان کر روکا لیکن ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا

ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا جبکہ مقدمہ بدنیتی پر مبنی ہے اس لئے ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے باز رہنے کا حکم دیا جائے۔


ملتان

ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو اقبالی بیان پر ایک سال پروبیشن پر رہنے کی سزا کا حکم سنایا ہے۔

اس سزا سے ملزم کو سدھرنے کا نادر موقع دیا گیا ہے تاکہ وہ جیل میں پیشہ ورانہ ملزمان کے ساتھ رہنے کی بجائے اپنی زندگی کو معمول پر لائے اور آئندہ ایسے جرم سے باز رہے۔قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ دہلی گیٹ کے

مطابق ملزم فیصل کے خلاف مقدمہ نمبر 512 درج کیا گیا تھا جس میں الزام عائد کیا گیا کہ ملزم کو مشکوک جان کر تلاشی لی گئی

جس کے قبضے سے 435 گرام منشیات برآمد ہوئی تھی۔ تاہم ملزم کے اعتراف جرم پر اسے پروبیشن پر بھجوانے کی سزا کا حکم دے دیا گیا ہے۔


: ملتان

ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے معمولی تنازعہ پر شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث پانچ ملزمان کی عبوری ضمانتیں 50 ،50 ہزار کے

ضمانتی مچلکوں کے عوض کنفرم کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا ہے۔ اس موقع پر ملزمان نے ضمانتیں کنفرم ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے

جشن بھی منایا۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں ملزمان علی، مختیار احمد، عبدالرحمن، اکرام اور نظام علی نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کرتے ہوئے

موقف اختیار کیا تھا کہ ان کے خلاف پولیس تھانہ بدھلہ سنت نے گزشتہ سال مقدمہ نمبر 372 درج کیا

جس میں الزام عائد کیا گیا کہ ملزم نے معمولی تنازعہ کی بنیاد پر شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا تاہم

ملزمان نے گرفتاری کے ڈر سے ضمانت دائر کی اور موقف اختیار کیا کہ وہ بے قصور ہیں مقدمہ بدنیتی پر مبنی ہے

اس لیے ضمانتیں منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روکا جائے۔


: ملتان

ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے امانت میں خیانت کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت وکلاء بحث کے لئے 25 فروری تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔

فاضل عدالت میں ملزم نعمان علی نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ

اس کے خلاف پولیس تھانہ چہلیک ملتان نے رواں برس مقدمہ نمبر 57 درج کیا تھا جس میں الزام عائد کیا کہ

ملزم نے بطور امانت رکھوائی ہوئی نقدی رقم اور قیمتی سامان میں خیانت کی ہے اور واپس کرنے سے انکاری ہے

جس پر پولیس نے مقدمہ درج کیا اور اسے گرفتار کرنا چاہتی ہے جبکہ مقدمہ مدعی کی بدنیتی پر مبنی ہے اس لئے عدالت سے استدعا ہے کہ

ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے باز رہنے کا حکم دیا جائے۔


: ملتان

ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے بجلی چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو اقبال جرم پر پروبیشن پر بھجوانے کی سزا کا حکم دیا ہے۔

فاضل عدالت میں پولیس تھانہ بدھلہ سنت کے مطابق ملزم ارسلان کے خلاف گزشتہ سال مقدمہ نمبر 114 درج کیا گیا تھا

جس نے بجلی کی مین لائن سے بجلی چوری کرنا تسلیم کیا ہے ملزم نے قومی خزانے کو بھی نقصان پہنچایا ہے

تاہم عدالت نے ملزم کو اعتراف جرم کے بیان پر پروبیشن پر بھجوانے کی سزا کا حکم دیا ہے۔


: ملتان

ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے بیرون ملک ملازمت کا ویزہ فراہم کرنے کی مد میں فراڈ کرنے والے گرفتار ملزم کی ضمانت پر سماعت

وکلاء بحث کے لیے 22 فروری تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں ملزم قیصر علی نے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری کرتے ہوئے

موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے خلاف پولیس تھانہ ایف آئی اے نے گزشتہ سال مقدمہ نمبر 184 درج کیا

جس میں الزام عائد کیا گیا کہ ملزم نے مدعی کے ساتھ ویزہ فراہمی کی مد میں لاکھوں روپے کا فراڈ کیا اور اسے رقم واپس کرنے سے انکاری ہے

جس پر پولیس نے مقدمہ درج کیا اور اسے گرفتار کرکے جیل بھجوانا چاہتی ہے جبکہ مقدمہ مدعی کی بدنیتی پر مبنی ہے

اس لئے عدالت سے استدعا ہے کہ ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے باز رہنے کا حکم دیا جائے۔


: ملتان

ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کرنے کا حکم دیا ہے۔

فاضل عدالت میں ملزم جاوید اقبال نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ

اس کے خلاف پولیس تھانہ مظفرآباد نے رواں سال شہری کی درخواست پر مقدمہ نمبر 62 درج کیا

جس میں الزام عائد کیا کہ ملزم نے اسے روکا اور کہا کہ تمھیں مقدمہ بازی کا مزہ چکھاتا ہوں اور حملہ کردیا

جس سے مدعی زخمی ہوگیا تو ملزم کے خلاف پولیس نے اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا اب پولیس اسے گرفتار کرکے جیل بھجوانے کے درپے ہے

جبکہ مقدمہ بے بنیاد ہے اس لیے فاضل عدالت سے استدعا ہے کہ ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے باز رہنے کا حکم دیا جائے۔


: ملتان

ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے واپڈا کی مین لائن میں ڈائریکٹ تار لگا کر بجلی چوری کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت 50 ہزار کے

ضمانتی مچلکوں کے عوض کنفرم کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں ملزم عاشق نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کرتے ہوئے

موقف اختیار کیا تھا کہ ان کے خلاف پولیس تھانہ بستی ملوک نے گزشتہ سال بجلی چوری کرنے کا مقدمہ نمبر 1110 درج کیا

جبکہ وہ بے قصور ہے لیکن پولیس اسے گرفتار کرنے کے درپے ہے اس لیے عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے باز رہنے کا حکم دیا جائے۔


ملتان

ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے لین دین کی ادائیگی کے لیے بوگس چیک دینے والے ملزم کی عبوری ضمانت پر

سماعت وکلاء بحث کے لئے 25 فروری تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے ۔قبل ازیں فاضل عدالت میں ملزم حسنین انور نے

درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے خلاف دو سال قبل پولیس تھانہ پرانی کوتوالی نے

مقدمہ نمبر 664 درج کیا گیا جس میں الزام عائد کیا گیا کہ مدعی نے کاروباری تعلقات کی بنیاد پر ملزم کو لاکھوں روپے کا سامان دیا

اور بدلے میں چیک بھی وصول کیا جب مدعی نے چیک بنک میں جمع کرایا تو وہ ڈس آنر کردیا گیا تھا

جس پر پولیس اسے گرفتار کرکے جیل بھجوانا چاہتی ہے جبکہ وہ بے قصور ہے اور مقدمہ بدنیتی پر مبنی ہے

اس لیے ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے باز رہنے کا حکم دیا جائے۔


: ملتان

ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے منشیات برآمد ہونے کے چھ سال پرانے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت 50 ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے

عوض منظور کرتے ہوئے پولیس سے آج 20 فروری کو ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں ملزم عامر نے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری

دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے خلاف پولیس تھانہ کپ نے سال 2015 میں مقدمہ نمبر 89 درج کیا

جس میں موقف اختیار کیا کہ ملزم سے دوران چیکنگ 340 گرام منشیات برآمد ہوئی تھی پولیس اسے گرفتار کرکے جیل بھجوانا چاہتی بے

جبکہ وہ بے گناہ اور مقدمہ بدنیتی پر مبنی ہے اس لیے ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے باز رہنے کا حکم دیا جائے۔


: ملتان

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان نے منشیات کے مقدمہ میں حکم عدولی پر وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے

پولیس کو2 مارچ تک ملزم کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔قبل ازیں عدالت میں پولیس تھانہ لوہاری گیٹ کے مطابق

ملزم غلام رشید کے خلاف گزشتہ برس مقدمہ نمبر 705 درج کیا گیا تھا جس میں الزام عائد کیا گیا کہ

ملزم کو مشکوک جان کر پولیس نے ناکے پر روکا جس نے پولیس سے نظریں چرا کر بھاگنے کی کوشش کی لیکن پولیس نے ملزم کو قابو کیا

جس کے قبضے سے چرس برآمد ہوئی تھی ملزم نے مقدمہ درج ہونے پر عدالت سے ضمانت حاصل کی تھی تاہم طلبی کے باوجود ملزم عدالت میں پیش نہیں ہوا۔


: ملتان

ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے مرضی کی شادی کرنیوالی لڑکی کو ہراساں و پریشان کرنے سے متعلق درخواست پر ایس ایچ او تھانہ قادر پور راں

سے 23 فروری کو جواب طلب کر لیا ہے۔فاضل عدالت میں خاتون نادیہ بی بی نے ہراسمنٹ کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ

اس نے اپنی مرضی سے چند روز قبل پسند کی شادی کرلی تھی چونکہ والدین اسکی شادی کسی عمر رسیدہ شخص سے کرنا چاہتے تھے

اب شادی کرنے پر قریبی رشتے دار جان دشمن بن گئے ہیں

اور طلاق نہ لینے پر شدید نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔جو کہ بلکل غیر قانونی اقدام ہے

اس لیے فاضل عدالت سے استدعا ہے کہ پولیس کو مذکورہ افراد کے ایماءپر ہراساں کرنے سے باز رہنے کا حکم دیا جائے۔


ملتان

ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر قبضہ مافیا کےخلاف آپریشن کے دوران جلالپور پیروالا میں 6 کنال کمرشل اراضی واگزار کرالی گئی ہے۔

واگزار کرائی گئی زمین کی قیمت13کروڑ روپے بنتی ہے۔آپریشن کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر جلالپور پیروالہ مدثر ممتاز نے کی پولیس کی

نفری اور میونسپل کمیٹی کے سٹاف نے آپریشن میں حصہ لیا۔
وزیر اعظم عمران خان کے احکامات کے بعد ضلع ملتان میں قبضہ مافیا کے خلاف یہ ساتواں آپریشن ہے۔


: ملتان

ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر قبضہ مافیا کےخلاف آپریشن کے دوران جلالپور پیروالا میں 6 کنال کمرشل اراضی واگزار کرالی گئی ہے۔

واگزار کرائی گئی زمین کی قیمت13کروڑ روپے بنتی ہے۔

آپریشن کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر جلالپور پیروالہ مدثر ممتاز نے کی پولیس کی نفری اور میونسپل کمیٹی کے سٹاف نے آپریشن میں حصہ لیا۔

وزیر اعظم عمران خان کے احکامات کے بعد ضلع ملتان میں قبضہ مافیا کے خلاف یہ ساتواں آپریشن ہے۔


: ملتان

ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر محکمہ سول ڈیفنس نے غیرقانونی پٹرول پمپس کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے

پٹرول پمپس کے12 یونٹس ضبط کر لیا ہے جبکہ پٹرول پمپس مالکان اعجاز،نذیر اور الطاف کو موقع پر گرفتار کر لیا ہے

اور ان کے خلاف تھانہ شمس آباد اور مظفر آباد میں مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔دو غیر قانونی پٹرول پمپس سیل کر دیئے گئے ہیں۔

آپریشن پاک گیٹ،لوہا مارکیٹ اور مظفر آباد کے ایریا میں کیا گیا۔آپر یشن کی قیادت سول ڈیفنس آفیسر فاطمہ خان نے کی


: ملتان

لاہورھائیکورٹ ملتان بنچ کے ججزصاحبان کی جانب سے سینئر جج لاہورئیکورٹ ملتان بنچ مسٹرجسٹس عاطرمحمود کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیاگیا

جس میں مسٹر جسٹس چوہدری محمد محمداقبال مسٹرجسٹس راجہ شاہدمحمودعباسی مسٹرجسٹس طارق سلیم شیخ مسٹر جسٹس جوادحسن مسٹرجسٹس فاروق

حیدر ایڈیشنل رجسٹرار محمدیار ولانہ ایڈیشنل رجسٹرار جنرل شاہد حسین شاہد نسیم اور پروٹوکول آفیسر جاوید سعید سمیت دیگر نے شرکت کی

ھائیکورٹ ملتان بنچ کے سینئر جج مسٹرجسٹس عاطر محمود 8مارچ کو ریٹائر ہورہے ہیں تقریب کے اختتام پر سینئر جج کو پھولوں کاگلدستہ پیش کیا گیا

بعدازاں مسٹرجسٹس عاطر محمود لاہور کیلئے روانہ ہوگئے


: ملتان

لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج مسٹر جسٹس فاروق حیدر نے ایک شخص کو اس کی جائیداد سے بے دخل کرنے کے خلاف درخواست پر

تحصیلدار تونسہ اور ایس ایچ او تھانہ تونسہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ قانون کی حدود میں رہیں اور غیر قانونی اقدامات سے گریز کریں۔

پٹشنر کو ہراساں و پریشان بھی نہ کیا جائے۔ قبل ازیں عدالت عالیہ میں تونسہ کے رہائشی محمد بلال نے کونسل محمد عامر خان بھٹہ کے ذریعے

درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ ایک ریٹائرڈ نائب تحصیلدار امام بخش قیصرانی کے ایما پر موجودہ تحصیلدار اور ایس ایچ او تھانہ تونسہ پٹیشنر کو جائیداد سے بے دخل کرنا چاہتے ہیں

جبکہ اسے کوئی نوٹس دیا گیا نہ ہی اس سے بے دخل کرنے کا کوئی جواز موجود ہے۔


: ملتان

مجلس احرار اسلام پاکستان کے نائب امیر سید محمد کفیل بخاری نے کہا ہے کہ اسلام کی دعوت انسانیت کی سب سے بڑی خدمت ہے

آئین کی پاس داری اور قانون پر عمل داری عوام کا فرض ہے م،وکلا آئین کے محافظ ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحفظ ختم نبوت لائرز ونگ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے کیا

انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ بارز کی ایگزیکٹو کو وکلا کے لیے حلف ختم نبوت کو لازمی قرار دینے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں

انہوں نے کہا کہ وکلا کی جانب سے عقیدہء ختم نبوت کے تحفظ کے لیے جد و جہد سے تحریک ختم نبوت کے کارکنوں کی زبردست حوصلہ افزائی ہوئی ہے،

سید محمد کفیل بخاری نے کہا کہ مجلس احرار اسلام ہر فورم پر دعوت دین اور پیغام ختم نبوت پہچانے کا فریضہ ادا کرتی رہے گی،

انہوں نے کہا کہ حکومت تحفظ ختم نبوت اور ناموس رسالت کے حوالے سے آئینی فیصلوں اور قوانین پر عمل کرائے۔


ملتان۔

مجلس احرار اسلام پاکستان کے نائب امیر سید محمد کفیل بخاری تحریک تحفظ ختم نبوت لائرزونگ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے زیر اہتمام منعقدہ ختم نبوت کنونشن سے خطاب کررہے ہیں۔


ملتان

احتساب عدالت ملتان نے غیر قانونی الاٹمنٹ کیس میں ملوث سابق لیگی ایم این اے سلطان محمود ہنجرا ،

لیگی ایم پی اے غلام قاسم ہنجرا اور محمد افضل سمیت سات ریونیو افسران کے خلاف کیس کی سماعت مزید کاروائی کے لیے 25 مارچ تک ملتوی کرنے کا

حکم دیا ہے۔ ملزمان کی جانب سے مقدمہ سے بری کرنے کی درخواست دائر کی گئی ہے جس پر وکلاء بحث ہونی باقی ہے۔

قبل ازیں فاضل عدالت میں نیب حکام کے مطابق ملزمان سابق لیگی ایم این اے، ایم پی اے سمیت ریوینیو ڈیپارٹمنٹ کے افسران کے خلاف غیر قانونی طور پر

پلاٹوں کی الاٹمنٹ کی انکوائری شروع کی گئی، جنہوں نے متعدد شہریوں کو پلاٹ فراہم کرنے کے عوض بھاری رقم ہتھیائی تھی۔

ملزمان نے کوٹ ادو میں پلاٹ فراہم کرنے کا وعدہ کیا لیکن پلاٹ نہیں دیے جس پر نیب نے انکوائری کرکے ملزمان کے خلاف ریفرنس تیار کرکے

عدالت پیش کیا ہے تاہم ملزمان نے عدالت میں 265-k کے تحت درخواست دائر کی ہے اور موقف اپنایا کہ نیب سیاسی انتقامی کاروائی کررہا ہے اس لیے ریفرنس کو کالعدم قرار دیکر مقدمہ سے بری کیا جائے۔


*چھ مراحل میں کالج ٹیچنگ انٹرنز CTIs کی طرز پہ سکول ٹیچنگ انٹرنز STIs کو HIRE کرنے کی پالیسی۔
ہر مرحلہ میں چھ اضلاع میں یہ سیٹس مشتہر کی جائیں گی۔
پہلے مرحلہ میں
ڈیرہ غازیخان، گجرانوالہ،
رحیم یار خان،میانوالی، راجن پور اورسیالکوٹ میں

STIs بھرتی کیے جائیں گے۔*


: ملتان

ملتان ٹیکس بار ایسو سی ایشن کے چوالیسویں سالانہ اجلاس برائے کارکردگی منعقدہ بار روم سے خطاب کرتے ہوئے صدر راشد بشیر نے کہا کہ

ملتان ٹیکس بار کے ممبران کا آپس میں ادب و احترام کا رشتہ انتہائی مضبوط ہے۔ جس کا اظہار ہمارے ممبران دیگر بارز کے انتخابات میں کرتے ہیں۔ جنرل سیکرٹری محمد سعید و ایگزیکٹو باڈی کے دوسرے ارکان نے

گذشتہ برس بہت محنت اور لگن سے بار کے لیے کام کیا جس پر صدر بار سمیت دیگر تمام ممبران نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

جنرل سیکرٹری محمد سعید نے کہا کہ تمام ممبران کو بلا امتیاز راہنمائی فراہم کی گئی اور ممبران کے مسائل کے حل کے لیے ایگزیکٹو باڈی نے دن رات کاوش کی۔ اس موقع پر جناب محمد یونس غازی،

چوہدری شاہدسلیم، وقاص خالد،بشیر احمد انصاری، عبدالستار، چوہدری مبشر علی، ریاض احمد راجہ، چوہدری شفقت علی،

نورین انجم اور دیگر تمام شرکاء ممبران نے ایگزیکٹوباڈی کو بہترین کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا اورکہاکہ کرونا والے مشکل سال میں اسطرح کی شاندار کارکردگی قابل پذیرائی ہے جوکہ

برسوں یاد رہے گی۔ موجودہ ایگزیکٹو باڈی نے ملتان ٹیکس بار کو پاکستان کی دیگر ٹیکس بارز کے لیے مثال بنایا اور اس سلسلہ میں پاکستان ٹیکس بار کے

صدر آفتاب حسین ناگرہ کی طرف سے بھی باقاعدہ طور پر ملتان ٹیکس بار کی ایگزیکٹو باڈی کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ تمام ممبران بار نے ایگزیکٹو باڈی کی خدمات کو سراہتے ہوئے اس سال کومثالی قرار دیا اور شکریہ ادا کیا۔


ملتان:

ملتان ٹیکس بار ایسو سی ایشن کے چوالیسویں سالانہ اجلاس سے میاں عبدالباسط ممبرجوڈیشل اپلیٹ ٹربیونل لینڈ ریونیو،

خواجہ صلاح الدین صدر ملتان چیمبر آف کامرس، صدر راشد بشیر،جنرل سیکرٹری محمد سعید، یونس غازی،

چوہدری شاہدسلیم، وقاص خالد، بشیر احمد انصاری، عبدالستار، چوہدری مبشر علی، ریاض احمد راجہ،

چوہدری شفقت علی، نورین انجم ودیگر خطا ب کر رہے ہیں۔


: ملتان

ملتان ٹیکس بار ایسو سی ایشن کے چوالیسویں سالانہ اجلاس برائے کارکردگی منعقدہ بار روم سے خطاب کرتے ہوئے صدر راشد بشیر نے کہا کہ

ملتان ٹیکس بار کے ممبران کا آپس میں ادب و احترام کا رشتہ انتہائی مضبوط ہے۔ جس کا اظہار ہمارے ممبران دیگر بارز کے انتخابات میں کرتے ہیں۔

جنرل سیکرٹری محمد سعید و ایگزیکٹو باڈی کے دوسرے ارکان نے گذشتہ برس بہت محنت اور لگن سے بار کے لیے کام کیا

جس پر صدر بار سمیت دیگر تمام ممبران نے ان کا شکریہ ادا کیا۔ جنرل سیکرٹری محمد سعید نے کہا کہ تمام ممبران کو بلا امتیاز راہنمائی فراہم کی گئی

اور ممبران کے مسائل کے حل کے لیے ایگزیکٹو باڈی نے دن رات کاوش کی۔ اس موقع پر جناب محمد یونس غازی،

چوہدری شاہدسلیم، وقاص خالد،بشیر احمد انصاری، عبدالستار، چوہدری مبشر علی، ریاض احمد راجہ، چوہدری شفقت علی، نورین انجم اور دیگر تمام شرکاء ممبران نے ایگزیکٹوباڈی کو بہترین کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا

اورکہاکہ کرونا والے مشکل سال میں اسطرح کی شاندار کارکردگی قابل پذیرائی ہے جوکہ برسوں یاد رہے گی۔

موجودہ ایگزیکٹو باڈی نے ملتان ٹیکس بار کو پاکستان کی دیگر ٹیکس بارز کے لیے مثال بنایا اور اس سلسلہ میں پاکستان ٹیکس بار کے صدر آفتاب حسین ناگرہ کی

طرف سے بھی باقاعدہ طور پر ملتان ٹیکس بار کی ایگزیکٹو باڈی کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

تمام ممبران بار نے ایگزیکٹو باڈی کی خدمات کو سراہتے ہوئے اس سال کومثالی قرار دیا اور شکریہ ادا کیا


: ملتان

ضابطہ دیوانی میں ترمیم کا معاملہ ڈسٹرکٹ بار ملتان ترمیم کے خلاف آج مکمل ہڑتال کرے گی۔

جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار اسامہ بہادر نے آج کی ہڑتال کے لیے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

آج وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہونگے، وکلاء ضابطہ دیوانی کے ترمیمی آرڈیننس کو مسترد کرتے ہیں۔


: ملتان

میں سرکاری اراضی کی لیز کا معائدہ قبل از وقت ختم کرنے کا اقدام ہائی کورٹ ملتان بنچ میں چیلنج
جسٹس جواد حسن نے اراضی کی آج ہونے والی نیلامی تا حکم ثانی روک دی عدالت نے ایم ڈی واسا ملتان کو یکم۔ مارچ کو جواب سمیت طلب کرلیا

جسٹس جواد حسن کا معائدہ ختم کرنے کا معاملہ نیب ملتان کو بھجوانے کا بھی عندیہ عدالت نے ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی،

ایم ڈی واسا سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے یکم مارچ کو جواب طلب کرلیا سرمایہ کاروں کو تحفظ کم کرنا عدالت کے فرائض میں شامل ہے۔

معاملہ کیوں نہ نیب ملتان بنچ کو بھجوا دیا جائے ۔۔جسٹس جواد حسن نے ایم سی آر پرائیویٹ لمیٹڈ کی درخواست پر سماعت کے دوران ریمارکس

درخواست گزار کی جانب سے برسٹر اسامہ مالک پیش ہوئے اور عدالت میں موقف پیش کیا کہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گلگشت کالونی پانی والی ٹینکی پر چار کینال اراضی لیز پر حاصل کرنے کا معائدہ کیا۔

معائدہ کے تحت وہاں پیزہ ہٹ کا 1998 کو کاروبار شروع کیا ۔لیکن۔ لیز کی مدت ختم ہونے سے پہلے ہی معائدہ ختم کردیا گیا۔

معاملہ سول کورٹ ملتان میں زیر سماعت ہے اور عدالت نے حکم امتناعی بھی جاری کررکھا ہے۔

حکم امتناعی کے باوجود واسا انتظامیہ نےسامان باہر ہھنک کر عمارت کو سیل۔کردیا۔

عدالت واسا انتظامیہ کو معائدہ کے مطابق لیز کی مدت ہوری کرنے کا حکم دے۔

عدالت ہتمی فیصلے تک واسا کو لیز کے معائدہ ختم کرنے کے نوٹفکیشن پر عمل درامد روکنے کا حکم۔دے ۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد اراضی کی نیلامی تاحکم ثانی روکنے کا حکم دے دیا اور سماعت یکم مارچ تک معطل کر دی


: ملتان

سرکاری اراضی کی لیز کا معائدہ قبل از وقت ختم کرنے کا اقدام ہائی کورٹ ملتان بنچ میں چیلنج
جسٹس جواد حسن نے اراضی کی آج ہونے والی نیلامی تا حکم ثانی روک دی عدالت نے ایم ڈی واسا ملتان کو یکم۔ مارچ کو جواب سمیت طلب کرلیا

جسٹس جواد حسن کا معائدہ ختم کرنے کا معاملہ نیب ملتان کو بھجوانے کا بھی عندیہ عدالت نے ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی، ایم ڈی واسا سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے یکم مارچ کو جواب طلب کرلیا

سرمایہ کاروں کو تحفظ کم کرنا عدالت کے فرائض میں شامل ہے۔ معاملہ کیوں نہ نیب ملتان بنچ کو بھجوا دیا جائے ۔۔

جسٹس جواد حسن نے ایم سی آر پرائیویٹ لمیٹڈ کی درخواست پر سماعت کے دوران ریمارکس
درخواست گزار کی جانب سے برسٹر اسامہ مالک پیش ہوئے اور عدالت میں موقف پیش کیا کہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گلگشت کالونی پانی والی ٹینکی پر

چار کینال اراضی لیز پر حاصل کرنے کا معائدہ کیا۔ معائدہ کے تحت وہاں پیزہ ہٹ کا 1998 کو کاروبار شروع کیا ۔لیکن۔ لیز کی مدت ختم ہونے سے پہلے ہی معائدہ ختم کردیا گیا۔معاملہ سول کورٹ ملتان میں زیر سماعت ہے

اور عدالت نے حکم امتناعی بھی جاری کررکھا ہے۔حکم امتناعی کے باوجود واسا انتظامیہ نےسامان باہر ہھنک کر عمارت کو سیل۔کردیا۔عدالت واسا انتظامیہ کو معائدہ کے مطابق لیز کی مدت ہوری کرنے کا حکم دے

عدالت ہتمی فیصلے تک واسا کو لیز کے معائدہ ختم کرنے کے نوٹفکیشن پر عمل درامد روکنے کا حکم۔

دے ۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد اراضی کی نیلامی تاحکم ثانی روکنے کا حکم دے دیا اور سماعت یکم مارچ تک معطل کر دی


: ملتان

سرکاری اراضی کی لیز کا معائدہ قبل از وقت ختم کرنے کا اقدام ہائی کورٹ ملتان بنچ میں چیلنج
جسٹس جواد حسن نے اراضی کی آج ہونے والی نیلامی تا حکم ثانی روک دی عدالت نے ایم ڈی واسا ملتان کو یکم۔ مارچ کو جواب سمیت طلب کرلیا

جسٹس جواد حسن کا معائدہ ختم کرنے کا معاملہ نیب ملتان کو بھجوانے کا بھی عندیہ عدالت نے ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی، ایم ڈی واسا سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے یکم مارچ کو جواب طلب کرلیا

سرمایہ کاروں کو تحفظ فراہم کرنا عدالت کے فرائض میں شامل ہے۔ معاملہ کیوں نہ نیب ملتان بنچ کو بھجوا دیا جائے ۔۔

جسٹس جواد حسن نے ایم سی آر پرائیویٹ لمیٹڈ کی درخواست پر سماعت کے دوران ریمارکس
درخواست گزار کی جانب سے برسٹر اسامہ مالک پیش ہوئے اور عدالت میں موقف پیش کیا کہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گلگشت کالونی پانی والی ٹینکی پر چار کینال اراضی لیز پر حاصل کرنے کا معائدہ کیا۔

معائدہ کے تحت وہاں پیزہ ہٹ کا 1998 کو کاروبار شروع کیا ۔لیکن۔ لیز کی مدت ختم ہونے سے پہلے ہی معائدہ ختم کردیا گیا۔معاملہ سول کورٹ ملتان میں زیر سماعت ہے اور عدالت نے حکم امتناعی بھی جاری کررکھا ہے۔

حکم امتناعی کے باوجود واسا انتظامیہ نےسامان باہر ہھنک کر عمارت کو سیل۔کردیا۔عدالت واسا انتظامیہ کو معائدہ کے مطابق لیز کی مدت ہوری کرنے کا حکم دے۔

عدالت ہتمی فیصلے تک واسا کو لیز کے معائدہ ختم کرنے کے نوٹفکیشن پر عمل درامد روکنے کا حکم۔دے ۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد اراضی کی نیلامی تاحکم ثانی روکنے کا حکم دے دیا اور سماعت یکم مارچ تک معطل کر دی


: ملتان

لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے ججز مسٹر جسٹس طارق سلیم شیخ اور مسٹر جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل ڈویژن بینچ نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شوکت

محمود بسرا کی آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے مقدمہ میں عبوری ضمانت کی درخواست واپس لینے پر نمٹا دی ہے۔

اس موقع پر نیب حکام نے موقف اپنایا کہ پٹشنر کے وارنٹ جاری نہیں کیے گئے ان کے خلاف جاری انکوائری میں نتائج مثبت یعنی پٹشنر کے حق میں ہیں

انکو منتقل شدہ جائیدادیں قانونی اعتبار سے درست ہیں اس پر انکی گرفتاری مطلوب نہیں ہے

نیب کے مذکورہ بیان پر پٹشنر نے درخواست ضمانت واپس لے لی۔ قبل ازیں عدالت عالیہ میں شوکت محمود بسرا نے کونسل رانا آصف سعید کے ذریعے

درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ

اس کے خلاف قومی احتساب بیورو ملتان نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں نوٹس بھجوایا وہ انہیں گرفتار کرنا چاہتے ہیں

اس لئے ان کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی جائے تاکہ وہ بہتر طریقے سے کیس کا دفاع کرسکے۔

وہ معروف سیاسی شخصیت ہیں اور انکا تعلق ہارون آباد ضلع بہاولنگر سے ہے۔


: لیہ

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان (ستارہ امتیاز)کا دورہ لیہ،پولیس کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا ،

آر پی او ڈ جی خان محمد فیصل رانا،ڈی پی او سید ندیم عباس بھی ہمراہ تھے،ممبران اسمبلی کے ساتھ میٹنگ ،

علاقائی مسائل ،امن عامہ اور پولیس کارکردگی بارے مختلف ایشوز زیر بحث لائے گئے ،

معاشرے کو کرائم فری بنا نے کےلئے عوام نے پولیس سے جو امیدیں لگا رکھی ہیں وہ ضرور پوری ہوں گی۔کیپٹن (ر) ظفر اقبال

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی ساﺅتھ پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال نے آر پی او ڈیرہ محمد فیصل رانا کے ہمراہ دورہ لیہ کیا ،

اس موقع پر ڈی پی او آفس آمد پر ڈ ی پی او لیہ سید ندیم عباس و د یگر افسران نے ان کا استقبال کیا،

پولیس کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا ،ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب نے ممبران اسمبلی کے ساتھ میٹنگ بھی کی،آر پی او ڈیرہ محمد فیصل رانا ،ڈی پی او سید ندیم عباس ،ایم این اے ملک نیاز احمد ،

مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب سید رفاقت علی گیلانی ،ایم پی اے سردار شہاب الدین خان ،ایم پی او طاہر رندھاوا اور عمر علی اولکھ بھی میٹنگ میں شریک تھے، ،ممبران اسمبلی نے علاقائی مسائل ،امن عامہ اور پولیس کارکردگی سے آگاہ کیا،

اس موقع پر ممبران اسمبلی نے ڈی پی او لیہ سید ندیم عباس کی قیادت میں لیہ پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ

جرائم کی بیخ کنی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کےلئے لیہ پولیس کے اقدامات تسلی بخش ہیں ،

آئی جی ساﺅتھ پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال نے ممبران اسمبلی کی تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ

معاشرے کو کرائم فری بنا نے کےلئے عوام نے پولیس سے جو امیدیں لگا رکھی ہیں وہ ضرور پوری ہوں گی۔عوام کا اعتماد حاصل کرنے کےلئے قانون شکن عناصر کے خلاف پولیس کو شاندار کار کردگی کا مظاہر ہ کرنا ہو گا ،

آئی جی ساﺅتھ پنجاب نے ضلع کے ڈی ایس پیز کے ساتھ میٹنگ کے دوران ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ

تھانہ کی سطح پر عوام کے ساتھ خوش اخلاق رویہ ، بلا تاخیر انصاف کی فراہمی اور جرائم کی بیخ کنی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے،

آر پی او محمد فیصل رانا نے کہا کہ لیہ پولیس میں نفری کے اضافے کی پرپوزل حکومت پنجاب کو بھجوائی دی گئی ہے ،

پولیس کو وقت کے تقاضو ں سے ہم آہنگ کرنے کےلئے جدید وسائل سے لیس کیا جا رہا ہے،کیپٹن (ر) ظفر اقبال نے قبل ازیں سائلین کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کےلئے احکاما ت جاری کیے،ڈپٹی کمشنر لیہ اظفر ضیا ءبھی اس موقع پر موجود تھے ۔


: ملتان:

تھانہ سٹی جلالپور اور تھانہ صدر کی حدود میں 2 مبینہ پولیس مقابلے

تھانہ صدر جلال پور پیروالہ کے علاقہ کوٹلہ چاکر کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ

 پولیس مقابلے میں 1 ڈاکو ہلاک جبکہ 3 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ،پولیس

 ہلاک ڈاکو کی شناخت منیر عرف فلکی کے نام سے شناخت ہوئی پولیس

 ہلاک ملزم 30 سے زائد سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا ،پولیس


: ملتان

پاور لومز ایسوسی ایشن کا دھاگے اور بجلی کی قیمتوں کے خلاف احتجاج

 مظاہرین کی جانب سے ممتاز آباد سے احتجاجی ریلی نکالی گئی

حکومت نے پاور لومز کی صنعت کو تباہی کے دہابنے پر پہنچا دیا ہے ،مظاہرین

 حکومت نے اگر دھاگے کی ایکسپورٹ پر پابندی اور بجلی کی قیمت کم نہ کی تو ملک گیر احتجاج کریں گے ،مظاہرین

 


: ملتان:

پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور کی میڈیا سے گفتگو
سینیٹ الیکشن میں انسانوں کی بولیاں لگنا پوری قوم کیلئے شرمناک ہے. خرم نواز گنڈاپور
سزا یافتہ مجرم کو بیرون ملک بھیجنے والے بھی قوم کے سامنے جوابدہ ہیں،خرم نواز گنڈا پور
اتلوں نے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث پولیس افسران کو ترقی دے کر دوسرے صوبوں میں بھیج دیا ،خرم نواز گنڈا پور
جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام میں تاخیر کے ذمہ دار اس خطے کے پارلیمنٹیرین ہیں، خرم نواز گنڈا پور


: ملتان:

کورونا کی تباہ کاریاں جاری،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے مزید 3 مریض جان کی بازی ہار گئے
نشتر اسپتال میں کورونا کے شبہ میں زیر علاج مریضوں کی تعداد میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہونے لگا
نشتر اسپتال کے کورونا وارڈز میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 59 ہو گئی

 19 زیر علاج مریضوں کی کورونا ٹیسٹ رپورٹس پازیٹو آگئیں ،ترجمان


لودھراں

ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت پولیس سروس ڈلیوری سسٹم میں بہتری کے لیے کوشاں ہے

اور عوام کو انصاف کی فراہمی وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا ویژن ہے اس مقصد کے لیے حکومت پولیس کو وسائل۔

بھی فراہم
کررہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی پی او آفس لودھراں میں کرائم میٹنگ کی صدارت
،تھانہ جلہ آرائیں اور تھانہ سٹی لودھراں کا معائنہ پولیس لائن میں نرسری کا جائزہ لیتے،

پودا لگاتے،شہید ایلیٹ جوان کی والدہ کے ہمراہ عرفان بخآری شہید ڈسپنسری کا افتتاح اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا

اجلاس میں ڈی پی او سید کرار حسین، ایس پی انویسٹیگیشن مصطفی،ضلع لودھراں کی پولیس کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے علاوہ ملتان

رینج آفس سے اے ڈی آئی جی حسن رضا کھاکھی، ڈی ایس پی سیکیورٹی سعدیہ سعید،پی ایس عبدالقادر،

ریڈر محمد نعیم،انچارج سیکیورٹی رفاقت علی بھی شریک تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے کہا کہ منشیات فروشی کا خاتمہ ترجیح ہے

اس حوالہ سے ایس ایچ اوز خصوصی کریک ڈاون کریں اورجرائم پیشہ افراد کی پناہ گاہیں ختم کریں

جرائم پیشہ کی سرپرستی کرنےوالوں کی فہرستیں مرتب کریں تفتیش مقررہ وقت میں مکمل کریں اور 14 روز میں چالان مکمل کریں

اور تفتیش کا معیار بہتر کریں تاکہ ملزمان کیفر کردار تک پہنچ سکیں سنگین نوعیت کے مقدمات میں تفتیش کے

تمام پہلوؤں پر توجہ رکھیں نہ تو کسی بے گناہ کو سزا دلائیں نہ کسی گناہ گار کو سزا سے بچائیں

پولیس لائن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے کہا کہ ابادی میں اضافہ سے جرائم کی شرح بھی بڑھ گئی ہے

ترجیح لوگوں کو انصاف کی فراہمی ہےسسٹم میں بہتری کے لیے انقلابی اقدامات کی جانب گامزن ہیں وقتاً فوقتاًکھلی کچہری میں لوگوں کے مسائل خود سنوں گا

انہوں نے کہا کہ تفتیش کے معیار کی بہتری پر توجہ دے رہے ہیں لوگوں کی ایس ایچ او تک رسائی اورقانون کی بالا دستی یقینی بنا رہے ہیں

غیر قانونی کام پر پولیس والوں سے بھی کوئی رعایت نہیں کی جاتی پولیس کے لیے کڑےاحتساب کا طریقہ کار موجود ہے

ملتان ریجن میں لوگوں کو تحفظ کا احساس دلانے کے لیے کوشاں ہوں تھانوں میں مصالحتی مراکز کو فعال کر پولیس پر کام کا

بوجھ کم کرنے کی کوشش ہے انہوں نے کہا کہ مصالحتی کمیٹیوں میں اثر ورسوخ،اچھی شہرت کے حامل افراد کاہونا ضروری ہے جن کی لوگ بات بھی سنتے ہوں

انہوں نے کہا سوشل میڈیا کی وجہ سےحالات سے جلد آگاہی مل جاتی ہےایک سوال کے جواب میں آر پی او نے کہا کہ

پولیس میں ہفتہ وار چھٹی کی پالیسی پر عمل درآمد کرائیں گے پولیس ویلفیئر پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے

ایس اوز کو تھانہ کے عملہ کا احوال جاننے کی ہدایت کی ہے
ایس ایچ اوز کو 3 سے 5 بجے روزانہ دو گھنٹے تھانے میں موجود رہنے کا پابند کیا گیا ہے

شاہرات کو بھی محفوظ بنانے کے لیے کوشاں ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کم عمر ڈرائیورز کی حوصلہ شکنی میں والدین بھی ذمہ داری کا

مظاہرہ کریں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی کا حکم دیا یے آر پی او سید خرم علی نے کہا کہ

کمیونٹی پولیسنگ سے جرائم پر قابو پانا ممکن ہے اس لیے پولیس افسران کو
عوام سے مضبوط رابطوں کی ہدایت کی ہے
قبل ازیں آر پی او سید خرم علی تھانہ جلہ ارائیں پہنچے تو ڈی پی او سید کرار حسین اور ڈپٹی کمشنر عمران قریشی نے ان کا استقبال کیا

پولیس کے چاک و چوبند دستہ نے سلامی دی آر پی او نے تھانہ کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا ڈی پی او سید کرار حسین نے بریفننگ دی آر پی او سید خرم علی نے ہدایت کی کہ فرنٹ ڈیسک کو مزید فعال کیا جائے

اورسروس ڈلیوری میں بہتری لائی جائےتھانوں میں لوگوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں ریجنل پولیس آفیسر نے تھانہ سٹی کے بھی مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور

ضروری ہدایات دیں آر پی او سید خرم علی نے پولیس لائنز لودھراں نرسری کا جائزہ لیااور پریڈ گراؤنڈ میں پودا لگایا انہوں نے کہا کہ

ماحولیاتی تبدیلیوں کو روکنے کے لیے درخت ،پودے ضروری ہیں پودے،درخت آکسیجن کا ایک بڑا قدرتی ذریعہ ہیں اس لیے ہمیں پودوں اور درختوں کی حفاظت کرنا چاہیئے
انہوں نے پولیس لائین میں گاڑیوں کا معائنہ کیاڈی پی او سید کرار حسین نے آر پی او گاڑیوں کی مینٹیننس پر بریفننگ دی

بعد ازاں ریجنل پولیس آفیسر نے شہید ایلیٹ کانسٹیبل کی والدہ سے اس کے بیٹے کے نام پرقائم کی گئی

عرفان بخآری شہید ڈسپنسری کا افتتاح کرایا اور شہید کی والدہ سے مسائل دریافت کئے شہید کانسٹیبل کی والدہ نے ڈی پی او سید کرار حسین کے

مسلسل رابطہ میں رہنے پر ان کی تعریف کی سید خرم علی نےکہا کہ پولیس ملازمین کو فوری طبی امداد کے لیے ڈسپنسری کا قیام اہم قدم ہے۔

About The Author