راجن پور
( بیورو چیف )
تحصیل جام پور کا قدیمی تاریخی علاقہ ٹھل چانگ برصغیر پاک وھند کی تقسیم سے لیکر اب تک تمام بنیادی سہولتوں سے محروم سوشل ورکرز اور
معززین علاقہ عبدالرحیم چانگ صدام حسین چانگ سلطان محمود چانگ اور محمد عمران چانگ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ھے کہ
دور جدید میں جہاں ھر قصبہ اور دیہات بجلی صحت تعلیم اور ذرائع آمد و رفت کی سہولتوں سے آراستہ ھے
وھاں ھمارا علاقہ پینے کے پانی تک کی سہولتوں سے بھی محروم ھے انہوں نے وزیر اعلی ا پنجاب سردار عثمان خان بزدار سے اپیل کی ھے کہ
لنڈی سیدان تا ٹھل چانگ پختہ رابطہ سڑک ڈسپینسری طلباء و طالبات کیلئیے سکولز سمیت تمام سہولتیں فراھم کی جائیں
روجھان
ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ روجھان کے دفتر کے سامنے پولیو ورکرز کا تنخواہیں نہ ملنے پرامن احتجاج پولیو ورکرز کا وزیراعلی پنجاب سے جلد نوٹس لینے کا مطالبہ ۔
تحصیل روجھان کے پولیو ورکرز تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر سراپا احتجاج پولیو ورکرز نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ روجھان کے دفتر کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ
ہماری تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ہمارے گھروں میں فاقے ہیں اور ہمارے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہین ہمارے بچے اسکول فیسوں کی عدم ادائیگی پر گھر بیٹھ گئے
ہین اور ہماری برقی میٹرز بل کی عدم ادائیگی کی وجہ سے اتار لیئے گئے ہیں اور دوکاندار ہمیں سودا سلف بھی نہیں دے رہے
جس کے باعث ہم بچوں سمیت فاقہ کشی پر مجبور ہیں احتجاج کرنے والے پولیو ورکرز نے وزیراعلی پنجاب ،
وزیر صحت پنجاب محترمہ یاسمین سے مطالبہ کیا ہے کہ ہماری تنخواہیں جلد ادائیگی کی جائیں تاکہ ہماری معاشی مشکلار کم ہوں احتجاج کرنے والے پولیو ورکرز نے ہاتھوں
میں کتبے آٹھا رکھے تھے جن پر تنخواہوں کی ادائیگی بارے تحریں درج تھیں دوسری جانب اس سلسلے میں ہماری بات سی ای او ہیلتھ راجن پور
چوہدری محبت علی سے ہوئی ان کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر راجن پور پولیو ورکرز کی تنخواہوں کی ادائیگی کے بارے میں لاہور جا رہے ہیں 25 فروری تک ان کی سیلریاں ان کے اکاؤنٹ میں بھیج دی جائیں گی ۔
ضامن حسین بکھر ڈسٹرکٹ بیورو چیف روجھان
حاجی پور شریف
(ملک خلیل الرحمن واسنی)
وزیر اعلی پنجاب،وفاقی وزیر ماحولیات کے ڈویژن ڈی جی خان اوروفاقی وزیر برائے انسانی حقوق،
ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی،منسٹر لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب، سابق صوبائی وزیر آبپاشی پنجاب اور موجودہ صوبائی وزیرآبپاشی پنجاب
کے ضلع راجن پور جہاں زیر زمین پانی کڑوا اور مضر صحت ہے
اور بدقسمتی سے نہریں بھی سہ ماہی یا ششماہی،پینے کےپانی کو ترستی عوام انسان اور جاندار،پانی کےبغیر سوکھتی فصلیں،
وہاں کےمظلوم ،غیور،نڈر،بےباک،مجبور و بے بس اورلاچار درجنوں کسان متعلقہ افسران و حکام کی وعدہ خلافی اور داجل کینال میں پانی کی عدم فراہمی پر
سراپا احتجاج دوبارہ کمشنر آفس ڈی جی خان،چیف انجیئر محکمہ انہار ڈی جی خان کےدفاتر کے سامنے دھرنا دینے کے لئے
ضلع راجن پور کے قصبوں، دیہاتوں،شہروں سے ڈی جی خان پہنچ چکے ہیں اس موقع پر کسان بورڈ ضلع راجن پور کے راہنمائوں خواجہ محسن ریاض ،
جام محمد اسماعیل برڑہ ودیگر درجنوں کسانوں ، کاشتکاروں اور زمینداروں کا کہنا تھا کہ جب تک پانی فراہم نہیں کیا جاتا دھرنا جاری رہے گا اور اس احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا
.
جام پور
(بیورو چیف )
معروف علمی ادبی ثقافتی تنظیم بزم کیفی کے زیر اھتمام مادری زبانوں کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ھوئے
مقررین آفتاب نواز مستوئی ملک محمد رمضان ارائیں محمد حسین فریدی ملک احسان عمران ارائیں سلیم انسب بھٹی اور دیگر نے کہا کہ فطرت انسانی ھے کہ انسان مادری بولی میں زیادہ سیکھتا ھے کیونکہ بچہ ماں کے قریب ھوتا ھے اور ماں کی لوری کی شیرینی اسے تاحیات نہیں بھولتی انہوں نے کہا کہ
اللہ تعالی نے تمام نبیوں کو بھی حکم دیا کہ ھمارا پیغام اپنی اپنی امتوں کو ان کی مادری زبان میں دو انہوں نے مطالبہ کیا کہ 7 کروڑ سرائیکی زبان بولنے والوں کیلیے الگ صوبہ صوبہ سرائیکستان کا قیام عمل میں لایا جائے
جام پور کو ضلع کا درجہ دیا ۔ جام پور کی اعظم شہید لائبریری میں فرنیچر اور نئی کتب فراؑم کی جائیں پبلک سروس کمیشن میں سرائیکی لیکچررز کی تعداد میں اضافہ کیا جائے سکولوں میں سرائیکی اساتذہ کی تقرری عمل میں لائی جائے
سرائیکی علاقوں میں ابتدائی تعلیم سرائیکی زبان میں دی جاِئے اسی طرح سرائیکی علاقوں میں نہری نظام سالانہ کیا جائے نہر داجل برانچ کو فی الفور چالو کیا جائے
اس موقع پر مرحوم دانشور شاعر ا رشاد تونسوی مرید حسین خان راز جتوئی کیفی جام پوری کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا
اور ان کیلیے دعائے مغفرت کی گئی اس موقع پر شعرا کرام خلیل فریدی حبیب اللہ طارق ۔ندیم نصرت ۔
خالد سہیل لاکھا نذیر ثاقب سلیم انسب ناصر ڈینہ فیاض شاد بھٹی سلیم رازش جمیل احسن اور دیگر نے اپنا کلام پیش کیا جبکہ حسنین وینس اور دیگر گلوکاروں نے آواز کا جادو جگایا
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ