معروف ترک ڈرامے ارطغرل غازی کے تین اداکار پاکستان پہنچ گئے،،، مہمان فن کاروں نے لاہور پہنچتے ہیں پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کئے
ترکی کے مشہور زمانہ ڈرامے ارطغرل غازی میں جلوہ گر ہونیوالے تین اداکار زندہ دلان کے مہمان بن گئے
ترک فن کاروں مہمت پالا، حاکان سیرم، گوکھان کراسک کا علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ بھرپور استقبال کیا گیا
مہمان اداکار پاک سر زمین اور زندہ دلوں کی دھرتے لاہور کے دیوانے نکلے،، ائرپورٹ پر پاکستان زندہ باد کے ساتھ لاہور لاہور اے کے نعرے بھی لگائے
گوکھان کراسک، ترک اداکار، پاکستان کی محبت میں آئے ہیں یہاں ہم سیر کریں گے اور لوگوں سے ملیں گے
فضائی اڈے پر استقبال کیلئے موجو لاہور ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے صدر عامر قریشی کا کہنا تھا کہ ترک اداکاروں کی آمد سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے
https://dailyswail.com/2021/02/11/54462/
عامر قریشی، صدر لاہور ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن، مہمان فنکاروں کو دعوت دی، پہلے یہ لوگ وہاں سے لوگوں کا پیار دیکھتے رکھتے مگر اب یہاں ان کو احساس ہو گا لوگ ان سے کتنی محبت کرتے ہیں
ترک اداکار دس روزہ قیام کے دوران باغات کے شہر میں تاریخی اور سیاحتی مقامات کی سیر کریں گے
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
حکایت :مولوی لطف علی۔۔۔||رفعت عباس