دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی کے ویلز کالج میں اسپورٹس فیسٹیول کا آغاز

سات روزہ اسپورٹس فیسٹیول میں کرکٹ، تھروبال، فٹبال سمیت مختلف کھیل شامل ہیں

کراچی کے ویلز کالج میں اسپورٹس فیسٹیول کا آغاز ہوگیا

رنگارنگ تقریب میں کلر فل غبارے بھی فضاء میں چھوڑے گئے

سات روزہ اسپورٹس فیسٹیول میں کرکٹ، تھروبال، فٹبال سمیت مختلف کھیل شامل ہیں

ویلز کالج میں ہوا سات روزہ اسپورٹس فیسٹیول کا آغاز،، کالج کے ڈین وہاج حسین نے رنگارنگ تقریب میں کلر فل غبارے فضاء میں بلند کرکے افتتاح کیا

ابتدائی روز تھروبال، کرکٹ اور ٹیبل ٹینس کے مقابلے ہوئے،، تھروبال کی خواتین کھلاڑیوں نے خوب مہارت دکھائی،، ایک دوسرے پر سبقت لینے کیلئے انکا جوش بھی دیدنی تھا

ارم، ایتھلیٹ

کالج کے ڈین وہاج حسین کا کہنا تھا کہ نصابی سرگرمیوں کیساتھ طلبہ و طالبات کو صحت مند سرگرمیاں بھی فراہم کرریے ہیں تاکہ انکی صلاحیتوں میں مزید نکھار آسکے،،

وہاج حسین،ڈین

کرکٹ کے مقابلوں میں بی ایس ایس نارتھ نے کامیابی حاصل کی جبکہ بوائز اینڈ گرلز اندر 19 ٹیبل ٹینس کے مقابلے فائنل مرحلے میں داخل ہوگئے

پاکستان تھروبال فیدریشن اور ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے نائب صدر نے کھلاڑیوں کو خصوص انعامات بھی دیئے..

About The Author