نومبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

الیکشن میں شفافیت کیلئے اوپن بیلٹ ضروری ہے, وزیراعلی عثمان بزدار

تحریک انصاف کے امیدواروں کو کامیاب کرانے کیلئے حکمت عملی طے کر لی ہے

وزیراعلی عثمان بزدار نے کہا ہے کہ الیکشن میں شفافیت کیلئے اوپن بیلٹ ضروری ہے، پنجاب میں تحریک انصاف کے امیدواروں کو کامیاب کرانے کیلئے حکمت عملی طے کر لی ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی، جس میں سیاسی صورتحال،

پارٹی امور اور سینیٹ کے انتخابات کے حوالے سے لائحہ عمل پر گفتگو کی گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے سینیٹ الیکشن کیلئے تحریک انصاف کے امیدواروں سیف اللہ خان نیازی،

اعجاز احمد چودھری اور دیگر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں منڈیاں لگانے والوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا،

اوپن بیلٹ کی مخالفت کرن والوں کے اندر خوف ہے اور انہیں شکست نظر آ رہی ہے، ہارے ہوئے عناصر کو ایک بار پھر منہ کی کھانا پڑے گی،

انشاء اللہ سینیٹ الیکشن میں اکثریتی پارٹی بن کر سامنے آئیں گے، عوام اپوزیشن عناصر کے دوغلے چہروں کو پہچان چکے ہیں۔سیف اللہ خان نیازی نے کہا کہ

وزیراعظم عمران خان اور عثمان بزدار نے حکومتی امور میں شفافیت کی مثال قائم کی ہے، عوام کو تحریک انصاف کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے،

اپوزیشن کا منفی بیانیہ پٹ چکا ہے، سینیٹ الیکشن میں اوپن بیلٹ کی مخالفت سے ان کے چہرے سے جمہوری لبادہ اتر چکا ہے، یہ لوگ صرف پیسے کی سیاست کرنے کے عادی ہیں۔

About The Author