مارچ 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور گیس کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ تھم نہ سکا

گھروں کے ساتھ ساتھ ہوٹلز میں بھی کھانے کی بروقت تیاری محال ہو گئی

لاہور گیس کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ تھم نہ سکا

گھروں کے ساتھ ساتھ ہوٹلز میں بھی کھانے کی بروقت تیاری محال ہو گئی

شہری مشکلات سے دوچار ہیں

لاہوریوں کو درپیش مشکل جوں کی توں،، سردی تو کم ہو گئی لیکن گیس بحران ختم نہ ہوا

میسن روڈ، لارنس روڈ، جیل روڈ، فیروز پور روڈ، ملتان روڈ، چونگی امر سدھو سمیت شہر کے متعدد علاقوں میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے

گیس لوڈ شیڈنگ سے ستائے شہری کھانا کھانے کے لئے ہوٹلز کا رخ کرتے ہیں،، ان کا کہنا کہ اب باہر سے کھانا خریدنا یا گھر میں ایل پی جی سلنڈرز اور لکڑیوں کا استعمال مجبوری بن گئی ہے
احمد، نجم: گھر میں گیا کی بہت لوڈ شیڈنگ ہے کھانا بھی نہیں بنتا اب سوچ رہے ہیں سیلنڈر ہی لے لیں

ہوٹل مالکان بھی گیس کی قلت پر پریشان ہیں،،،کہتے ہیں کہ متبادل کے طور پر مہنگے سلنڈرز استعمال کرنا پڑ رہے ہیں۔
ہوٹل مالکان و سٹاف،،،گیس کی قلت کے باعث شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ہے قیمت زیادہ ہونے کے باعث سلنڈر استعمال کرنے سے بھی پریشانی میں اضافہ ہوتا ہے

شہری کہتے ہیں کہ حکومت گھروں میں گیس کی فراہمی یقینی بنائے تاکہ عوام کو گھروں میں مہنگے داموں سلنڈر خریدنے سے چھٹکارا مل سکے۔

%d bloggers like this: