دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے

روجھان
روجھان کے نواحی علاقہ سرکل بنگلہ اچھا تھانہ سونمیانی کی حدود کچہ راضی کے موضع چک چراغ شاہ کے سکونتی محمد یونس جو کراچی میں محنت مزدوری کرتا تھا

محمد یونس کے ورثہ کے مطابق 11 ماہ قبل زری سڈوانی، نزیر احمد سڈوانی، جان محمد سڈوانی، فاروق سڈوانی نے ناحق نا جائز قتل کر دیا

مقتول کی ایف آئی آر نمبر 42/20 متعلقہ تھانہ سونمیانی میں مقتول کے چچا کی مدعیت میں درج کی گئی تھی مقتول کے ورثہ کے مطابق 11 ماہ کا طویل عرصہ گزر جانے کے

باوجود پولیس نے مزکورہ ملزمان میں سے کسی کو بھی گرفتار نہیں کیا اور نہ ہی پولیس کی جانب سے کوئی کارروائی عمل میں نہ لائی گئی تاہم ملتان ہائی کورٹ نے ملزمان کو اشتہاری قرار دیا ہوا ہے اور پولیس کو ملزمان کے بارے میں بارہا نشاندہی کروا چکے ہیں

مقتول کے ورثہ کے مطابق محمد یونس کے قاتلوں کو آج تک گرفت میں نہیں لیا گیا مقتول کے ورثہ کا کہنا ہے کہ ہم انصاف کے لیے در بدر کی ٹھکریں کھانے پر مجبور ہیں مگر ہمیں کہیں سے انصاف فراہم ہوتا نہیں دیکھائی دے رہا

اور نہ ہی مقتول خاندان کو کہیں بھی شنوائی نہیں ہو رہی مقتول کے ورثہ کا کہنا ہے کہ تفتیش کے نام پر ہمیں ذلیل کیا جا رہا ہے

دوسری جانب جب اس قتل کے سلسلے میں ہم نے ایس ایچ او تھانہ سونمیانی سے رابطہ کر کے دریافت کیا تو ایس ایچ او تھانہ سونمیانی کا کہنا تھا کہ میں اس مقدمے کے بارے میں ڈیٹیل جانتا ہوں یہ کہ محمد یونس کا قتل کسی بھی ذاتی دشمنی کا شاخسانہ نہیں ہے

دو گروہ آپس میں لڑ رہے تھے درمیان میں یہ بچارہ راہ گیر مارا گیا بلکل ناحق قتل ہے ایس ایچ او تھانہ سونمیانی کا کہنا تھا کہ بات یہ ہے کہ اس کیس کی تفتیش ہمارے پاس نہیں ہے

یہ تفتیش تبدیل ہو کر ڈسٹرکٹ ڈی آئی پی کے پاس چلی گئی تھی اور اس کو ڈی ایس پی ریاض حسین بھاوا اس کیس کی تفتیش کر رہے ہیں جیسے یہ تفتیش پایائے تکمیل کو پہنچے

کی یہ رپورٹ ہمارے پاس پہنچے گی اس میں ہمارے سنیئر افسران جس کو گنہگار ڈیکلر کریں گے ان شاء اللہ ہم ضرور گرفتار کریں گے

باقی یہ ہے کہ یہ ہمارے پاس نہیں ہیں اگر ہمارے پاس ہوتے تو ہم ان کو پکڑتے اور ان کو گرفتار کر کے ان ملزمان کو قانون کے کہڑے میں لا کر مظلوم و مقتول خاندان کو انصاف فراہم کریں گے یہ ہمارا فرض منصبی ہے ۔

اس سلسلے میں مقتول محمد یونس کی والدہ نے وزیراعظم پاکستان عمران خان، وزیراعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار،

آئی جی پنجاب، آر پی او ڈیرہ غازی خان، ڈی پی او راجن پور فیصل گلزار سے ملزمان کی گرفتاری اور مقتول و مظلوم خاندان کو انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی ہے ۔


روجھان
عوامی شکایت پر نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر روجھان محمد عابد شبیر خان لغاری کی ہدایت پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی روجھان رائے ظفر اقبال کا نادرا سنٹر روجھان کے

مین گیٹ سے تجاوزات ہٹا لی گئیں سبزی فروش اور فورٹ فروشوں کی ریڑیاں کو غیر فنگشنل پناہ گاہ کے احاطے میں شفٹ کر دی گئیں ہیں

چیف آفیسر میونسپل کمیٹی روجھان ظفر اقبال نے ریڑی بانوں چھابڑا فروشوں اور گیٹ پر مرغی فروش کو نادرا سنٹر کے گیٹ کو کلر رکھنے کی بھی تاکید کی بصورت دیگر احکامات پر

عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی واضح رہے کہ نادرا سنٹر آنے والی پردہ نشیں مستورات کو نادرا سنٹر میں حصول شناختی کارڈز و ب فارم کے

حصول کے لیے مین گیٹ پر آمدورفت میں نہایت ہی دشواری کا سامنا تھا مسلسل عوامی شکایت پر امروز اسسٹنٹ کمشنر روجھان نے چیف آفیسر روجھان کو نادرا سنٹر کے مین گیٹ کو تجاوزات ہٹانے کی ہدایت دیں تھیں ۔
یہ بھی واضح رہے کہ روزنامہ نیاکل روجھان کے ڈسٹرکٹ بیورو چیف کی جانب سے

متعدد بار اس کی نشاندہی ضلعی ارباب اختیار کو دی تھی جس کے نتیجے میں ایکشن لیا گیا ۔


روجھان
اسسٹنٹ کمشنر روجھان نے علی الصبح چیف آفیسر میونسپل کمیٹی روجھان رائے ظفر اقبال کو شہر بھر میں صفائی کی صورت حال بہتر بنانے کی ہدایت کی

اس موقع پر دروغہ صفائی کو بھی روجھان میں صفائی کے نظام پر مزید خصوصی توجہ اور نیک نیتی سے اپنے فرائض سرانجام دینے کی تاکید کی

انہوں کہا کہ شہر کی صفائی پر کوئی کمپرومائز نہیں ہو گا اہم پوائنٹ صاف رکھنے کے علاوہ روجھان کے وارڈز، محلوں ،گلیوں ،چوک،

چوراہوں کو بھی صاف رکھنا نہایت ہی ضروری ہے صفائی ستھرائی کے بارے میں عوام کی شکایت نہیں آنی چاہیئے

انہوں نے شہریوں سے کہا کہ وہ اپنے وارڈز، محلوں ،گھر ،گلی،شارع کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے اپنا فرض نبھا کر پاکستانی شہری ہونے کا ثبوت دیں اور عملہ صفائی سے تعاون کریں۔

 

ضامن حسین بکھر ڈسٹرکٹ بیورو چیف


روجھان

ر اجن پور

( بیورو چیف )

آل پاکستان مستوئی اتحاد کارواں کے امیر ڈاکٹر صفدر حسین خان مستوئی نے کہا ھے کہ خدمت خلق بہترین صدقہ جاریہ ھے اغریب رشتہ داروں اور قریبی ھمسایوں کا پہلا حق ھے کہ

ان کی مدد اور دیکھ بھال کی جائے حقوق العباد میں بھی اسی امر کو پہلی ترجیح قرار دیا گیا ھے وہ یونین کونسل شرقی میں نوجوان سوشل ورکر محمد عارف خان مستوئی کی

جانب سے اپنے اور اپنے ساتھیوں کے اعزاز میں دئیے گئے ظہرانہ کے موقع پر میڈیا کے نمائندگان اور مستوئی برادری کی سرکردہ شخصیات سے گفتگو کر رھے تھے

رھبر کمیٹی کے ارکان پروفیسر نصر اللہ خان ناصر مستوئی ‘سابق کونسلر غلام عباس خان مستوئی اور سندھ سے میر تنویر خان مستوئی ودیگر بھی ھمراہ تھے

انہوں نے کہا کہ ھم گزشتہ دو دہائیوں سے پورے ملک میں آل پاکستان مستوئی اتحاد کے پلیٹ فارم سے ھر گوٹھ ‘ گاوں میں مستوئی برادری کو ایک جگہ اکٹھا کر رھے ھیں

ھمارا مشن آئین پاکستان کی وفاداری ملکی سلامتی استحکام ھر قسم کے فرقہ وارانہ ‘ گروھی فروعی و سیاسی اختلافات کے خاتمہ قیام امن کیلیے مسلسل جدوجہد ا ور آپسمیں اتحاد و اتفاق کے ساتھ رھنا ھے ھماری خواھش ھے کہ

جہاں بھی مستوئی برادری اور قبیلے کے لوگ موجود ھیں وہ باھمی اختلافات ختم کر کے اپنے اپنے علاقے میں رضا کارانہ ویلفئیر کمیٹیاں تشکیل دیں

اور ان کے ذریعے یتیم اور مستحق بچیوں اور بچیوں کی شادیاں کرائیں اسی طرح جس کے پاس علاج معالجے کیلیے وسائل نہیں اسکی مالی مدد کریں جو یتیم اور غریب بچے وسائل کی کمی کے باعث تعلیم جاری نہیں رکھ سکتے

ان کے تعلیمی اخراجات ویلفئیر کمیٹیاں خود برداشت کریں اسی طرح کسی غریب مستوئی کو چھوٹے کاروبار کیلیے رقم ضرورت ھو تو اسے اپنے پاوں پر کھڑا کرنے کیلیئے ویلفئر کمیٹیاں بلا سود قرض حسنہ جاری کریں

بلدیاتی و جنرل انتخابات میں مستوئی برادری کے باشعور اور پڑھے لکھے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کریں چھوٹے چھوٹے اختلافات جو کسی بھی بڑے اختلاف اور دشمنی میں بدل جاتے ھیں ان کا خاتمہ کریں انہوں نے کہا کہ

نفرتوں کا خاتمہ اور محبتوں کا فروغ ھم سب کا مشن ھونا چاھئیے اس موقع پر میر تنویر خان مستوئی حضور بخش خان مستوئی ڈاکٹر جمیل خان مستوئی بلال خان مستوئی

غلام عباس خان مستوئی پروفیسر نصر اللہ خان مستوئی جاوید حسین مستوئی آفتاب نواز مستوئی اور دیگر نے بھی خطاب کیا آخر میں خیر و برکت کیلیے دعا منگوائی گئی


حاجی پورشریف

(ملک خلیل الرحمن واسنی )

حکومت پنجاب کی ہدایت پر پنجاب دانش سکول فاضل پور میں بھی کلاس ششم کے داخلے کیلئے بھرپور آگاہی پروگرام شروع کیا گیا ۔

سکول انتظامیہ کی طرف سے دور دراز کے علاقوں تک اسکول کے نظام تعلیم اور حکومت پنجاب کی طرف سے مستحق طالبات کو مہیا کی جانے والی سہولیات

اور بچوں کے بہتر مستقبل سے آگاہ کیا گیا۔یہ باتیں پرنسپل دانش اسکول فاضل پور گرلز سیکشن سعدیہ منیر نے طالبات کے داخلہ ٹیسٹ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ سیکنڈائیر پاس کرنے کے بعد مختلف یونیورسٹی میں داخلہ کے لیے دانش سکول کی کوششوں کے بارے میں بھی بتایا گیا۔

جس کے نتیجہ میں ہزاروں طالبات نے داخلہ فارم جمع کرائے۔ جبکہ شرائط پر پورا اترنے والی 7سو طالبات کو داخلہ ٹیسٹ کے لیے اہل قرار دیا گیا۔

مزید تفصیلات کے مطابق 685 طالبات نے ٹیسٹ میں حصہ لیا ۔ امتحانی پالیسی کے مطابق کامیاب طالبات کو نئے تعلیمی سال کے آغاز پر کلاس ششم میں داخلہ دیا جائے گا۔

امتحان کے دوران کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا گیا۔


حاجی پور شریف

(ملک خلیل الرحمن واسنی)

زیر زمین پانی کڑوا جوہڑ نما تالابوں کے نہری پانی کی وجہ سےکالا یرقان گردوں کا عارضہ تیزی سے پھیلنے لگا ایک اور نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا

عبدالستار خواجہ مضر صحت نہری پانی کے استعمال سے گردوں کے عارضے میں کئی ماہ سے زندگی اور موت سے لڑتے لڑتے آخر زندگی کی بازی ہار گیا علاقے کا زیر زمین پانی کڑوا ہونے کی

وجہ سے عوام مجبوراً پینے کےلئے نہری پانی کا استعمال کرتی ہے ہر سال سینکڑوں افراد کالا یرقان گردوں کے عارضے کے علاوہ ٹی بی اور دیگر متعدی بیماریوں کا شکار ہوکر

زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں عبدالستار خواجہ عرصہ دراز سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھا گزشتہ سے پیوستہ رات بالآخر موت کی وادی میں چلا گیا

نوجوان کا جنازہ اٹھنے پر ہر آنکھ اشکبار تھی نماز جنازہ میں علاقے کی عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی علاوہ ازیں انکی قرآن خوانی جمعتہ المبارک 10 بجے دربار شریف حضرت

خواجہ نور محمد نارووالہ شہنشاہ رحمتہ علیہ حاجی پور شریف میں ادا کی جائے گی.واضح رہے کہ پاک صاف میٹھے پانی کی فراہمی کے لیئے متعدد بار بار حکام بالا متعلقہ افسران سابقہ و

موجودہ ڈپٹی کمشنر صاحبان مقامی عوامی علاقائی نمائندوں کو نشاندہی اور بالخصوص پاکستان سیٹیزن پورٹل ایپ پر بھی شکایات درج کرائی گئیں

مگر تاحال کچھ بھی ہوسکا اب جبکہ مشیر صحت وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی اورانکی پیسٹی سائیڈ کمپنی سن کراپ کے تعاون سے ڈی جی خان میں واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کیئے جارہے ہیں

اس حوالے سے حاجی پور شریف کے لئے ان سے گزارش کی گئی تو انہوں انکا حلقہ نہ ہے کہہ کر ٹال دیا حالانکہ اس سلسلے میں اہل علاقہ اپنے حلقہ پی پی 295 کے ایم پی اے

سردار فاروق امان اللہ دریشک اورچیئرمین لینڈ ریکارڈ اتھارٹی احمد خان دریشک ،منسٹر لائیو سٹاک حسنین بہادر دریشک کو بھی واٹر فلٹریشن پلانٹ کےلیئے گزارشات کرچکے ہیں مگر اس طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہے ہے


.

حاجی پورشریف

(ملک خلیل الرحمن واسنی)

ڈی جی کینال،داجل کینال،قادرہ کینال کی بندش بدستور جاری، ضلع راجن پور کے کسان سراپا احتجاج،

روجھان راجن پور،فاضل پور، محمد پور، جام پور سے ہوتے ہوئے سینکڑوں کسان درجنوں ٹریکٹر ٹرالیوں پر ڈی جی خان کے لیئے روانہ

داجل کینال کی بندش اور پانی کی عدم فراہمی کےسبب ضلع راجن پور اسکی تینوں تحصیلوں ،قبائلی علاقہ ،

درجنوں شہروں اور سینکڑوں قصبوں اور دیہاتوں کے غریب کسان ، کاشتکار مزدور اور چھوٹے زمیندار،

کسان بورڈضلع راجن پور کی سربراہی میں کمشنر آفس ڈی جی خان میں پر امن احتجاج اور داجل کینال میں فی الفور پانی کیفراہمی کے لئے شہر شہر احتجاج کے بعد ڈی جی خان کے لیئے روانہ ہیں

اور کسانوں کے ہر دور میں جاری معاشی قتل عام کے تدارک کے لئے متعلقہ حکام سے سراپا احتجاج ہیں

ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی ضلع راجن پورکا کسان شدید معاشی مشکلات ذہنی اذیت اور کرب کا شکار ہے

اور اسکے برعکس متعلقہ حکام خاموش بت بنے دیکھائی دیتے ہیں متاثرہ کسانوں کامطالبہ ہےکہ ڈی جی کینال ،

داجل کینال، قادرہ کینال کوسالانہ کیاجائے اور فی الفور داجل کینال میں پانی فراہم کیاجائے کیونکہ یہاں کے مکینوں کی زندگی اور موت کامسئلہ ہے

کیونکہ زیر زمین پانی کڑوا اور مضر صحت ہے اوریہی نہری پانی فصلات کی سیرابی کیساتھ ساتھ پینے کےلیئے بھی استعمال کیا جاتا ہے

جس کی بندش کے سبب انسان اور جاندار پانی کوترس رہے ہیں مگر حکومت اور محکمہ انہار کے متعلقہ حکام کو اسکی کوئی پرواہ نہیں ہے

متاثرہ کسانوں نے وزیراعلی پنجاب سردارعثمان احمد خان بزدار اور وزیراعظم پاکستان عمران خان سے فوری نوٹس لینے اور داجل کینال میں فی الفور پانی جاری کرانے کا مطالبہ کیا ہے

بصورت دیگر اس پر امن احتجاج کا دائرہ کار مزید بڑھا دیاجائے گا


جام پور
جام پورشہر جس کی آبادی میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے کے مین انڈس ہائی وے پرواقع تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال اور مرکزی عیدگاہکے سامنے روزانہ گھنٹوں ناجائز تجاوزات و

غیر قانونی قبضوں اورنماز جنازہ کی ادائیگی کے باعث 4/5گھنٹے ٹریفک جام رہنا معمول بن چکا ہے مرکزی عیدگاہ سے منسلک قائم چائے کے ہوٹل اوراس کے مدمقابل گرلز طالبات کی

ہائی کلاسز کی اکیڈمی ہے جہاں پر چھٹی کے وقت ہوٹل پر چائے پینے کی غرض سے اوباش نوجوان لڑکوں کے جمع ہونے سے طالبات بچیوں کا شدید متاثرہونا معمول بن چکا ہے

چائے ہوٹل مالک نے تاریخی قبرستان ٹھاکرے والا کی قبریں مسمار کرکے ہوٹل قائم کیا ہوا ہے جس سے قبروں کی بے حرمتی اور قبرستان میں چار دیواری،ٹف ٹائل نہ ہونے کے باعث نشئیوں وجہازوں اورجرائم پیشہ افراد کا بھی قبضہ ہوتا ہے

حالانکہ پارکنگ کیلئے قبرستان میں ٹف ٹائل لگادی جائے تو ٹریفک بلاک کا مسئلہ بھی حل ہوجائے گا اور صفائی ستھرائی کا انتظام بھی یقینی ہونے کے ساتھ ساتھ

جرائم پیشہ افراد کی بھی حوصلہ شکنی ہوگی جس پرعوامی سما،جی،مذہبی وتجارتی حلقوں چیف سٹیزن سیٹھ شیخ محمدحفیظ،

فیصل،محمد عابد،شہزاد احمد، محمد شاہد،غلام حسن،الہی بخش،محمد حسین،محمد طارق،فضل حسین،اللہ ڈتہ ودیگر نے کہا ہے کہ

ہماراوزیر اعلیٰ پنجاب،کمشنر ڈی جی خان ڈویژن، ڈپٹی کمشنر راجن پوراوراسسٹنٹ کمشنرجام پور سے ہوٹل مالک کا ناجائز قبضہ واگزار کرانے،

قبرستان میں ٹف ٹائل وچاردیواری قائم کرنے اور پارکنگ کیلئے جگہ مختص کرنیکا مطالبہ کیا ہے تاکہ شہریوں بالخصوص خواتین، طلباء،

طالبات اور بزرگوں کو آمدو رفت میں آسانی ہو اور قبضہ مافیا کی حوصلہ شکنی ہوسکے۔


حاجی پورشریف

(ملک خلیل الرحمن واسنی )

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار کے دورہ راجن پور اور کوہ ماڑی پر کیئے گئے اعلانات کے ثمرات ملنا شروع ہوگئے

آج کمپیوٹرائزڈ اراضی ریکارڈ سنٹر کی موبائل وین مہینے میں دو دن قیام کیلئے ماڑی پہنچ گئی ۔ وزیر اعلی پنجاب کے دورہ ماڑی کے موقع پر سردار اختر حسن گورچانی

سابق ڈی جی آئی بی نے مطالبہ کیا تھا کہ ٹرائبل ایریا کے عوام کی سہولت کیلئے اراضی ریکارڈ سنٹر اور نیشنل ڈیٹا بیس رجسڑیشن اتھارٹی کی موبائل وین مہینے میں چند روز ماڑی آیا کرے ۔

اس پر فوری ایکشن لیا گیا ہے ۔ امید ہے نادرا وین کیلئے بھی جلد عملدرآمد ہو گا ۔


حاجی پورشریف

(ملک خلیل الرحمن واسنی)

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری راجن پور عطاء حسین سلرہ اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جامپور ڈاکٹر امجد اسلام پیتا فی کی فاضل پور میں پنجاب ٹیچرز یونین کے

ضلعی صدر سید قیصر عباس بخاری سے تفصیلی ملاقات ۔

اس موقع پر ان سروس پروموشن کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی گئی

اور اس عزم کا اظہار کیاگیا کہ انشاء اللہ تعالی اساتذہ کرام کو

جلد ان سروس پروموشن کی خوشخبری ملے گی ۔اور اساتذہ کے حقوق کے یہ جدوجہد جاری رہے گی.

About The Author