حاجی پورشریف
ملک خلیل الرحمن واسنی
DPO راجن پور ، DSPسرکل داجل کی ھدایت پر SHO پولیس اسٹیشن حاجی پور شریف عمران خان گوپانگ کی سربراہی میں اے بی عاصم ،
یوسف عمران اورتھانہ حاجی پور شریف کی دیگر ٹیم کے ہمراہ جواریوں کے خلاف مختلف کاروائیوں میں انہیں گرفتار
اوربرآمدگی کر کے مقدمات کا اندراج کر لیا اور اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ
حاجی پور شریف سے اخلاقی اور معاشرتی جرائم کے خاتمے کے لئے بلا امتیاز کاروائیاں
جاری رکھی جائیں گی
.
حاجی پورشریف(
ملک خلیل الرحمن واسنی)
داجل کینال میں پانی کی عدم فراہمی کسان کاشتکار سراپا احتجاج،وزیر اعلی پنجاب کےدورہ راجن پور کےدوران تحفظات سےآگاہی کے باوجود،محکمہ انہار کی کسان کش پالیسی جاری ،
ڈپٹی کمشنر راجن پورکی میٹنگ بھی کسانوں کا مداوا نہ کرسکی، سینکڑوں کسان کاشتکار،زمیندار درجنوں ٹریکٹر ٹرالیوں پر راجن پور سے کمشنر آفس اور
چیف انجینئر انہار ڈی جی خان کےدفاتر کےباہر پر امن دھرنے اور احتجاج کے لیئے کسان بورڈ ضلع راجن پور کی سربراہی میں انڈس ہائی وے کےذریعے
ڈی جی خان روانہ
تفصیل کیمطابق ضلع راجن پور جہاں سے تحریک انصاف نے کلین سوئیپ کیا اور چاہے جمہوری ادوار ہوں یا فوجی آمریت کے دور حکومت ہر دور میں
ہر پارٹی میں رہنے والے اور ہر حکومتوں میں حصہ دار یہاں کے مزاری،دریشک،گورچانی،لغاری، کھوسہ سردار جو کہ اپنے باپ دادا کے
دور سےممبران قومی اسمبلی و رکن سینیٹ بنتے چلے آرہے ہیں مگر انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ یہاں کی غریب عوام کے اجتماعی بنیادی مفاد عامہ کے بنیادی مسائل کا فوری حل 74 سالہ تاریخ میں کبھی بھی اہمیت کا حامل نہیں رہاہے
جسکی واضح ترین مثال تونسہ بیراج سے نکلنے والی ڈی جی کینال اور اسکی دیگر لنک کینالز جن میں داجل کینال ، قادرہ کینال اور ان سے نکلنے والی مزید سینکڑوں لنک کینالز اوربرانچزاور یہاں کا زیر زمین پانی کڑوا ہونیکے کے
سبب اور لاکھوں انسانوں اور جانداروں کو پینے کےلئے اور ٹیل تک لاکھوں ایکڑ پر مشتمل فصلات اورزرعی زمینوں کو سیراب کرنے والی سینکڑوں کلومیٹرز پر مشتمل یہ نہریں آج بھی متعلقہ ایم این ایز،ایم پی ایز،
رکن سینٹ اور فرعونیت کی انتہاء تک پہنچنے والی بیوروکریسی اورافسر شاہی کی غفلت و لاپرواہی کی مثال سہ ماہی سے ششماہی تو ہوگئیں مگرپانی پھر بھی میسر نہیں اور ہر سال چاہے گندم کی فصل ہو یاکپاس کی عین وقت پر جب پانی کی اشد ضرورت ہوتی ہے
نہریں بند کردی جاتی ہیں اور یہاں انسان اور جاندار پانی کو ترس جاتے ہیں اور فصلیں سوکھنے لگتی ہیں اور غریب کسان،
کاشتکار اور چھوٹے زمیندار احتجاج پر مجبور ہوجاتے ہیں اور ان احتجاج کے بعد مجبور ہوکر حکام ان نہروں میں پانی فراہم کرتے ہیں جس کا سوشل میڈیا، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا شاہد ہے اورآج بھی ضلع راجن پور کےدرجنوں شہروں سینکڑوں قصبوں اور دیہاتوں کے کسان،
کاشتکار،مزدور،زمیندار پینے کے پانی اورفصلات کی سیرابی کے لیئے ڈی جی کینال، داجل کینال اور قادرہ کینال میں فی الفور پانی کی فراہمی کے لئے سراپا احتجاج ہیں،
اور سب سےبڑھ کرظلم کی بات یہ ہے جس ضلع سے صوبائی وزیر آبپاشی محسن لغاری ،منسٹر لائیوسٹاک حسنین بہادر دریشک،ڈپٹی اسپیکرپنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری اور وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری ہیں وہیں کی نہریں بند ہیں اورششماہی ہیں جبکہ اپر پنجاب جہاں زیر زمین پانی بھی میٹھا ہےوہاں نہریں بھی سالانہ ہیں
مگر ان کو کوئی فکر نہیں ہے ابھی حالیہ دورہ ضلع راجن پور کے دوران وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان احمد خان بزدار کو بھی کسان بورڈ کی
نمائندہ شخصیات نےملاقات کے دوران اپنے تحفظات سے آگاہ کیا اور ان نہروں کو سالانہ کرنے کا بھی مطالبہ کیا.
مگر اسکے باوجود بھی محکمہ انہار اور متعلقہ حکام کی کسان کش پالیسی جاری ہے،اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر راجن پوراحمر نائیک سے میٹنگ بھی غریب کسانوں کاکچھ مداوا نہ کرسکی
جس کے سبب سینکڑوں کسان کا شتکار،زمیندار کسان بورڈ کی سربراہی میں درجنوں ٹریکٹر ٹرالیوں پر ضلع کے مختلف شہروں میں بھر پور احتجاج اور شہرراجن پور میں احتجاج کے
بعد راجن پور ،فاضل پور،محمد پور دیوان ،داجل اور جام پور،ضلع راجن پورسے کمشنر آفس اور چیف انجینئر انہار ڈی جی خان کےدفاتر کےباہر پر امن دھرنے اور احتجاج کے لیئے
کسان بورڈ ضلع راجن پور کی سربراہی میں انڈس ہائی وے کےذریعے ڈی جی خان روانہ ہیں اور صرف ایک ہی مطالبہ ہے کہ
داجل کینال میں جینے کے لئے اورپینے کے لئے فی الفور پانی فراہم کیاجائے اور ڈی جی کینال ، داجل کینال ،قادرہ کینال کو سالانہ کیا جائے
کیونکہ اس سے قبل بھی بارہا قاتل خونی انڈس ہائی وے پر احتجاج ، دھرنا،پیدل لانگ مارچ ،ڈپٹی کمشنر راجن پور، چیف انجینئر انہار اور کمشنر ڈی جی خان کے دفاتر کا گھیرائو،پنجاب اسمبلی کےباہر دھرنا سابقہ ادوارمیں یہ سب مثالیں موجود ہیں.
جوکہ متعلقہ ممبران قومی و صوبائی اسمبلی اور اراکین سینٹ اور متعلقہ محکمہ انہار کے اعلی حکام کی بے حسی اورطوطا چشمی کامنہ بولتا ثبوت ہیں
جنہوں نے 74 سالہ تاریخ میں یہاں کے غریب کسانوں،مزدوروں، کاشتکاروں اور چھوٹےزمینداروں کے کچھ نہیں کیا
ماسوائے انکے معاشی قتل عام کی راہیں ہموار کرنے کے اگر سیلابی ریلوں سے بچائو کے لئے سائیفن تعمیر کیئے بھی جارہے ہیں
تو متبادل ذرائع سے پانی کی فراہمی محکمہ انہار کی ذمہ داری ہے کہ وہ فی الفور پانی فراہم کرے
حاجی پورشریف
(ملک خلیل الرحمن واسنی)
پنجاب دانش سکول فاضل پور میں چھٹی جماعت میں داخلہ کے لئے ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔جس میں پنجاب اور بلوچستان سے 1167طلباءاور بلوچستان کی 18طالبات نے بھی
اپنے روشن مستقبل کے لئے امتحان میں شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق داخلہ ٹیسٹ پرنسپل پنجاب دانش اسکول فاضل پور محمد اکرم کی سربراہی میں لیا گیا۔داخلہ ٹیسٹ کے لئے سکول ہذا کے اساتذہ کو ہی نگران مقرر کیا گیا تھا۔
بچوں کے والدین کے لئے دانش سکول کے سامنے عبداللہ پارک میں بیٹھنے کا انتظام کیا گیا تھا۔علاوہ ازیں انتظامات کی بہتری کے لیے پنجاب پولیس،
ٹریفک پولیس اور دانش سکول کے سکیورٹی گارڈ بھی موجود تھے۔ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا گیا۔
پرنسپل دانش سکول محمد اکرم کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں داخلہ ٹیسٹ 28 فروری 2021 کو کوئٹہ میں منعقد کیا جائے گا۔پنجاب دانش اسکول بچوں کے بہتر مستقبل کی تعبیر کے لئے کوشاں ہے ۔
روجھان
سی ای او ہیلتھ راجن پور چوہدری محبت علی کی تحصیل ہیڈ کوارٹر شیخ خلیفہ ہسپتال روجھان کا وزٹ ۔
سی ای او ہیلتھ راجن پور چوہدری محبت علی نے ایم ایس روجھان ڈاکٹر اکرام اللہ خان لغاری،
ڈی ایم ایس روجھان ڈاکٹر محمد عاطف، ڈاکٹر خادم محبوب راجپوت ، محمد عمران اسسٹنٹ پی ایم کنسول ، ڈاکٹر لجپت رائے ایم ایس سول ہسپتال شاہوالی کے ہمراہ تحصیل ہیڈ کوارٹر
ہسپتال شیخ خلیفہ کا دورہ کیا اپنے دورے کے دوران انہوں نے او پی ڈی بلاک کا وزٹ کیا اور او پی ڈی بلاک میں ڈاکٹروں کے کام کا جائزہ لیا
اور ایمرجنسی، ڈائلیسز سنٹر اور انسداد کرونا ویکسینیشن سنٹر جہاں پر فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کے ویکسینیشن کام کا جائزہ لیا
جہاں پر ڈاکٹر لجپت رائے ایم ایس شاہ والی، نوید احسن شاہوالی، و دیگر نے انسداد کرونا ویکسینیشن (انجکشن) کرائی سی ای او ہیلتھ راجن پور چوہدری محبت علی نے ڈیوٹی پر معمور جملہ ڈاکٹروں کی کارکردگی کو سراہا اس موقع پر انہوں نے ایم ایس روجھان ڈاکٹر اکرام خان لغاری کی
ہسپتال میں خدمات سرانجام دینے پر ان کو شاباس دی اور ایم ایس روجھان ڈاکٹر اکرام اللہ خان لغاری کی بہترین کارکردگی کو دل سے سراہا انہوں نے کہا کہ
ہم روجھان کی عوام کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں تاکہ علاقے کی عوام اس طبی سہولیات سے مستفید ہو انہوں کہا کہ
اس وقت ہسپتال میں میڈیسن موجود ہے اور مریضوں کو بلا تفریق فراہم کی جارہی ہے انہوں کہا کہ روجھان ہسپتال صفائی کے لحاظ سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال
راجن پور سے کم نہ ہے اور کنسول کے ملازمین کے کام کو بے حد اور ان کو شاباس دی اور مزید صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کی ہدایت کی وہ کچھ دیر ایم ایس روجھان کے ساتھ گفتگو کرنے کے بعد راجن پور روانہ ہو گئے۔
ضامن حسین بکھر ڈسٹرکٹ بیورو چیف روجھان
روجھان
روجھان کے ٹرائیبل ایریا چیک پوسٹ دولی پر باڈر ملٹری پولیس کی کارروائی
مشکوک کار برآمد کر کے قبضے میں لے لی کار ڈرائیور گرفتار مقدمہ درج ۔ باڈر ملٹری پولیس دولی
کمانڈنٹ آفیسر بی ایم پی راجن پور محمد عمران و رسالدار سردار معظم مسعود مزاری ، مہردین مزاری سرکل انچارج چیک پوسٹ دولی کی ہدایت پر
باڈر ملٹری چیک پوسٹ دولی پر ناکہ لگایا گیا جہاں پر ایک مشکوک وائٹ کار نمبری اے ،کے ، ٹی، 733 جو بلوچستان کے علاقے سوئی سے پنجاب کی جانب آ رہی تھی
چیک پوسٹ دولی ڈیوٹی پر موجود دفعدار کاشف علی مزاری، سواران باڈر ملٹری پولیس چیک پوسٹ دولی ،اللہ دتہ ،
امداد حسین نے کار کو روکا اور کار کے کاغزات چیک کرنے کے لیے کاغزات طلب کیئے
کاغزات پیش نہ کرنے پر کار کو اپنے قبضے میں اور ڈرائیور سردار ولد خیر محمد قوم لاشاری سکنہ کندھ کوٹ کو بی ایم پی پولیس نے حراست میں لے کر
ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اس سلسلے میں ضلعی افسران بالا نے اس کارروائی کو سراہتے ہوئے کمانڈنٹ آفیسر بی ایم پی راجن پور محمد عمران ،
رسالدار سردار معظم مسعود مزاری نے دفعدار بی ایم پی کاشف مزاری اور اس کی جملہ ٹیم کو احسن طریقے سے فرض منصبی سرانجام دینے پر شاباس اور تعارفی سارٹیفکیٹس سے نوازہ ۔
ضامن حسین بکھر ڈسٹرکٹ بیورو چیف روجھان
روجھان
روجھان میں قائم سرکاری آٹا پوائنٹ پر فور مل ملازمین کی ملی بھگت سے سرکاری آٹا 550 روپے فی 10 کلو تھیلہ فروخت آٹا پوائنٹ پر بدنظمی دھکم بیل
غریب عوام اور مزدور دیہاڑی دار طبقے کے لیے دو وقت کی روٹی عتاب بن گئی ۔
روجھان میں قائم سرکاری آٹا پوائنٹ اسٹیڈیم روجھان پر فلور
مل ملازمین کی ملی بھگت سے 10 کلو آٹے کے تھیلہ 550 روپے میں فروخت رہا ہے غریب عوام 2200 روپے من لینے مجبور اور دیہاڑی دار مزدور طبقہ کو دو وقت کی روٹی ملنا مشکل ہو گی ہے عوام نے میڈیا کو بتایا کہ
ہمارے ساتھ یہ ناانصافی کی جا رہی ہے جبکہ سرکاری ریٹ پر یہ لوگ ہمیں آٹا فراہم نہیں کر رہے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک اور
اسسٹنٹ کمشنر روجھان محمد عابد شبیر لغاری سے اپیل کی ہے کہ آٹا کی فروخت منصفانہ اور دیانتدار افراد کے سپرد کی جائے
اور سرکاری مقرر کردہ ریٹ پر فروخت یقینی بنائی جائے تاکہ غریب عوام مزدور دیہاڑی دار طبقے کے بچوں کو دو وقت کی میسر آ سکے
اور آٹے کے پوائنٹ بڑھانے اور آٹے کے تھیلوں کی تعداد بڑھائی جائے اور ایک پوائنٹ ہونے کی وجہ سے بدنظمی پیدا ہو رہی ہے ۔
ضامن حسین بکھر ڈسٹرکٹ بیورو چیف روجھان
حاجی پورشریف
(ملک خلیل الرحمن واسنی)
داجل کینال اور چشمہ کینال کی بندش سے لاکھوں ایکڑگندم کی فصل تباہ ہورہی ہے داجل کینال نہ کھولی گئی تو ٹریکٹرٹرالیوں کا لانگ مارچ راجن پور سے شروع کرکے کمشنر آفس ڈی جی خان کے سامنے دھرنا دیں گےہزاروں کسان ایک ماہ کا راشن بھی ساتھ لیکر آرہے ہیں
ان خیالات کا اظہار کسان بورڈ جنوبی پنجاب کے صدر خواجہ صغیراحمد خان مرکزی رہنما کسان بورڈ پاکستاں حافظ محمد حسین جام عبد الرشید نائب صدر ر صدر کسان بورڈ راجن پور قاضی مستنصر باللہ تحصیل صدر کسان بورڈ تونسہ شریف خالد گرچانی تحصیل صدر کسان بورڈ ڈی جی خان ، میر ذکاءاللہ خان تالپور تحصیل صدر کسان بورڈ کوٹ چھٹہ اورنائب صدر ڈی جی خان اللہ بخش ماڑھا نے
ڈی جی خان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا موجودہ حکومت کے تمام اقدامات کسان دشمن ہیں ڈی اے پی کھاد کنٹرول سے باہرہوگئی ہے اور مافیا کسان کا خون چوسنے کا ہرحربہ استعمال کررہاہے
مگرحکومت ٹس سے مس نہیں ہورہی بجلی کی قیمتیں بڑھا کر زراعت کو تباہی کی طرف دھکیلاجارہاہے انہوں نے کہا حکومت نے گندم کی امدادی قیمت 1800 من کرے یا پھر کھادوں کی قیمت کم کرے انہوں نے کہا
ٹریکٹر ٹرالیوں کا لانگ مارچ پرامن ہو گا کسی سیاسی ایجنڈے کے تحت نہیں بلکہ راجن پور کے کسان اپنی فصل بچانے کےلئے اور اپنے جانوروں کی پیاس بجھانے کےلیے اتنا بڑا اقدام اٹھا رہے ہیں داجل کینال واحد نہر ہے
جس سے انسان بھی اپنی پیاس بجھاتے ہیں کیونکہ زیرزمین کڑوا پانی ھے مضر صحت ہے داجل کینال ہی واحد ذریعہ ہے انسانوں جانوروں اور فصل کو سیراب کرنے کا اس لئے اس کا پانی کھلوانا راجن پور کے کسانوں کےلئے
زند گی موت کا مسئلہ ہے جب تک داجل کینال اور چشمہ کینال میں پانی نہیں چھوڑا جائے گا کسان دھرنا پہ بیٹھے رہیں گے انہوں نے کہا ڈویژن ڈی جی خان کی کسان برادری اپنے کسانوں کو پل ڈاٹ پہ خوش آمدید کہیں گے انہوں نے کہا کہ
حکومت نے ابھی تک واضح نہیں کیا کہ امسال کسانوں سے کتنی گندم خریدیں گے اور نہ ہی ریٹ واضح کیا ہے جس سے حکومت کی کسانوں کے متعلق غیر سنجیدگی سامنے آرہی ہے
انہیں مزید کہا حکومت کی طرف سے جتنی مرتبہ سبسڈی دینے کا اعلان ہواہے مگر کبھی بھی کسانوں کو کچھ نہیں ملا بلکہ کمپنیاں سبسڈی کے اربوں روپے ہضم کر گئی ہیں
کمپنیوں کے مالکان حکومتی بینچوں میں بیٹھے ہیں جوکسانوں کا استحصال کرتے ہیں انہوں نے کہا داجل کینال کا پانی فوری چھوڑا جائے
زرعی ٹیوب ویلوں کےلئے بجلی کا ریٹ 5 روپے فی یونٹ کیا جائے کھاد کاریٹ کنٹرول کیا جائے گندم کی امدادی قیمت اور خریدنے کی پالیسی واضح کی جائے۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون