دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پرہلاد مندر کے حوالے سے خط لکھ کر کونسا تیر مارا ہے؟چیف جسٹس پاکستان

عدالت نے کرک میں سمادھی کی از سر نو تعمیر سے متعلق رپورٹ طلب کر لی

سپریم کورٹ میں کرک واقعے اور اقلیتوں کے حقوق سے متعلق کیس کی سماعت 2 ہفتوں تک ملتوی
عدالت نے کرک میں سمادھی کی از سر نو تعمیر سے متعلق رپورٹ طلب کر لی

متروکہ وقف املاک کے دیئے گئے 38 ملین سے متعلق ہندو کونسل سے رپورٹ طلب

خیبرپختونخوا حکومت نے اپنے خرچ پر سمادھی کی تعمیر شروع کی ہے،چیف جسٹس گلزاراحمد

خیبرپختونخوا حکومت نے سمادھی کی از سر نو تعمیر کیلئے 20 لاکھ روپے مختص کیے،چیف جسٹس

خیبرپختونخوا حکومت نے رقم تو مختص کی مگر وہاں ابھی تک خالی میدان پڑا ہے،رمیش کمار

متروکہ وقف املاک نے 38 ملین دیئے تھے اس کا حساب نہیں دیا گیا،چیف جسٹس

کیا ملزمان سے پیسے ریکور کر لیے گئے؟چیف جسٹس گلزاراحمد کا ایڈووکیٹ جنرل سے استفسار

ملزمان سے پیسے ریکور کرنے کیلئے نوٹس جاری کر چکے ہیں،ایڈووکیٹ جنرل کا جواب

قانون کے مطابق ملزمان سے جلد پیسے ریکور کریں،جسٹس اعجاز الاحسن

واقعے میں ملوث ملزمان کے کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی جاری رکھی جائے،عدالت

پاکستان ہندو کونسل بتائے کہ 38 ملین روپے کہاں خرچ ہوئے؟سپریم کورٹ

پاکستان ہندو کونسل اپنے اکاوَنٹس کی تفصیلات متروکہ وقف املاک کو فراہم کرے،عدالت

ملتان مندر کی سیکیورٹی کے اقدامات کے متعلق کیا پیش رفت ہوئی؟ چیف جسٹس گلزار احمد

ملتان مندر میں ہولی کا تہوار 26 مارچ کو منانے کا کہا گیا، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب

پنجاب حکومت نے تمام معاملات کو مدنظر رکھنا ہے،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل

سپریم کورٹ چیف سیکریٹری پنجاب کی عدم پیشی پر برہم

چیف سیکریٹری نہ خود آئے نہ عدالتی حکم پر عمل ہوا، چیف جسٹس گلزار احمد

چیف سیکریٹری کابینہ میٹنگ کی وجہ سے مصروف ہیں،نمائندہ پنجاب حکومت

عدالتی نوٹس ملتے ہی کابینہ میٹنگ کیوں رکھی گئی؟جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی

پرہلاد مندر کے حوالے سے خط لکھ کر کونسا تیر مارا ہے؟چیف جسٹس

خط و کتابت کرنا سیکریٹری کا نہیں کلرک کا کام ہے، چیف جسٹس گلزار احمد
سیکریٹری کا کام احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانا ہوتا ہے، چیف جسٹس گلزار احمد

اب 100 سال پرانا زمانہ نہیں کہ خط لکھ کر بیٹھے رہیں، چیف جسٹس گلزار احمد

پرہلاد مندر کی بحالی اور سیکیورٹی کے احکامات پر دو ہفتے میں عملدرآمد رپورٹ طلب

کٹاس راج مندر کمپلیکس کا انتظام پنجاب حکومت سے متروکہ وقف املاک بورڈ کو دینے کا حکم

وفاقی حکومت کٹاس راج مندر کا انتظام متروکہ وقف املاک بورڈ کے حوالے کرے، عدالت

وفاقی حکومت کٹاس راج مندر کمپلیکس کی متروکہ وقف املاک کو حوالگی دو ہفتوں میں یقینی بنائے،عدالت
سپریم کورٹ نے محکمہ تعلیم کی ملک بھر میں یکساں نصاب سے متعلق رپورٹ واپس کردی

محکمہ تعلیم کی رپورٹ عدالتی حکم کے مطابق نہیں،عدالت

سپریم کورٹ نے آئندہ سماعت پر وفاقی سیکریٹری تعلیم کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا

سیکریٹری تعلیم کی دستخط شدہ رپورٹ جمع کرائی جائے، عدالت

About The Author