دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

وزیر اعلی عثمان بزدارسے سخی سرور میں ارکان اسمبلی، پی ٹی آئی عہدیداروں اور عمائدین کی ملاقاتیں، بلوچی اورسرائیکی میں گفتگو

وزیر اعلی عثمان بزدار کا سخی سرور کیلئے خصوصی ڈویلپمنٹ پیکیج، 13 دروں پر آبی ذخیرے بنا نے کا اعلان،125 کروڑ کے فنڈز جاری

ہسپتال کو 11 کروڑ 70 لاکھ روپے کی لاگت سے اپ گریڈ کیا جا رہا ہے، کیڈٹ کالج فورٹ منرو کی تکمیل پرایک ارب روپے خرچ ہوں گے
قبائلیوں اور پسماندہ علاقوں کے نوجوانوں کو پنجاب پولیس میں بھرتی کے لئے قانون کے مطابق رعایت دینے کا اعلان

ہارڈ ایریا کے اساتذہ کی مقامی سکولوں میں بھرتی کیلئے تعلیمی قابلیت میں رعایت کا اعلان، فورٹ منرو کو ٹورسٹ ریزارٹ بنانے کا اعلان

قبائلی علاقوں کو بجلی کی سہولت دینے کا اعلان،سخی سرور، رونگھن اور بارتھی سمیت کوہ سلیمان میں بجلی کے منصوبے 17 کروڑ 70 لاکھ سے مکمل کئے جائیں گے

قبائلی علاقوں کو بلوچستان کے سرحدی علاقوں کو سڑکوں کے ذریعے ملایا جائیگا،سخی سرور، رونگھن، بارتھی اور تمن قیصرانی سے بلوچستان تک سڑک کی تعمیر جلد شروع ہو گی

سخی سرور میں 4 کروڑ ر سے ریسکیو1122 سنٹر بنایا جائیگا، 4 ایمبولینسیں دینگے،فورٹ منروواٹر سپلائی سکیم کیلئے ساڑھے 5 کروڑ روپے کے فنڈمنظور

انتقامی کارروائی پر یقین نہیں رکھتے، صوبے کی حقیقی ترقی پر توجہ دے رہے ہیں،کسی کو غریب کا حق نہیں چھیننے دوں گا:عثمان بزدار

بزدار حکومت کا چھوٹے ڈیمز بنانے کیلئے اہم اقدام، محکمہ آبپاشی اور نیسپاک کے درمیان معاہدہ،پہلے مرحلے میں 4 سمال ڈیمز بنیں گے

ڈیرہ غازی خان کے علاقے سخی سرور میں محکمہ آبپاشی پنجاب حکومت اور نیسپاک کے درمیان معاہدے پر دستخط کی تقریب،وزیر اعلی عثمان بزدار مہمان خصوصی تھے

معاہدے کے تحت 13 ہل ٹورنٹس پر چھوٹے اور انٹرمیڈیٹ ڈیمز بنانے کے لئے فیزیبلٹی سٹڈی کی جائے گی، تعمیر کے لئے جدید ترین ڈرون سروے ٹیکنیک استعمال کی جائے گی

پہلے ڈیم کی تعمیر کے لئے پائلٹ پراجیکٹ رواں برس جون میں شروع کیا جائے گا، دو لاکھ سے زائد ایکڑ اراضی کو آبپاشی کے لئے پانی میسر ہوگا

ڈیرہ غازی خان اورر اجن پور کے 13 دروں کے پانی کو ذخیرہ کیا جائے گا، رودکوہی سیلاب کے خطرات اور نقصانات کم ہوں گے

وزیر اعلی عثمان بزدار کا قبائلی علاقے زین اور بارتھی کا دورہ، وزیر اعلی مقامی لوگوں کے ساتھ پتھریلی زمین پر بیٹھ گئے

قبائلی لوگوں سے بلوچی زبان میں گفتگو، بارتھی میں بارڈر ملٹری پولیس تھانے،نادرارجسٹریشن و اراضی ریکارڈ سنٹر کا دورہ

سابق حکمرانوں نے آپ جیسے لوگوں کے علاقو ں پر کوئی توجہ نہیں دی، ہم نے وسائل کا رخ محروم علاقوں کی جانب موڑا ہے

پسماندہ علاقوں کی قسمت بدلنے آیا ہوں،قسمت بدل کر دکھاؤں گا، پہلی بار دور دراز علاقوں میں ترقی کا سفر پہنچا ہے

وزیر اعلی عثمان بزدار کا ڈیرہ غازی خان میں زیر تعمیر انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ، تعمیراتی کا موں کا جائزہ لیا

سردار فتح محمد بزدار انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے تعمیراتی کاموں پر اطمینان کا اظہار، کام کی رفتار مزید تیزکرنے کی ہدایت

فلاح عامہ کے منصوبوں میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا، جنوبی پنجاب کے عوام کی محرومیوں کو ختم کر کے دم لیں گے

سخی سرور میں دربار سخی سرورؒ پر لنگر خانے کا باقاعدہ آغاز کیا، مزار پر حاضری، چادر چڑھائی، عوام کی خوشحالی کے لئے دعا

شاہینہ کریم کی سربراہی میں ویمن ونگ کی ملاقات، سید عطاالمہین بخاری اور نعمان لنگڑیا کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت


لاہور7فروری:

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے آج سخی سرور میں ارکان اسمبلی، پی ٹی آئی عہدیداروں، کارکنوں، معززین، عمائدین اور دیگر وفود سے ملاقاتیں کی –

وزیر اعلی نے سخی سرور میں قبائلی عمائدین سے ”حال احوال” کیا-معززین علاقہ اور عمائدین نے سخی سرور اور گردونواح کے مسائل، ضروریات اور تجاویز سے آگاہ کیا-

وزیر اعلی عثمان بزدارنے تجاویز اور مسائل سن کر متعلقہ حکام کو فوری عملدرآمد کے احکامات جاری کئے- وزیر اعلی عثمان بزدار نے معززین علاقہ سے بلوچی اورسرائیکی میں خطاب کیا اور سخی سرور کے لئے خصوصی ڈویلپمنٹ پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ

سخی سرور کے لوگوں کے مسائل حل اورضروریا ت پوری کریں گے-پنجاب کے ہرضلع کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے ترقیاتی پیکیج تشکیل دیا جا رہا ہے

– وزیر اعلی عثمان بزدار نے بلوچستان سے آنے والے رودکوہی کے پانی کو محفوظ کرنے کے لئے 13 دروں پر آبی ذخیرے بنا نے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ

چھوٹے ڈیموں کی تعمیر کے لئے فزیبلٹی رپورٹ کے لئے125 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں – کوہ سلیمان میں مرحلہ وار 4 انٹر میڈیٹ ڈیمز بنیں گے،

پہلے ڈیم پر جون میں کام شروع ہو گا-سخی سرور ہسپتال کو 11 کروڑ 70 لاکھ روپے کی لاگت سے اپ گریڈ کیا جا رہا ہے –

سخی سرور کے ہسپتال کی ایمرجنسی میں تمام ترطبی سہولیات فراہم کریں گے -بارڈر ملٹری پولیس اوربلوچ لیویز میں بھرتیوں کی منظوری دے دی ہے –

علاقے میں نئے تھانے بنائیں گے اور پولیس کو نئی گاڑیاں بھی دیں گے- وزیر اعلی عثمان بزدار نے قبائلیوں اور پسماندہ علاقوں کے نوجوانوں کو پنجاب پولیس میں بھرتی کے لئے

قانون کے مطابق رعایت دینے اور ہارڈ ایریا کے اساتذہ کی مقامی سکولوں میں بھرتی کیلئے تعلیمی قابلیت میں رعایت کا اعلان کیا-

وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ کیڈٹ کالج فورٹ منرو کی تکمیل پرایک ارب روپے خرچ ہوں گے – وزیر اعلی عثمان بزدار نے فورٹ منرو کو ٹورسٹ ریزارٹ بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ

اس ضمن میں ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب کو ہدایات جاری کر دی ہیں -انہوں نے کہا کہ دربار سخی سرور کی تعمیر و توسیع اور تزئین وآرائش کی جائے گی-

دربار سخی سرور پر پناہ گاہ اور لنگر خانے کا باقاعدہ آغازکر دیا گیا ہے -انہوں نے رونگھن تا سخی سرور روڈ سے منسلک تمام قبائلی علاقوں کو بجلی کی سہولت دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ

قبائلی علاقوں میں بجلی کی سہولت مہیا کریں گے-سخی سرور، رونگھن اور بارتھی سمیت کوہ سلیمان کے علاقوں میں بجلی کے منصوبے 17 کروڑ 70 لاکھ روپے کی لاگت سے

مکمل کئے جائیں گے -قبائلی علاقوں کو بلوچستان کے سرحدی علاقوں کو سڑکوں کے ذریعے ملایا جائیگا-

سخی سرور، رونگھن، بارتھی اور تمن قیصرانی سے بلوچستان تک سڑک کی تعمیر جلد شروع ہو گی-بیواٹے سے کھرڑ بزدار تک سڑک کی تعمیر کیلئے وفاق سے رابطے میں ہیں –

فورٹ منرو تا کھرڑ بزدار تک سڑک بننے سے علاقے کے عوام کو آسانی ہو گی -سخی سرور میں 4 کروڑ روپے کی لاگت سے ریسکیو1122 سنٹر بنایا جائے گا-

کوہ سلیمان کے علاقوں میں مریضوں کو بروقت ہسپتال پہنچانے کے لئے 4 ایمبولینسیں فراہم کریں گے –

ڈیرہ غازی خان کے دور دراز علاقوں کے لئے لائیوسٹاک موبائل کلینک اور ڈسپنسریاں بھی قائم کریں گے-وزیر اعلی عثمان بزدار نے فورٹ منروواٹر سپلائی سکیم کے لئے

ساڑھے 5 کروڑ روپے کے فنڈمنظور کرنے کا اعلان کیااور کہا کہ سخی سرور سمیت ڈیرہ غازی کے ہر شہری کو یونیورسل ہیلتھ کیئر کے تحت مفت علاج کی سہولت فراہم کریں گے –

تحریک انصاف کی پنجاب میں پہلی حکومت ہے کہ جو انتقامی کارروائی پر یقین نہیں رکھتی- ہم صوبے کی حقیقی ترقی پر توجہ دے رہے ہیں –

غریب کا حق کسی کو کھانے نہیں دوں گا-عوام کو جو بھی مسئلہ ہو گا حل کرنے کے لئے کوشاں رہوں گا-

پنجاب کے ہر شہری کی خدمت میرا نصب العین ہے – ڈیرہ غازی خان اور کوہ سلیمان میرا گھر ہے، آپ سے ملنے آتا رہوں گا-

قبائلیوں عمائدین نے کیڈٹ کالج اور ہسپتال کی تعمیر پر وزیر اعلی عثمان بزدار کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ

تمن لغاری کے اکثرعلاقوں میں بجلی کی فراہمی پر وزیر اعلی عثمان بزدار نے ہمارے دل جیت لئے ہیں -وزیر مملکت زرتاج گل،مشیر حنیف پتافی، ایم پی اے سردار ا حمد علی دریشک،

ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب، کمشنر ڈیرہ غازی خان، ڈپٹی کمشنر اوردیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے-
بزدار حکومت کا چھوٹے ڈیمز بنانے کیلئے اہم اقدام، محکمہ آبپاشی اور نیسپاک کے درمیان معاہدہ،پہلے مرحلے میں 4 سمال ڈیمز بنیں گے:

بزدار حکومت کا کوہ سلیمان میں چھوٹے ڈیمز بنانے کے لئے اہم اقدام،پنجاب میں چھوٹے اور انٹرمیڈیٹ ڈیمز کی تعمیر کے لئے محکمہ آبپاشی اور نیسپاک کے درمیان معاہدہ طے پا گیا- ڈیرہ غازی خان کے علاقے سخی سرور میں محکمہ آبپاشی پنجاب حکومت اور نیسپاک کے

درمیان معاہدے پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی-وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار مہمان خصوصی تھے- واٹر اینڈ ایگریکلچر نیسپاک کے سربراہ تجمل شاہ اور پنجاب بیراجز کے پراجیکٹ ڈائریکٹر اعجاز کاشف نے معاہدے پر دستخط کیے-معاہدے کے تحت 13 ہل ٹورنٹس پر چھوٹے اور انٹرمیڈیٹ ڈیمز بنانے کے لئے فیزیبلٹی سٹڈی کی جائے گی-

ڈیمز کی تعمیر کے لئے جدید ترین ڈرون سروے ٹیکنیک استعمال کی جائے گی- ان ڈیمز کی تعمیر سے منگلا اور تربیلا کے بعد سب سے زیادہ پانی سٹور کرنے کی استعداد حاصل ہوسکے گی-وزیر اعلی عثمان بزدار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

پہلے ڈیم کی تعمیر کے لئے پائلٹ پراجیکٹ رواں برس جون میں شروع کیا جائے گا- چھوٹے اور انٹرمیڈیٹ ڈیم بننے سے دو لاکھ سے زائد ایکڑ اراضی کو آبپاشی کے لئے پانی میسر ہوگا-ڈیرہ غازی خان اورر اجن پور کے 13 دروں کے پانی کو ذخیرہ کیا جائے گا- رودکوہی سیلاب کے خطرات اور نقصانات کم ہوں گے-

ابتدائی طور پر ہاتھی موڑ،جلیبی موڑ،کھر منرو اور تھلانگ میں آبی ذخیرے بنائیں گے- جدید ڈیزائن کی وجہ سے آ بی ذخیروں میں سلٹ خودبخود کم ہوگی-وفاقی وزیر مملکت زرتاج گل،صوبائی وزیر آبپاشی سردار محسن خان لغاری،

مشیر صحت محمد حنیف پتافی،چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سردار احمد علی دریشک، سابق ضلع ناظم سردار عبد القادر خان کھوسہ اور اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے-
وزیر اعلی کا قبائلی علاقے زین اور بارتھی کا دورہ، مقامی لوگوں کے ساتھ پتھریلی زمین پر بیٹھ گئے، بارتھی میں بارڈر ملٹری پولیس

تھانے،نادرارجسٹریشن و اراضی ریکارڈ سنٹر کا دورہ: وزیر اعلی عثمان بزدار نے آج ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے زین اور بارتھی کا بھی دورہ کیا –

وزیر اعلی عثمان بزدار زین میں مقامی لوگوں کے ساتھ پتھریلی زمین پر بیٹھ گئے اور قبائلی لوگوں سے بلوچی زبان میں گفتگو کی اور مسائل دریافت کئے- وزیر اعلی عثمان بزدا رنے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پسماندہ ترین علاقو ں کی ترقی کے لئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں – سابق حکمرانوں نے آپ جیسے لوگوں کے علاقو ں پر کوئی توجہ نہیں دی –

ہم نے وسائل کا رخ محروم علاقوں کی جانب موڑا ہے – ڈی جی خان اور راجن پور کے قبائلی علاقو ں میں 4 چھوٹے ڈیم بنیں گے – 13 سمال ڈیمز کی فیزیبلٹی رپورٹ کی تیار ی کا معاہدہ ہو چکا ہے –

آپ کی خوشحالی کے لئے جو کچھ کر سکا کر گزروں گا- قبائلی لوگوں نے وزیر اعلی عثمان بزدار زندہ باد کے نعرے لگائے اور ان کا شکریہ ادا کیا-

بعد ازاں وزیر اعلی عثمان بزدار بارتھی پہنچے- وزیر اعلی عثمان بزدار نے بارتھی میں بارڈر ملٹری پولیس تھانے کا دورہ کیا –

وزیر اعلی عثمان بزدار نے تھانے میں اہلکاروں سے گفتگو کی اور ان کے مسائل پوچھے-وزیر اعلی عثمان بزدار نے نادرارجسٹریشن و اراضی ریکارڈ سنٹر کا بھی دورہ کیا

اور سہولتوں کا جائزہ لیا -وزیر اعلی عثمان بزدار نے بارتھی میں سیاحتی پوائنٹ کا بھی دورہ کیا اور ریسکیو 1122سنٹر بھی دیکھا –

وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ پسماندہ علاقوں کی قسمت بدلنے آیا ہوں اور قسمت بدل کر دکھاؤں گا-

پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار دور دراز علاقوں میں ترقی کا سفر پہنچا ہے – یہ سفر رکے گا نہیں بلکہ مزید تیز ہو گا –
وزیر اعلی کا ڈیرہ غازی خان میں زیر تعمیر انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ، تعمیراتی کا موں کا جائزہ لیا:وزیر اعلی عثمان بزدار نے آج ڈیرہ غازی خان میں زیر تعمیر انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی

کا دورہ کیااورسردار فتح محمد بزدار انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے تعمیراتی کا موں کا جائزہ لیا – وزیر اعلی عثمان بزدار نے تعمیراتی کاموں پر ہونے والی پیشرفت کا معائنہ کیا-

حکام نے وزیر اعلی عثمان بزدار کو تعمیراتی کاموں پر ہونے والی پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی – وزیر اعلی عثمان بزدار نے انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے تعمیراتی کاموں پر ہونے

والی پیشرفت پر اطمینان کا اظہارکیا – وزیر اعلی عثمان بزدار نے تعمیراتی کاموں کو مزید تیزکرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈیرہ غازی خان کے لوگوں کے لئے

ایک تحفہ ہے -جنوبی پنجاب کے لوگوں کو اس انسٹی ٹیوٹ میں سٹیٹ آف دی آرٹ علاج معالجے کی سہولتیں ملیں گی-

انسٹی ٹیوٹ کے تعمیراتی کاموں میں اعلی معیار کو یقینی بنایا جارہا ہے – فلاح عامہ کے منصوبوں میں اعلی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا

اور میں خود ترقیاتی منصوبوں کا آن گراؤنڈ جاکر جائزہ لیتا ہوں اور تعمیراتی کام کو چیک کرتا ہوں – بلوچستان اور سندھ کے لوگ بھی اس انسٹی ٹیوٹ میں علاج کرا سکیں گے –

انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی مقررہ وقت میں مکمل ہو گا -انہو ں نے کہا کہ سابق دور میں جنوبی پنجاب میں لوگوں کو معیاری علاج معالجے کی سہولتوں سے محروم رکھا گیا-

سابق حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کے عوام کی محرومیوں میں اضافہ کیا- ہم جنوبی پنجاب کے عوام کی محرومیوں کو ختم کر کے دم لیں گے – مشیر صحت حنیف پتافی،

چیئرمین لینڈ ریکارڈ اتھارٹی ایم پی اے سردار احمد علی دریشک اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے-
وزیر اعلی نے ڈیرہ غازی خان کے علاقے سخی سرور میں دربار حضرت سیداحمد سلطان سخی سرورؒ پر لنگر خانے کا باقاعدہ آغاز کیا:

وزیر اعلی عثمان بزدار نے آج ڈیرہ غازی خان کے علاقے سخی سرور میں دربار حضرت سیداحمد سلطان سخی سرورؒ پر لنگر خانے کا باقاعدہ آغاز کردیاہے –

ڈیرہ غازی خان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرخواجہ جلال الدین رومی لنگر خانے میں طعام کیلئے معاونت کریں گے جبکہ واہوا اور فاضلہ کچھ میں بھی خواجہ جلال الدین رومی نادار افراد اور مسافروں کو کھانے کی فراہمی میں معاونت کریں گے –

وزیر اعلی عثمان بزدار نے لنگر خانے کیلئے کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا – وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ حضرت سید احمد سلطان سخی سرورؒ کے مزار پر آنے والے

مہمانوں کی میزبانی ہمارا شرف ہے –

لنگر خانوں کا دائرہ کار پنجاب کے دیگر شہروں تک بڑھایاجا رہا ہے۔پناہ گاہوں کے باہر نادار اور غریب افراد کیلئے لنگرخانے کھولے جا رہے ہیں –

نادار، بے آسرا اور غریب لوگوں کا خیال رکھنا بہت بڑی نیکی ہے-اللہ تعالیٰ بھی نیک کام میں برکت ڈالتا ہے-سابق حکومتوں نے کبھی کمزور طبقے کی فلاح کے لئے کوئی

عملی قدم نہیں اٹھایا-غریب اور بے سہارا افراد معاشرے کی خصوصی توجہ کے طالب ہیں -کھانا کھلانا سنت نبویؐ بھی ہے اور ہماری روایات میں بھی شامل ہے-

تحریک انصاف کی حکومت بے آسرا طبقے کا سہارا بنی ہے-سڑکوں، فٹ پاتھوں اورپارکوں میں سونے والے مسافروں کو قیام وطعام کی سہولت مہیا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے –

حکومت بے گھر افراد کی دیکھ بھال کے فرض سے پہلو تہی نہیں کرے گی -وفاقی وزیر مملکت زرتاج گل،مشیر حنیف پتافی، ایم پی اے سردار احمد علی دریشک،کمشنر ڈیرہ غازی خان، ڈپٹی کمشنر،آرپی او او ر دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے


وزیراعلیٰ کی حضرت سید احمد سلطان سخی سرورؒ کے مزار پر حاضری، چادر چڑھائی، عوام کی خوشحالی کے لئے دعا:وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے آج ڈیرہ غازی خان کے علاقے

سخی سرور کا دورہ کیا-

وزیر اعلی عثمان بزدارنے حضرت سید احمد سلطان سخی سرورؒ کے مزار پر حاضری دی اور مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی-وزیر اعلی عثمان بزدار نے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور

معروف بزرگ دین حضرت سید احمد سلطان سخی سرورؒ سے عقیدت کا اظہار کیا- وزیر اعلی عثمان بزدار نے مزار پر عوام کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کے لئے دعا کی-

وزیر اعلی عثمان بزدار نے مقبوضہ جموں وکشمیر کے مظلوم مسلمانوں کیلئے بھی خصوصی دعاکی-
وزیر اعلی سے ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ کریم کھوسہ کی سربراہی میں

تحریک انصاف ویمن ونگ کی اراکین کی ملاقات :وزیر اعلی عثمان بزدار سے آج ڈیرہ غازی خان میں ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ کریم کھوسہ کی سربراہی میں پاکستان تحریک انصاف ویمن ونگ کی اراکین نے ملاقات کی – جنرل سیکرٹری ویمن ونگ رقیہ رمضان ایڈووکیٹ نے

وزیرِ اعلی پنجاب کو ڈسٹرکٹ بار کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت دی- وزیر اعلیٰ عثمان بزدارنے ڈسٹرکٹ بار کی تقریب میں شرکت کی یقین دہانی کرائی-

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ویمن ونگ کے مسائل غور سے سنے اور ان کے حل کیلئے فوری طور پر ڈپٹی کمشنر کو احکامات جاری کئے –

وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ آپ کے مسائل سے مکمل طور پر آگاہ ہوں – پی ٹی آئی حکومت اپنی عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کرے گی-

جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی ڈیرہ غازی خان رقیہ رمضان ایڈووکیٹ، انفارمیشن سیکرٹری ساؤتھ پنجاب بشری سعید، سٹی صدر فرحت بخاری اور جنرل سیکرٹری مسز کاشف ملاقات کرنے والوں میں شامل تھیں


وزیر اعلی کا مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر سید عطاالمہین بخاری کے انتقال پر اظہار تعزیت:

وزیر اعلی عثمان بزدارنے مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر اور حضرت سید عطا اللہ شاہ بخاری مرحوم کے صاحبزادے سید عطاالمہین بخاری کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہارکیا ہے –

وزیر اعلی عثمان بزدار نے سید عطا المہین بخاری کی دینی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سید عطا المہین بخاری مرحوم نے دین اسلام کی ترویج کیلئے گرانقدر خدمات سرانجام دیں

اور مرحوم کی بے مثال خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا-

وزیر اعلی عثمان بزدار نے اپنے تعزیتی پیغا م میں لواحقین سے دلی ہمدرد ی وتعزیت کا اظہارکرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی روح کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے

اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے-
وزیر اعلی کا صوبائی وزیر ملک نعمان لنگڑیال کے والد ملک اقبال لنگڑیال کے انتقال پر اظہار تعزیت:وزیر اعلی عثمان بزدارنے صوبائی وزیر ملک نعمان لنگڑیال کے

والد ملک اقبال لنگڑیال کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے – وزیر اعلی عثمان بزدارنے ملک نعمان لنگڑیال اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے –

وزیر اعلی عثمان بزدار نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ آپ کے والد کے انتقال پر دلی دکھ ہوا ہے –

دعا ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کی روح کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے


پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جعلی دودھ تیار کرنے والا یونٹ دھرلیا۔۔
ملک کولیکشن سنٹر پر چھاپہ، 300 کلو مصنوعی دودھ، 32کلو ویجیٹیبل آئل،

20کلو ملک پاؤڈر برآمد، قوانین کی خلاف ورزیوں پرمتعدد فوڈ یونٹس کو 292,500 روپے کے جرمانے عائد، 360 شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری

ڈی جی خان 7 فروری: ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈاتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی ڈی جی خان ڈویژن کے مختلف اضلاع میں جعلساز مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 416 فوڈ یونٹس کی چیکنگ کے دوران خوراک میں جعلسازی کرنے پر 4 فوڈ یونٹس سیل جبکہ 360 شاپس مالکان کو بہتری نوٹسز جاری کیے۔

تفصیلات کے مطابق لیہ کے علاقے چوک اعظم میں نیو المکہ ملک کولیکشن سنٹر پر چھاپہ مارا گیا۔ دوران کارروائی ڈیری یونٹ میں ملک پاؤڈر اور ویجیٹیبل آئل سے جعلی دودھ تیارکیا جارہا تھا۔

ٹیسٹ کے دوران دودھ میں فیٹ کی کمی پائی گئی۔ برتنوں کی صفائی کے لیے سرف کا استعمال کیا جارہا تھا۔

دوران کارروائی 300 لٹر مضر صحت دودھ، 32 کلو ویجیٹیبل آئل اور 20 کلو ملک پاؤڈر برآمد کرلیاگیا۔

جعلی دودھ تیار کرنے پر ملک کولیکشن سنٹر کو سیل کردیاگیا۔ مزید ڈی جی خان میں ملک سپر سٹور کو ایکسپائرڈ مشروبات رکھنے،

راجن پور میں کھلے مصالحہ جات کی فروخت پر محسن کریانہ سٹور اور بہاولنگر میں کلوکا کریانہ سٹور کو ملاوٹی سرخ مرچیں فروخت کرنے پر سیل کردیاگیا۔

دوران کارروائی 75 کلوکھلی سرخ مرچیں برآمد کرلی گئیں۔

علاوہ ازیں صفائی کا معیار بہتر نہ ہونے پر ڈی جی خان میں الیوسف کریانہ سٹوکو 10ہزار جبکہ بہاولپور میں اسمار فوڈز

مربہ اچار یونٹ کو کوالٹی بہتر نہ ہونے پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔


ڈیرہ غازیخان۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ غازیخان جناب عمر سعید ملک کا پیغام ۔۔۔۔

ڈسٹرکٹ ڈیرہ غازیخان کے تمام آفیسران و جوانوں کو وزیر اعلی پنجاب کی آمد پر بہترین سیکورٹی انتظامات پر مبارکباد اور شاباش دیتا ہوں۔۔

اچھی ڈیوٹی کرنے والے آفیسران و جوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے سرٹیفکیٹ دیے جائیں گے۔۔۔

بہترین پولیسنگ اور بہادری کا مظاہرہ کرنے والے آفیسران و اہلکاران کو جناب وزیر اعلی صاحب کی طرف سے حوصلہ افزائی ملنے پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔۔

یہ ڈیرہ غازیخان پولیس کی تاریخ کے انتہائی پرمسرت اور تاریخی لمحات تھے

جب پنجاب کی انتہائی اہم شخصیت نے ڈی ایس پی،

ایس ایچ او اور اے ایس آئی رینک تک کے آفیسران و جوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ان سے ملاقات کی اور یہ واقعی ہم سب کے لیے انتہائی عزت افزائی ہے ۔۔

ہم انشاء اللہ عوام کی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے کرائم کنٹرول اور لوگوں کو انصاف کی فراہمی کے لیے

جناب وزیر اعلی اور آئی جی پنجاب کی امیدوں پر پورا اتریں گے اور خدمت کا مشن اسی جذبے سے جاری رکھیں گے۔۔

About The Author