دسمبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے

ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان احمد خان بزدار کا جلد ڈیرہ غازیخان کا دورہ متوقع ہے جہاں وہ مفاد عامہ کے منصوبوں کا افتتاح و سنگ بنیاد رکھنے کے ساتھ ساتھ سیاسی رہنماؤں اور

عوام کے ساتھ وقت گزاریں گے. کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر ارشاد احمد نے آر پی او محمد فیصل رانا، ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز،

ڈی پی او عمر سعید اور دیگر افسران کے ہمراہ وزیر اعلی کے دورہ کے سلسلے میں سخی سرور کا دورہ کیا. ہیلی پیڈ کی تیاری، پناہ گاہ، لنگر خانہ اور دیگر مقامات کا تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے

ہدایات جاری کیں. علاوہ ازیں آر پی او محمد فیصل رانا، ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز، ڈی پی او عمر سعید، کمانڈنٹ بی ایم پی محمد حمزہ سالک،

اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسدچانڈیہ اور دیگر نے حضرت سخی سرور ؒ کے مزار پر حاضری دی. فاتحہ خوانی اور چادر چڑھانے کے ساتھ ملک و قوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی.


ڈیرہ غازیخان

مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہاہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پاکستانی قوم کشمیریوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی.

پانچ فروری کو ضلع ڈیرہ غازیخان سمیت پنجاب بھر میں وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا دن بھر پور طریقے سے منایاجائے گا.

مشیر وزیر اعلی نے کہاکہ اقوام متحدہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کا نوٹس لے اور مقبوضہ جموں کشمیر میں کشمیریوں پر ظلم وستم بند کرایا جائے.

انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام حق رائے دہی چاہتے ہیں ہر پاکستانی کا دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتا ہے. بھارتی فوج جارحانہ اور غاصبانہ رویہ سے کشمیریوں سے جذبہ آزادی نہیں چھین سکتی

اور بہت جلد پاکستان کی شہ رگ کشمیر کو بھارتی تسلط سے آزاد ہونا ہے. محمد حنیف پتافی نے کہاکہ آزادی کشمیریوں کا بنیادی حق ہے

اقوام عالم کشمیریوں کے حق خودارادیت کا احترام کرتے ہوئے بھارتی ناجائز تسلط کے خلاف آواز اٹھائے. انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب اور عوام کشمیر میں انسانیت سوز مظالم اور نسل کشی کی بھر پور مذمت کرتے ہیں.


ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازیخان کی ورکشاپس میں چائلڈ لیبر ثابت ہونے پر تھانہ سول لائن ڈیرہ غازیخان میں مقدمات کے اندراج کیلئے ا ستغاثے جمع کرا دیئے گئے. .

اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر شاہد حمید لغاری نے بتایاکہ معمول کے مطابق چیکنگ کے

دوران سیال موٹر ورکشاپ میں گیارہ سالہ محمد کمال اور بارہ سالہ محمد دلاور اور کالج روڈ کے المدنی سائلنسر ہاوس میں تیرہ سالہ محمد ندیم کام کرتے پائے گئے

دونوں ورکشاپس کے مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیاگیا ہے. (فوٹو ای میل سے لے لیں)


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازیخان سمیت پنجاب کے بارہ اضلاع میں ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کیلئے حفاظتی مہم جاری ہے.

وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں نو ماہ سے پندرہ سال تک کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جا رہے ہیں

انہوں نے یہ بات گزشتہ شب اپنے دفتر میں جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی. انہوں نے کہاکہ حکومت نے بچوں کو دس کی بجائے گیارہ مہلک بیماریوں سے بچانے کیلئے

پہلی مرتبہ ٹائیفائیڈ کو حفاظتی ٹیکوں کے کورس میں شامل کیا ہے عوام حکومت کی اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں اور بچو ں کو مہلک امراض سے بچائیں.سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد نے کوریج کے بارے میں بریفنگ دی.


ڈیرہ غازیخان

ضلع ڈیرہ غازیخان میں کورونا ایس او پیز اور پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزیوں پر کارروائی کا سلسلہ جاری ہے.

اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے سخی سرور کی مارکیٹ کا معائنہ کرتے ہوئے

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تین دکانیں سربمہر کرنے کے ساتھ تین ہزار روپے

جرمانہ عائد کر دیا. ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر غلام نظام الدین قصاب اور دودھ فروشوں کی دکانوں کا معائنہ کرتے ہوئے

گرانفروشوں کو پانچ ہزار روپے جرمانہ عائد کیا.

علاوہ ازیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ عبدالغفار نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول


مجسٹریٹس کو ہدایات جاری کیں کہ وہ آٹا کے سیل پوائنٹس پر بھی نظر رکھیں کوٹہ کے تحت

آٹا فراہم نہ کرنے والی فلور ملز کی نشاندہی کی جائے.

صورتحال بہتر نہ ہونے پر فلورملز کا کوٹہ ختم کرنے کے ساتھ گرانفروشی او ر

مصنوعی قلت پیدا کرنے والے دکانداروں کے خلاف مقدمات اور گرفتار یاں عمل میں لائی جائیں اور اس سلسلے میں باقاعدگی سے رپورٹ پیش کی جائے.


ڈیرہ غازیخان

مشیر صحت محمد حنیف پتافی نے کہاہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر 65سال سے زائد عمر کے

مستحق افراد کو احساس پروگرام کے تحت دو ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیا جارہاہے مستحق افراد شناختی کارڈ کے ہمراہ سوشل ویلفیئر کمپلیکس اور کنگن روڈ پر موسی خان ویلفیئر فاونڈیشن کی

ہیلتھ ڈسپنسری میں جا کر معلومات اور وظیفہ حاصل کرسکتے ہیں. انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب معذور افراد کی بحالی کیلئے بھی اقدامات کر رہی ہے

احساس کفالت پروگرام احسن اقدام ہے.


ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر تعلیمی اداروں میں یوم کشمیر کے حوالے سے تقریبات کا آغاز کر دیاگیاہے. گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین ماڈل ٹاون ڈیرہ غازیخان میں

یوم کشمیر کے حوالے سے تقریب اور ریلی کا انعقاد کیاگیا. پرنسپل ادارہ شاہدہ آفتاب نے کہاکہ کشمیریوں پر بھارتی ظلم و ستم قابل مذمت ہے

اقوام عالم کشمیریوں کو حق ارادیت دلائے. تقریب میں میزبانی کے فرائض پروفیسر بشری قریشی نے انجام دیئے.

تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول ﷺ کی سعادت بالترتیب نویدہ کوثر اور سیرت بی بی نے حاصل کی.

طالبات نے تقاریر کے ذریعے کشمیریو ں سے یکجہتی کا اظہار کیا.


: ڈیرہ غازیخان۔

ایس پی انوسٹی گیشن حسن جاوید بھٹی نے چیک پوسٹ سخی سرور کا وزٹ کیا۔

دوران وزٹ چیک پوسٹ سخی سرور پر سیکیورٹی کے متعلق تمام امور CCTV کیمروں کے ذریعے کی جانے والی نگرانی اور مانیٹرنگ روم کو چیک کرتے ہوۓ

چیک پوسٹ پر تعینات ملازمان کو ہدایت کی کہ داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کے نظام کو بہتر کرتے ہوۓ

آنے اور جانے والی وہیکلز ہاۓ کو مکمل چیکنگ کر لینے کے بعد جانے کی اجازت دی جاۓ۔ ایس پی انوسٹی گیشن نے کہا کہ

بلوچستاں سے پنجاب سمگل ہونے والی نان پیڈ کسٹم گاڑیاں و دیگر سامان کی روک تھام کے لۓ تمام وساٸل بروۓ کار لاۓ جاٸیں۔

ترجمان پولیس


: ڈیرہ غازیخان۔

میر روحل خانASP سرکل تونسہ نے چیک پوسٹ ترمن کا سرپرائز وزٹ کیا۔

دوران وزٹ پولیس اہلکاروں کو ڈیوٹی کے بارہ میں بریف کیا کہ بین الصوبائی چیک پوسٹ ہونے کے ناطے یہ انتہائی اہمیت کی حامل ہے اس لئے SOP کے مطابق چیکنگ کو

یقینی بنائیں اپنی ڈیوٹی ایمانداری ،محنت،لگن سے سرانجام دیں عوام الناس سے اپنا انداز گفتگو بہتر رکھیں تاکہ عوام الناس میں پولیس کا امیج بہتر ہو۔

رشوت کسی صورت میں برداشت نہ کی جائے گی۔ پولیس اہلکاران کو در پیش مسائل دریافت کئے اور ان مسائل کو فوری حل کرنے کے احکامات موقع پر جاری کئے۔

آخر میں میر روحل خان (ASP)سرکل تونسہ شریف نے کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک کی پروفیشنلزم, میرٹ,

سروس ڈیلیوری اور شہریوں کی جان, مال و عزت کی حفاظت کو یقینی بنانے کی پالیسی پر عملدرآمد کے لئے تمام فورس کو ٹیم ورک کے طور پر کام کرتے ہوئے

تمام توانائیاں صرف کرنا ہوں گی اور نیک نیتی،ایمانداری اور محنت کو اپنا منشور بناتے ہوئے پورے اعتماد کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں

اگر آپ حق پر ہیں تو مجھے آپ اپنے ساتھ پائیں گے ۔

ترجمان پولیس.


گٹکا کی فروخت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی ان ایکشن۔۔
5 ہزار ساشے گٹکا ضبط کرلیا،غیر معیاری خوراک کی فروخت پر 5 فوڈ یونٹس سیل،

قوانین کی خلاف ورزیوں پرمتعدد فوڈ یونٹس کو1 لاکھ 87 ہزار روپے کے جرمانے عائد، 160لٹر غیر

معیاری مشروبات تلف، 163شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری
ڈی جی خان 4 فروری:

ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی ڈی جی خان اور بہاولپور کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں جاری ہیں۔

فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 208 فوڈ یونٹس کی چیکنگ کے دوران پنجاب پیور فوڈ رولز کی خلاف ورزی پر 11 فوڈ یونٹس سیل جبکہ 163 شاپس مالکان کو بہتری نوٹسز جاری کیے۔

تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ میں علی پور روڈ پر جیوے سپر خان بلوچ گڈز شاپ کو گٹکا فروخت کرنے پر سیل کردیاگیا۔ دوران کارروائی50 ہزار ساشے گٹکا ضبط کرلیا گیا۔

اسی طرح مظفرگڑھ کے علاقے قصبہ گجرات میں محمدی کریانہ سٹور کو سرخ مرچوں میں رنگ کی ملاوٹ ثابت ہونے پر سربمہر کیاگیا۔

کارروائی کے دوران 60 کلو ملاوٹی سرخ مرچیں برآمد کرلی گئیں۔ اس کے علاوہ مزید راجن پور میں چندہ سویٹس اینڈ بیکرز کو کھویا کی تیاری میں سٹارچ کی ملاوٹ کرنے، رحیم یارخان میں المدینہ کریانہ سٹور کو کھلے مصالحے

اور سرخ مرچیں فروخت کرنے جبکہ بہاولنگر میں ایکسپائرڈ برگرز کی موجودگی اور رینسڈ آئل کے استعمال پر سیل کردیا گیا۔

علاوہ ازیں بہاولپور میں شاہین سویٹس اینڈ بیکرز کو مٹھائی میں مردہ مکھیاں پائے جانے

پر 20 ہزاراور ڈی جی خان میں وقار عظیم کریانہ سٹور کو ناقابل سراغ کھلے مصالحے فروخت کرنے پر 12 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

مجموعی طور پر کی گئی کارروائیوں کے دوران 260 کلو ملاوٹی سرخ مرچیں، 35 کلو کھویا برآمد جبکہ 160 لٹر غیر معیاری مشروبات اور 50 لٹر ملاوٹی دودھ تلف کردیا گیا۔

About The Author