دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہت جلد کچھ نیا آ رہا ہے، عائزہ خان

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ عائزہ خان اور شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کی اداکارہ اصلحان خاتون کی گزشتہ دنوں ایک ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو گئی تھی۔

پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل عائزہ خان  نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پراپنی نئی تصویریں شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’بہت جَلد کچھ نیا آ رہا ہے۔‘

انسٹا گرام پر 8 ملین فالورز رکھنے والی اداکارہ عائزہ خان آ ج کل اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں کافی مصروف نظرآ رہی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی نئی خوبصورت تصویریں اور معلومات بھی اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔

عائزہ خان آج کل ترکی کے شہر استنبول میں موجود ہیں اور سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک ہیں، اُن کی جانب سے کی جانے والی ہر نئی پوسٹ پر مداحوں اور فالوورز کی جانب سے خوب لائیکس اور کمنٹس کیے جاتے ہیں جن میں زیادہ تر مثبت کمنٹس ہوتے ہیں۔

عائزہ خان کی جانب سے شیئر کی گئی نئی دلکش تصاویر نے انسٹا گرام فالورز کی توجہ اپنی جانب مبزول کروا لی ہے۔

عائزہ خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پراپنی نئی تصویریں شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’بہت جَلد کچھ نیا آ رہا ہے۔‘

عائزہ خان کی جانب سے شیئر کی گئی اس پوسٹ پر مداح خوب خوش دکھائی دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ عائزہ خان اور شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کی اداکارہ اصلحان خاتون کی گزشتہ دنوں ایک ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو گئی تھی۔

عائزہ خان نے اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر تُرک اداکارہ گلثوم علی یعنی اصلحان خاتون کے ہمراہ دلکش تصویر شیئر کی تھی جس  میں دونوں اداکارائیں بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کرینا کپور اور حرا مانی میں سے بہتر کون؟

About The Author