دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کرینا کپور اور حرا مانی میں سے بہتر کون؟

انسٹاگرام پر دی گئی ایک پوسٹ میں حرا مانی اور کرینہ کپور کی تصویر کو جوڑ کر لگایا گیا اور ساتھ میں تحریر کیا گیا کہ حرا مانی کبھی بھی کرینہ کپور کو اپنی پسندیدہ اداکارہ قرار دینے سے نہیں کتراتیں۔

پاکستان کی خوبرو اداکارہ حرا مانی کو بھارتی اداکارہ کرینہ کپور سے بہتر قرار دے دیا گیا ہے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر صارفین نے ہم ٹی وی کی ’کشف‘ کو جب وی میٹ کی گیت سے بہتر اداکارہ قرار دے دیا ہے۔

حرامانی کرینہ کپور سے بہتر اداکارہ قرار

انسٹا پوسٹ میں حرا مانی کی ایک گانے میں کرینہ جیسا لباس زیب تن کیے تصویر بھی لگائی گئی اور کہا گیا کہ حرا مانی کی جانانسب سے اپنے اس گانے میں بھی کرینہ کپور کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

اس پوسٹ کے جواب میں حرا مانی نے تحریر کیا کہ اس لباس کی بھی ایک کہانی ہے۔

حرامانی کرینہ کپور سے بہتر اداکارہ قرار

انسٹاگرام صارفین نے مذکورہ پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے حرا مانی کی اداکاری، چہرے کے تاثرات اور آواز کو کرینہ کپور سے بہتر قرار دیا۔

About The Author