دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملتان کی خبریں

ملتان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ملتان،

اڈہ بند بوسن پر خواتین کے ساتھ بینظیر انکم سپورٹ کے نام پر فراڈ کرنے والے نوجوان پکڑے گئے

ملتان، نوجوان خواتین کو سو روپے کا جعلی فارم دے کر پیسے بٹورتے تھے

ملتان، اہل علاقہ نے بیان حلفی لے کر چھوڑ دیا

ملتان، نوجوان نے معافی مانگی ہے اور حلف دیا ہے ائندہ کبھی کسی سے فراڈ نہیں کریں گے، اہل علاقہ
ملتان، جنوبی پنجاب بیوروکریسی میں تقرروتبادلے

ملتان، شیر محمد خان کو سیکرٹری محکمہ خزانہ جنوبی پنجاب تعینات کر دیا گیا

ملتان، حنا چوہدری کی خدمات سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب تعینات

ملتان، محمد افضل کی خدمات سیکرٹری محکمہ صحت جنوبی پنجاب تعینات

ملتان، تعیناتی کے منتظر اعجاز احمد کی خدمات سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب کے سپرد

ملتان، تعیناتی کے منتظر ہمایوں راشد کی خدمات سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس جنوبی پنجاب کے سپرد

ملتان، محمد اقبال کی خدمات سیکرٹری ایچ یو ڈی اینڈ پی ایچ ای جنوبی پنجاب تعینات

ملتان، عدیل تنویر کی خدمات سیکرٹری محکمہ بلدیات جنوبی پنجاب تعینات

ملتان، ریاض احمد کی خدمات سیکرٹری محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس جنوبی پنجاب تعینات


ملتان

میں تھانہ الپہ کے علاقے میں پسند کی شادی کرنے کا معاملہ سسرالیوں نے محسن نامی نوجوان کا ناک اور کان جزوی طور پر کاٹ دی واقع کا مقدمہ تھانہ الپہ میں بھائی کی مدعیت میں درج کر دیا گیا

ملتان کے نواحی علاقے تھانہ الپہ کے علاقے میں پسند کی شادی کرنے کا معاملہ پر سسرالیوں نے محسن نامی نوجوان کا ناک اور کان جزوی طور پر کاٹ دی

جس کے بعد واقع کا مقدمہ تھانہ الپہ میں بھائی کی مدعیت میں درج کر دیا گیا

اہل خانہ کے مطابق محسن کو ٹانگوں پر گولیاں بھی ماری حملہ کرنے والے ملزمان لڑکی کے بھائی ہیں پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں

جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا زخمی محسن نشترہسپتال منتقل میں زیر علاج ہے


ملتان

سخی سلطان کالونی میں ڈاکٹر سلیم محب کا گھر میں جلی ہوئی لاش ملنے کا معاملہ

 ڈاکٹر سلیم محب کی پٹرول پمپ سے بوتلوں میں پٹرول خریدنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر اگئی

 سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈاکٹر سلیم کینٹ میں واقع نجی پٹرول پمپ سے تین بوتلوں میں پٹرول خرید رہے ہیں

، ڈاکٹر سلیم محب دو ڈیڑھ لیٹر جبکہ ایک آدھے لیٹر کی بوتل میں پٹرول لیتا نظر آ رہا ہے، سی پی او

 ڈاکٹر سلیم 29 جنوری کو اپنی گاڑی میں پٹرول پمپ پر 6 منٹ میں پٹرول خرید کر چلا جاتا ہے، سی پی او

، ڈاکٹر سلیم 29 جنوری کو 10 بجکر 51 منٹ پر گھر میں داخل ہوئے

 ڈاکٹر سلیم کی آگ لگنے سے جمعہ کے روز جلی ہوئی لاش ملی تھی

 ابھی تک کے تمام شواہد میں ڈاکٹر سلیم کی خود سوزی ہی نظر آئی ہے، محبوب رشید میاں
۔
، انوسٹی گیشن کے مطابق گھریلو معاملات پر ڈاکٹرز نے ڈپریشن کا شکار ہوکر یہ سب کیا، سی پی او

، تینوں ڈاکٹرز کی موت گھریلو جھگڑے کے محرکات کا نتیجہ ہے، سی پی او


ملتان

میں شہر اولیاء میں انٹرنیشنل سپورٹس ایونٹ کی میزبانی کی تیاریاں شروع کردی گئیں

رواں مہینے بلوچستان انٹرنیشنل سکواش لیگ(بی آئی ایس ایل فور) اور جنوبی پنجاب سکواش لیگ کا میلہ سجے گا

ملتان میں شہر اولیاء میں انٹرنیشنل سپورٹس ایونٹ کی میزبانی کی تیاریاں شروع کردی گئیں رواں مہینے بلوچستان انٹرنیشنل سکواش لیگ(بی آئی ایس ایل فور)

اور جنوبی پنجاب سکواش لیگ کا میلہ سجے گا سکواش لیگ میں ملکی اور بین الاقوامی سطح کے کھلاڑی شرکت کریں گے سکواش کے انٹرنیشنل ایونٹ

میں 24 غیر ملکی اور32 قومی کھلاڑی حصہ لیں گے غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ 12 فروری کو شروع ہو جائے گا

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل سکواش لیگ کے میچز کا آغاز15 فروری سے ہوگا

سکواش لیگ کا فائنل19 فروری کو کھیلا جائے گا اور تمام مقابلے ڈی ایچ اے میں قائم سکواش کورٹ میں منعقد ہونگے میچ کے دوران صرف 2سو شائقین کو مدعو کیا جائے گا


ملتان

جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے نادرا ریکارڈ میں ردوبدل کرکے ایک شخص کی فیملی کا حصہ بننے والے دو ملزمان کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔

قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ ایف آئی اے کے مطابق ملزمان مالک خان اور ریاست علی نے ملزمہ زرینہ بی بی کی ولدیت سے متعلق نادرا سے رجسٹریشن کا

ایک سرٹیفکیٹ تیار کرایا جس میں اس نے گلاب نامی شخص کو والد لکھوا کر خود کو اس خاندان کا ظاہر کیا جعلسازی پر ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

ملزمان کے خلاف راؤ رونق علی نامی شہری نے درخواست دی کہ ملزمان نے گلاب نامی شخص سے متعلق نادرا ریکارڈ میں ردو بدل کیا

اور خود کو اولاد ظاہر کرکے پراپرٹی ہتھیانہ چاہی ہے حالانہ خاتون نے اپنی پیدائش 1958 کی لکھوائی جبکہ گلاب کی شادی ہی 1968 میں ہوئی تھی۔

اس معاملے میں نادرا کے لوگ بھی ملوث ہیں اس لیے ملزمان کے خلاف کاروائی کی جائے تاہم ملزمان کو ایف آئی اے نے 19 جنوری کو گرفتار کرلیا جن سے تفتیش ہونی باقی نہیں ہے اس لیے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا جائے۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ملتان

ہای کورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس فاروق حیدر نے ایک نوجوان کو گھر سے اٹھانے اور گزشتہ دو سالوں سے اس کے بارے میں والدین کو بے خبر رکھنے پر

ڈی پی او ڈیرہ غازیخان کی سر ذنش کی اور کہا کہ اپ لوگوں کی غیر قانونی کارواییوں کی وجہ سے ادارے بدنام ہوتے ہیں۔

یہ بات زبان زدعام ہے کہ ایجنسیاں بندے اٹھالیتی ہیں۔فاضل عدالت نے ڈی پی او کو کہا کہ تمہیں دو ہفتے کی مہلت دی جاتی ہے۔

تو انہوں نے تین ہفتے کی مہلت بڑھانے کی استدعا کی۔چنانچہ فاضل عدالت نے انہیں 24 فروری کو مغوی کو عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیا۔

قبل ازیں پیٹیشنر حق نواز کے وکیل سید اطہر شاہ بخاری نے موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل کے 18 سالہ بیٹے محمد ابرار کو دو سال قبل پولیس بستی مکول کلاں

(تونسہ شریف) سے اٹھاکر لے گیی۔اس کا باپ ریٹایرڈ ہیڈ ماسٹر ہے۔اس نے ہر جگہ تلاش کیا۔مگر کوی ادارہ تسلیم کرنے کیلیے تیار نہیں کہ

اس نے بچے کو اٹھایا ہے۔انہوں نے کہا کہ سننے میں ایا ہے کہ اسے سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد اپلوڈ کر نے پر پکڑا گیا ہے۔مگر وہ کس کی تحویل میں ہے۔کوی پتہ نہیں ۔دو سال سے اس کا بوڑھا باپ دفتروں کے چکر لگا لگا کر تھک چکا ہے

۔کو ی شنوای نہیں ہو رہی ہے۔اس پر فاضل عدالت نے ڈی پی او ڈیرہ غازیخان کو اصالتا طلب کیا

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ملتان

جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے بیرون ملک دوبئی میں ملازمت دلوانے کا جھانسہ دے کر شہریوں سے لاکھوں روپے بٹورنے اور جعلی پاسپورٹ پر نوجوان کو بیرون ملک بھجوانے کے مختلف مقدمات میں ملوث

تین ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ ایف آئی اے کے مطابق ملزم عبدالسعدی کے خلاف شہری رحمت علی نے

دو لاکھ روپے بٹورنے کا مقدمہ درج کرایا جس میں الزام عائد کیا کہ ملزم نے اس کے بیٹے کو بیرون ملک دوبئی بھجوانے کا جھانسہ دے کر 2018 میں رقم بٹوری تھی ،

ملزم کو آج دوبارہ عدالت پیش کیا جائے گا۔ دریں اثناء اسی تھانہ کی پولیس کے مطابق ملزم فخر عباس نے شہری کو بیرون ملک دوبئی بھجوانے کا جھانسہ دے

کر 5 لاکھ روپے بٹورے تھے ملزم نے ویزا فراہم کرنے کے عوض رقم ہتھیائی۔ ویزا فراہم کیا گیا نہ ہی رقم واپس کی گئی ہے

ملزم سے رقم کی برآمدگی اور تفتیش ہونی باقی ہے اس لیے جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے مزید برآں ملزم حسن رضا کے خلاف مدعی محمد اسلم نے بیٹے وقار کو ملائیشیا بھجوانے کے عوض 2 لاکھ 90 ہزار بٹورے جبکہ اسے دیا گیا

ویزہ جعلی پاسپورٹ پر دیا گیا تاہم ملزم سے تفتیش ہونی باقی ہے جس پر عدالت نے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے

مزکورہ ملزمان کو کل دوبارہ عدالت پیش کیا جائے گا۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ملتان

جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مدد میں لاکھوں روپے کا فراڈ کرنے والے دو ملزمان کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔

قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نیاز اور اشرف کے خلاف بے

نظیر انکم سپورٹ پروگرام ڈی جی خان میں ایک لاکھ 70 ہزار روپے فراڈ کرنے کی شکایت موصول ہوئی تھی ملزمان نے مختلف شہریوں کے نام پر

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم ہتھیائی تھی جن سے ایک 30 ہزار روپے برآمد کیے گئے ہیں جن سے مزید ایک لاکھ 40 ہزار روپے کی برآمدگی ہونی باقی تھی

لیکن اب برآمدگی اور دیگر ملزمان سے متعلق انکشاف کی توقع نہیں ہے اس لیے جوڈیشل ریمانڈ منظور کیا جائے۔

تاہم ملزمان کو جیل بھجوا دیا گیا ہے۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ملتان

ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کی ضمانت وکلاء دلائل کے بعد خارج کرنے کا حکم دیا ہے۔

قبل ازیں فاضل عدالت میں ملزم عرفان نے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ

اس کے خلاف پولیس تھانہ مخدوم رشید نے گزشتہ سال مقدمہ نمبر 1000 درج کیا جس میں موقف اختیار کیا کہ

ملزم سے دوران چیکنگ ایک کلو 330 گرام منشیات برآمد ہوئی تھی پولیس نے اسے گرفتار کیا اور عدالتی حکم پر جیل بھجوا دیا

وہ بے گناہ جیل میں قید ہے جبکہ مقدمہ بے بنیاد ہے اس لیے ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیا جائے۔

تاہم عدالت نے وکلاء دلائل کے بعد ضمانت خارج کرنے کا حکم دیا ہے۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ملتان

جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے جیولر شاپ پر حوالہ ہنڈی کا غیر قانونی کام کرنے والے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دیا ہے۔

فاضل عدالت میں پولیس تھانہ ایف آئی اے کے مطابق ملزم فرحت علی سے کروڑوں روپے کی غیر ملکی اور پاکستانی لاکھوں روپے بھی برآمد ہوئے۔

ایف آئی اے کی ٹیم نے چھاپہ مار کر رجسٹر اور دیگر دستاویزات قبضے میں لیے تھے۔ ملزم انہیں مطلوب تھا

جس سے تفتیش اور برآمدگی ہونی باقی ہے اس لیے جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے ملزم کو کل دوبارہ عدالت پیش کیا جائے گا۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ملتان

ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمے میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت وکلاء دلائل کے بعد

پچاس ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا ہے۔

قبل ازیں فاضل عدالت میں ملزم خضر حیات نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ

اس کے خلاف پولیس تھانہ الپہ نے رواں سال مقدمہ نمبر 67 درج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ پولیس نے ملزم کی تلاشی لی

جس کے پاس بغیر لائسنس کے اسلحہ موجود تھا اس غیر قانونی اقدام پر پولیس نے مقدمہ درج کیا ہے اور اب اسے گرفتار کرکے جیل بھجوانے چاہتی ہے

مقدمہ بے بنیاد اور مخالفین نے اسے پھنسانے کے لیے چال چلی ہے اس لیے ضمانت منظور کرکے سبکی سے بچایا جائے۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ملتان

ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے لاکھوں روپے کا فراڈ کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت

وکلاء بحث کے لیے 6 فروری تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں ملزم حسن جاوید نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے خلاف پولیس تھانہ چہلیک نے

گزشتہ سال مقدمہ نمبر 756 درج کیا جس میں الزام عائد کیا گیا کہ ملزم نے مدعی کے ساتھ لاکھوں روپے کا فراڈ کیا

اور رقم واپس کرنے سے انکاری ہے جس پر پولیس نے مقدمہ درج کیا اور اسے گرفتار کرکے جیل بھجوانا چاہتی ہے جبکہ مقدمہ مدعی کی بدنیتی پر مبنی ہے اس لئے عدالت سے استدعا ہے کہ ضمانت منظور کرتے ہوئے

پولیس کو گرفتاری سے باز رہنے کا حکم دیا جائے۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ملتان

ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے قتل کی دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت وکلاء بحث کے لئے 9 فروری تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔

قبل ازیں فاضل عدالت میں ملزم ساجد نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ

اس کے خلاف پولیس تھانہ الپہ نے گزشتہ سال مقدمہ نمبر 724 درج کیا تھا جس میں الزام عائد کیا کہ

ملزم نے معمولی تنازع کی وجہ سے دشمنی بنا لی ہے اور اب جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے

جبکہ اس طرح سے ہراساں کرنا غیر قانونی اقدام ہے اس لیے مقدمہ درج کرکے کاروائی کی جائے جبکہ مقدمہ مدعی کی بدنیتی پر مبنی ہے

اس لیے ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے باز رہنے کا حکم دیا جائے۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ملتان

ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے مرضی کی شادی کرنیوالی لڑکی کو ہراساں و پریشان کرنے سے متعلق درخواست پر ایس ایچ او تھانہ بستی ملوک کو

ہراساں کرنے سے باز رہنے کا حکم دیا ہے۔فاضل عدالت میں خاتون مریم بی بی نے ہراسمنٹ کی درخواست دائر کرتے ہوئے

موقف اختیار کیا تھا کہ اس نے اپنی مرضی سے چند روز قبل پسند کی شادی کرلی تھی چونکہ والدین اسکی شادی کسی عمر رسیدہ شخص سے کرنا چاہتے تھے

اب شادی کرنے پر قریبی رشتے دار جان دشمن بن گئے ہیں اور طلاق نہ لینے پر شدید نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

جو کہ بلکل غیر قانونی اقدام ہے اس لیے فاضل عدالت سے استدعا ہے کہ پولیس کو مذکورہ افراد کے ایماءپر ہراساں کرنے سے باز رہنے کا حکم دیا جائے۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ملتان

ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے لین دین کی ادائیگی کے لیے بوگس چیک دینے والے ملزم کی عبوری ضمانت عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کرنے کا حکم دیا ہے ۔

قبل ازیں فاضل عدالت میں ملزم طاہر فدا نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے خلاف تھانہ لوہاری گیٹ نے

تین سال قبل مقدمہ نمبر 569 درج کیا گیا جس میں الزام عائد کیا گیا کہ مدعی نے کاروباری تعلقات کی بنیاد پر ملزم کو لاکھوں روپے کا سامان دیا اور بدلے میں چیک بھی وصول کیا

جب مدعی نے چیک بنک میں جمع کرایا تو وہ ڈس آنر کردیا گیا تھا جس پر پولیس اسے گرفتار کرکے جیل بھجوانا چاہتی ہے

جبکہ وہ بے قصور ہے اور مقدمہ بدنیتی پر مبنی ہے اس لیے ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے باز رہنے کا حکم دیا جائے۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ملتان

ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے امانت میں خیانت کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت وکلاء بحث کے لئے 9 فروری تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔

فاضل عدالت میں ملزم رضوان نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے خلاف پولیس تھانہ قطب پور ملتان نے

رواں برس مقدمہ نمبر 63 درج کیا تھا جس میں الزام عائد کیا کہ ملزم نے بطور امانت رکھوائی ہوئی نقدی رقم اور قیمتی سامان میں خیانت کی ہے

اور واپس کرنے سے انکاری ہے جس پر پولیس نے مقدمہ درج کیا اور اسے گرفتار کرنا چاہتی ہے جبکہ مقدمہ مدعی کی بدنیتی پر مبنی ہے

اس لئے عدالت سے استدعا ہے کہ ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے باز رہنے کا حکم دیا جائے۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ملتان

ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے معمولی رنجش پر شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت پر

سماعت وکلاء بحث کے لئے 10 فروری تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں ملزم ناصر نے ضمانت کی

درخواست قبل از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے خلاف پولیس تھانہ قطب پور نے گزشتہ سال مقدمہ نمبر 869 درج کیا

جس میں الزام عائد کیا گیا کہ ملزم نے معمولی تنازعہ کی بنیاد پر شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا تاہم ملزم نے گرفتاری کے ڈر سے ضمانت دائر کی اور کہا کہ

وہ بے قصور ہے مقدمہ بدنیتی پر مبنی ہے اس لیے ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روکا جائے۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ملتان

سیشن جج ملتان نے منشیات برآمد ہونے کے پانچ سال پرانے مقدمہ میں ملوث ملزم کو اقبالی بیان پر ایک سال پروبیشن پر رہنے کی سزا کا حکم سنایا ہے۔

اس سزا سے ملزم کو سدھرنے کا نادر موقع دیا گیا ہے تاکہ وہ جیل میں پیشہ ورانہ ملزمان کے ساتھ رہنے کی بجائے اپنی زندگی کو معمول پر لائے

اور آئندہ ایسے جرم سے باز رہے۔قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ کینٹ کے مطابق ملزم نوید کے خلاف سال 2016 میں مقدمہ نمبر 924 درج کیا گیا تھا

جس میں الزام عائد کیا گیا کہ ملزم کو مشکوک جان کر تلاشی لی گئی جس کے قبضے سے تھوڑی مقدار میں منشیات برآمد ہوئی تھی۔

تاہم ملزم کے اعتراف جرم پر اسے پروبیشن پر بھجوانے کی سزا کا حکم دے دیا گیا ہے۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ملتان

لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقے سے تعلق رکھنے والے طالب علم کو میڈیکل کالج میں داخلہ نہ دینے کے

خلاف درخواست پر سماعت 17 فروری تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس موقع پر حکومت پنجاب کی جانب سے لاء آفیسر عدالت میں پیش ہوئے جبکہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز

کی جانب سے مہر اصغر حیات ہراج پیش ہوئے۔ حکومت کے نمائندہ نے عدالت ہو بتایا کہ اس معاملے بارے قانون سازی ہونا ہے جس کے لیے وقت درکار ہے۔

قبل ازیں عدالت عالیہ میں پٹیشنر محمد عبد اللّٰہ خان نے کونسل محمد عامر خان بھٹہ کے ذریعے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ

اس نے اپنی تعلیم پسماندہ علاقوں سے حاصل کی اس کے باوجود بھی 1100 نمبروں میں سے میٹرک میں 974 اور انٹر میں 1017 نمبر حاصل کیے

اور اسی طرح انٹری ٹیسٹ کے امتحان میں 180/200 نمبر حاصل کیے۔ اور پسماندہ علاقوں کے کوٹہ پر مختلف یونیورسٹیوں میں داخلہ کے لیے رجوع کیا

لیکن پاکستان میڈیکل کمیشن نے ان وجوہات کو مدنظر نہیں رکھا بلکہ ایک بنیادی حقوق کے خلاف جاری حکم نامہ دکھایا کہ

پسماندہ علاقوں سے تعلیم یافتہ طالب علم اپنے سرٹیفیکیٹس مختلف حکام سے تصدیق کرائیں جو انصاف کے تقاضوں کے صریحاً خلاف ورزی ہے

اس لیے حکام کو داخلہ دینے کی ہدایت کی جائے۔ پٹشنر نے اپنی درخواست میں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور، نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان، سیکرٹری سپیشلائزد ہیلتھ اور پاکستان میڈیکل کمیشن کو فریق بنایا تھا۔
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ملتان

کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے کہا ہے کہ تمام محکمے منظم روابط کے تحت ترقیاتی منصوبہ جات کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں

اور ملتان کی بیوٹی فکیشن پلانٹیشن اور سڑکوں کی تعمیر و مرمت پر خصوصی توجہ دی جائے۔ ملتان کے داخلی و خارجی راستوں کو خوبصورت ترین بنانے کے لئے

تیز رفتاری کے ساتھ اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز ملتان کی ترقی بارے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساﺅتھ پنجاب کی ہدایات پر عمل در آمد بارے

منعقدہ جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک ، چیئرمین پی ایچ اے اعجاز جنجوعہ،

ایڈیشنل کمشنر عبدالجبار، ڈی جی ایم ڈی اے آغا محمد علی عباس، ایم ڈی واسا ناصر اقبال، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن اقبال فرید اور دیگر محکموں کے

افسران بھی موجود تھے۔ کمشنر ملتان جاوید اختر محمود نے کہا کہ این ایچ اے کے ساتھ کوآرڈی نیشن بنائی جائے۔

شہر کے داخلی راستوں پر میونسپل کارپوریشن لائٹس لگائے جبکہ پی ایچ اے پودے لگانے کے ساتھ ساتھ ان کی دیکھ بھال کو بھی ممکن بنائے۔

انہوں نے کہا کہ این ایچ اے کی سڑکوں پر بنائے گئے غیر قانونی پلازوں اورکمرشل عمارتوںکو سیل کردیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی پی ایچ اے کے ساتھ جوائنٹ ایکشن پلان پر عمل درآمد کررہی ہے جس کے حوصلہ افزاءنتائج سامنے آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سڑکوں کے ساتھ اگی ہوئی جھاڑیوں کو ختم کر کے جگہوں کو ہموار کیا جائے۔

نادرن بائی پاس پر اونچی جگہوں سے فوری مٹی اٹھائی جائے۔ کمشنر ملتان نے کہا کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اپنے لوڈرز گاڑیوں پر ٹریکرز لگائے اور کمپنی کی تمام تر

کارروائیاں لائیو سسٹم سے منسلک ہونی چاہئیں۔ اس جدید سسٹم سے میکانزم میں جدت لائی جائے۔

سیوڑہ چوک اورسیداں والا بائی پاس کے اطراف میں سرکاری جگہوں پر رکھے گئے کھوکھوں کو ختم کیا جائے۔

اجلاس میں کمشنر ملتان کو بتایا گیا کہ سیوڑہ چوک کی توسیع کے لئے ٹینڈرنگ کا عمل پراسیس میں ہے اس سے دیگر سڑکوں کو بھی لنک کیا جائے گا۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ملتان

کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود کی زیر صدارت گز شتہ روز کیٹیل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا انتالیسواں اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ ملتان ہدایت اللہ خان،ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ فاروق ڈوگر،سیداعجاز شاہ ، دیگر ڈائریکٹرزاور

ویڈ یو لنک پر ا ضلا ع کے افسران بھی موجود تھے۔ اجلا س میں کیٹیل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران کی نامکمل بریفنگ پر کمشنر جاوید اختر محمود برہم ہو گئے،

جبکہ ایم ڈی اور چیف فنانشل آفیسر کمپنی ایجنڈا پیش رفت بارے بریف کرنے میں ناکام رہے جس پر کمشنر ملتان جا وید اختر محمود نے کہا کہ

آئندہ افسران ایجنڈا سمیت تمام معاملات کی بھرپور تیاری کرکے آئیں،تیاری نہ کرکے آنے والے افسران کے خلاف سخت ایکشن لوں گا۔

انہو ں نے کہا کہ آ ئندہ بو ر ڈ آ ف ڈا ئر یکٹر ز کے اجلاس میں کیٹیل مارکیٹ معاملات زیر بحث لانے سے قبل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کے نوٹس میں لائے جائیں۔

انہو ں نے اجلا س ملتوی کر تے ہو ئے کہا کہ آئندہ اجلاس میں افسران بھرپور تیاری کرکے آئیںاورایجنڈا دوبارہ زیر بحث لایا جائے۔

About The Author