ستمبر 28, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان

ملاوٹی اشیاء فروخت کرنے والے پنجاب فوڈاتھارٹی کے ریڈار پر۔۔
ناقص انتظامات پر 5فوڈ یونٹس سیل،غیر معیاری خوراک کی فروخت پر

متعدد فوڈ یونٹس کو 1لاکھ31ہزار کے جرمانے عائد،281لٹر بیورجز،88کلو مصالحے،60کلو گوشت تلف
ڈی جی خان3 فروری: ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈاتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی جنوبی پنجاب میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے204 فوڈ یونٹس کی چیکنگ کے دوران غیر معیاری

اور ملاوٹی خوراک کی فروخت پر5فوڈ یونٹس سیل جبکہ166 شاپس مالکان کو بہتری نوٹسز جاری کیے۔ تفصیلات کے مطابق مظفر گڑھ میں

چوہدری ٹریڈرزاوررحیم یار خان میں شاہ جی کریانہ سٹور کو کھلے،ملاوٹی مصالحے فروخت کرنے،خوراک کو ڈھانپ کر نہ رکھنے پر سیل کر دیا گیا۔اسی طرح نعمان ابراہیم کریانہ سٹور کو ناقابل سراغ چائے کی پتی فروخت کرنے پر سربمہر کیا گیا۔

مزید ڈی جی خان میں چوائس بیکری جبکہ راجن پور میں سبحن اللہ بیکری کو پروڈکشن ایریا میں جانوروں کے باقیات پائے جانے اورصفائی کے ناقص انتظامات پر سیل کر دیا گیا۔

مزید براں لیہ میں وڑائچ سویٹس اینڈ بیکرز پروڈکشن یونٹ کو ورکرز کے میڈیکل سرٹیفکیٹس نہ ہونے جبکہ رحیم یار میں الجنت سپر سٹور کو ملاوٹی مرچیں فروخت کرنے

اور بہاولپور میں زم زم سویٹس اینڈ بیکرز کو خوراک کی تیاری میں ناقابل سروغ اجزاء کا استعمال کرنے پر یکساں 10,10ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

مجموعی طور پر کی کاررائیوں کے دوران 281لٹر بیورجز،88کلو کھلے مصالحے،60کلومضر صحت گوشت،،30کلو مٹھائی،208ساشے گٹکا تلف جبکہ 90کلو ملاوٹی مرچیں اور 30کلو ہلدی برآمد کی گئی۔


ڈیرہ غازی خان:

پولیس تھانہ بی ڈویژن کی ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم کے خلاف کامیاب کاروائی، ملزم پسٹل اور 300 گولیوں سمیت گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ بی ڈویژن نے کامیاب کاروائی کر تے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم صدام حسین ولد نور حسین قوم چانڈیہ سے پسٹل 30 بور معہ 300 گولیاں برآمد کر لیں۔

ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم کے خلاف پولیس تھانہ بی ڈویژن میں اسلحہ آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کر دیا۔

اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن محمد ابراہیم کا کہنا تھا کہ ڈی پی او عمر سعید ملک کی ہدایات کے مطابق ہمارا مقصد جرائم پیشہ افراد کا گھیرا تنگ کرنا اور ان کا قلع قمع کرنا ہے۔


ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے نماز فجر کے بعد شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا

ڈویلپمنٹ، کارپوریشن،ویسٹ منیجمنٹ، پی ایچ اے اور دیگر محکموں کے افسران ہمراہ تھے انہوں نے صفائی،سیوریج، شجرکاری اور میونسپل سروسز کے دیگر معاملات کا

پیدل تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے موقع پر احکامات جاری کیے کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کے عوامی مسائل کے حل میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی

افسران فیلڈ میں نکلیں اور عملہ کی نگرانی کریں انہوں نے کہا کے ڈیرہ غازیخان شہر میں سیوریج کے مسائل حل کئے جارہے ہیں

ونچنگ مشین کے ذریعے پائپ لائنز کی صفائی اور ڈرینزکو بحال کرایا جارہا ہے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی استعداد بڑھانے کے لیے جلد نئی مشینری خریدی جائے گی۔

کمشنر نے شہر کے مختلف پارکس کا معائنہ کرتے ہوئے لانز بہتر کرنے، زیادہ پودے لگانے، بینچز کی تنصیب اور دیگر احکامات جاری کیے.

انہوں نے شہر کے پارکس میں ٹریکس کا بھی جائزہ لیا.کمشنر نے کہا کہ عوام کو تفریح مہیا کرنے کے لیے محکمے ذمہ داری سے کام کریں.


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے سکول میں داخلہ کراکے غریب خاندان کے ہونہار طالب علم محمد عثمان کا مستقبل تاریک ہونے سے بچالیا۔طالب علم محمد عثمان کے والدین انتہائی غربت اور کسمپرسی کی زندگی گزار رہے تھے

اورمحمد عثمان کی تعلیمی اخراجات برداشت نہیں کرسکتے تھے۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر قبائلی علاقہ بغل چور تحصیل کوہ سلیمان کے

ہونہار طالب علم محمد عثمان باجانی سے رابطہ کرکے دانش سکول ڈیرہ غازی خان میں داخلہ کرا دیا گیا۔طالب علم محمد عثمان باجانی کے تعلیمی،

یونیفارم،رہائش،خوراک اور دیگر سہولیات کے اخراجات حکومت پنجاب برداشت کرے گی۔ دانش سکول اور آٹھویں کلاس میں داخلہ ملنے پر طالب علم کی خوشی کی انتہا نہ رہی اور اس نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز سے ملاقات کرکے

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار،ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز،سردار جعفر خان بزدار اور ضلعی چیئرمین انسانی حقوق ڈیرہ غازی خان حذیفہ قاسمی سمیت

دیگر تمام معاونین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ وہ تعلیم حاصل کرکے ملک اور قوم کی خدمت کرے گا.


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ عوامی خدمت سنٹر میں ایک ہی چھت کے نیچے 30کے قریب سرکاری سروسز فراہم کی جائیں گی.

ڈیرہ غازیخان میں خدمت سنٹر کو جلد فنکشنل کر دیا جائے گا. انہوں نے یہ بات افسران کے ہمراہ خدمت سنٹر کا دورہ کرتے ہوئے کہی.

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ خدمت سنٹر میں ڈومیسائل، ڈرائیونگ لائسنس، ایکسائز اوردیگر محکموں کی سہولیات فراہم ہوں گی.

عوام کو مختلف دفاتر کے چکر نہیں لگانا پڑیں گے اور سرکاری محکموں کی سروسز ایک ہی چھت کے نیچے فراہم ہوں گی جس سے عوام کا پیسہ،

وقت اور سفر بچے گا. ڈپٹی کمشنر خدمت سنٹر کی انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں کہ وہ خامیوں او ررکاوٹوں کو دور کرتے ہو ئے جلد فنکشنل کرنے کے انتظامات کریں.


ڈیرہ غازیخان

سیکرٹری و ڈائریکٹر جنرل لیبر ویلفیئر پنجاب کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر ڈیرہ غازیخان شاہد حمید لغاری نے

لیبرآفیسر کے ہمراہ شہر کے مختلف کاروباری مراکز اور اینٹو ں کے بھٹوں کو چیک کیا. اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ

صنعتی اداروں اور کاروباری مراکز میں چائلڈ لیبر اور جبری مشقت پر پابندی عائد ہے. خلاف ورزی پر چالان کے ساتھ دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی.

کاروباری حضرات کم سے کم اجرت کے قانون، کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کریں. انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر روزانہ کی بنیاد پر انسپکشن کا سلسلہ جاری رکھاجائے گا.


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجا ب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر تحصیل کوہ سلیمان کے دور دراز علاقوں میں سفری سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے.

تحصیل کوہ سلیمان کے علاقے آزنغانی بن تک ویگن ٹرانسپورٹ کا آغاز کر دیاگیاہے. سیکرٹری آر ٹی اے ثناء اللہ ریاض نے انتظامات کو حتمی شکل دیتے ہوئے

سروس شروع کرائی. ویگن سروس چوکی والا زین براستہ بارتھی منزل مقصود تک جائے گی. قبائلیوں نے ویگن سروس کے آغازپر وزیر اعلی
پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا.


ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے.

اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے سخی سرور میں مارکیٹوں، تعلیمی اداروں اور دیگر مراکز کا معائنہ کرتے ہوئے

چار دکانیں سربمہر کر دیں اور 3500روپے جرمانہ بھی عائد کیا. سیکرٹری آر ٹی اے ثنا ء اللہ ریاض نے ڈی کلاس سٹینڈ کا معائنہ کرتے ہوئے

خلاف ورزی پر نیو خان روڈ رنراور سٹی لنکرز سٹینڈ کے مالکان کو دس، دس ہزار روپے جرمانہ عائد کیا. انہوں نے کہاکہ

پبلک ٹرانسپورٹ میں ماسک، سینیٹائزر اور سماجی فیصلہ سمیت کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرایا جائے.


ڈیرہ غازیخان

جنوبی پنجاب کے سیاحوں کیلئے اچھی خبر سامنے آئی ہے فورٹ منرو سمیت کوہ سلیمان رینج میں سیاحت کو فروغ دیا جائیگا

کمشنر ڈی جی خان ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ٹورازم سمیت آٹھ منصوبوں کی منظوری دے دی ہے

جن پر 63 کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ ہوگی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،

ڈپٹی ڈائریکٹرز محمد عدیل،وسیم اختر جتوئی،ڈائریکٹر جنرل کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی طارق محمود بخاری،ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے سید تنویر مرتضیٰ اور دیگر

افسران شریک تھے. راجنپور اور مظفر گڑھ کے افسران نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی اجلاس میں دس کروڑ روپے سے کوہ سلیمان میں سیاحت کے فروغ کیلئے چھوٹی بڑی سات سکیموں کی منظوری دی گئی

جن میں فورٹ منرو میں ٹف ٹائز،کلاک ٹاورز،گزیبو نصب ہوں گے۔جرگہ ہال فورٹ منرو کی عمارت کی تزئین و آرائش کرکے آرٹ گیلری میں تبدیل کیا جائیگا۔

فاطمہ جناح پارک فورٹ منرو کی بحالی اور رابطہ راستوں پر ٹف ٹائلز نصب ہوں گی۔پی اے ہاوس سے منسلک عمارت کو اپ گریڈ کرکے میوزیم میں تبدیل کیا جائیگا۔

ڈیمس جھیل کی بہتری، سولر لائٹس اور سیاحوں کے بیٹھنے سمیت دیگر انتظامات کئے جائیں گے۔کوہ سلیمان رینج کے داخلی و خارجی مقامات پر خوبصورت گیٹس نصب ہوں گے

اسی طرح ڈی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں 53 کروڑ روپے سے ڈیرہ غازی خان،راجنپور،مظفر گڑھ اضلاع میں نئے اور ترمیمی منصوبے مکمل کئے جائیں گے۔

ڈیرہ غازی خان اور تونسہ سٹی کی بیوٹیفیکیشن کے ترمیمی منصوبہ پر نو کروڑ تیس لاکھ روپے خرچ ہوں گے،

منگروٹھہ غربی اور شرقی میں واٹر سپلائی،سیوریج اور ٹف ٹائلز، تونسہ کے کمال پارک اور سٹی پارک کومزید بہتر کرنے،

تونسہ کے دو پارکس کو بہتر کرنے مظفر گڑھ میں موضع کوٹ دادن تا عمر پور روڈ کا ترمیمی منصوبہ کی بھی منظوری دے دی گئی۔

اجلاس میں راجنپور کے علاقے ٹبی لندان میں واٹر سپلائی سکیم میں توسیع اور چھ کروڑ روپے سے پچادھ کے علاقوں میں سولر پلانٹس کی فراہمی کا منصوبہ بھی منظور کرلیا گیا۔


ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر پانچ فروری کو ضلع ڈیرہ غازیخان میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کشمیر ڈے منایا جائے گا.

ڈپٹی کمشنر آفس میں آٹھ بجکر اٹھاون منٹ پر سائرن بجایاجائے گا. نو بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی. انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنانے کے ساتھ ڈپٹی کمشنر آفس سے تحصیل آفس چوک اور فیصل مسجد چوک تک ریلی کا انعقاد کیا جائے گا.

یہ بات ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہ اجلاس میں بتائی گئی جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ عبدالغفار نے کی.

اجلاس میں تمام محکموں کے افسران موجود تھے. ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے سرکاری افسران،

بار ایسوسی ایشن، سول سوسائٹی اور زندگی کے ہرشعبہ سے مردوخواتین شریک ہو ں گے. انہوں نے بتایاکہ مرکزی تقریب کے علاوہ تحصیل سطح پر بھی سیمینار

اور مباحثوں کا انعقاد کیاجائے گا. ضلع کونسل ہال، بوائز ہائی سکول تونسہ اور بوائز ہائر سکینڈری سکول کوٹ چھٹہ میں بھی سیمینار منعقد ہوں گے.

اس موقع پر سکیورٹی، پارکنگ اور دیگر امور کا جائزہ لینے کے ساتھ محکموں کو ذمہ داریاں سونپی گئیں.


ڈیرہ غازیخان

ضلع ڈیرہ غازیخان کے شہریوں کو معیاری تفریح فراہم کرنے کیلئے میلہ مویشیاں کے انعقاد کا فیصلہ کیاگیاہے

سخی سرور روڈ پر 22فروری سے سات روزہ سرگرمیا ں شروع ہوں گی انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے ڈپٹی کمشنر آفس میں اجلاس منعقد ہوا

جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا نے کی. ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ عبدالغفار اوردیگر موجود تھے.

منیجنگ ڈائریکٹر کیٹل مارکیٹ منیجمنٹ کمپنی محمد یونس کھتران نے بریفنگ دی. ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے کہاکہ

کورونا ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے شہریوں کو تفریحی سہولیات فراہم کی جائیں گی. سات روزہ تقریبات میں خوبصورت مویشیوں کی نمائش، دودھ مقابلہ،

اونٹ اور گھوڑا رقص، بیل دوڑ اور دیگرمویشیوں کی دوڑ، نیزہ بازی، پپٹ شو، قبائلی روایتی رقص”زام دریس ” محفل موسیقی، کبڈی، دنگل،

والی بال اور دیگر کھیلوں کے مقابلے ہوں گے. میلہ کی سرگرمیوں کے احسن انعقاد کیلئے کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے.


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہاہے کہ پندرہ فروری تک جاری رہنے والی ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کی حفاظتی مہم کی کامیابی کیلئے ٹیمو ں کے

ساتھ تمام محکموں کو فعال کردارادا کرنا ہو گا. نو ماہ سے پندرہ سال کے بچوں کو ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کے حفاظتی انجیکشن لگانے کے ساتھ پانچ سال تک کے

بچوں کو پولیو ویکسین بھی دی جارہی ہے مہم کا مقصد بچوں کو مہلک امراض سے محفوظ رکھنا ہے.

انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں پہلے روز کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی. محکمہ صحت کے افسران نے کوریج رپورٹ پر بریفنگ دی.

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ٹیمیں انجیکشن لگانے کے ساتھ آگاہی مہم بھی جاری رکھیں.


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان کے قصبہ سخی سرور میں بھی پناہ گاہ قائم کر دی گئی ہے.

اسسٹنٹ کمشنر کو ٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے پناہ گاہ کا معائنہ کرتے ہوئے انتظامات کو حتمی شکل دی. اس موقع پر مقیم افراد کے کھانا،

رہائش اور دیگر اقدامات کا جائزہ لیاگیا.


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان اورسخی سرور میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر آٹھ دکانیں سربمہر کردی گئیں.

اسسٹنٹ کمشنر صدر مہدی ملوف نے گولائی کمیٹی بازار میں چار دکانیں سربمہر کیں. انہوں نے گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 12کا بھی معائنہ کیا

اور ایس او پیز اوردیگر اقدامات کا جائزہ لیا. اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے سخی سرور میں چاردکانیں سیل کرنے کے ساتھ چار ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا.

انہوں نے سخی سرور میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کی بھی نگرانی کی. پختہ اور عارضی تجاوزات مسمار کرنے کے ساتھ سامان ضبط کر لیاگیا.


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی ہدایت پر سرکاری دفاتر میں اوقات کی پابندی اور حاضری یقینی بنانے کیلئے

اچانک معائنہ کا سلسلہ شروع کر دیاگیاہے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرفنانس و پلاننگ عبدالغفار نے مختلف اداروں کے معائنہ کے دوران ملازمین کی حاضری چیک کی

انہوں نے کورونا ایس او پیز اوردیگر معاملات کا بھی جائزہ لیا. انہوں نے کہاکہ سرکاری اداروں کی اچانک انسپکشن کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا.

غیر موجودگی پر افسران و ملازمین کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی.


ڈیرہ غازیخان

تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملکی وسائل کو ختم کر رہی ہے خوشحال خاندان کیلئے وسائل اورآبادی میں توازن لانا ہو گا.

یہ بات ڈپٹی کمشنر آفس ڈیرہ غازیخان میں ضلعی رابطہ کمیٹی برائے بہبود آبادی کے اجلاس میں کہی گئی

جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس وپلاننگ عبدالغفار نے کی. ڈائریکٹر بہبود آبادی ہما مہدی لغاری نے ادارہ کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی.

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد اوردیگر موجود تھے. ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ بہبود آبادی،صحت اور دیگر محکمے قریبی رابطہ رکھیں موثر تعاون سے کارکردگی بہتر کی جاسکتی ہے.

انہوں نے کہا کہ محکمہ بہبود آبادی کے ملازمین کو ورک پلان جاری کر کے عملدرآمد کرایا جائے.

ہما مہدی لغاری نے بتایاکہ ماں اور بچہ کی بہتر صحت کیلئے فیلڈ کیمپس لگانے کے ساتھ ضروری ادویات فراہم کی جا رہی ہیں


ڈیرہ غازیخان۔

موٹر سائیکل ڈکیتی میں ملوث بین الاضلاعی امین جٹ گینگ اور حمزہ جروار گینگ کے ممبران اسلحہ سمیت گرفتار، ملزمان سے ڈکیتی کی مد میں 7 لاکھ روپے اور ڈکیتی شدہ 7 موٹر سائیکل ریکور۔

ایس پی انوسٹی گیشن حسن جاوید بھٹی نے میڈیا نمائندگان کو پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ تھانہ گدائی پولیس،

تھانہ کوٹ چھٹہ اور CIA ڈیرہ غازیخان نے دوران کاروائی بین الاضلاعی موٹر سائیکل ڈکیت امین جٹ گینگ اور حمزہ جروار گینگ کے پانچ ممبران کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد کر لی

اور گرفتار ہونے والے ملزمان1۔امیر حمزہ ولد محمد حیات قوم جروار سکنہ محسن ٹاؤن 2- ارشاد حسین ولد غلام محمد قوم مستوئی سکنہ کوٹلہ سکھانی تھانہ گدائی 3۔ شاہد حسین ولد ابو الحسن قوم بغلانی سکنہ رکن آباد تھانہ سول لائن 4۔ محمد امین ولد محمد امیر قوم جٹ سکنہ کروڑ پکا لودھراں5۔ عرفان ولد غلام اکبر قوم ٹانوری سکنہ سنانواں مظفر گڑھ سے

ڈکیتی کی مد میں 7 لاکھ روپے رقم اور ڈکیتی شدہ 7 موٹر سائیکل بھی ریکور کر لئے۔ ایس پی انوسٹی گیشن نے مزید بتایا کہ گرفتار ہونے والے ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں اور ان پر پہلے بھی متعدد مقدمات لاہور، ملتان، لودھران ،

کروڑ پکا، دنیا پور، مظفر گڑھ اور گدائی وغیرہ درج ہیں ایسے ڈکیتوں کی گرفتاری تھانہ کوٹ چھٹہ، تھانہ گدائی اور CIA پولیس کی بہترین کارکردگی ہے

کیونکہ ڈی پی او عمر سعید ملک کی خصوصی ہدایت پر موٹر سائیکل ڈکیتی میں ملوث ملزمان کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنانے کے لئے ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان کی بھر پور کوشش جاری ہے۔

آخر میں ایس پی انوسٹی گیشن حسن جاوید بھٹی نے مزید بتایا کہ ہم عوام الناس کے تحفظ کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے

حمزہ گینگ کے گرفتار ہونے والے ملزمان سے مزید بھی تفتیش کی جارہی ہے اور ان ڈکیتیوں سے مزید بھی ریکوری متوقع ہے۔

About The Author