نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پورسے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

حاجی پورشریف

(ملک خلیل الرحمن واسنی)

”یوم یکجہتی کشمیر “کے موضوع پر گورنمنٹ ماڈل ہائیر سکینڈری اسکول راجن پور میں مضمون نویسی کا مقابلہ منعقد ہوا۔

یہ مقابلہ ہائی اسکول اور ہائیر سکینڈری اسکول کے درمیان منعقد ہوا۔جس میں 11طلبہ نے شرکت کی۔چیف ایگزیکٹو آفیسر تعلیم ملک مسعود ندیم نے پرنسپل چوہدری نور احمد

کے ہمراہ مقابلہ مضمون نویسی کا معائنہ کیا۔مضمون نویسی مقابلہ میں محمد اصغر زیدی،ملک صغیر عباس اور باقر جسکانی نے ججز کے فرائض سر انجام دیئے۔

تفصیلات کے مطابق مضمون مقابلہ نویسی میں طالب علم عرفان عارف ماڈل ہائیر سکینڈری اسکول راجن پور اول قرار پائے۔

مقدر علی ہائی اسکول دوسری پوزیشن جبکہ محمد عثمان خالد ہائیر سکینڈری اسکول نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

پوزیشن ہولڈر ز طلباءمیں یوم یکجہتی کشمیر کی مرکزی تقریب کے دوران انعامات اور اسناد تقسیم کی جائیں گی۔


 حاجی پورشریف

(ملک خلیل الرحمن واسنی)

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان کا ضلع راجن پور کادورہ متوقع
تفصیل کیمطابق کل 4 فروری بروز جمعرات وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان احمد خان بزدار کا ضلع راجن پور کادورہ متوقع ہے

اس موقع پر کوٹ مٹھن شریف دربار خواجہ فرید رحمتہ اللہ علیہ کے مزار پرحاضری بھی متوقع ہے

اور پنجاب کے دیگر اضلاع کیطرح 7 سے 8ارب روپے کےترقیاتی پیکج کااعلان بھی کیا جائیگا اس حوالے سے شہر بھر میں صفائی ستھرائی کے غیر معمولی انتظامات کا سلسلہ بھی جاری ہے

اور خیر مقدمی بینرز اور پینا فلیکس بھی بڑی تعداد میں آویزاں کئے گئے ہیں تحصیل ٹرائیبل ایریا کو باقاعدہ طور پر تحصیل کادرجہ دینے کےلئے دورہ کوہ ماڑی بھی متوقع ہے

وزیر اعلی کے اس متوقع دورہ سے اہلیان ضلع راجن پور کوبڑی امیدیں وابستہ ہیں خاص طورپر قاتل خونی سنگل انڈس ہائی وے روڈ کی دو رویہ ون وے روڈ میں

تعمیر،یونیورسٹی کاقیام،200بستر پرمشتمل مدر اینڈ چائلڈ کیئر ہسپتال کاسنگ بنیاد،جام پور ضلع،

سوئی گیس کی فراہمی، ڈی جی کینال، داجل کینال سالانہ،ضلع بھر میں ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹس کاقیام ،

پنجاب آب پاک اتھارٹی کیطرف سے ضلع بھر میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کا قیام،ضلع بھر کی رابطہ سڑکوں کی تعمیرومرمت،

ضلع بھرمیں پارکس اور کھیلوں کے میدان صحت و صفائی کے بہترین نظام کے لیئےترقیاتی پیکج اور ماڈل مویشی تجرباتی فارم فاضل پور ،

محکمہ زراعت ، لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کے لئے خصوصی پیکج شامل ہیں


حاجی پورشریف

( ملک خلیل الرحمن واسنی )

صوبائی وزیر قانون راجہ محمدبشارت و چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی لوکل گورنمنٹ پنجاب سردارفاروق امان اللہ خان دریشک کی زیر صدارت آواری

ہوٹل لاہور میں بلدیاتی الیکشن کی قانون سازی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا

اس موقع پر اراکینِ اسمبلی،

سیکرٹری بلدیات پنجاب سمیت سول سوسائٹی کے نمائندوں اور پرنٹ و الیکٹرانکس میڈیا کے نمائندے بھی موجود تھے


حاجی پورشریف

(ملک خلیل الرحمن واسنی)

داجل کینال کی بندش پر سینکڑوں کسانوں کا گھڑے اٹھا کر حاجی پور شریف میں احتجاجی دھرنا لغاری،مزاری ، دریشک ،گورچانی سیاست دان گونگے بنے ہوئے ہیں فوری پانی نہ دیا گیا تو راجن پور سے تونسہ تک نااہل حکمرانوں کے جنازے نکالیں گے

افسوس کا عالم ہے کہ اپر پنجاب میں نہریں سالانہ چل رہی ہیں جہاں کا زیر زمین پانی بھی میٹھا ہے مگر راجن پور کے اکثر علاقوں کازیر زمین پانی کڑوا ہے مگر یہاں پر داجل کینال کو بند کردیا جاتا ہے

ہزاروں ایکڑ کپاس پہلے تباہ ہوچکی ہے غریب کسان خودکشیوں پر مجبور ہوچکا ہے داجل کینال کی بندش کسانوں کامعاشی قتل عام ہے اس وقت علاقے میں قحط پڑنے کا امکان ہے انسان اور جانور پانی نہ ملنے سے مررہے ہیں

بارشوں سے بنائے گے ٹوبے خشک ہوچکے اگر داجل کینال کا پانی کچھی کینال سے فراہم کیا جائے تو آسانی سے پانی مل سکتا ہے سیفن کی مرمتی کا بہانہ بناکر پانی چالونہیں کیا جارہا کسانوں کا زریعہ معاش زراعت ہے آج کسان بدحالی کا شکار ہوچکا ہے ادھار تک کوئی نہیں دیتا کسان غفلت کی نیند سے بیدار ہوجائیں یہاں کے

سیاست دان گورچانی دریشک لغاری مزاری نسلوں کے دشمن ہیں صوبائی وزیر آب پاشی محسن لغاری جواب دیں عوام سے ووٹ لے کر غائب ہوچکے ہیں وزیر اعلی پنجاب عثمان خان بزدار نے بھی داجل کینال کی بلاجواز بندش کا کوئی نوٹس نہیں لیا حکمران طبقہ کسان کش پالیسی پر گامزن ہوچکا کسان برادری متحد ہوجائے ان خیالات کا اظہار

چئیرمین کسان بورڈ راجن پور اللہ یار خان کورائی جلب خان گبول جام اسماعیل برڑہ رحمت اللہ شلوانی مولوی عبدالقدیر فہیم ودیگر کسانوں نے چوک سیدنابصدیق اکبر رضی اللہ تعالی عنہ حاجی پورشریف میں کسانوں کے احتجاجی دھرنے کے

شرکاء سے خطاب کرتےہوئےکیا انہوں نے کہا کسان بورڈ اگلے لائحہ عمل کا بہت جلد اعلان کرے گا کسان بڑے دھرنے کےلئے تیار رہیں دھرنے میں

حاجی پورشریف پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی کسانوں نے گھڑے بھی اٹھا رکھے تھے فاضل پور راجن پور اور دیگر علاقوں کو جانے والے

راستے کو بند کردیا گیا تھا دھرنے میں جمعیت علماء اسلام ف کے رہنما مولانا حسین احمد گوندل جماعت اسلامی سے جام عبدالطیف برڑہ غلام مصطفی ڈڈ مظہر نواز کورائی بشیر سیوڑہ ملک جمیل منہاس جعفر مکول قاری سیف اللہ بکھر اکبر خان موردانی

جماعت اہلسنت سے قاری محمد عیسی مکول کے علاوہ کثیر تعداد میں کسانوں کاشتکاروں ،ثناءاللہ بٹ عبدالحمید بگا شبیر خان کھوسہ پیریں ڈتہ ماچھی

جام اجمل طاہر ہانبھی شاہ نواز ببر ڈاکٹر آصف گبول سمیت سینکڑوں افراد نےبھی شرکت کی


حاجی پور شریف

(ملک خلیلنالرحمن واسنی)

حاجی پور شریف کاچھپر نما سکول جس کی اپ گریڈیشن کے لئے پاکستان سیٹیزن پورٹل ایپ پربھی شکایت درج کرائی مگر افسوس تاحال کچھ بھی نہ ہوا

تفصیل کیمطابق گورنمنٹ پرائمری سکول حاجی آباد حاجی پور شریف جس کی تعداد 400 سے زائد طلباء پر مشتمل ہے بنیادی سہولیات سے محروم ہے

کیونکہ بہتر معیارتعلیم اور بہتر معیاری تعلیمی سہولیات کبھی ہماری ترجیحات میں شامل تھا نہ ہے کاش یہاں کے مقامی عوامی نمائندے اوراراکین اسمبلی نےکبھی

اس طرف بھی توجہ کی ہوتی تو برسوں سے اس چھپر نما عمارت کیبجائے عالیشان بلڈنگ اور دور جدید کی مکمل سہولیات سے مزین ہوتا

مگرافسوس حاجی پور شریف کاچھپر نما سکول جس کی اپ گریڈیشن کے لئے پاکستان سیٹیزن پورٹل ایپ پربھی شکایت درج کرائی

مگر افسوس تاحال کچھ بھی نہ ہوسکا اس حوالے سے اہلیان حاجی پورشریف متاثرہ طلباء اورعوامی حلقوں نےچیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن ضلع راجن پور

اورڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک اور متعلقہ حکام سے ” ڈیلی سویل ” کے توسط سے فوری اپ گریڈیشن خوبصورت عمارت اور مکمل سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے

.

About The Author