جنوری 10, 2025

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولنگر کی خبریں

بہاول نگرسے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاولنگر
( صاحبزادہ وحید کھرل)

ملک کو صرف نوازشریف ہی ترقی کی راہ پر لاسکتے ہیں،موجودہ حکومت نے عوام کو مہنگائی کی چکی میں پیس رکھاہے،

ان خیالات کااظہار سابق چیئرمین بلدیہ راناعاطف رؤف سوشل میڈیاہیڈ مسلم لیگ ن پاکستان نے سابق کونسلر شیخ ساجد ایوب مسلم لیگی راہنماء کیجانب سے انکے اعزازمیں

پرتکلف ڈنر کے موقع پر مسلم لیگی کارکنان سے کیاانہوں نے کہا کہ

موجود حکومت نے بے تحاشہ مہنگائی کرکے عوام کابھرکس نکال کررکھدیا ہے، غریبوں کے چولہے ٹھنڈے کردیئے ہیں،

غریب لوگ کھائیں کیا اور اپنے بچوں کو تعلیم تو کیا دووقت کی روٹی کھلانے سے بھی قاصر ہیں،

مسلم لیگ کی حکومت آئیگی انشاءاللہ بہت جلد ظلم بربریت کاسورج ڈوبے گا

اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا،دعوت پر مدعو مسلم لیگی راہنماؤں رانا ناصر مجید ،صاحبزادہ وحید کھرل ،

ایوب عالم،اسلم بخش اللہ،ساجد مہار،چوہدری افضل، نے راناعاطف رؤف کی مسلم لیگ اورلیگی قیادت سے وفاداری کوبے حد سراہا،۔۔


بہاولنگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)

تھانہ سٹی اے ڈویژن پولیس کی شاندار کاروائی،مغوی اسد عرف بابو کو لاہور سے برآمد کر

کے والدین کے حوالے کر دیاگیا ۔

تفصلات کے مطابق چند روز قبل بہاولنگر کے رہائشی شوکت علی نامی شخص نے بتایا کہ میرا بیٹا اسد المیزان ٹریڈر میں بطور ہیلپر کام کرتا ہے

جو حسب معمول گھر سے 9.30 بجے دن پیدل کام کے لیے روانہ ہوا،11 بجے دن مالک المیزان ٹریڈر کی کال آئی کہ آپ کا بیٹا کام پر نہ آیا ہے فکر لاحق ہوئی رشتہ داروں سے پتہ کروایا جو کہ

پتہ نا چل سکا جس پر والد نے نامعلوم الاسم ملزمان کے خلاف اپنے بیٹے اسد کے اغواء کی FIR درج کروائیجس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ نے

انسپکٹر ارشاد حیدر بخاری کی سربراہی میں فور ی ٹیم تشکیل دی۔ٹیم انچارج سب انسپکٹر عدنا ن علی نے جدید طریقہ تفتیش اور ٹیکنالوجی کی مدد سے

اسد عرف بابو کو لاہور سے برآمد کر لیاجوکہ گھر والوں سے ناراض ہو کر اپنی مرضی سے روپوش ہوا تھا۔

اس موقع پر ڈی پی او نے تما م والدین کے لیے اپنے بیغام میں کہا کہ وہ اپنے بچوں سے دوستانہ ماحول رکھیں

اور ان کی پریشانی کو فوراً حل کرنے کی کوشش کریں تاکہ اس طر ح کہ ناخوشگوار واقعات سے بچا جا سکے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ نے اس شاندار کاروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دی۔ ڈی پی او بہاولنگر نے مزید کہا کہ

عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ کے لیے بہاولنگر پولیس ہر وقت سر گرم عمل ہے۔۔۔۔


بہاولنگر
(صاحبزادہ وحید کھرل )

تھانہ بخشن خان پولیس کی بر وقت کاروائی،دو عادی منشیات فروش گرفتار، قبضہ سے بھاری مقدار میں چرس برآمد،تفصیلات کے مطابق

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ کی ہدایت پرضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائیاں جاری ہیں۔

ایس ایچ او تھانہ بخشن خان رزاق احمد کی سربراہی میں وقاص جمیل SI نے چک نمبر 9فورڈواہ میں کاروائی کرتے ہوئے

ملزم فریاد حسین عرف فیاض کو گرفتار کر لیا ملز م کے قبضہ سے چرس 1640 گرام بر آمد ہوئی۔

اسی طر ح چک نمبر 54 فتح میں کاروائی کرتے ہوئے ملز م با بر خاں کو گرفتار کیا ملزم کے قبضہ سے چرس 354گرام برآمد ہوئی۔

ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات کا اندراج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ نے کہا کہ

منشیات فروش ہماری نوجوان نسل کو منشیات کی شکل میں زہر سپلائی کر رہے ہیں۔ ڈی پی او بہاولنگر کا مزید کہنا تھا کہ

ضلعی پولیس نوجوان نسل کے مستقبل کو بچانے کی غرض سے منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائیو ں میں مصروف ہے

اور عوام کو بھی چاہیے کہ جرائم پیشہ افراد سے متعلق اطلاع دیکر پولیس کا ساتھ دیں


بہاولنگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)

ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور محمد زبیر دریشک کی ریجن بھر سے آئے شہریوں سے کھلی کچہری۔
آر۔ پی۔ او بہاولپور نے ریجن بھرسے آئے ہوئے شہریوں سے کھلی کچہری کی۔

شہریوں نے خوشگوار ماحول میں اپنے اپنے مسائل آر۔ پی۔ او کو بتائے۔آر۔ پی۔ او نے متعلقہ افسران کو تمام مسائل فوری طور حل کرنے کا کہا۔

کچہری میں بہت سے شہری ایسے بھی تھے جنہوں نے آر۔ پی۔ او کا شکریہ ادا کیا کہ ان لوگوں کے کام ترجیحی بنیادوں پر حل ہوچکے ہیں۔

اس موقع پر آر۔پی۔او نے کہا کہ لوگوں کے جان،مال اور عزت کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے،

تھانہ میں آئے شہریوں کا احترام ہم پر فرض ہے۔

اپنے فرائض میں غفلت برتنے والے پولیس افسران واہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

About The Author