دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

کمشنرڈیر ہ غازیخان ڈاکٹر ارشاد احمد نے کوٹ چھٹہ میں کھلی کچہری لگائی۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو محمد صفات اللہ،

اسسٹنٹ کمشنر محمد اسد چانڈیہ،ڈی ایس پی، ریونیو افسران اورعملہ ریونیو ریکارڈ کے ساتھ کھلی کچہری میں موجود تھے. کھلی کچہری کوٹ چھٹہ میں عوامی شکایات بالخصوص ریونیو مسائل سننے کے ساتھ حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے گئے

کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ وزیر اعلی کی ہدایت پر ہر ماہ کے پہلے ورکنگ ڈے میں ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری لگائیں گے.

ہر کھلی کچہری میں دور افتادہ علاقہ منتخب کیا جائیگا۔ کھلی کچہری میں افسران عوام کے پاس آئیں گے،کمشنر نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل ان کے گھر کے نزدیک حل کرنا ہے.کمشنر نے کھلی کچہری میں عوام کی تحریری و زبانی درخواستوں پر احکامات جاری کئے۔انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری میں موصول ہر درخواست پر وہ خود متعلقہ محکمے سے فیڈ بیک لیں گے۔درخواست گزار کو پیشرفت سے آگاہ کرنا متعلقہ محکمہ کی ذمہ داری ہوگی.

کھلی کچہری میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی اور قبضہ مافیا کے خلاف درخواستوں پر کارروائی کے احکامات جاری کئے گئے تحصیل کوٹ چھٹہ کے اراضی ریکارڈ سنٹرز میں عملہ کی کمی سے مسائل کی شکایات پر کمشنر ڈی جی خان نے نوٹس لیتے ہوئے انتقالات آج ہی

اندراج کرنے کے احکامات جاری کئے ڈی اے پی کھاد کی زائد قیمتیں وصول کرنے کی نشاندہی پر محکمہ کو کریک ڈاؤن کے بھی احکامات جاری کئے گئے مانہ احمدانی،چوٹی زیریں اور دیگر نواحی علاقوں میں خصوصی صفائی کرانے کی ہدایات جاری کی گئیں.

کمشنر نے کہا کہ کوٹ چھٹہ میں تحصیل کمپلیکس تعمیر کیا جائیگا،تحصیل اور اے سی کمپلیکس کی الگ عمارتیں تعمیر ہوں گی،ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے کہا کہ وزیر اعلی نے ہر سرکاری دفتر کے دروازے ہر خاص و عام کیلئے کھلوادئیے ہیں.

ضلع ڈیرہ غازی خان کے ہر سرکاری دفتر میں اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد کرایا جائیگاعوام کی جائز شکایات اور مسائل کا حل سرکاری افسر کی ذمہ داری ہے سرکاری فرائض میں کوتاہی اور عدم دلچسپی برداشت نہیں ہوگی۔سرکاری اداروں میں بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے عوام نشاندہی کریں


ڈیرہ غازیخان

ضلع ڈیرہ غازی خان میں ٹائیفائیڈ حفاظتی مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا گیاکمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے بوائز ہائیر سکینڈری سکول کوٹ چھٹہ میں مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا

ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز،اے سی آر محمد صفات اللہ،اے سی محمد اسد چانڈیہ اور محکمہ صحت کی ٹیمیں موجود تھیں۔بوائز ہائیر سیکنڈری سکول کوٹ چھٹہ میں بچوں کو

ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے کمشنر اور ڈپٹی کمشنرنے بچوں کی فنگر مارکنگ کرنے کے

ساتھ ٹائیفائیڈ حفاظتی ٹیکوں کی اہمیت سے متعلق اساتذہ اور طلباء سے خطاب کیا
کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ

ٹارگٹ بچے ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کیلئے حفاظتی ٹیکے ضرور لگوائیں۔اساتذہ باقاعدہ کلاسز میں آگاہی سیشن کا انعقاد کریں۔حکومت پنجاب نے پہلی مرتبہ ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کیلئے حفاظتی مہم شروع کی ہے۔والدین بچوں

کو ٹائیفائیڈ سے بچانے کیلئے مہم سے فائدہ اٹھائیں۔
ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے کہا کہ یکم فروری سے15 فروری تک مہم جاری رہے گی۔مہم میں نو ماہ سے 15 سال تک کے بچوں کو ٹائیفائیڈ کے ٹیکے لگائے جائیں گے۔

ضلع ڈی جی خان کی گیارہ یونین کونسلوں میں ٹائیفائیڈ حفاظتی مہم شروع کی گئی ہے،شہری علاقوں میں دو لاکھ 51 ہزار 171 بچوں کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے بچوں کو ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کیلئے 143 ٹیمیں کام کررہی ہیں۔


ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر ارشاد احمد نے گرلز ہائیر سیکنڈری سکول کوٹ چھٹہ کے تعمیراتی کام میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ محکموں سے رپورٹ طلب کرلی۔

بوائز ہائیر سیکنڈری سکول کوٹ چھٹہ میں دو منزلہ نئی تعمیر شدہ عمارت کا افتتاح کرنے کے ساتھ ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کے ساتھ ادارہ میں شجرکاری بھی کی۔

کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر آفس کے مختلف شعبوں اور تحصیل کمپلیکس کی مجوزہ جگہ کا بھی معائنہ کیا کمشنر نے جعلسازی اور دھوکہ دہی روکنے،

رجسٹری برانچ کو نادرا کے ساتھ منسلک کرکے سائلین کی آن لائن تصاویر اور فنگر پرنٹس کے جلد انتظامات کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

اسسٹنٹ کمشنر ریونیو محمد صفات اللہ،اے سی محمد اسد چانڈیہ اور دیگر موجود تھے.کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کے ہمراہ تحصیل کوٹ چھٹہ کا دورہ کیا۔تعلیمی اداروں کے ساتھ اسسٹنٹ کمشنر آفس کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔کمشنر نے بوائز ہائیر سیکنڈری سکول

کوٹ چھٹہ میں اضافی کلاس رومز کے تحت تعمیر کی گئی دومنزلہ عمارت کا افتتاح کیا۔موسم بہار کی شجرکاری مہم کے تحت گلاب اور ڈپٹی کمشنر نے چمبیلی کے پودے لگائے۔

کمشنر نے گرلز ہائیر سیکنڈری سکول کوٹ چھٹہ کے معائنہ کے دوران زیر تعمیر واش رومز اور دیگر عمارتوں کی تعمیر میں سست روی پر ڈپٹی کمشنر کو معاملہ خود دیکھنے کی ہدایت جاری کی

جس پر ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کو طلب کرلیا۔ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں بچوں کی تعلیم کے ساتھ کردار سازی پر توجہ دیں۔

کمشنر نے جعلسازی اور دھوکہ دہی روکنے رجسٹری برانچ کو نادرا کے ساتھ منسلک کرکے سائلین کی آن لائن تصاویر اور فنگر پرنٹس کے جلد انتظامات کرنے کی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے ڈومیسائل سمیت دیگر برانچز کے ریکارڈ کی بھی پڑتال کی۔


ڈیرہ غازیخان

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے ڈیرہ غازی خان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرخواجہ جلال الدین رومی نے ملاقات کی

اور ڈیرہ غازی خان سمیت جنوبی پنجاب میں صنعت وتجارت کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا خواجہ جلال الدین رومی نے وزیراعلیٰ کوڈیرہ غازی خان ڈویژن میں لنگر خانوں کے قیام کیلئے

کی جانے والی کاوشوں سے آگا ہ کیااور فاضلہ کچھ،واہوا اوردربار سخی سرور کے بعد دیگر علاقوں میں بھی لنگر خانے قائم کرنے پر اتفاق کیا.

انہوں نے جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں شمسی توانائی سے چلنے والے واٹر فلٹریشن پلانٹس کے منصوبے پر بھی تبادلہ خیال کیا.

وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے کوہ سلیمان کے علاقوں میں لنگر خانوں کے قیام پرخواجہ جلال الدین رومی سمیت تاجر برادری کی خدمات کو سراہا.

خواجہ جلال الدین رومی نے ڈیرہ غازی خان چیمبر آف کامرس کی تعمیر کیلئے قیمتاً اراضی کی الاٹمنٹ پر وزیراعلیٰ کا شکریہ اداکیا.

وزیر اعلی نے کہاکہ حکومت پنجاب لنگر خانوں کے قیام کیلئے مخیر حضرات کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ نادار لوگوں کو کھانا کھلانا اور ان کی خدمت کرنا سنت نبویؐ ہے-پنجاب میں پناہ گاہوں کے ساتھ ساتھ لنگر خانے بھی قائم کیے جارہے ہیں۔

سردار عثمان بزدار نے کہاکہ ایسا نظام لارہے ہیں کہ کوئی شخص بھوکا نہ سوئے.انہوں نے کہاکہ غریبوں کی فلاح وبہبود اورخدمت کا جذبہ رکھنے والے صنعتکار اورتاجر قابل تحسین ہیں.

خواجہ جلال الدین رومی نے کہا کہ تاجربرادری عوام کی فلاح وبہود کی کاوشوں میں حکومت کیساتھ ہے۔انہوں نے کہاکہ ڈیرہ غازی خان کی تاجر برادری نے کورونا ریلیف فنڈ میں بھی

معاونت کی اوراب لنگر خانے بھی چلائینگے انہوں نے بتایاکہ بلوچستان،سندھ،نارتھ وزیرستان اورجنوبی پنجاب میں تعلیم اورصحت کے مختلف منصوبے مکمل کیے جارہے ہیں

اورحکومت پنجاب کے اشتراک سے ملتان سمیت دیگر علاقوں کے ہسپتالوں میں مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ڈیرہ غازی خان سمیت جنوبی پنجاب کے نادار طلبہ کو تعلیم مکمل کرنے کیلئے وظائف بھی دئیے جائیں گے

اور جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے بھرپور تعاون کریں گے اور تاجر برادری کوہ سلیمان میں ہیلتھ او رایجوکیشن کے منصوبوں میں معاونت کرے گی۔


ڈیرہ غازیخان

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122ڈیرہ غازیخان ڈاکٹرحسین میاں نے کہا کہ کمیونٹی میں آگاہی مہم کے مثبت نتائج مرتب ہور ہے ہیں مختلف ایمرجنسیوں میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے

انہوں نے کہاکہ زیادہ تر حادثات لوگوں کی غفلت، لاپرواہی اور لاعلمی کے باعث رونما ہوتے ہیں اس لیے حفاظتی اقدامات اور احتیاطی تدابیر کواپناتے ہوئے

مختلف ایمرجنسیوں میں خاطر خواہ کمی لائی جاسکتی ہے انہوں نے یہ بات سنٹرل سٹیشن پر منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں ایمرجنسی آفیسرز میاں عبدالروف، حسنین رضا، ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسرمحمد سرور اور سٹیشن کوآرڈینیٹرز نے شرکت کی.

اجلاس میں ماہ جنوری کی ایمرجنسی رپورٹ کا جائزہ لیاگیا. بتایاگیاکہ گزشتہ ماہ 37298کالز موصول ہوئیں۔جن میں سے3871 ایمرجنسی کیلئے6654معلومات کیلئے،25174کالز غیرمتعلقہ جبکہ1529غلط اور70جھوٹی کالز شامل تھیں

اس دوران 616 ٹریفک حادثات،25آگ لگنے،79لڑائی جھگڑے،1 پانی میں ڈوبنے کا،2722میڈیکل ایمرجنسیز اور428 متفرق واقعات ہوئے جن میں 3799مریضوں کوریسکیوکیا گیا،1650افرادکو

موقع پر ابتدائی طبی امدادکی فراہمی،2005افرادکو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا جبکگیا اورریسکیوکاریسپانس ٹائم6.99منٹ رہا.


ڈیرہ غازیخان

کوٹ چھٹہ میں زائد المعیاد زرعی ادویات برآمد ہونے پر ایس ایس ٹریڈرز اینڈ آئل ملز نوتک محمید کے محمد احسن کو گرفتار کر کے 121290روپے کی زرعی ادویات قبضے میں لے لی گئیں.

اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت پلانٹ پروٹیکشن الیاس رضا کلاچی کی سربراہی میں ٹیم نے چھاپہ مارا اور زرعی ادویات برآمد ہونے پر کارروائی کی گئی.


ڈیرہ غازیخان

مشیر وزیر اعلی پنجاب و چیئرمین پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ڈیرہ غازیخان محمد حنیف پتافی نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازیخان کے داخلی و خارجی مقامات کو خوبصورت بنانے کیلئے

پی ایچ اے کام کررہی ہے. پاکستان چوک کے علاوہ سمینہ چوک پر خوبصو رت مانومنٹ نصب کیے جا رہے ہیں.

چوک کی تزئین و آرائش شروع کر دی گئی ہے بہت جلد ملک کے سنگم پر واقع پل ڈاٹ چوک کی بھی تزئین وآرائش شروع کر دی جائے گی.

انہوں نے بتایاکہ پل ڈاٹ سے ٹریفک چوک روڈ کو ماڈل قرار دیاگیاہے. یونیورسٹی چوک سے ٹریفک چوک تک ایک ہی کلر سکیم اور سائز کے بورڈ آویزاں کیے جائیں گے.

ماڈل روڈ پر ایل سی ڈی نصب کرنے کا بھی فیصلہ کیاگیاہے جس کیلئے پی ایچ اے کام کر رہی ہے خواہشمند کمپنیاں،

برانڈز اور کاروباری حضرات پی ایچ اے سے رجوع کریں. انہوں نے بتایا کہ قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کرایا جائے گا.


ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے پانچ فروری کو کشمیر ڈے منایا جائے گا. انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے

ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی زیر صدارت دو فروری کو ڈیڑھ بجے دن اجلاس منعقد ہو گا

یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالد سنپال کے مراسلہ میں کہی گئی ہے


: ڈیرہ غازی خان

وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا ۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت صحت،تعلیم پر خصوصی فوکس کررہی ہےمراکز صحت اور تعلیمی اداروں کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے انہوں نے مشیر صحت پنجاب محمد حنیف پتافی کے

ہمراہ ضلع ڈیرہ غازی خان کے حلقہ این اے 191 کے آر ایچ سی سرور والی میں ایمرجنسی بلاک کی نئی عمارت کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔ایمرجنسی بلاک کی تعمیر پر 80 لاکھ روپے سے زائد رقم خرچ کی

گئی۔
مشیر صحت صحت پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی زیر نگرانی پنجاب بالخصوص ضلع ڈیرہ غازی خان میں علاج معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی گی۔

دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں جدید مشینری اور آلات کے ذریعے ہرقسم کی بیماری کا علاج ممکن ہوسکے گا۔اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اخوند ہمایوں رضا،محمد حسین نیازی،محمود بھٹی، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد سکھانی،

اسسٹنٹ کمشنر ڈی جی خان مہدی ملوف , ڈی ای او اسپیشل ایجوکیشن ریحانہ عنبرین اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔وزیر مملکت زرتاج گل وزیر اور مشیر صحت محمد حنیف پتافی نے دیہی مرکز صحت سرور والی کے مختلف شعبوں کا بھی معائنہ کیا۔

مریضوں اور لواحقین سے ملاقات کرتے ہوئے معلومات حاصل کیں۔ معززین علاقہ نے ایمرجنسی بلاک اور عوامی صحت سے متعلق سہولیات کی فراہمی پر وزیر مملکت زرتاج گل وزیر اور مشیر صحت محمد حنیف پتافی کا شکریہ ادا کیا۔


ڈیرہ غازی خان

مشیر وزیر اعلی و چیئرمین محمد حنیف پتافی کی زیر صدارت کمشنر آفس میں پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ڈیرہ غازی خان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس منعقد ہوا

جس میں پی ایچ اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اہم امور پر فیصلے کئےڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے سید تنویر مرتضے کے بریفنگ دی پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ڈی جی خان کے بورڈ اور ڈائریکٹرز نے ساتویں اجلاس میں پی ایچ اے کے زیر اہتمام مارچ میں جشن بہاراں کے انعقاد کا فیصلہ کیا

اسی طرح شہر کے مکمل روڈ ڈیوائیڈر کی مکمل بحالی،جناح پارک، سٹی پارک، ٹریفک چوک تا پل ڈاٹ کو ماڈل روڈ قرار دینے،

کالج چوک پر بہترین نمائش کے انعقاد کا بھی فیصلہ کیا گیا۔مشیر وزیر اعلی محمد حنیف پتافی کی صدارت میں پی ایچ اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ڈیرہ غازی خان کے کالج چوک پارک کو

عوام کی تفریح کےلئے کھولنے کی منظوری دی اور پی ایچ اے کو ضروری اقدامات کرکے پارک کو ٹیک اوور کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ایچ اے سٹی پارک کے جم کا ٹھیکہ خود آلاٹ کرے گا۔غازی پارک کی جلد بحالی ، بہاری پارک اور خیابان سرور کے پارکس کو اپ گریڈ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔مشیر وزیر اعلی محمد حنیف پتافی نے کہا کہ

شہر کے میڈینز استعمال کرنے والےسکول ،کالجز اور اکیڈمیز کے مالکان سے ٹیکس وصول کیا جائیگا۔وقار کینٹین چوک پر اچھی فوڈ سٹریٹ قائم کی جائے گی

بورڈ آف ڈائریکٹرز نے گھنٹہ گھر چوک کی اپ گریڈیشن کی منظوری بھی دی۔جنرل بس سٹینڈ پارک میں
پی ایچ اے کی آفس کی عمارت تعمیر کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا

مشیر وزیر اعلی محمد حنیف پتافی نے کہا کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے تعاون سے پی ایچ اے کو مضبوط کیا جائیگا۔شہر کو خوبصورت اور سرسبز و شاداب بنانے کےلئے پی ایچ اے فعال کردار ادا کرے۔


: ڈیرہ غازی خان

سیکریٹری لائیو سٹاک جنوبی پنجاب آفتاب احمد پیرزادہ نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر جنوبی پنجاب بالخصوص تحصیل کوہ سلیمان کے دور دراز اور

پسماندہ علاقوں میں ویٹرنری کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی۔گزشتہ ادوار میں نظرانداز کیے گئے علاقوں کو اب خصوصی طور پر فوکس کیا جا رہا ہے

انہوں نے کہا کہ آج کے دورے کا مقصد بھی پنجاب، خیبر پختونخواہ اور بلوچستان صوبوں سے منسلک ان سرحدی علاقوں اور دور دراز پہاڑی مقامات کو خود دیکھنا ہے تاکہ

قبائلیوں کی ضروریات کے مطابق لائیوسٹاک اور ویٹرنری کی سہولیات فراہم کی جائیں۔انہوں نے یہ بات گزشتہ روز تحصیل کوہ سلیمان کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے کہی

انہوں نے قبائلیوں سے بھی بات چیت کی۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک جنوبی پنجاب ڈاکٹر منصور احمد،ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر توصیف طاہر،ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر غلام نظام الدین اور دیگر ہمراہ تھے۔سیکرٹری لائیو سٹاک جنوبی پنجاب آفتاب احمد پیرزادہ نے تونسہ کے

ساتھ تحصیل کوہ سلیمان کے علاقوں بارتھی،سلاری،زین،موضع غازی برکی،منگروٹھہ،سکر موڑ،فاضلہ کچھ اور دیگر مقامات کا دورہ کیا۔

فارمرز ڈے کے انتظامات اور قبائلیوں کے گھر تک ویٹرنری سہولیات کی فراہمی کے عمل کا خود جائزہ لیا۔انہوں نے خود انجکشن لگاکر مویشیوں کی ویکسی نیشن کی۔

کھلی کچہری کے ذریعے مقامی افراد کے مسائل سنے گئے۔سیکرٹری لائیو سٹاک جنوبی پنجاب آفتاب احمد پیرزادہ نے محکمہ کے افسران کو ہدایات جاری کیں کہ

وہ لائیو سٹاک کی بہتری کےلئے مویشی پال کی رہنمائی اور سہولیات کی فراہمی کے عمل کو خود مانیٹر کریں۔


: ڈیرہ غازی خان

مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی دلچسپی سے ڈیرہ غازی خان کےلئے مزید پراجیکٹس لائے جائیں گے۔

آئندہ مالی سال کی اے ڈی پی کےلئے ابھی سے کام شروع کردیا ہے۔عوام کے اجتماعی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے ترقیاتی منصوبے لائیں گے۔

عوام کی خدمت پاکستان تحریک انصاف کا شعار ہے۔عوامی مسائل کے حل اور حلقہ کی ترقی کےلئے دن رات کام کیا جائیگا۔

انہوں نے یہ بات گزشتہ روز یونین کونسل نمبر دس میں ٹف ٹائلز سٹریٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کہی اہل علاقہ نے مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف خان پتافی کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے

ترقیاتی کام کرانے پر شکریہ ادا کیا.۔مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا کہ پی پی 289 کے تمام تر مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرائیں گے۔

About The Author