دسمبر 27, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بختاور بھٹو کی شادی کے بعد پہلی پوسٹ سوشل میڈیا پر شیئر

بختاور بھٹو کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر اُن کے نکاح کی تقریب کی ہے

سابق صدر آصف زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو نے شادی کے بعد پہلی پوسٹ سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

تین روز قبل محمود چوہدری کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی بختاور بھٹو زرداری نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی دلکش تصویر شیئر کی ہے۔

سابق صدر آصف زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو نے شادی کے بعد پہلی پوسٹ سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

تین روز قبل محمود چوہدری کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی بختاور بھٹو زرداری نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی دلکش تصویر شیئر کی ہے۔

بختاور بھٹو کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر اُن کے نکاح کی تقریب کی ہے۔

مذکورہ تصویر میں بختاور بھٹو عروسی لباس میں ملبوس ہیں اور چہرے پر گھونگھٹ بھی ڈالا ہوا ہے۔

بختاور بھٹو نے اپنی خوبصورت تصویر کے کیپشن میں اپنے نکاح کے دن کی تاریخ درج کی۔

خیال رہے کہ بختاور بھٹو نے اپنی شادی کے بعد انسٹاگرام پر یہ پہلی پوسٹ شیئر کی ہے اس سے قبل آخری تصویر اُنہوں نے اپنی سالگرہ کے دن پوسٹ کی تھی۔

آصفہ بھٹو نے بختاور کی شادی کیلئے کونسے رنگ کے لباس کا انتخاب کیا؟

بختاور بھٹو کی اس پوسٹ کو انسٹاگرام صارفین خوب پسند کر رہے ہیں جبکہ اس نوبیاہتے جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل بختاور بھٹو کی رخصتی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا، تقریب میں پیپلز پارٹی کے اراکین اور دیگر سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔

بختاور اور محمود چوہدری کی رسمِ حنا کی تصویر مقبول

تقریب میں سابق وزرائے اعظم، وزیر اعلیٰ سندھ، صوبائی وزراء، ارکان اسمبلی اور اہم شخصیات شریک ہوئیں۔

بلاول ہاؤس کے باہر شام سے ہی میلے کا سماں نظر آیا۔ کہیں ڈھول کی تھاپ تھی تو کہیں خوشی کے گیت۔ پیپلز پارٹی کے جیالوں کی بڑی تعداد اپنی بی بی محترمہ بینظیر بھٹو کی بیٹی کی ایک جھلک دیکھنے پہنچی۔

تقریب میں شرکت کرنے والی شخصیات نے بختاور بھٹو کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

About The Author