جنوری 10, 2025

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا ساتھ دینے ان کا دوست میدان میں آ گیا

بحیرہ اُسود کے قریب قائم شاندار محل کے مالک ہونے کا اعلان کر دیا

روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا ساتھ دینے ان کا دوست میدان میں آ گیا

بحیرہ اُسود کے قریب قائم شاندار محل کے مالک ہونے کا اعلان کر دیا

روسی ارب پتی کاروباری شخصیت ارکادی روٹنبرگ نے دعویٰ کیا  کہ جائیداد کے مالک روس کے صدر ولادیمیر پوتن نہیں بلکہ وہ خود ہیں

روس میں روسی صدر کی الگ اسٹیٹ نما محل کا دعویدار بن کر روسی صدر کا دوست میدان میں آگیا

روسی ارب پتی کاروباری شخصیت ارکادی روٹنبرگ کا کہنا ہے کہ بحیرہ اُسود کے قریب

قائم شاندار جائیداد کے مالک روس کے صدر ولادیمیر پوتن نہیں بلکہ وہ ہیں

اس سے قبل روسی صدر کے ناقدین نے الزامات عائد کیے تھے کہ یہ جائیداد پیوٹن کی ملکیت ہے

روٹنبرگ کا کہنا ہے کہ یہ جگہ اگلے دو سالوں میں مکمل ہوجائے گی اور اسے اپارٹمنٹ ہوٹل بنا دیا جائے گا

سترہ ہزار تین سو ایکڑ رقبے پر بنائے گئے محل  کی قیمت دو کھرب انیس ارب روپے  ہے

اس محل میں  تھیٹر، کیسینو، سپا، بندرگاہ، زیرزمین آئس سکیٹنگ کا میدان اور چرچ بنائے گئے ہیں

 الیکسی ناوالنی نے دعویٰ کیا تھا  کہ یہ جاگیر برسوں قبل روسی صدر کو رشوت کے طور پر دی گئی تھی جو دنیا کی سب سے بڑی رشوت ہے۔

محل پر بنائی گئی  ویڈیو کو 10 کروڑ سے بھی زائد  مرتبہ دیکھا جا چکا ہے

About The Author