دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملتان کی خبریں

ملتان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

: ملتان

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) کی ٹاسک فورسزنے ایک روز میں ریجن بھر میں 121بجلی چور پکڑ لئے۔ایک لاکھ35ہزار یونٹس چوری کرنے پر21 لاکھ13ہزارروپے جرمانہ عائد۔28جنوری 2021ء کو ملتان میں 34گھریلو،

کمرشل اور ٹیوب ویل صارفین کو41691یونٹس چوری کرنے پر595036 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ ڈی جی خان میں 19گھریلوصارفین کو18748یونٹس چوری کرنے پر232714روپے جرمانہ عائد،وہاڑی میں 10گھریلوصارفین کو14480یونٹس چوری کرنے پر263584روپے جرمانہ عائد،

بہاولپور میں 6گھریلواوردیگر کیٹگریز کے صارفین کو10086یونٹس چوری کرنے پر167500 روپے جرمانہ عائد،ساہیوال میں 15 گھریلو صارفین کو10670یونٹس چوری کرنے

پر190300روپے جرمانہ عائد، رحیم یار خان میں 10گھریلو صارفین کو15366یونٹس چوری کرنے پر269000روپے جرمانہ عائد،

مظفرگڑھ میں 14 گھریلواورٹیوب ویل صارفین کو10606یونٹس چوری کرنے پر164823 روپے جرمانہ عائد،

بہاولنگر میں 9 گھریلوصارفین کو8289یونٹس چوری کرنے پر139630روپے جرمانہ عائداور خانیوال میں 4گھریلوصارفین کو5108 یونٹس چوری کرنے پر90496روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔


: ملتان

ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) ریجن کے 13 اضلاع میں صارفین بجلی کی شکایات کے فوری ازالے کیلئے کوشاں ہے۔ صارفین کو سہولیات کی فراہمی کیلئے

تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے۔ یہ باتیں چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر اکرام الحق نے میپکو ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ آن لائن کھلی کچہری کے موقع پر کہیں۔انھوں نے کہا کہ وزارت توانائی کی ہدایت پر کورونا کی وجہ سے سماجی فاصلے کو

مدنظر رکھتے ہوئے آن لائن کچہری کا انعقاد کیا گیا ہے تاکہ صارفین بجلی شکایات ایک فون کال کے ذریعے گھر بیٹھے حل ہو سکیں۔

انہوں نے کہا کہ میپکو کی اولین ترجیح صارفین اور ان کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی ہے اس سلسلے میں مانیٹرنگ سیل کے علاوہ 118اورٹول فری نمبر0800-63726صارفین بجلی کی شکایات کے ازالے کیلئے ہمہ وقت کام کررہے ہیں۔

کورونا وائرس کی صورت حال کے باوجودمیپکو کے جفاکش کارکن آندھی،طوفان اور بارش کے باوجود فیلڈ /گرڈز پر بجلی کی فراہمی کیلئے،ریکوری،

نئے کنکشنز کے اجراء کیلئے ہسپتالوں،کمرشل اور صنعتی صارفین کو بجلی کی فراہمی کیلئے فرنٹ لائن فورس کے طور پر کھڑے ہیں۔

ای۔کچہری کے دوران ریجن بھر سے 61صارفین نے میپکو چیف کو مختلف نوعیت کے مسائل جن میں ٹرانسفارمرز کی اوورلوڈنگ،کھمبوں کی تبدیلی،میٹروں کی تبدیلی،

نئے کنکشنز کے اجراء،وولٹیج کی کمی بیشی سے آگاہ کیا جنہیں سُن کر انہوں نے موقع پر ہی ان کے ازالے کے احکامات جاری کئے۔


: ملتان

میپکوترجمان کے مطابق کریش مینٹی نینس پروگرام، فیڈرز، گرڈاسٹیشنوں کی ششماہی اور سالانہ مرمت اورضروری دیکھ بھال کے سلسلہ میں بجلی کی فراہمی یکم فروری 2021ء کو مختلف اوقات میں بند رہے گی۔اس بندش سے ملتان سرکل کے 11KVقائد اعظم، پیر فخر علی، اولڈ دنیاپورروڈ،

جہانگیر آباد، واپڈا ٹاؤن، وینس، کوٹلہ وارث شاہ، اولڈ ایکسپریس، حسن پروانہ، پیر اسماعیل، ریڈیوپاکستان، کریم آباد، نشاط ملز، اولڈ بہاولپور،

کڈنی سنٹرI، صائم ذوالفقار، اے اینڈ بی، شاہ شمس، سورج کنڈروڈ، سلطان پورہ، نیوسنٹرل جیل اور نشاط روڈفیڈرز سے ساڑھے آٹھ بجے صبح سے ساڑھے بارہ بجے دوپہر تک،

خانیوال سرکل کے 11KVچک13، نیوکسووال، ممدوٹ، سٹیIII، حماد بنگلہ، سٹی4، چک8/BR، اولڈ کسووال،ڈلو بنگلہ اور وہنی وال فیڈرز سے ساڑھے آٹھ بجے صبح سے ساڑھے بارہ بجے دوپہر تک،

ڈی جی خان سرکل کے 11KVحاجی پور فیڈر سے ساڑھے نو بجے صبح سے ساڑھے تین بجے دوپہر تک،بہاولپور سرکل کے11KVدھنوٹ، راجہ پور، لائل پور، شاہ پور،فتح شاہ، منگوانی، بغداد، بدرشیر،جھوک ساٹھو، ٹیوب ویل، چک12/BC، دربارمحل، یونیورسٹی، جناح،

ملت پاک، اُچ سٹی، اُچ مغلاں اور حسینی چوک، ذخیرہ، پی او ایل آرمی، شمیم آئل ملز، نورپور، سنکو سٹیل ملز، بہاولپور سٹیل ملز، سرانی ایشیاء گھی ملزاورماڈل ایونیو فیڈرزسے نو بجے صبح سے تین بجے دوپہر تک،رحیم یار خان سرکل کے 1KVرحمن کالونی، گلشن، رفیق آباد،

سکارپ 10، سٹی3، علامہ اقبال، کوٹ کرم خان، بدلی شریف فیڈرز سے ساڑھے نو بجے صبح سے ڈیڑھ بجے دوپہر تک، 11KV ایکسپریس I فیڈرسے ساڑھے نو بجے صبح سے ساڑھے تین بجے دوپہر تک، 11KV دین پور،

نواں کوٹ، اختر آباد، لعل گڑھ، ایم ڈبلیوکیو12سردارگڑھ، کوٹ سمابہ، جانگی، گھمن والی، اسلام گڑھ، قاضی ظفر، ظاہر پیر، عبدالستار، سٹی لیاقت پور، کچی منڈی، میتلا اور ہارون آبادفیڈرز سے ساڑھے دس بجے صبح سے ساڑھے چار بجے سہ پہر تک، 11KVعلامہ اقبال،

سکارپ3، انڈسٹریل 2، سردارگڑھ، مسلم چوک، ماڈل ٹاؤن، یوسف آباد، سٹی خانبیلہ، اجمل باغ، آدم صحابہ، بہودی پور فیڈرز سے ساڑھے آٹھ بجے صبح سے ساڑھے بارہ بجے دوپہر تک،

ساہیوال سرکل کے 11KVسٹی پاکپتن، بابادوست محمد، خواجہ عزیز مکی، موج دریا، الفرید، مبشر شہید، ستلج، چن پیر، معصوم شاہ، میران شاہ،اقبال شہید، جیل، بابا عبدالکریم، سرورشہید، ڈی ایچ کیو، غازی مردان، زبیر فیڈ، غازی،

نیوفردوس،علی گڑھ،فردوس، شاہ کوٹ،چک50،انڈسٹریل،سٹی، حضور آباد،ٹی ایچ کیو چیچہ وطنی، کوٹ محمد، چوہدری فیڈملز،

رائی کوٹ، کسووال اور نیوسٹی فیڈرز سے نو بجے صبح سے تین بجے دوپہر تک،11KVمدھالی شریف، شادمان، ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال اور سول ہسپتال فیڈرز سے نو بجے صبح سے ایک بجے دوپہر تک، بہاولنگرسرکل کے 11KVکیو ٹی ایم، عبداللہ،

دین پور شریف، مانگھیر شریف، عید گاہ فیڈرزسے ساڑھے نو بجے صبح سے ساڑھے تین بجے دوپہر تک بجلی کی فراہمی بند رہے گی۔


: ملتان

ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے مرضی کی شادی کرنیوالی لڑکی کو ہراساں و پریشان کرنے سے متعلق درخواست پر ایس ایچ او تھانہ کینٹ کو ہراساں کرنے سے باز رہنے کا حکم دیا ہے۔

فاضل عدالت میں خاتون رخسانہ بی بی نے ہراسمنٹ کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس نے اپنی مرضی سے چند روز قبل پسند کی شادی کرلی تھی

چونکہ والدین اسکی شادی کسی عمر رسیدہ شخص سے کرنا چاہتے تھے اب شادی کرنے پر قریبی رشتے دار جان دشمن بن گئے ہیں

اور طلاق نہ لینے پر شدید نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔جو کہ بلکل غیر قانونی اقدام ہے اس لیے فاضل عدالت سے استدعا ہے کہ پولیس کو مذکورہ افراد کے ایماءپر ہراساں کرنے سے باز رہنے کا حکم دیا جائے۔


: ملتان

ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے امانت میں خیانت کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت وکلاء بحث کے لئے 8 فروری تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔

فاضل عدالت میں ملزم نعمان علی نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے خلاف پولیس تھانہ کینٹ ملتان نے گزشتہ برس مقدمہ نمبر 710 درج کیا تھا

جس میں الزام عائد کیا کہ ملزم نے بطور امانت رکھوائی ہوئی نقدی رقم اور قیمتی سامان میں خیانت کی ہے اور واپس کرنے سے انکاری ہے

جس پر پولیس نے مقدمہ درج کیا اور اسے گرفتار کرنا چاہتی ہے

جبکہ مقدمہ مدعی کی بدنیتی پر مبنی ہے اس لئے عدالت سے استدعا ہے کہ ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے باز رہنے کا حکم دیا جائے۔


: ملتان

ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے واپڈا کی مین لائن میں ڈائریکٹ تار لگا کر بجلی چوری کرنے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کی ضمانت وکلاء دلائل کے بعد خارج کرنے کا حکم دیا ہے۔

فاضل عدالت میں ملزم اللّٰہ دتہ نے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے خلاف پولیس تھانہ کینٹ نے گزشتہ سال بجلی چوری کرنے کا

مقدمہ نمبر 903 درج کیا جبکہ وہ بے قصور ہے لیکن پولیس نے اسے گرفتار کرکے جیل بھجوا دیا ہے اس لیے ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیا جائے۔


: ملتان

ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے معمولی رنجش پر شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت وکلاء بحث کے لئے 6 فروری تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔

فاضل عدالت میں ملزم اقبال وغیرہ نے ضمانت کی درخواست قبل از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ

اس کے خلاف پولیس تھانہ کینٹ نے گزشتہ سال مقدمہ نمبر 1111 درج کیا جس میں الزام عائد کیا گیا کہ ملزم نے معمولی تنازعہ کی بنیاد پر شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا

تاہم ملزم نے گرفتاری کے ڈر سے ضمانت دائر کی اور کہا کہ وہ بے قصور ہے مقدمہ بدنیتی پر مبنی ہے اس لیے ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روکا جائے۔


: ملتان

ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے لاکھوں روپے کا فراڈ کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت وکلاء دلائل کے بعد کنفرم کرنے کا حکم دیا ہے۔

فاضل عدالت میں ملزم زوار حسین نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے خلاف پولیس تھانہ گلگشت نے رواں سال مقدمہ نمبر 1194 درج کیا

جس میں الزام عائد کیا گیا کہ ملزم نے مدعی کے ساتھ لاکھوں روپے کا فراڈ کیا اور رقم واپس کرنے سے انکاری ہے

جس پر پولیس نے مقدمہ درج کیا اور اسے گرفتار کرکے جیل بھجوانا چاہتی ہے جبکہ مقدمہ مدعی کی بدنیتی پر مبنی ہے

اس لئے عدالت سے استدعا ہے کہ ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے باز رہنے کا حکم دیا جائے۔


: ملتان

ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کی ضمانت وکلاء دلائل کے بعد خارج کرنے کا حکم دیا ہے۔

قبل ازیں فاضل عدالت میں ملزم عرفان نے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ

اس کے خلاف پولیس تھانہ قطب پور نے رواں سال مقدمہ نمبر 64 درج کیا جس میں موقف اختیار کیا کہ ملزم سے دوران چیکنگ منشیات برآمد ہوئی تھی

پولیس نے اسے گرفتار کیا اور عدالتی حکم پر جیل بھجوا دیا وہ بے گناہ جیل میں قید ہے جبکہ مقدمہ بے بنیاد ہے

اس لیے ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیا جائے۔ تاہم عدالت نے وکلاء دلائل کے بعد ملزم کی ضمانت خارج کرنے کا حکم دیا ہے۔


: ملتان

ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے لین دین کی ادائیگی کے لیے بوگس چیک دینے والے ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت وکلاء بحث کے لئے 8 فروری تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے ۔

قبل ازیں فاضل عدالت میں ملزم محمد اعجاز نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ

اس کے خلاف تھانہ قطب پور نے ایک سال قبل مقدمہ نمبر 815 درج کیا گیا جس میں الزام عائد کیا گیا کہ مدعی نے کاروباری تعلقات کی بنیاد پر ملزم کو لاکھوں روپے کا سامان دیا

اور بدلے میں چیک بھی وصول کیا جب مدعی نے چیک بنک میں جمع کرایا تو وہ ڈس آنر کردیا گیا تھا جس پر پولیس اسے گرفتار کرکے جیل بھجوانا چاہتی ہے

جبکہ وہ بے قصور ہے اور مقدمہ بدنیتی پر مبنی ہے اس لیے ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے باز رہنے کا حکم دیا جائے۔


: ملتان

چیئرمین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ کے خلاف گزشتہ روز ضلع کچہری ملتان میں مظاہرہ ہوا۔ مظاہرہ کرنے والوں میں محلہ اسلام کچی سرائے دولت گیٹ ملتان کے مکین شامل تھے۔

تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ضلع کچہری ملتان میں شہریوں افضل، فیضان، خادم ، عبید ، ناصر ، رؤف سمیت دیگر بیسویں افراد نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ

چیئرمین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ 26 جنوری کی صبح نامعلوم افراد کے ہمراہ انکے علاقے میں آئے جنہوں نے پائپ لائن بچھانے کا بہانا بناکر مکانوں کی رجسٹریاں مانگی ،

مکینوں نے بات کو مشکوک جانتے ہوئے اس بارے سوال کیا کہ پائپ بچھانے کے لیے رجسٹریوں کی کیا ضرورت اور ویسے بھی اس متعلق کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا،

نہ ہی کوئی عدالتی حکم دکھایا گیا ہے، مکینوں نے مزید الزام لگایا کہ چیئرمین پی ایچ اے موقع پر اشتعال میں آگئے

اور ہوائی فائرنگ کی جبکہ خواتین کے ساتھ بھی توں تکرار کی گئی جو کہ سخت غیر قانونی اقدام ہے۔ وہ اپنے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے انکی زمین ہتھیانا چاہتا ہے

جو اپنی 33 کینال زمین کو یہاں بتاتا ہے جبکہ وہ 60 سال سے یہاں کے رہائشی ہیں۔ ان کے خلاف ہونیوالی زیادتی پر مقدمہ درج کیا جائے

اور ڈپٹی کمشنر بھی ایکشن لیں۔ مظاہرے میں شامل لوگوں نے چئیرمین پی ایچ اے کو قبضہ مافیا سمیت دیگر القابات سے تحریر کررکھا تھا۔

تاہم موقع پر پولیس حکام کے وفد نے متاثرین کی داد رسی کرنے کی یقین دہانی کرائی جس پر احتجاج ختم کر دیا گیا۔


: ملتان

بیرون ملک دوبئی میں ملازمت دلوانے کا جھانسہ دے کر شہریوں سے لاکھوں روپے بٹورنے کے مختلف مقدمات میں ملوث دو ملزمان کا جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔

قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ ایف آئی اے کے مطابق ملزم عبدالسعیدی کے خلاف شہری نے دو لاکھ روپے بٹورنے کا مقدمہ درج کرایا

جس میں الزام عائد کیا کہ ملزم نے اس کے بیٹے کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر 2018 میں رقم بٹوری تھی

دریں اثناء اسی تھانہ کی پولیس کے مطابق ملزم شہباز علی نے شہری ساجد رفیق کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر 2017 میں 4 لاکھ 17 ہزار روپے بٹورے تھے

ملزمان نے ویزا فراہم کرنے کی عوض رقم ہتھیائی۔ ویزا فراہم کیا گیا نہ ہی رقم واپس کی گئی ہے ملزمان سے رقم کی برآمدگی اور تفتیش ہونی باقی ہے

اس لیے جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے تاہم ملزمان کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر آج دوبارہ عدالت پیش کیا جائے گا۔


: ملتان

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مدد میں لاکھوں روپے کا فراڈ کرنے والے دو ملزمان کا جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔

قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نیاز اور اشرف کے خلاف بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ڈی جی خان میں

ایک لاکھ 70 ہزار روپے فراڈ کرنے کی شکایت موصول ہوئی تھی ملزمان نے مختلف شہریوں کے نام پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم ہتھیائی تھی

جن سے ایک 30 ہزار روپے برآمد کیے گئے ہیں جن سے مزید ایک لاکھ 40 ہزار روپے کی برآمدگی ہونی باقی ہے

اس لیے جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔ تاہم ملزمان کو ملزمان کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر آج دوبارہ عدالت پیش کیا جائے گا۔


: ملتان

نیب عدالت ملتان نے عبدالحکیم کی گلشن مہر علی فیز تھری کالونی میں مبینہ کرپشن کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزمان کے خلاف کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے

جو 9 فروری کو سنایا جائے گا گزشتہ روز سماعت میں وکلاء نے مقدمہ کے گواہوں اور ثبوتوں پر بحث مکمل کرلی تھی۔

ملزمان کے خلاف 99 کینال اراضی کی مد میں چھ کروڑ روپے کے فراڈ کا الزام ہے۔ جس میں ڈویلپر آنر بھی شامل ہیں۔

زمین منتقل کرنے والے ملزمان میں رانا نصیر، رانا قاسم اور رانا ناصر شامل ہیں جو تین سال سے جیل میں قید ہیں۔

ملزمان کا موقف ہے کہ انہیں نیب نے گرفتاری سے پہلے تفتیش میں شامل نہیں کیا۔ملزمان پر کروڑوں روپے کے فراڈ کا الزام لگایا گیا ہے۔

جبکہ اس کیس میں نیب حکام ایک بھی متاثرہ شخص کو سامنے نہیں لاسکے۔ نیب حکام وکلاء دلائل کے دوران بھی کیس کا دفاع کرنے میں کمزور دکھائی دیے۔


ملتان

عدالت عالیہ ملتان بنچ نے عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی کے ساتھیوں کے خلاف آئل ٹینکر چوری اور ڈکیتی کے مقدمہ میں

ضمانتوں پر سماعت 9 فروری تک ملتوی کر دی ہے۔ مقدمہ میں ملوث دو ملزمان محمد اکبر اور ریاض کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری عدالت عالیہ کے ایک بنچ جبکہ ملزم اعظم کی

دیگر بنچ میں زیر سماعت تھی جن کو گزشتہ سماعت پر یکجا کردیا گیا تھا۔ ملزمان کے وکیل نے ضمانتوں کی درخواستیں یکجا طور پر سماعت کرنے کی استدعا کی تھی۔

ملزمان نے موقف اختیار کیا کہ جمشید خان اور پٹشنرز کے خلاف پولیس تھانہ سٹی مظفر گڑھ نے ایف آئی آر نمبر 20 درج کی جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

مقدمہ سیاسی بنیادوں پر درج کیا گیا تھا۔


: ملتان

نادرا ریکارڈ میں ردوبدل کرکے ایک شخص کی فیملی کا حصہ بننے والے دو ملزمان کا جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔

قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ ایف آئی اے کے مطابق ملزمان مالک خان اور ریاست علی نے ملزمہ زرینہ بی بی کی ولدیت سے متعلق نادرا سے رجسٹریشن کا ایک سرٹیفکیٹ تیار کرایا

جس میں اس نے گلاب نامی شخص کو والد لکھوا کر خود کو اس خاندان کا ظاہر کیا جعلسازی پر ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

ملزمان کے خلاف راؤ رونق علی نامی شہری نے درخواست دی کہ ملزمان نے گلاب نامی شخص سے متعلق نادرا ریکارڈ میں ردو بدل کیا

اور خود کو اولاد ظاہر کرکے پراپرٹی ہتھیانہ چاہی ہے حالانہ خاتون نے اپنی پیدائش 1958 کی لکھوائی جبکہ گلاب کی شادی ہی 1968 میں ہوئی تھی۔

اس معاملے میں نادرا کے لوگ بھی ملوث ہیں اس لیے ملزمان کے خلاف کاروائی کی جائے

تاہم ملزمان کو ایف آئی اے نے 19 جنوری کو گرفتار کرلیا جن سے تفتیش ہونی باقی ہے اس لیے جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔


: ملتان

ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے انتخابات برائے سال 2021-22 کے سلسلہ میں ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت صدر چوہدری طاہر محمود منعقد ہوا

اجلاس میں جنرل سیکرٹری سجاد حیدر سپرا نے بتایا کہ ایگزیکٹیو کے فیصلے مطابق

چندہ جمع کرانے کی حتمی تاریخ 02فروی ہوگی کاغذات نامزدگی 13فروری کو صبح 9بجے سے ایک بجے تک وصول کئے جائیں گے 15فروری کو جانچ پڑتال ،16فروری کو اپیلیں

اور 17فروری کو اپیلوں کی سماعت جبکہ 18فروری کو امیدواران کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی اس طرح ہائیکورٹ بار ملتان کے سالانہ انتخابات 27فروری کو منعقد ہونگے

اور صبح 9بجے سے شام 5بجے تک پولنگ ہوگی درمیان میں 01بجے سے 02بجے تک وقفہ برائے نماز ہو گا

اور اسی روز نتیجہ کا اعلان ہو گا انہوں نے مذید بتایا الیکشن بورڈ کے چئیرمین حبیب اللہ نہنگ ہونگے اور ارکان میں چوہدری محمد اکرم اور فیاض الحق شامل ہونگے

جبکہ اپیلیٹ بورڈ میں سابق ججز سہیل اقبال بھٹی اور ظفراللہ خان خاکوانی ہونگے اور ریٹرننگ آفیسر کے فرائض جنرل سیکرٹری سجاد حیدر سپرا انجام دیں گے

اجلاس میں نائب صدرطاہر علی قریشی،فنانس سیکرٹری چوہدری احسان گل،ممبر ن ایگزیکٹیواشرف سدھو، فخر رضا ملانہ،

محمد اسلم رائو، رائو ساجد علی،اظہر اقبال کمبوہ اور شاہدافضل نے شرکت کی۔


ملتان

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان (ستارہ امتیاز) نے گزشتہ روز پولیس خدمت مرکز اور ون فائیو سنٹر قلعہ کہنہ کا دورہ کیا

اس موقع پر ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس نے ون فائیو سنٹر اور کنٹرول روم کا معائنہ کیا اور آپریشنل معاملات پر تفصیلی بریفننگ لی۔

کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان کی ون فائیو سنٹر آمد پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے بھرپور سلامی پیش کی جبکہ سی پی او محبوب رشید میاں ،

ایس ایس پی آپریشن ذیشان حیدر اور ایس ایس پی انوسٹی گیشن عامر خان نیازی نے انکااستقبال کیا۔

اس موقع پر ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ملتان ڈویژن کے پولیس افسران میں سی سی ون

سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان نے انعامات تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

عوامی توقعات پر پورا اترنے جانفشانی سے فرائض سرانجام دینے والے افسران و اہلکار محکمے کے سر کا تاج ہیں جنکی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

جرائم کے خاتمے کیلئے سول سوسائٹی اس وقت ہی پولیس کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی جب انکو فورس پر میرٹ کے کام کرنے کا اعتماد ہوگا۔کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ

جنوبی پنجاب فورس کی حوصلہ افزائی اور مورال بلند کرنے کیلئے بہترین کارکردگی پر انعامات دینے کا سلسلہ شروع کیا ہے تاکہ ایک مقابلے کی

فضاء قائم ہو اور جرائم کے خلاف جنگ میں بہتر نتائج سامنے آسکیں۔عوام کی خدمت کا جذبہ رکھنے والے افسران و اہلکاروں کی بھرپور حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا

امید ہے کہ انعامات حاصل کرنے والے پولیس آفیسرز مزید بہتر کارکردگی دکھائیں گے۔قبل ازیں خدمت سنٹر اور ون فائیو سنٹر کا دورہ کرتے ہوئے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل نے کہا کہ

ون فائیو سنٹر ایمرجنسی صورتحال میں پولیس کے فوری ریسپانس میں بھرپور مدد فراہم کررہا ہے گزشتہ برس سنگین مقدمات کو ٹریس کرنے میں ون فائیو سنٹر نے بھرپور کردار ادا کیا ہے۔

کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ حساس مقامات اور ہوٹلز سمیت اہم تنصیبات کی جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے سکریننگ کی جارہی ہے تاکہ

کوئی قانون شکن پولیس کی آنکھ سے بچ نہ سکے۔اس موقع پر سی پی او ملتان محبوب رشید میاں نے ون فائیو اور خدمت مرکز کی کارکردگی پر تفصیلی بریفننگ دیتے ہوئے کہا کہ

گزشتہ برس ون فائیو کی مدد سے 31 گاڑیاں اور سینکڑوں موبائلز سمیت متعدد اشتہاری ٹریس کئے گئے۔سی پی او نے کہا کہ

پولیس خدمت مرکز کے ایک سال میں 35 ہزار سے زائد شہریوں کو خدمات فراہم کیں جس میں ون فائیو کے عملے کی بھرپور محنت شامل ہے۔

قبل ازیں تقریب میں انچارج انوسٹی گیشن سیل انسپکٹر طاہر اعجاز اور انچارج ون فائیو سنٹر قراہ العین نے بھی خطاب کیا اور بریفننگ دی۔

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب سے انعامات حاصل کرنے والوں میں ایس ایچ او بستی ملوک انسپکٹر محمد اکرم،

ایس ایچ او صدر بورے والا نیک محمد،ایس ایچ او صدر میاں چنوں انسپکٹر عادل کچھی،ایس ایچ او صدر کہروڑپکا غلام صابر قریشی سمیت سب انسپکٹر طاہر مسعود،

محمد لطیف،محمد اسلم بھٹی،محمد عمران ،ایس ایچ او صدر شجاعباد لیاقت علی،ایس ایچ او ماڈل ٹاؤن وہاڑی پرویز اختر،

ایس ایچ او صدر خانیوال ذوالفقار علی،ایس ایچ او صدر دنیا پور غلام صابر قریشی اور ساجد حسین، جاوید اقبال،

غلام۔مصطفی اور صفدر حسین شامل تھے.واضح رہے کہ مزکورہ بالا افسران و اہلکاروں نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف مہمات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔


ملتان

سٹی پولیس آفیسر محمد محبوب رشید میاں کی ہدایت پر پولیس تھانہ شاہ شمس کی قمار بازی کرنے والوں کے خلاف کاروائی

 پولیس تھانہ شاہ شمس نے کاروائی کرتے ہوئے 05 ملزمان کو جواء کھیلتے گرفتار کرلیا

 گرفتار ملزمان میں عدنان ، اختر ،گل بہار ، سلمہ اور عروسہ شامل ہیں

 گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 45 ہزار روپے سے زائد وٹک رقم، موبائل فونز اور دیگر آلات قماربازی برآمد کر لئے گئے

ایس پی کینٹ ڈویژن لفٹیننٹ (ر) کامران عامر خان کی زیر نگرانی ایس ڈی پی او ممتاز آباد سید اظہر رضا گیلانی کی سربراہی میں ایس ایچ او شاہ شمس سید علی حسن گیلانی نے اپنی دیگر ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر کے برآمدگی کی

 گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ شاہ شمس میں مقدمہ درج کر کے کاروائی پولس شروع کر دی گئی ہے

About The Author