بہاولنگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)
تھانہ ڈاہرنوالہ پولیس کی بڑی کاروائی،راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث خطرناک ڈکیت گینگ کے 3 ملزمان گرفتار،مال مسروقہ موٹر سائیکل ونقدی اور اسلحہ ناجائز برآمد۔
تفصیلات کے مطا بق علاقہ تھانہ ڈاہرنوالہ میں راہزنی کی واردات کی اطلاع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے
ایس ایچ او تھانہ ڈاہرنوالہ عابد حمید کی سربراہی میں سپیشل ٹیم تشکیل دی۔پولیس ٹیم نے جدید طریقہ تفتیش اور ٹیکنالوجی کی مدد سے راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تین خطرناک ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان میں محمد وقاص ولد ذوالفقار،
محمد سلمان ولد اللہ بخش اور اشتیاق احمد ولد محمد معروف اقوام پڑھیار سکنائے 95/F شامل ہیں۔دوران تفتیش ملزمان کے انکشاف و نشاندہی پر مال مسروقہ ایک عدد موٹر
سائیکل ونقدی 106500،شناختی کارڈ،ATMڈرائیونگ لائسنس اور 3عدد پسٹل30بور برآمد ہوئے۔ملزمان کو پابند سلاسل کرکے تفتیش کا عمل جاری ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے اس شاندار کاروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دی۔ڈی پی او بہاولنگر کا مزید کہنا تھا کہ
عوام کے جان ومال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بہاولنگر پولیس اپنے فرائض سے بخوبی واقف ہے
اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب کاروائیوں میں مصروف ہے
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون