دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملتان کی خبریں

ملتان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

: ملتان

میں سابق ایم این اے جمشید دستی کی مبینہ جعلی سازی پکڑی گئی

ایل ایل بی پارٹ ون2020 کے امتحان میں جعلی امیدواربیٹھانے کا الزام سامنے آگیا بہاالدین زکریا یونیورسٹی نے تحقیقات کےلئے اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی قائم کردی

ملتان میں سابق ایم این اے جمشید خان دستی کی بی اے کی ڈگری پرشکوک کے بادل ابھی ختم نہیں ہوئے تھے کہ ان کی ایل ایل بی پارٹ ون کے امتحانات میں کی گئی

مبینہ جعل سازی بھی پکڑی گئی انہوں نےگزشتہ برس 2020میں ایل ایل بی تین سالہ پروگرام میں ملتان کے مقامی کالج سے داخلہ بھجوایا اور امتحان دیا ان کاسنٹر جس کا

آفیشل نمبر 18 تھا ملتان میں بنا ان کے پرچوں کے بارے میں شکوک شبہات اس وقت سامنے آئے جن کے خلاف پیپلز پارٹی کے ایم این اے مہر ارشاد سیال اور ان کے بھائی کبیر سیال نے درخواست دی کہ انہوں نے امتحان میں جعلی امیدوار بیٹھایا ہے
جس کے بعد وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبرکنڈی نے اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی قائم کردیی ہے جس کے کنوینئر ڈین آف فیکلٹی آف فارمیسی پروفیسر ڈاکٹر محمد عذیر ہوں گے

جبکہ دیگر ممبران میں سابق کنٹرولر ، رجسٹرار ڈاکٹر عمر چودھری اور اسسٹنٹ رجسٹرار لیگل محی الدیں شامل ہوں گے ،

کمیٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ 15روز کے اندر انکوائری کرکے ذمے داروں کا تعین کرے ، اس کمیٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے

جبکہ جمشید دستی کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے میرے اوپر لگائے گئے الزامات نے بنیاد ہیں


ملتان:
ملتان میں لیڈی ہیلتھ ورکرز نے اپنے مطالبات کے حق میں محکمہ صحت کے دفتر میں احتجاجی کیا اور سکیل اپ گریڈ کرنے فیول و مرمتی کاموں کے بلز کی ادائیگی کا بھی مطالبہ کر دیا

ملتان میں لیڈی ہیلتھ ورکرز اپنے مطالبات منوانے کے لئے ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئیں لیڈی ہیلتھ ورکرز نے ہیلتھ آفس کے مرکزی گیٹ پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے

شدید نعرے بازی کی مظاہرین کا کہنا تھا کہ ٹائیفائیڈ ویکسی نیشن مہم کے دوران تجربہ کار اسسٹنٹ فراہم کیا جائے فیول اور مرمتی کاموں کے پیسے فوری ادا کئے جائیں

لیڈی ہیلتھ ورکرز نے مطالبات منظور نہ ہونے پر احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرنے کا بھی اعلان کیا


ملتان میں انگریز دور کی یاد دلانے والے قدیمی قبرستان میں انگریز سپاہیوں کی خوبصورت یادگاریں اور قبریں آج بھی موجود ہیں مگر ان قبروں پر لکھی گئی

تحریریں اور نقش و نگار مٹنے لگے ہیں۔۔ وجیہہ الحسن کی رپورٹ

صندوق نما قبر ہو یا پھر گبند والی یادگار
ملتان میں دو سو سال پرانا گورا قبرستان انگریز دور کی یاد دلاتا ہے،،، اس قدیمی قبرستان میں ماضی کی کئی نامور شخصیات اور انگریزوں کی آمد سے روانگی تک کے سپاہیوں کی قبریں موجود ہیں

رضیہ مسیح(نگران قبرستان

صدیوں پرانے اس تاریخی قبرستان میں میجر جیمز بیکر، کیپٹن ہینری، جوزف رودریگر اور برگیڈیئر جنرل اے سی ایم ماسٹر سمیت کئی سپاہیوں کی قبریں موجود ہیں جو ملتان پر حملے کے دوران مقامی افراد کے ہاتھوں مارے گئے۔

ذوالفقار مسیح(شہری

ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے چند قدم کے فاصلے پر یہ قدیمی قبرستان واقعہ ہے جہاں دلکش نقش و نگار والی یادگاری قبریں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو رہی ہیں۔۔

انگریز دور میں بنے اس قدیمی قبرستان کی اگر مناسب دیکھ بھال نہ کی گی تو آنے والے وقت میں یہ صدیوں پرانا قبرستان اپنی اہمت کھو دے گا


ملتان

ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کارروائی کے دوران گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر سٹی عابدہ فرید نے گلگشت کے

علاقہ میں 3 ریسٹورنٹس سیل کر دیئے۔حکومتی پابندی کے باوجود سربمہر کئے گئے ریسٹورنٹس انڈور ڈائننگ کی سروس فراہم کررہے تھے،

گلگشت بریانی،نیو کوئٹہ سبحان اللہ ہوٹل اور کراچی بریانی سیل ہونیوالے ریسٹورنٹس میں شامل ہیں۔


ملتان

وزیر اعظم،وزیراعلیٰ پنجاب اور چیف سیکرٹری کے ڈائریکٹیوز پر عملدر آمد تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،گزشتہ روز اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی زیر صدارت ڈائریکٹیوز پر پیش رفت کا

جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز محمد زبیر،مدثر ممتاز، آفتاب ڈوگر اور تمام محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنرعامر خٹک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ڈائریکٹیوز پر عملدر آمد میں تاخیر کا سخت نوٹس لیا ہے،

پی ایم،سی ایم اورچیف سیکرٹری کی طرف سے جاری کئے گئے ڈائریکیٹیوز میں تاخیربرداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ

تمام افسران جب روزانہ اپنے آفس پہنچیں تو پہلے ڈائریکٹیوز پر عملدر آمد چیک کریں۔پورٹل پر آنیوالے شکایات کا واضح اور تسلی بخش جواب دیا جائے،

پورٹل پر ہر ضلع بارے 87 انڈیکیٹرز ہیں جس کے ذریعے ہر ضلع کی کارکردگی کا تعین کیا جاتا ہے۔تمام افسران اپنے دفاتر میں کمپلینٹ منیجمنٹ سسٹم تشکیل دیں تاکہ پورٹل پر آنیوالی شکایات کے ازالے سے عوام کا محکموں پر اعتماد بحال ہو۔


ملتان

ڈپٹی کمشنرعامر خٹک کا کہنا ہے کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت ضلع میں 173منصوبوں کو مکمل کیا جائے گا۔

ان منصوبوں کے لیے لیے 5ارب53 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔وہ اپنی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔

اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر اور قومی تعمیر کے تمام محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عرفان انجم نے اجلاس کو بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنرعامر خٹک نے کہا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت ضلع میں جاری منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے

اور 30جون سے قبل تمام ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جائیں،عامر خٹک نے کہا کہ منصوبوں کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھا جائے،

منصوبے کے ناقص معیار کی شکایت پر متعلقہ محکمے کے افسران کے خلاف کارروائی ہو گی،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام محکمے ہر 15 دن بعد اپنے آفس میں منصوبوں پر کام کی رفتار جانچنے کے لئے اجلاس منعقد کریں،

میپکو اور سوئی گیس کے محکمے منصوبوں پرعمل درآمد تیز کریں،میپکو232 منصوبوں میں سے ابتک صرف124 منصوبے مکمل کر سکی ہے،میٹرو بس سسٹم کے کمانڈ اینڈ کنٹرول منصوبے کو جلد مکمل کیا جائے۔

اجلاس میں بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سیپ ون کے لئے جاری کئے گئے90 کروڑ میں سے84 کروڑ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں،

سیپ تھری کے منصوبوں کے لئے ٹینڈر کا عمل شروع کردیا گیا ہے جب کہ سپیشل ڈویلپمنٹ پیکیج اور لوکل گورنمنٹ ترقیاتی پروگرام پر کام جاری ہے۔


ملتان

کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود کی زیر صدارت وفاقی محکموں کی سکیم بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ کمشنر ملتان نے ڈویژن میں زیر التوا تمام سکیموں کی فوری تکمیل کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ

عوامی مفاد کے پیش نظر تمام سکیموں کی تکمیل لازمی ہے۔ محکمے سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سکیموں کی بروقت تکمیل یقینی بنائیں۔کمشنر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متعدد بار میٹنگز کے باوجود میپکو ،

سوءگیس محکمے اپنے مسائل بارے انتظامیہ کو آگاہ نہیں کرتے جس سے سکیم تاخیر کا شکار ہو جاتی ہے۔افسران روائتی انداز سے ہٹ کر عوام کی فلاح کیلئے کام کریں۔

انہوں نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ سکیموں کی تکمیل میں سستی برتنے والوں کیخلاف اعلی سطح پر لکھ کر بھیجا جائے گا۔محکمے کسی قسم کے بیرونی دباو¿ کے بغیر تمام سکیمیں مکمل کریں۔کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا کہ

عوام کے ٹیکس کی پائی پائی عوام پر خرچ ہوگی اور تکمیل پر ہر سکیم کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروایا جائے گا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر آفس محکمہ میپکو، سوئی گیس سے ہر ممکن تعاون کرےگا۔

وفاقی محکمے اپنے مسائل بارے فوری آگاہ کریں ےک انکا سدباب کے سکیموں وقت پر مکمل کروائی جائیں۔تمام سکیموں میں کوالٹی کا خاص خیال رکھا جائے۔اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وقاص خان خاکوانی نے کہا کہ میپکو،

سوئی گیس کی زیر التوا 4523 سکیموں میں سے 3357 مکمل کروائی جاچکی ہیں۔باقی سکیموں میں درپیش رکاوٹ و مسائل کے فوری حل بارے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔

اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران، جبکہ ویڈیو لنک پر ڈپٹی کمشنرز اور دیگر افسران بھی موجود

تھے۔


ملتان:-

ریجنل پولیس آفیسر ملتان وسیم احمد خان نے کہا ہے کہ محکمہ پولیس میں تفتیش کے شعبہ کو خاص اہمیت حاصل ہے جرائم کے سراغ سے حقیقت تک پہنچ کر مجرم کو کیفر کردار تک پہچانے

میں تفتیش کا گہرا عمل دخل ہے انہوں نے کہا کہ تفتیش کے شعبہ کو دور حاضر کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے

اور تفتیش میں جدید رجحانات بارے تفتیشی افسران کو آگہی اور تربیت دی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ ملتان ریجن میں ایس ایس پی ریجنل انویسٹیگیشن برانچ محمد معصوم کی

سربراہی میں تفتیشی امور کو بہتر بنایا جا رہا ہے اور اس بات کی کوشش کی جاتی ہے کہ متعلقہ تفتیشی افسر ہی مقدمہ کو صحیح خطوط پر انصاف کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے یکسو کرے انہوں نے کہا کہ مقدمہ میں مدعی کے ساتھ تفتیشی افسر کا رابطہ میں رہنا

اور اسے مطمئن رکھنا اہمیت رکھتا ہے اس بارے میں تفتیشی افسران کو گاہے بگاہے ہدایات جاری کی جاتی ہیں انہوں نے کہا کہ

ریجنل انویسٹیگیشن برانچ ملتان نے ایس ایس پی محمد معصوم کی سربراہی میں ایک سال کے روران93 مختلف مقدمات کی تفتیش کرتے ہوئے 60 مقدمات کو یکسو کیا

جبکہ 33 مقدمات کی تفتیش جاری ہے انہوں نے کہا ضرر،چوری،جعلی چیک،منی لانڈرنگ،اغوا،زنا اور منشیات کے 51 مقدمات کو ریجنل آفس میں تفتیش کر کے یکسو کیا گیا

قتل کے 8 مقدمات کو یکسو کیا گیا 66 سنگین مقدمات میں سماعت کے بعد متعلقہ ڈی پی اوز اور تفتیشی افسر کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں

ریجنل سٹینڈنگ بورڈ میں تبدیلی تفتیش کے لیے کل 13 بورڈ منعقد ہوئے جن میں163 مقدمات کی تفتیش تبدیلی زیر بحث آئی اس دوران 68 مقدمات کی تفتیش تبدیلی کی سفارش کی گئی

انہوں نے کہا کہ 179 درخواستیں انکوائری کے لیے آئیں جن میں سے 159 انکوائریوں کو یکسو کیا گیا اور 20 کی انکوائریاں جاری ہیں

انہوں نے کہا کہ امن و امان قائم رکھنا اور لوگوں کو بلاتخصیص انصاف کرنا پولیس کے بنیادی فرائض ہیں اور انصاف کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائے جاتے ہیں


ڈیرہ غازی خان

ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال نے کہا ہے کہ قانون شکنوں کے اعصاب پر سوار رہنے والی پولیس فورس کو ”گھڑسواری“ کی تربیت پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے نکھار کا باعث بنے گی،

اس سکول سے تربیت پانے والے پولیس افسران و اہلکار جھپٹ کر پلٹنے اور پلٹ کر جھپٹنے کے فن سے مذید آشنا ہو جائیں گے،

آر پی او فیصل رانا کی پروفیشنل ہنر مندی پہلے ہی مصدقہ ہے ان کی مانیٹرنگ میں ”گھڑ سواری“ایک قابل تقلید آئیڈیا بن جائے گی،ان خیالات کا اظہار

انہوں نے ڈی جی خان میں پولیس کے ”ہارس رائیڈنگ“سکول کا افتتاح کرتے ہوئے کیا اس موقع پر آر پی ا وفیصل رانا اور ڈی پی او عمر سعید ملک اور پی ایس او انسپکٹر رضوان خان بھی موجود تھے،ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال نے کہا کہ

عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے پولیس فورس کو علاقائی اعتبارسے بھی تربیت دی جاتی ہے گھڑ سواری ایک دلچسپ فن ہے

جس کی تربیت ایک طرف پولیس کو ایک ایسے بھر پور فن سے مزین کرے گی جو قانون شکنوں کے خلاف بعض مقامات پر کامیابی کی کنجی بنے گا

جبکہ دوسری طرف یہ فن ایک غیر نصابی سرگرمی کے طور پر پولیس افسران اور اہلکاروں کی تربیتی دلچسپی میں اضافے کا باعث بنے گا،

ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال کو بتایا گیا کہ ڈی جی خان پولیس میں ماہر ”اسپ سوار“موجود ہیں جو غیر تربیت یافتہ پولیس افسران اور اہلکاروں کو ”گھڑ سواری“ کی تربیت دیں گے،

ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال نے ڈی جی خان میں یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے خاندانوں سے ملاقات کی،انہوں نے کہا کہ

معاشرے اور محکمے کے کل کے لئے اپنا آج قربان کرنے والے پولیس شہداء قانون پسند عوام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران و اہلکاروں کے مشترکہ محسن ہیں،

ہم ان کی کل وقتی خدمت کر کے بھی شہداء کے احسانات کی الف کا قرض بھی نہیں اتار سکتے،ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال نے کہا کہ

آر پی ا وفیصل رانا کی اس خصوصیت سے ہر کس و ناکس آگاہ ہے کہ یہ بطور کمانڈر اور مانیٹرنگ آفیسر فورس کے ہر اہلکار کو اپنی اولاد سمجھتے ہیں،

پروفیشنل پولیس افسران کی یہ ایک شاندار روائت بھی ہے جسے فیصل رانا بخوبی نبھا رہے ہیں،ڈی جی خان پہنچنے پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی دی.


ایس پی صدر ڈویژن راؤ نعیم شاہد کی گاڑی کو حادثہ پیش آنے پر نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا

سی پی او ملتان محبوب رشید میاں فوری طور پر ان کی عیادت کے لیے نشتر ہسپتال پہنچے

سی پی او ملتان نے ایس پی صدر ڈویژن کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحت یابی کے لیے دعا کی

ایس پی صدر ڈویژن کی گاڑی کو سکھر ملتان موٹروے پر حادثہ پیش آیا تھا

حادثہ میں ایس پی صدر ڈویژن اور ان کا گن مین زخمی ہو گئے تھے جن کو زخمی حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا

جہاں ان کو ضروری ٹریٹمنٹ کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا


ملتان :

سٹی پولیس آفیسر ملتان محبوب رشید میاں کی ہدایت پر جوائنٹ ٹاسک ٹیم کا مقامی پولیس، ایلیٹ فورس اور حساس اداروں کے ہمراہ سرچ آپریشن۔

سرچ آپریشن انچارج جے ٹی ٹی ناظمہ مشتاق کی زیرِ نگرانی کیا گیا

 سرچ آپریشن تھانہ مخدوم رشید کے علاقوں کوٹ ربنواز ، پل لنڈا اور بستی ران میں کیا گیا

 سرچ آپریشن کےدوران قمار بازی اور کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر کارروائی کی گئی ۔

سرچ آپریشن کے دوران جواء کھیلنے کے جرم میں 08 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا گیا

سرچ آپریشن کے دوران 34 افراد کی بائیومیٹرک تصدیق کی گئی

About The Author