دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بھارتی اداکارہ جے شری رامایا نے خودکشی کرلی

بھارتی ریاست کرناٹک سے تعلق رکھنے والی اداکارہ اور بگ باس کناڈا کی کنٹسٹنٹ بنگلور میں اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں

بالی وڈ میں بڑھتا خودکشی کا رحجان،، ڈپریشن کی شکار ایک اور بھارتی اداکارہ جے شری رامایا نے خودکشی کرلی۔

بھارتی ریاست کرناٹک سے تعلق رکھنے والی اداکارہ اور بگ باس کناڈا کی کنٹسٹنٹ بنگلور میں اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔

اداکارہ کی پھندا لگی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوادیا گیا ہے

جبکہ تحقیقات بھی شروع کردی گئیں۔

گزشتہ برس جولائی میں انہوں نے فیس بگ پر لکھا تھا کہ وہ ہار گئی ہیں

اور اس گھناؤنی دنیا اور ڈپریشن کو خیرباد کہتی ہیں۔ تاہم پوسٹ کو فورا ڈیلیٹ کردیا تھا

About The Author