دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

چیئرمین نیب کوئی شرم کوئی حیا؟ ۔۔۔نذیر ڈھوکی

نیب آج کل بہت متحرک ہے پہلے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا کے خلاف ریفرنس داخل کیا تھا آج وزیر آعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے خلاف ریفرنس داخل کیا ہے۔

نذیر ڈھوکی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نیب آج کل بہت متحرک ہے پہلے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا کے خلاف ریفرنس داخل کیا تھا آج وزیر آعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے خلاف ریفرنس داخل کیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے دونوں رہنمائوں کے خلاف ٹرائل راولپنڈی میں ہوگا ، نیب کے متحرک ہونے کی بنیادی وجہہ یہ ہے کہ چور نیازی مشکلات میں گہر چکے ہیں، اصولی اور اخلاقی طور ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ براڈ شیٹ سکینڈل منظرعام پر آنے کے بعد چیئرمین نیب اپنے
عہدے سے سبکدوش ہوجاتے مگر ان کی نظر میں اخلاقیات اور اصول جیسے الفاظ بے معنی ہیں، ویسے بھی ابھی مفتی قوی اور جاوید اقبال کے درمیان فرق ہی کیا رہا ہے۔؟

میرے شہر سے تعلق رکھنے والے نبی ڈنو خاصخیلی کا کہنا تھا ، صاحب عزت آنے جانے والی چیز ہے، ارے ہاں میرے ایک لڑکپن کا دوست نام اس لیئے نہیں لیتا کیونکہ وہ اب کالم نویس ہیں کو ہیروئن کی لت پڑ گئی ، مشترکہ دوست افسوس کا اظہار کرتے کہ دیکو یار ،ق، ہیرونچی بن گیا ہے جب وہ مجھ سے ملا تو میں نے ان
پر سخت لعنت ملامت کی وہ صاف صاف انکار کرتا رہا الٹا کہنے لگا آپ کو میرے خلاف ورغلایا جا رہا ہے کچھ دنوں کے بعد وہ مشترکہ دوست کی بیٹھک کے کونے میں کھڑے تانگے کے پیچھے ہیروئن نوش کر رہا تھا یہ ان کی مھربانی تھی کہ میرے برا بھلا کہنے پر غصہ نہیں کیا وہ اپنے کام سے لگے رہے میں تھک ہار کر دوستوں سے گپ شپ میں مصروف ہوگیا۔

ہمارے ملک کے گسٹاپو نیب کی حالت بھی وہ ہی ہے ۔ چیئرمین نیب کے حوالے سے میڈیا پر جنسی سکینڈل بھی منظر عام پر آیا اس کے بعد وہ مسلسل ٹی وی پر نظر آتے ہیں مگر ان کے چہرے مبارک پر حرام ہے کہ رتی بھر بھی ندامت نظر آتی ہے ، براڈ شیٹ سکینڈل نے تو نیب کو سرعام بے لباس کردیا ہے ، نیب پر سیاسی انجنیئرنگ اور آغوا برائے تعاوان کا گینگ جیسے الفاظ معمولی بن چکے براڈ شیٹ میں نیب کو فراڈ اور جعلسازی کے تمغے سے نوازا گیا ہے۔
ان حالات میں نیب جب حسب معمول اپنی علت پر ڈھٹائی سے
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور وزیر آعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے خلاف خیالی ریفرنس داخل کرے تو بقول میرے ایک دوست جو کہیں بھی بے اصولی کا منظر دیکھتے ہیں کے بارے کہتے ہیں کہ یہ ڈہیٹ لوگ اے بے غیرتی تیرا آسرا پر یقین رکھتے ہیں، یہ ہی صورت حال چیئرمین نیب کی ہے انہیں نہ بلین ٹری منصوبہ میں میگا کرپشن نظر آتی ہے نہ بی آر ٹی پشاور منصوبے میں لوٹ مار ، نہ ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی کرپشن نظر آتی ہے نہ مالم جبہ سکینڈل، نہ آٹے اور چینی کا بحران پیدا کرکے لوٹ مار مچانے والے نظر آتے ہیں، نہ ایل این جی کی خریداری میں گھپلے، میرے پاس تو الفاظ نہیں کہ نیب کے بارے نرم سے نرم الفاظ بیان کروں مگر اس کا کردار دیکھ کر اسے شکاری کتے کا دینے میں الفاظ کی نا انصافی نہیں سمجھتا، سندھ کے عوام کے منتخب وزیراعلی کا جب پنڈی میں ٹرائل ہوگا تو اہل سندھ تو سوال پوچھنے میں میں حق بجانب ہوں گے کہ آخر پنڈی میں ہے کیا؟

سندھ کو پنڈی کے متعلق تلخ یادیں ہیں، ان کے پنڈی کے دیئے ہوئے زخموں کو کریدنے کا آخر ماجرا کیا ہے.؟
صدر آصف علی زرداری نے کہا تھا کہ نیب اور ملک کی معیشت ساتھ نہیں چل سکتے ان کی بات سننے کی بجائے کان بند کر دیئے گئے اب نیب اور پاکستان ساتھ نہیں چل سکتے کی بات چل پڑی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

لیڈر جنم لیتے ہیں ۔۔۔ نذیر ڈھوکی

شاعر اور انقلابی کا جنم۔۔۔ نذیر ڈھوکی

نیب یا اغوا برائے تاوان کا گینگ ۔۔۔ نذیر ڈھوکی

ڈر گئے، ہل گئے، رُل گئے، جعلی کپتان ۔۔۔نذیر ڈھوکی

 

About The Author