دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان  کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازیخان شہر میں مزید دس نئے سافٹ گراونڈبنائے جائیں گے سرکاری رقبہ کی نشاندہی اور منصوبوں کی منظوری سمیت دیگر اقدامات کیلئے ہدایات جاری کر دی گئیں.

مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے متعلقہ محکموں کو سروے اور ہوم ورک کرنے کے احکامات جاری کر دیئے. انہوں نے کہاکہ

ڈیرہ غازیخان شہر میں ویران سرکاری رقبہ کو سرسبز و شاداب بنا کر نوجوانوں کیلئے کھیل کے مواقع پیدا کیے جائیں گے.

انہوں نے کہاکہ نوجوان نسل کو معاشرتی جرائم سے بچانے کیلئے کھیل کے گراونڈ دینے ہوں گے تاکہ وہ صحتمند جسم و ذہن کے ساتھ ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے کردارادا کرسکیں.

انہوں نے یہ بات محکمہ سپورٹس کے زیرانتظام انٹر ڈسٹرکٹ کراٹے چیمپئن شپ کے پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی.

ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطا الرحمن، پی ٹی آئی کے رہنما ملک محمد منور ثاقب، سپورٹس آفیسرزامتیاز بھٹی،طارق خانزادہ،حفیظ احمد،

رانا محمد ندیم اوردیگر موجود تھے. مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کھیلوں کے فروغ کیلئے اقدامات کر رہی ہے

ڈیرہ غازیخان کے بین الاقوامی معیار کے فلڈ لائٹ کرکٹ سٹیڈیم اور آسٹروٹرف ہاکی گراونڈمیں کھیلوں کے مقابلوں کا سلسلہ باقاعدگی سے جاری رکھا جائے گا.


ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کے ہمراہ بارڈر ملٹری پولیس سرائے اور سرکٹ ہاوس کی بحالی اور تزئین و آرائش کا جائزہ لیا

اور کام جلدمکمل کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔معائنہ کے دوران کمشنر نے سرائے کی مسجد کی تزئین و آرائش کے ساتھ کچن کی تعمیر اور چار دیواری کی بحالی کے احکامات بھی جاری کئے۔

کمشنر نے سرائے کی سیوریج نہ ہونے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے سیوریج لائن کو نزدیکی ڈسپوزل سے منسلک کرنے کی ہدایات جاری کیں

انہوں نے کہا کہ بی ایم پی سرائے کی سکیم میں ترمیم کرکے خامیوں کو دور کیا جائے۔اس موقع پرکمانڈنٹ حمزہ سالک، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید اور دیگر موجود تھے.


ڈیرہ غازیخان

ڈویژنل محکمہ سپورٹس ڈیرہ غازی خان کے زیر اہتمام سپورٹس جیمنزیم میں قائد اعظم سپورٹس گالا کے تحت انٹر ڈسٹرکٹ کراٹے چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا

جس کا باقاعدہ افتتاح ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے ڈیرہ غازی خان تنویر مرتضے نے کیا

ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطا ء الرحمن اور چاروں اضلاع کے سپورٹس آفیسرز،کوچز موجود تھے

چیمپئن شپ میں ڈی جی خان ڈویژن کی ٹیموں نے شرکت کی اور لڑکے اور لڑکیوں نے کراٹے کے جوہر دکھائے۔


ڈیرہ غازیخان

مشیر وزیراعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازی خان شہر میں سوئی گیس کے کم پریشر کے مسئلہ کو مستقل طور پر حل کرنے کیلئے بہت جلد ہائی پریشر لائنز ڈالی جائیں گی

جس کے این او سی کے لئے میٹروپولٹین کارپوریشن اور دیگر محکموں کو سفارشات ارسال کردی ہیں۔عوام کے اجتماعی مسائل کے حل کیلئے ملکر کام کیا جائیگا۔

انہوں نے یہ بات ڈپٹی کمشنر آفس میں اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس میں کہی۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز،

چیف انجینئر جنوبی پنجاب محمد راشد اور ضلعی انچارج منیب الرحمن اور دیگر موجود تھے۔اجلاس میں سوئی گیس کے افسران نے یقین دہانی کرائی کہ

ڈیرہ غازی خان شہر میں سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر کو مسئلہ کو دو دن کے اندر حل کرلیا جائیگا۔

پائپ لائن کے وال سے مسائل پیدا ہورہے ہیں وا ل تبدیل سمیت دیگر اقدامات کر کے مسئلہ کو جلد حل کرلیا جائیگا.


ڈیرہ غازیخان

محکمہ سول ڈیفنس ڈیرہ غازیخان کے بم سکواڈ نے اطلاع ملنے پر چورہٹہ تونسہ روڈ بستی لاشاری تھانہ صدر کے علاقے میں 21جنوری کو آپریشن کرتے ہوئے

آئی ای ڈی برآمد کر کے ڈی فیوز کر دیا اور مٹیریل متعلقہ محکمے کے سپرد کر دیاگیا. یہ بات سول ڈیفنس آفیسر کے مراسلہ میں کہی گئی ہے.


ڈیرہ غازیخان

ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان نے میٹرک، انٹر میڈیٹ امتحانات کیلئے سپرنٹنڈنٹ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اور نگران عملہ کیلئے درخواستیں /کوائف طلب کر لیے ہیں.

کنٹرولر امتحانات کے مراسلہ کے مطابق گورنمنٹ سکولز/کالجز کے حاضر سروس

خواہشمنداساتذہ بورڈ کی ویب سا ئیٹ www.bisegkhan.edu.pkپر دیئے گئے پروفارما کو مکمل کر کے ادارہ کے سربراہ سے تصدیق شدہ ہارڈ کاپی بورڈ کو بھجوا سکتے ہیں مزید معلومات کیلئے ادارہ سے رجوع کرنے کے

ساتھ 03361074326اور 03336463459پر رابطہ کر سکتے ہیں.


ڈیرہ غازیخان

رکن صوبائی اسمبلی پنجاب ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے گرلز گائیڈ ڈیرہ غازیخان کا دورہ کیا. ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا اوردیگر موجود تھے.

ایم پی اے نے گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن کے دفتر کے معائنہ کے ساتھ نشاندہی پر ایسوسی ایشن کے رقبہ کو واگزار کرانے کے حوالے سے بات چیت کی جس پر اے ڈی سی آر نے ریونیو عملہ کو

ریکارڈ سمیت موقع پر طلب کیا اور کہا کہ ریکارڈ کی مزید جانچ پڑتال کر کے واگزاری کے حوالے سے قانونی کارروائی کی جائے.

اس موقع پر ہیڈ گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن آسیہ پروین، انفارمیشن سیکرٹری جنوبی پنجاب پی ٹی آئی ویمن ونگ بشری سعید، جائنٹ سیکرٹری فلک ناز، فرحت بخاری اوردیگر موجو دتھیں.

فسٹ قائداعظم انٹرڈویژن پنجاب ہاکی لیگ 25 جنوری سے لاہور میں شروع ہونے جارہی ہے جس میں پنجاب کے نو ڈویژن سے ہاکی کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔۔

ڈیرہ غازیخان ڈویژن ٹیم کی قیادت بطور کپتان علی رضا چوہان کریں گے۔ڈیرہ غازیخان کی ٹیم 24 جنوری کو لاہور کےلئے آڑان بھرے گی۔۔۔


ڈیرہ غازیخان میں فسٹ قائداعظم انٹر ہاکی لیگ کےلئے ڈی جی خان آسٹروٹرف اسٹیڈیم میں 18 جنوری سے 23 جنوری تک کیمپ لگایا گیا

جس میں ڈیرہ غازیخان ڈویژن سے ٹرائلز کےلئے 50 سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔۔ چھ روزہ کیمپ میں 22 کھلاڑیوں کوسلیکٹ کیا گیا۔۔

کیمپ کی کوچنگ ممبر پاکستان ہاکی فیڈریشن شیخ ہارون اور انٹر نیشنل ہاکی کے کھلاڑی ارسلان قادر چوہان کی زیر نگرانی کھلاڑیوں کو صبح شام مخلتف ورزش اور ٹرینگ کرائی گئی

اور ٹرینگ کے دوران بہترین کھیل پیش کرنے والے 18 کھلاڑیوں کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا جبکہ ڈی جی خان ڈویژن کی ٹیم کی قیادت کےلئے علی رضا چوہان کو کپتان مقررہ کیا گیا

دیگر کھلاڑیوں میں محمد زین۔محمد رافح۔زوہیب احسن۔عطا الرحمان۔مونم۔سعد۔نعمان شاہ۔علی رضا چوہان۔۔جون۔محمد سمیر۔

محمد مبشر۔محمد عثمان۔منور۔علی رضا۔جبکہ ڈویژنل ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عطا الرحمان بطور ٹیم مینجر مقررہ۔۔ اور ٹیم کی کوچ کے فرائض محمد ہارون شیخ سرانجام دیں گے۔۔ٹیم 24 جنوری کو لاہور کےلئے روانہ ہوگی۔۔


ڈیرہ۔غازیخان۔
زیادتی کا شکار ہونے والی 4 سالہ بچی کے لواحقین سے ایس پی انوسٹی گیشن حسن جاوید بھٹی نے ملاقات کی اور متاثرہ بچی (الف) کی عیادت بھی کی۔

ایس پی انوسٹی گیشن حسن جاوید بھٹی نے تونسہ جا کر زیادتی کا شکار ہونے والی 4 سالہ بچی (الف) کی عیادت کی۔

اس دوران ایس پی انوسٹی گیشن متاثرہ بچی کے لواحقین سے بھی ملے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن نے کہا کہ زیادتی کا شکار ہونے والی متاثرہ بچی کے متعلق پولیس نے بروقت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا اور فوری طور پر ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ملزم کا ریمانڈ جسمانی لے کر DNA کرایا جا رہا ہے۔

پولیس مقدمہ کی تفتیش میرٹ پر کر رہی ہے۔

انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے وقوعہ میں ملوث ملزم حنظلہ کو قانون کے مطابق سزا دلوانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے گی۔

ترجمان پولیس


پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کیا جعلساز مافیا کا مکروہ دھندا بے نقاب۔۔۔

جعلی دودھ تیار کرنے والے یونٹ پر چھاپہ، 64کلو ویجیٹیبل آئل، 25کلو سکمڈ ملک پاؤڈر برآمد،

مصنوعی ملک کولیکشن سنٹر سمیت 5فوڈ یونٹس سیل، ناقص انتظامات پر 50ہزار سے زائد کے جرمانے عائد

ڈی جی خان 22جنوری: ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈاتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پرفوڈ سیفٹی ٹیموں

کی جنوبی پنجاب میں خوراک میں جعلسازی اور ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف مسلسل آپریشنز جاری ہیں۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے71فوڈ یونٹس کی چیکنگ کے دوران حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر

5 فوڈ یونٹس سیل جبکہ 42شاپس مالکان کو بہتری نوٹسز جاری کیے۔تفصیلات کے مطابق لیہ میں خفیہ ٹیم

کی اطلاع پر چک 288ٹی ڈی اے میں جعلی دودھ تیار کرنے والے یونٹ پر چھاپہ مارا گیا۔ کولیکشن سنٹر

پر سکمڈ ملک پاؤڈر اور ویجیٹیبل آئل سے مصنوعی دودھ تیارکیا جارہا تھا۔ دوران چیکنگ بھاری مقدار

میں کھاد اور سپرے کی موجودگی بھی پائی گئی۔ مضر صحت دودھ سٹور کرنے کے لیے کیمیکل ڈرمز کا

استعمال کیا جارہا تھا۔ دوران کارروائی 1ہزار کلو کھاد، 64کلو ویجیٹیبل آئل، 25کلو ملک پاؤڈر اور کیمیکل

ڈرم برآمد کرلیا گیا۔ زہریلا دودھ تیار کرنے پر سعد باجوہ ملک کولیکشن سنٹر کو سیل کردیاگیا۔اس کے

علاوہ ڈی جی خان میں شاہد بیکری کو پروڈکشن ایریا میں بلیوں کی موجودگی، صفائی کے ناقص انتظامات

ہونے جبکہ مظفرگڑھ میں قریشی کریانہ سٹور کو گٹکا فروخت کرنے پر سیل کیاگیا۔ مزید راجن پور میں

آفتاب بیکری پروڈکشن یونٹ کو فریزر میں مردہ حشرات، آلودہ پا نی پائے جانے اور زبیر کریانہ سٹور کو

کھلے مصالحہ جات فروخت کرنے پر سربمہر کردیاگیا۔


ڈیرہ غازی خان میں انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ کی کاروائی –

مبینہ دہشتگرد گرفتار -ملزم سے ڈیڑھ کلو وزنی آئی ڈیز نما دھماکہ خیز مواد برآمد

ترجمان انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ نے دعویٰ کیا کہ ڈیرہ غازی خان کے نواحی علاقے چوک چورہٹہ کی بستی لاشاری میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے

کالعدم تحریک طالبان سے تعلق رکھنے والے ایک مبینہ دہشتگرد کو گرفتار کیا گیا -گرفتار دہشتگرد کے قبضہ سے ڈیڑھ کلوسے زائد وزنی آئی ڈیز نما دھماکہ خیز مواد برآمدکرکےنکارہ بنادیاگیا

جبکہ الیکٹرک ڈیٹونیٹر اور فیوز سمیت بیس ہزار روپے نقدی قبضہ میں لے کر گرفتار دہشت گرد محمد نعیم تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گرفتار

دہشتگرد نے ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیا کہ وہ ڈیرہ غازی خان میں ایک مذہبی مقام کو دہشت گردی کانشانہ بنانا چاہتا تھا

گرفتار مبینہ دہشت گرد کی شناخت محمد نعیم کے نام سے ہوئی جوکہ اسلام آباد کارہائشی ھے

About The Author