ملتان،
نشتر اسپتال میں کورونا وائرس میں مبتلا مزید 3 مریض دم توڑ گئے
کورونا وائرس کے باعث نشتر اسپتال میں مجموعی اموات کی تعداد 401 ہو گئی، ڈاکٹر عرفان ارشد
اسپتال میں کورونا کے 34 کنفرم جبکہ 26 مشتبہ مریض زیر علاج ہیں، ترجمان نشتر اسپتال
ملتان
میں چیف جسٹس لاھور ہائی کورٹ جسٹس قاسم خان نے کہا کہ
کورونا کے دنوں میں ضلعی عدلیہ نےلاکھ سے زائد کیسز کے فیصلے کیئے
ججز اور وکلاء کا مشکور ہوں کہ انہوں نے کرونا کے باوجود کیسز نمٹائے وکلاء بار میں ہر
سال مقررہ وقت پر انتخاب ہونا جمہوری روایت ہے میں یہ سمجھتا ہوں وکلا کا
اجتماعی فیصلہ مظبوط ہوتا ہےہر جگہ جمہوریت کو پروان چڑھنا چاہیے
ملتان میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان کا ڈسٹرکٹ بار کی نومنتخب باڈی کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء بار میں ہر سال مقررہ وقت پر
انتخاب ہونا جمہوری روایت ہے میں یہ سمجھتا ہوں وکلا کا اجتماعی فیصلہ مظبوط ہوتا ہے ہر جگہ جمہوریت کو پروان چڑھنا چاہیے
اس معاشرہ میں اپنے حقوق کی تلاش میں پسے ہوئے لوگوں کی بہت بڑی تعداد موجود ہے اسلحہ اس وقت اٹھایا جاتا ہے
جب دلیل کی طاقت ختم ہو جائے اسلحہ کلچر پر کسی ادارے کو رعایت نہیں دینی چائیے جسٹس قاسم خان نے مزید کہا کہ
ہمیں اچھی روایات کو آگے بڑھانا چاہیے ہمارا پروفیشن علمی پروفیشن ہے ہمیں کتابوں سے محبت کرنی چاہیے میں اپنی وکالت کے دوران سینئیرز سے سیکھتا تھا
میں تمام ججز جا مشکور ہوں جو میرے دست بازو بنے ضلعی اور پولیس انتظامیہ کا مشکور ہوں کہ
انہوں نے جوڈیشل کمپلیکس کے لیے جگہ دی ایشا کا سب سے بڑا جوڈیشل کمپلیکس
ملتان میں ہو گا اس سال کرونا کے باوجود جوڈیشری نے بیس لاکھ مقدمات کا فیصلہ کیا
ملتان
میں جامعہ زکریا کے طلباء آن لائن امتحانات کے انعقاد کے لئے سڑکوں پر نکل آئے
جامعہ زکریا کے مرکزی گیٹ کے باہر سینکڑوں طلباء نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور شدید نعرے بازی کی
ملتان میں آن لائن امتحانات کے لئے سینکڑوں طلباء سڑکوں پر نکل ائے جامعہ زکریا کے
طلباء نے وائس چانسلر دفتر سے مرکزی گیٹ تک احتجاجی ریلی نکالی
اور مرکزی گیٹ پر احتجاج کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی مظاہرین کا کہنا تھا کہ
کورونا کے پیش نظر آن لائن کلاسز منعقد ہو سکتی ہیں
تو یونیورسٹی انتظامیہ آن لائن پیپرز کے انعقاد سے کیوں ہچکچا رہی ہے
یونیورسٹی انتظامیہ فزیکل پیپرز کا فیصلہ واپس لے ورنہ مطالبات کی منظوری تک
احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گے
ملتان،
جامعہ زکریا کے طلباء کے آن لائن پیپر نہ لینے کے خلاف احتجاج کا معاملہ
یونیورسٹی انتظامیہ نے تمام کورسز کے امتحانات آن لائن لینے کا فیصلہ کر لیا، یونیورسٹی انتظامیہ
آن لائن امتحانات کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا، طاہر محمود
مطالبات تسلیم ہونے پر طلباء نے احتجاج ختم کر دیا، طاہر محمود
ملتان:
جسٹس حمید کالونی میں گھریلو تنازع پر قتل کے بعد خودکشی کا انوکھا واقعہ
ڈاکٹر اظہر نامی شخص نے گھریلو جھگڑا پر بیٹی ڈاکٹر علیزہ حیدر کو گولی مار کر قتل کر دیا
ڈاکٹر اظہر نے بعد ازاں خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی
پولیس اور فرانزیک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں،مقتولہ کی لاش نشتر اسپتال منتقل کر دی گئی ھے
ڈاکٹر اظہر نفسیات کے ماہر ڈاکٹر تھے
ملتان میں جسٹس حمید کالونی میں گھریلو تنازع پر قتل کے بعد خودکشی کا واقعہ پیش آیا ڈاکٹر اظہر نامی
شخص نے گھریلو جھگرا پر بیٹی ڈاکٹر علیزہ حیدر کو گولی مار کر قتل کر دیا
ملتان میں جسٹس حمید کالونی میں گھریلو تنازع پر قتل کے بعد خودکشی کا واقعہ پیش آیا ڈاکٹر اظہر نامی
شخص نے گھریلو جھگرا پر بیٹی ڈاکٹر علیزہ حیدر کو گولی مار کر قتل کر دیا ڈاکٹر اظہر نے بعد ازاں
خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی پولیس اور فارانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جس کے بعد مقتولہ کی
لاش نشتر اسپتال منتقل کر دی گئی، ڈاکٹر اظہر نفسیات کے ماہر ڈاکٹر تھے ڈاکٹر اظہر کے گھر والوں
کےطابق ڈاکٹر اظہر ذہنی مریض کا شکار بھی تھے انہوں نے غصے میں آکر بیٹی پر گولی چلا دی پولیس
کا کہنا ہے کہ معاملے کی ابھی تفتیش جاری ہے
ملتان،
مفتی عبدالقوی کے اہل خانہ کی پریس کانفرنس
مفتی عبدالقوی کی نازیبا الفاظ پر مبنی اور متنازعہ وڈیو وائرل ہونے کا معاملہ
مفتی عبدالقوی کے اہل خانہ نے مفتی کا لقب واپس لے لیا، اہل خانہ
عبدالقوی سے موبائل واپس چھین کر گھر میں ائسولیٹ کر دیا ہے، چچا مفتی عبدالقوی
مفتی قوی کا ذہنی علاج کروایا جا رہا ہے , اہل خانہ
مفتی قوی سے مفتی کا اعزاز بھی واپس لے لیا ہے، اہل خانہ
مفتی عبدالقوی کو صرف عبدالقوی کہا جائے، اہل خانہ
مفتی عبدالقوی کی حرکات سے اہل خانہ کی پوری دنیا میں رسوائی ہوئی, اہل خانہ مفتی عبدالقوی
مفتی قوی نے ہمارے خاندان کا بہت نقصان کیا ہے, اہل خانہ
ملتان میںں مفتی عبدالقوی کے اہل خانہ نے مفتی قوی کی متنازعہ ویڈیو وائرل ہونے پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ
مفتی کا لقب واپس لے کر عبدالقوی سے موبائل چھین کے ان کو گھر میں آئسولیٹ کر دیا ہے
ملتان پریس کلب میں مفتی عبدالقوی کے اہل خانہ نے مفتی قوی کی متنازعہ ویڈیو وائرل ہونے پر
پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مفتی قوی کا ذہنی علاج کروایا جا رہا ہے مفتی قوی سے مفتی کا اعزاز بھی واپس لے لیا ہے اور مفتی عبدالقوی کو صرف عبدالقوی کہا جائے
مفتی عبدالقوی کی حرکات سے اہل خانہ کی پوری دنیا میں رسوائی ہوئی مفتی قوی نے ہمارے خاندان کا بہت نقصان کیا ہے
مفتی عبدالقوی کے چچا عبدالواحد ندیم کہا کہ ہمارا خاندان عزت والا خاندان ہے
ہمارے خاندان نے ہزاروں لوگوں کو تعلیم دی ہے ہمارا خاندان مسلکی گروہ بندی سے ہٹ کر خدمت کرتا رہا ہے
اج ہمارا خاندان غم میں ہے آج سے مفتی قوی کو مفتی نہ کہا جائے
اور عبدالقوی کی سوچ ان کے کنٹرول سے نکل گئی پوری کوشس ہے کہ
مفتی قوی کو عوامی اجتماعات سے دور رکھیں
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون