دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

دیپکا کنگ خان کے ساتھ جلد بڑی سکرین پر نظر آئیں گے

بالی وڈ ادکارہ دیپکا پاڈوکون نے تصدیق کر دی ہے کہ ان کی اگلی آنے والی فلم ’پٹھان‘ ہے

دیپکا کنگ خان کے ساتھ جلد بڑی سکرین پر نظر آئیں گے

بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر سے ایسا جادو جگایا کہ آج بھی نوجوان

ہو یا ادھیڑ عمر لوگ سب ہی کنگ خان کی فین ہیں۔

راج کمار ہیرانی کی فلموں کے علاوہ متعدد فلموں کے ساتھ شاہ رخ خان کا نام منسلک ہونے کے باوجود وہ

اپنے نئے پروجیکٹ کو خفیہ رکھے ہوا تھا۔

بالی وڈ ادکارہ دیپکا پاڈوکون نے تصدیق کر دی ہے کہ ان کی اگلی آنے والی فلم ’پٹھان‘ ہے۔ اطلاعات کے

مطابق فلم پٹھان میں دیپکا پاڈوکون اور شاہ رخ خان کے علاوہ جان ابراہم بھی شامل ہیں۔

فیمنا کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں فلموں کے لائن اپ کے بارے میں بات کرتے ہوئے دیپکا کہنا تھا کہ

’فوری طور پر میں نے شکون بترا کی فلم سے کام شروع کیا جو ایک رشتے سے متعلق کہانی ہے۔ اس

طرح کی کہانی انڈین سینما میں پہلے نہیں دیکھائی گئی اس کے بعد شاہ رخ خان کے ساتھ ایکشن فلم ’پٹھان‘

پر بھی کام جاری ہے۔‘

’اس کے علاوہ میں ہمارے ملک کی مشہور کہانی ’ماہ بھارت‘ میں دروپتی کا کردار ادا کر رہی ہوں۔‘

دیپکا کے جانب سے تصدیق کے بعد بھی شاہ رخ خان کی جانب سے دو سال سے زیادہ عرصے کے بعد

اداکاری میں واپسی سے متعلق کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔ جبکہ نئے سال کے پیغام میں انہوں نے

اپنے مداحوں کو اس حوالے سے اشارہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’چلتا ہوں اب 2021 میں بڑے پردے پر ملاقات ہو گی۔‘
دوسری جانب شاہ رخ خان رواں سال بہت سی پروڈکشنزمیں بھی مصروف رہے۔ گذشتہ برس انہوں نے فلم

’ریڈ چیلیز انٹرٹینمنٹ کے پردے تلے ’کامیاب‘ اور ’کلاس آف 83‘ ریلیز کی تھی۔ ان کا اگلا پروجیکٹ ’باب بسواس‘ ہے

About The Author