اسلام آباد: وزارت خزانہ نے سینٹ اجلاس میں تحریری طور پر بتایا ہے کہ موجودہ حکومت نے 2018 سے 2020 کے دوران بین الاقومی مالیاتی اداروں سے 5 ارب ڈالرز کا قرضہ لیا ہے۔
چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ اجلاس میں بتایا گیا کہ حکومت بین الاقوامی اداروں کے علاوہ قومی مالیاتی اداروں سے بھی قرض لیا ہے۔
حکومت نے دو سال کے دوران قومی مالیاتی اداروں سے 4.5 ٹریلین روپے کے اندرونی قرضہ جات حاصل کیے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے2018 سے2020 تک شیڈیولڈ بینکوں سے 1.8 کھرب اور اسٹیٹ بینک سے 3.6 کھرب روپے قرض لیا ہے۔
گزشتہ دو سالوں کے دوران حکومت نے 16.4 ارب ڈالرز کے بیرونی اور 19.9 کھرب روپے کے اندرونی قرضے واپس کیے ہیں۔
مشیر تجارت عبد الرازق داؤد نے ایوان کو بتایا کہ ہماری ایکسپورٹس برھنا شروع ہوچکی ہیں۔ جنوری 2019میں ایکسپورٹس میں 14 فیصد اضافہ ہوا۔
سال2018 سے2020 میں ہماری ایکسپورٹس میں اضافہ ہوا ہے۔ آئی ٹی کے سیکٹر میں ایکسپورٹس 40 فیصد بڑھ گئی ہیں۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ