واشنگٹن: امریکاکے46ویں صدرجوبائیڈن نے حلف اٹھا کر کام شروع کردیا ۔ بائیڈن تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے واشنگٹن پہنچ گئے ہیں۔
مقامی وقت کے مطابق تقریب کا آغاز صبح ساڑھے گیارہ بجے ہواور حلف برادری دوپہر بارہ بجے ہوئی۔ حلف برداری کے بعد جو بائیڈن وائٹ ہاؤس منتقل ہوگئےجہاں وہ بطور صدرچار سال گزاریں گے۔
نومنتخب امریکی صدرجوبائیڈن حلف برداری کی تقریب کے لیے کیپٹل ہل پہنچے۔ ڈیموکریٹ پارٹی کےجوبائیڈن امریکہ کے46ویں صدرہوں گے،
جوبائیڈن20نومبر1942کوامریکی ریاست پنسلوینیامیں پیدا ہوئے، بائیڈن نےتاریخ اورسیاسیات کےبعدقانون کی تعلیم حاصل کی
امریکی صدر جوبائیڈن نے 1968میں وکالت کاآغاز کیا، بائیڈن ڈیموکریٹ پارٹی کی طرف سے1970میں نیوکاسل کاؤنٹی کونسل کےرکن منتخب ہوئےجوبائیڈن1973میں امریکی سینیٹ کےرکن منتخب ہوئے،جوبائیڈن1973سے2009تک سینیٹر رہےاور2009میں امریکاکے47ویں نائب صدر بنے۔
امریکی نائب صدرکملاہیرس نے بھی اپنےعہدےکاحلف اٹھایا،کملاہیرس کوامریکہ کی پہلی خاتون نائب صدرمنتخب ہونے کااعزازحاصل ہے
کملاہیرس پہلی افریقی امریکی اورایشائی نژادنائب صدر بھی ہیں ۔
امریکا میں روایت ہے کہ جانے والا صدرنو منتخب صدر کی حلف برداری تقریب میں موجود ہوتا ہے تاہم ڈونلڈ ٹرمپ اس تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔ ٹرمپ کے بجائے وائٹ ہاؤس کے چیف نے نئے صدر کا استقبال کیا
ڈونلڈ ٹرمپ جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شریک نہ ہوئے تو امریکی تاریخ میں ایک سو ساٹھ سال بعد ایسا ہوا۔
چھ جنوری کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے کیپیٹل ہل پر حملے کے بعد امریکی حکومت نے غیر معمولی سکیورٹی نافذ کر دی تھی۔
امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں کرفیو کا سماں ہے۔ نیشنل گارڈز کے پچیس ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہیں۔ احتجاج کے پیش نظرکئی ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ ہے اور امریکی پارلیمنٹ کو جنگلے لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔
واشنگٹن کے نیشنل مال سمیت کئی دنوں سے بڑے عوامی پارکس تک رسائی بند ہے۔ ورجینیا اور کولمبیا کے درمیان راستہ بھی بند کیا ہے۔ علاوہ ازیں درجنوں سب وے سٹیشنز بھی بند کر دیے گئے تھئے۔
رپورٹ کے مطابق نیشنل گارڈز نے شہر کی اہم سڑکیں رکاوٹیں لگا کر بند کردی تھیں۔
تقریب حلف برداری سے قبل گارڈز کی خصوصی اسکرینگ بھی کی گئی۔ نیشنل گارڈز کے 12 ارکان کو دائیں بازو کے انتہا پسند گروہوں سے تعلقات کی وجہ سے سیکیورٹی سے ہٹا دیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے:
جو بائیڈن آج امریکا کے صدر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔۔۔مبشرعلی زیدی
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
حکایت :مولوی لطف علی۔۔۔||رفعت عباس
حکایت: رِگ ویدوں باہر۔۔۔||رفعت عباس