دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ملاوٹ مافیا کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی ان ایکشن۔۔۔
کریانہ سٹور،سویٹس اینڈ بیکرز سمیت 7فوڈ یونٹس سیل، معیاری خوراک کی عدم فراہمی پر متعدد فوڈپوائنٹس کو 1لاکھ 90ہزار روپے کے

جرمانے عائد،800کلو میدہ،100کلو چینی،90کلو ملاوٹی مرچیں برآمد
ڈی جی خان 20جنوری: ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈاتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پرفوڈ سیفٹی ٹیموں کے جنوبی پنجاب میں ملاوٹی،ممنوعہ اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 191فوڈ یونٹس کی چیکنگ کے دوران پنجاب پیور فوڈ رولز کی خلاف ورزی پر 7 فوڈ یونٹس سیل جبکہ 158شاپس مالکان کو بہتری نوٹسز جاری کیے۔

تفصیلات کے مطابق مظفر گڑھ میں حسنین سویٹس پروڈکشن یونٹ،الفرید شانی بیکری، لیہ میں انس سویٹس اینٖڈ پروڈکشن یونٹ کو خوراک کی تیاری میں ناقابل سراغ اجزاء کا استعمال کرنے،

گندے فریزر میں خوراک کی سٹوریج کرنے پر سیل کر دیا گیا۔اس کے علاو ہ مظفر گڑھ میں محسن عقیل بلوچ ڈرنک کارنر کو گٹکا فروخت کرنے جبکہ

سبحان اللہ مظہر کریانہ سٹو،راجن پور میں خان کریانہ سٹور ر کو کھلے مصالحہ جات کی فروخت کرنے پر سربمہر کیا گیا۔مزید لیہ میں الخدمت ہوٹل کو کھانے پینے کی اشیاء میں

ایکسپائرڈ مصالحوں کے استعمال پر سیل کر دیا گیا۔مزید براں مظفر گڑھ میں ذائقہ مردان ریسٹورنٹ کو خوراک ڈھانپ کر نہ رکھنے،

کچن ایریا میں کھلی نالیاں پائے جانے جبکہ عبدالحفیظ سوہن حلوہ یونٹ کو پروڈکشن ایریا میں مکڑیوں کے

جالے پائے جانے اور صفائی کے ناقص انتظامات پریکساں 10,10ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

مجموعی طور پر کی گئی کارروائیوں کے دوران800کلو میدہ،100کلو چینی،90کلو ملاوٹی

مرچیں،40کلو غیر معیاری مٹھائی برآمد جبکہ160کلو کھلے مصالحے اور 371ساشے گٹکاتلف کیا گیا۔


ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کرتے ہوئے صفائی، سیوریج اور میونسپل سروسز کے معاملات کا جائزہ لیا

انہوں نے کارپوریشن، سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی اور دیگر محکموں کو فرائض کی ادائیگی بہتر طریقے سے انجام دینے کی ہدایات جاری کیں

کمشنر نے ڈیرہ غازی خان شہر کے مختلف گلی محلوں کا پیدل تفصیلی جائزہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل کا حل سرکاری اداروں کی ذمہ داری ہے،

وسائل کا بہتر استعمال کرتے ہوئے میونسپل سروسز بہتر کی جائیں۔

کارپوریشن،سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی،پی ایچ اے اور دیگر محکمے عوام کو سہولیات کی بہتری کیلئے کام کریں۔

سرکاری فرائض کی انجام دہی میں عدم دلچسپی اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز کو فیلڈ میں متحرک کر دیاگیاہے.

اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے مارکیٹوں کے معائنہ کے دوران کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر چار دکانیں سربمہر کر دیں.

انہوں نے سبزی منڈی سرور والی کا بھی دورہ کیا

پھل اور سبزیوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لینے کے ساتھ آڑھتیوں، زمینداروں اور مارکیٹ کمیٹی کے

افسران سے ملاقات کرتے ہوئے پھل اور سبزیوں کا منافع رضا کارانہ طو رپر کم کرنے کی ترغیب دی.

انہوں نے امجد فاروق فلور ملز کا بھی دورہ کیاجہاں کوٹہ کے تحت گندم کی پسائی، پیکنگ، ترسیل اور

سیل پوائنٹس پر دستیابی کے عمل کا جائزہ لیا.

اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر صدر مہدی ملوف نے مختلف سیل پوائنٹس پر فلور ملز سے آنے والے آٹا کی

دستیابی، معیار اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا. انہوں نے سہولت بازار چوک چورہٹہ کے معائنہ کے دوران

آٹا، چینی، پھل، سبزی اور دیگر اشیائے خوردونوش کی سرکاری نرخ پر دستیابی چیک کی.


ڈیرہ غازیخان

پاکستان تحریک انصاف ویمن ونگ ڈیرہ غازیخان کی ضلعی جنرل سیکرٹری رقیہ رمضان ایڈووکیٹ نے

کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں

بطور نائب صدر بھاری ووٹوں سے جیتنے پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کااظہار کیا ہے. لاہور

میں ملاقات کے دوران وزیر اعلی پنجاب نے کہاکہ خواتین پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں فعال

ہیں اور وہ عوامی مسائل کے حل کیلئے فعال کردارادا کریں.رقیہ رمضان ایڈووکیٹ نے وزیر اعلی سے

ملاقات کے دوران علاقہ تعمیر و ترقی، بار ایسوسی ایشن کے مسائل کے حل اور دیگر عوامی مسائل پر

بات چیت کی.


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ صارفین کو معاشی ریلیف دینے کیلئے

اشیائے خوردونوش کی سرکاری نرخوں پر فراہمی یقینی بنانا ہو گی جس کیلئے پرائس مجسٹریٹس مارکیٹوں

کا معائنہ کرتے ہوئے فعال کردارادا کریں. آٹا سمیت دیگر اشیاء کی مصنوعی قلت کا تاثر پیدا کرنے، بلیک

مارکیٹنگ اور ذخیرہ اندوزی برداشت نہیں کی جائے گی. ایسے افراد کو بے نقاب کرنے کے ساتھ قانون

کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے. ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ہر پرائس مجسٹریٹ کی انفرادی

کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا ناقص کارکردگی پر مجسٹریسی اختیارات واپس لیے جاسکتے ہیں. ڈپٹی

کمشنر نے عوام سے کہا کہ وہ سرکاری نرخ پر اشیاء کی خریداری پر اصرار کریں اورگرانفروشی کر

مرتکب دکانداروں کی ثبوت کے ساتھ نشاندہی کی جائے اس سلسلے میں ان کے دفتر براہ راست اور قیمت

ایپ پنجاب پر شکایات درج کرانے کے ساتھ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو درخواست دی جاسکتی ہے.


: ڈیرہ غازیخان
امن اومان کی صورتحال پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا قانون سب کے لیے برابر ہے اور گڈز ٹرانسپورٹرز سے پولیس مکمل تعاون کرئے گی۔ ایس پی انوسٹی گیشن حسن جاوید بھٹی

ایس پی انوسٹی گیشن حسن جاوید بھٹی نے گڈز ٹرانسپورٹ کے ممبران سے میٹنگ کی۔ میٹنگ میں گڈز ٹرانسپورٹ کے نمائندگان ،ڈی ایس پی کوٹ چھٹہ اور ایس ایچ او تھانہ کوٹ چھٹہ،ایس ایچ او دراہمہ و دیگر نے شرکت کی۔

ایس پی انوسٹی گیشن حسن جاوید بھٹی نے کہا کہ گڈز ٹرانسپورٹ کے حوالے سے حالیہ واقعات کی روشنی میں پائی جانے والی بے چینی کو دور کیا جائے گا۔

ڈی پی او عمر سعید ملک کی ہدایات کی روشنی میں امن و امان قائم رکھنے اور جرائم کے خاتمے میں گڈز ٹرانسپورٹ کے ممبران کا ہر مقام پر تعاون درکار ہے۔

جس پر گڈز ٹرانسپورٹ کے نمائندگان نے بھی پولیس سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

ترجمان پولیس


ڈیرہ۔غازیخان۔
ڈی پی او عمر سعید ملک کی طرف سے گمشدہ اسماء مجید کو تلاش کرنے کے لئے کوئی کسر نہیں

چھوڑی جا رہی ہے، ڈی پی او ڈیرہ غازیخان عمر سعید ملک خصوصی ٹیم اور لواحقین کے ہمراہ ڈائریکٹر

انٹیلی جنس بیورو کراچی اور ڈائریکٹر FIA کراچی سے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق علاقہ تھانہ کالا بستی چھتوانی کی رہائشی اسماء مجید جو سال 2015 میں گم ہو گئی

تھی کی تلاش کے لئے ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان کی ٹیم بھر پور کوشش کر رہی ہے اسی حوالے سے

ڈی پی او عمر سعید ملک خود خصوصی ٹیم اور لواحقین کے ساتھ پہلے حیدر آباد صوبہ سندھ اور پھر

کراچی پہنچ گئے۔ ڈائریکٹر FIA کراچی اور ڈائریکٹر انٹیلی جنس بیورو کراچی سے ملکر گمشدہ اسماء

مجید کے حوالے سے ملاقات کی۔ ڈی پی عمر سعید ملک کا کہنا تھا کہ ہم اسماء مجید کی تلاش کے لئے

بھر پور کوشش کر رہے ہیں ہم نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت سے بھی تلاش جاری رکھے

ہوئے ہیں ہماری مختلف ٹیمیوں نے مختلف صوبوں میں خود جا کر اسماء مجید کو تلاش کر رہی ہے

لاوارث ملنے والی نعش ہائے کا ریکارڈ و حلیہ وغیرہ کے متعلق معلومات بھی حاصل کی گئی تاکہ ہم اسماء

مجید کو تلاش کر لیں گے۔

ترجمان پولیس


: ڈیرہ غازیخان کھلی کچہری

ڈی پی او آفس ڈیرہ غازی خان میں ایس پی انویسٹی گیشن حسن جاوید بھٹی کی طرف سے عوام کے مسائل فوری حل کرنے کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا

ایس پی انویسٹی گیشن حسن جاوید بھٹی نے ڈی پی او آفس میں آۓ ہوۓ ساٸلین کے مساٸل براہ راست سنے اور موقع پر ہی متعلقہ افسران کو ان کے مسائل میرٹ پر حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔

اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن حسن جاوید بھٹی کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری کا مقصد آئے ہوئے سائلین کے مسائل سن کر انہیں فوری حل کرنا اور ان کی داد رسی کرنا ہے۔

ظاہر پیر:دوسری بیوی نے شوہر کی مونچھیں اور بھوئیں کاٹ دیں

ظاہر پیر: سرائیکی وسیب کے ضلع رحیم یارخان کے شہر ظاہر پیر میں دوسری بیوی نے شوہر کی مونچھیں اور بھوئیں کاٹ دیں۔

افسوسناک واقعہ تھانہ ظاہر پیر کی حدود میں اڈہ مسن کے قریب پیش آیا۔

متاثرہ شخص نے مقامی پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کر کے ملزمہ کیخلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ 6 ماہ قبل خاتون سے دوسری شادی کی تھی۔ شادی کے بعد پتہ چلا کہ خاتون کا پہلے بھی نکاح ہے جس پر تلخ کلامی ہوئی تھی۔

مظلوم شوہر نے مؤقف اپنایا کہ تلخ کلامی پر دوسری بیوی اور اس کے بھائیوں نے نشہ آور چیز کھلا کر مونچھیں اور بھوئیں کاٹ دیں۔

درخواستگزار کا کہنا ہے کہ جیب سے 50 ہزار بھی نکالے اور125 موٹر سائیکل بھی چھین لیا۔ شوہر نے مؤقف اپنایا کہ ملزمان نے میرا ناک کاٹنے کی کوشش بھی کی۔

پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے ملزمان کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی شروع کر دی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش کیلئے حکمت عملی تیار کی جائے گی اور چھاپے بھی مارے جائیں گے۔

ترجمان پولیس۔

About The Author